سؤل
سؤل (انگریزی: Seoul، کوریائی: 서울) جنوبی کوریا کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ ایک کروڑ سے زائد آبادی کا حامل یہ شہر دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے جو سیول قومی دار الحکومت علاقہ کہلاتا ہے۔ اس میں جنوبی کوریا کی اہم بندرگاہ انچیون اور گیونگی-ڈو کے علاقے بھی شامل ہیں اور اس علاقے کی کل آبادی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ بنتی ہے۔ جنوبی کوریا کی نصف سے زائد آبادی اس علاقے میں رہتی ہے جس کی ایک چوتھائی دار الحکومت سیول کی باسی ہے۔ یہ ملک کا سیاسی، ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے۔ ایک خاص شہر کی حیثیت سے یہ براہ راست قومی حکومت کے زیر انتظام ہے۔
서울시 | |
---|---|
جنوبی کوریا کے خصوصی شہر | |
سؤل خصوصی شہر 서울특별시 | |
نقل نگاری | |
• ہنگل رسمِ خط | 서울특별시 |
• ہانجا | 서울特別市 |
• نظر ثانی شدہ رومن سازی | Seoul Teukbyeolsi |
• McCune–Reischauer | Sŏul T'ŭkpyŏlsi |
سؤل | |
جنوبی کوریا کا نقشے پر سؤل | |
ملک | جنوبی کوریا |
علاقہ | سیول دار الحکومت علاقہ |
اضلاع | |
حکومت | |
• قسم | سؤل میٹروپولیٹن حکومت میئر کونسل |
• میئر | Park Won-soon (Minjoo Party of Korea) |
• کونسل | سؤل میٹروپولیٹن کونسل |
• قومی نمائندگی - قومی اسمبلی | 49 / 300 16.3% (کل نشستیں)49 / 253 19.4% (حلقہ نشستیں)فہرست .. |
رقبہ[1] | |
• جنوبی کوریا کے خصوصی شہر | 605.21 کلومیٹر2 (233.67 میل مربع) |
بلندی | 38 میل (125 فٹ) |
آبادی (October 31, 2014[2]) | |
• جنوبی کوریا کے خصوصی شہر | 10,117,909 |
• کثافت | 17,000/کلومیٹر2 (43,000/میل مربع) |
• میٹرو | 25,620,000 |
• نام آبادی | 서울 사람 (Seoul saram), 서울시민 (Seoul-simin), Seoulite |
• لہجہ | Gyeonggi |
پرندہ | Korean magpie |
رنگ | Seoul Red[3] |
پھول | Forsythia |
رسم الخط | Seoul fonts (Han River and Namsan) |
بختاور | Haechi |
نعرہ | “Hi Seoul” (Literally "Soul of Asia") |
Song | "S.E.O.U.L." (Sung by Super Junior & Girls' Generation) |
درخت | Ginkgo |
خام ملکی پیداوار (میٹرو) | امریکی ڈالر 845.9 بلین [4][5] |
خام ملکی پیداوار فی کس (میٹرو) | US$ 34,355 [4][5] |
ویب سائٹ | seoul.go.kr |
شہر دریائے ہان کے طاس پر ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے اور شمالی کوریا کی سرحد اس سے صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے۔
ایک اہم مالیاتی و ثقافتی مرکز کی حیثیت سے سیول ایک عالمی شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شہر 1988ء کے گرمائی اولمپکس اور 2002ء فیفا عالمی کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔ 2007ء میں اسے دنیا کا تیسرا اور ایشیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا۔
شہر کی تقریباً تمام آبادی کوریائی ہے جبکہ چینی اور جاپانی باشندوں کی قلیل تعداد بھی یہی رہائش پزیر ہے۔ غیر ملکی تارکین وطن کی آبادی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اِس وقت وہ کل آبادی کا دو فیصد ہیں۔
شہر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور یہ ایشیا کے بڑے شہروں میں پرامن ترین شہر سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کے دو بڑے مذہب بدھ مت اور مسیحیت ہیں۔
سیول دنیا کی بڑے کاروباری اداروں کا مرکز ہے جس میں سام سنگ، ایل جی اور ہیونڈائی شامل ہیں۔ یہ ایشیا کا اہم ترین کاروباری مرکز ہے۔ حالانکہ سیول ملک کے کل 0.6 فیصد رقبے پر پھیلا ہے لیکن یہ ملک کے کل جی ڈی پی کا 21 فیصد پیدا کرتا ہے۔ اس کا فی کس جی ڈی پی خطے کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔
جڑواں شہر
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر سؤل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |