محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضا و اطراف
پیارے رسولؐ کا جسم مبارک بالکل تندرست اور خوبصورت ہوتا تھا۔ رسول ؐ کی ہڈیوں کے سر جیسے کندھیں کہنیاں اور گھٹنے بڑے بڑے تھے،آپ کی کلائیاں بھی بڑے بڑے اور ان کے جوڑ لمبے لمبے ہوتے تھے (جسم کے مناسبت سے )۔ اس کے علاوہ آپﷺ کے ہتھیلیاں اور قدم کشادہ ہوتے اور تلوا گہرا نہ تھا۔ دونوں ہاتھ مبارک نرم اور برف سے زیادہ ٹھنڈے ہوتے تھے [1] اور ان ہاتھوں کی خوشبو مشک و عنبر سے بھی اعلیٰ تھی۔ آپ کی کہنیوں سے اوپر اور نیچے دونوں بازوں بھاری تھے اور ایڑیاں اور پنڈلیاں ہلکی تھیں۔
[2][3][4]
مقالات بسلسلۂ محمد | |
---|---|
محمد | |
باب محمد | |
ادوار
اہل بیت
|
آپ ؐ کے دونوں کندھوں کے درمیان فاصلہ تھا،سینہ کشادہ اور بالوں سے خالی تھا صرف لبے سے ناف تک بالوں کی ایک ہلکی سی لکیر تھی۔ علاوہ از شکم اور سینے پر بال نہ تھے اور آپ کی شکم اور سینہ برابر تھے۔ آپ کے بغل کا رنگ مٹیالا تھا اور آپ ؐ کی پیٹھ مبارک تو ایسی تو گویا ڈھلی ہوئی چاندنی۔