رسولﷺ کی آواز و گفتگو
آپﷺ کی آواز میں ہلکا سا بھاری پن تھا،اور آپ شیریں گفتار اور با وقار تھے، خاموش رہتے تو باوقار اور گفتگو کرتے تو پرکشش، بولی ایسی گویا لڑی سے موتی جھڑ رہے ہیں۔ بات کو اس کی اطراف سے شروع اور ختم کرتے۔گفتگو نہ مختصر اور نہ فضول، ہر حرف واضح ہوتا آپ فصیح و بلیغ اور رواں طبیعت تھے، نکھرے ہوئے کلمات بولتے، کوئی شخص خواہ کیسا ہی فصیح و بلیغ ہوتا مگر آپﷺ کی ہمسری کوئی نہیں کر سکتا۔ آپﷺ کو دوٹوک خطاب اور جامع کلمات عطا کی گئی تھے۔
مقالات بسلسلۂ محمد | |
---|---|
محمد | |
باب محمد | |
ادوار
اہل بیت
|