کیمیائی اصطلاحات کی فرہنگ دراصل کیمیاء، اس کی ذیلی شاخوں اور متعلقہ شعبہ جات کی تعریفوں کی ایک فہرست ہے۔

A ترمیم

  • ABSOLUTE ZERO - مطلق درجہ حرارت:-273درجے کا درجہ حرارت جس پر کسی گیس کا حجم صفر تصور کیا جاتا ہے۔ کیلون پیمانے پر یہ صفر لیا جاتا ہے۔
  • ACTUAL YIELD - حقیقی حاصل/اصل پیداوار : پیداوار کی وہ مقدار جو حقیقت میں کیمیائی تعامل کے دوران حاصل ہوتی ہے۔
  • AMORPHOUS SOLID - نقلمی/غیر بلوری /خستہ ٹھوس : وہ ٹھوس اشیاء جن کی اندرونی ساخت میں باقاعدگی نہ ہو۔
  • ANISOTRPY - نا ہم اطراف : کسی خاص طبعی خصوصیت میں سمت کے ساتھ تبدیلی۔
  • ATOMIC ABSORPTION SPECTRUM - ایٹمی انجذابی طیف : جب سفید روشنی کی دھار بخارات یا گیس میں سے گزرتی ہے تو وہ عنصر( بخارات یا گیس پر مشتمل) پڑنے والی کچھ طولِ امواج کو جذب کر لیتا ہے جبکہ بقایا طولِ امواج اس میں سے گذر جاتی ہیں۔ان موجوں کا طیف (جو جذب ہو جاتی ہیں) ایٹمی انجذابی طیف کہلاتا ہے۔ باقی رہ جانے والے طولِ امواج طیف پر تاریک لکیروں کی صورت میں نمودار ہوتی ہیں۔
  • ATOMIC EMISSION SPECTRUM - ایٹمی اخراجی طیف :ایسے عناصر اور ان کے مرکبات سے تشکیل پانے والا طیف جب ان کو شعلے میں گرم کیا گیا ہو۔ یہ طیف سیاہ پسِ منظر کے ساتھ روشن لکیروں کے سلسلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
  • ATOMIC RADIUS - جوہری رداس : اگر ایٹم کو ایک کرّہ تصور کیا جائے تو ایٹمی رداس کا مطلب ایٹم کے مرکزے اور سب سے بیرونی مدار کا درمیانی فاصلہ ہے۔اس کی درست طریقے سے پیمائش نہیں ہو سکتی۔
  • AUF BAU PRINCIPAL آؤف باؤ کا اصول : الیکٹران توانائی کی ذیلی سطحوں میں بڑھتی ہوئی توانائی کی ترتیب کے ساتھ ہی سما سکتے ہیں۔الیکٹران پہلے ذیلی سطح 1s، پھر 2s، پھر 2p اور اسی طرح اگلی ذیلی سطحوں میں سمائیں گے۔
  • AVERAGE RATE OF REACTION - اوسط شرحِ تعامل : وقت کے دو مخصوص وقفوں کے درمیان تعامل کی شرح اوسط شرحِ تعامل کہلاتی ہے۔
  • AVOGADRO S LAW - ایوگاڈرو کا قانون : ایک ہی درجہ حرارت اور دباؤ پر تمام مثالی گیسوں کے یکساں حجم میں سالموں کی تعداد ایک جیسی ہو گی۔
  • AVOGADRO,S NUMBER - ایوگاڈرو عدد : ہر چیز کے ایک مول میں ایٹموں، سالموں یا آئنوں کی تعداد ایک جیسی ہو گی۔ یہ تعداد NA = 6.02214076×1023 mol−1 ہے۔
  • AZIMUTHAL QUANTUM NUMBER - سمتی کوانٹم نمبر : ایسا کوانٹم عدد جو کسی الیکٹران کے مدارچے کی شکل کی وضاحت کرتا ہے۔
  • Addition reaction - جمعی تعامل : ایک کیمیائی عمل میں جب دو یا دو سے زیادہ مرکبات یا عناصر مل کر صرف ایک ہی شے بنائیں تو اس کو جمعی،:ترکیبی یا ملاپی تعامل (Combination reaction) کہتے ہیں۔
  • Atom - جوہر : مادے کا ناقابلِ تقسیم چھوٹے سے چھوٹا ذرہ جوہر کہلاتا ہے۔

یا تمام عناصر تقسیم نہ ہونے والے چھوٹے چھوٹے ذرات سے مل کر بنے ہوئے ہیں ان ذرات کو جوہر کہتے ہیں۔

  • Atomic number - جوہری نمبر : کسی جوہر کے مرکزے میں پائے جانے والے پروٹون کی تعداد کو اس جوہر کا جوہری نمبر کہتے ہیں۔
  • atomic orbit - جوہری مدار : کسی جوہر میں پائے جانے والے سارے الیکڑان اپنے اپنے مخصوص مدار میں گردش کرتے ہیں۔ انھیں جوہری مدار کہتے ہیں۔
  • Atomic radius - جوہری رداس : کسی جوہر کا نصف قطر اس کا جوہری رداس کہلاتا ہے۔

یا کسی دو جوہری سالمے کے دونوں مرکزوں کے درمیان فاصلے کو جوہری رداس کہتے ہیں۔

  • Acceptor - قبول کنندہ : وہ جوہر جو بندھن بنانے کے لیے اشتراکی الیکٹرانوں کا جوڑا قبول کرتا ہے قبول کنندہ کہلاتا ہے۔
  • Aqueous solution - آبی محلول : اگر کسی محلول کا مُحلل پانی ہو تو ایسے محلول کو آبی محلول (Aqueous solution) کہتے ہیں۔
  • Arrhenius theory - آرہینس کا نظریہ : سویڈن کے کیمیا دان سوانتے آرہینس (Savants Arrhenius) نے 1887 عیسوی میں تیزاب اور اساس کی کیمیائی فطرت کے سلسلے میں اپنا ایک نظریہ پیش کیا اس نظریے کے مطابق

‘‘ تیزاب ایک کیمیائی شے ہے جس کو پانی میں حل کریں گے تو وہ ہائیڈروجن آئن () تشکیل دیتا ہے۔ جب کہ اساس ایک کیمیائی شے ہے جس کو پانی میں حل کریں تو وہ ہائیڈرو آکسائڈ آئن تشکیل دیتا ہے۔ پس اس تعریف کے مطابق


  • Anhydrous or Anhydrate - بے آبیدہ/نا آبیدہ/نابیدہ : قلماؤ کے پانی کو گرم کرنے سے جو رسوب بچتا ہے اسے بے آبیدہ یا نابیدہ کہتے ہیں۔
  • Allotropy - بہروپیت : کسی عنصر کی ایک ہی طبیعی حالت میں دو یا اس سے زیادہ مختلف شکلوں میں وجود کو بہروپیت کہتے ہیں۔
  • Allotrope - بہروپ : ایک عنصر کی ایک ہی حالت میں (State) میں دو یا دو سے زیادہ شکلوں میں وجود کو بہروپ کہتے ہیں۔
  • Acidic oxides - تیزابی آکسائڈ : ایسے آکسائڈز جو تیزابی خواص رکھتے ہو تیزابی آکسائڈز کہلاتے ہیں۔
  • Amphoteric - دو عملہ آکسائڈز : وہ آکسائڈز جو تیزابی کے ساتھ ساتھ اساسی خواص بھی رکھتے ہو دو عملہ آکسائڈز کہلاتے ہیں۔
  • Addition or Combination reaction - ترکیبی تعامل/جمعی تعامل/ملاپی تعامل : ایک کیمیائی عمل میں جب دو یا دو سے زیادہ مرکبات یا عناصر مل کر صرف ایک ہی شے بنائیں تو اس کو جمعی یا ملاپی تعامل کہتے ہیں۔

B ترمیم

  • BALMER SERIES - بامر کا سلسلہ : خطوط کا ایسا سلسلہ جو ہائیڈروجن کے طیف کے مرئی(دکھائی دینے والے) حلقے میں بنتا ہے جب الیکٹران بالائی مدار سے دوسرے مدار میں چھلانگ لگاتا ہے۔
  • BOILING POINT - نقطہء کھولاؤ/نقطہء جوش :وہ درجہ حرارت جس پر مائع کا بخاری دباؤ بیرونی یا فضائی دباؤ کے برابر ہو جاتا ہے، مائع کا نقطہء کھولاؤ کہلاتا ہے۔
  • BOND ENERGY - بندھنی توانائی : توانائی کی اوسط مقدار جو ایک مول شے میں مخصوص قسم کے تمام بانڈوں کو توڑنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
  • BOND ORDER - بانڈ کی ترتیب : ایٹموں کے جوڑوں کے درمیان کیمیائی بانڈوں کی تعداد۔
  • BOYL,S LAW - بوائل کا قانون : کسی گیس کی دی گئی مقدار کے لیے اس کا حجم اس پر دباؤ کے بالعکس متناسب ہوتا ہے بشرطیکہ درجہ حرارت مستقل رہے۔
  • BRACKET SERIES - بریکٹ کا سلسلہ: ہائیڈروجنی طیف کے زیریں سرخ حلقے میں تشکیل پانے والے خطوط کا سلسلہ جب الیکٹران بالائی مداروں سے چوتھے مدار میں چھلانگ لگائیں۔
  • Balanced chemical equation - متوازن کیمیائی مساوات: ایسی کیمیائی مساوات جس میں متعاملات اور حاصلات دونوں کے عنصر کے جوہروں کو تعداد برابر ہو متوازن کیمیائی مساوات کہلاتی ہے۔
  • Bonding force - بندھنی قوت : وہ قوت جس سے دو یا دو سے زائد ایٹم کا آپس میں ایک دوسرے کو جکڑ کر سالمات بناتے ہیں بندھنی قوت کہلاتی ہے۔
  • Boiling point - نقطہ جوش : وہ درجہ حرارت جس پر مائع کا بخاراتی دباؤ (vapour pressure) کسی باہر دباؤ (External pressure) کے برابر ہو جائے نقطہ جوش کہلاتا ہے۔


  • Brownian movement - براؤنین حرکت : کسی واسطے میں معلق ذروں (suspended particles) کی مسلسل ، تیز ، پیچدار حرکت کو براؤنین حرکت کہتے ہیں۔
  • Binary solution - ثنائی محلول : ایسا محلول جو دو اشیاء سے مل کر بنا ہو ثنائی محلول کہلاتا ہے۔
  • Basic oxides - اساسی آکسائڈز : ایسے آکسائڈز جو اساسی خواص رکھتے ہو اساسی آکسائڈز کہلاتے ہیں۔
  • Balanced chemical equation - متوازن کیمیائی مساوات : ایسی کیمیائی مساوات جس میں متعاملات اور حاصلات دونوں کے عنصر کے جوہروں کو تعداد برابر ہو متوازن کیمیائی مساوات کہلاتی ہے۔

C ترمیم

  • chemical change - کیمیائی تبدیلی : کوئی بھی تبدیلی جس میں کسی بھی کیمیائی شے کی اجزائے ترکیبی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس کو کیمیائی تبدیلی کہتے ہیں۔
  • CATALYST - عمل انگیز : وہ چیز جو کیمیائی تعامل کی شرح میں تبدیلی پیدا کر دے مگر تعامل کے اختتام تک خود تبدیل نہ ہو۔
  • CATHODE RAYS - کیتھوڈ شعاعیں : منفی چارجوں کی حامل شعاعیں جو منفی برقیرے سے خارج ہوتی ہیں جب بہت کم دباؤ پر کسی گیس میں سے بجلی گزاری جاتی ہے۔
  • CHARLES, S LAW - چارلس کا قانون : کسی گیس کی دی گئی مقدار کا حجم مطلق درجہ حرارت کے راست متناسب ہوتا ہے بشرطیکہ دباؤ مستقل رہے۔
  • CHROMATOGRAPHY - رنگ نگاری : یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے کسی آمیزے کے اجزاء کو الگ الگ کیا جاتا ہے۔
  • COLLIGATIVE PROPERTIES - موافق خصوصیات : محلول کی وہ خصوصیات جن کا انحصار منحل اور محلل کے مالیکیولوں یا آئنوں کی تعداد پر ہوتا ہے۔
  • COMMON ION EFFECT - مشترک اثر :کسی محلول میں مشترک آئن کی موجودگی میں برق پاشیدے کی حل پزیری میں کمی کو مشترک اثر کہتے ہیں۔
  • CONJUGATE ACID OF A BASE - اساس کا زواجی تیزاب :اساس کا ایک پروٹان قبول کر کے مثبت چارچ کا حامل آئن بنانا اساس کا زواجی تیزاب کہلاتا ہے۔
  • CONJUGATE BASE OF A ACID - تیزاب کا زواجی اساس : ایک پروٹان کو خارج کر کے ایک منفی چارج کا حامل آئن بنانا پروٹان خارج کرنے والے مرکب کا زواجی اساس کہلاتا ہے۔
  • COVALENT CRYSTALS - شریک گرفتی قلمیں :ایسی قلمیں جن میں غیر دھاتی ایٹم اکہرے شریک گرفتی بانڈوں کے جال کے ذریعے باہم جڑے ہوتے ہیں۔
  • COVALENT RADIUS - شریک گرفتی رداس : دو ایٹموں کے درمیان شریک گرفتی بانڈکی لمبائی کی نصف لمبائی۔
  • CRITICAL TEMPERATURE - فاصل درجہ حرارت (فاصلہ یا حد قائم کرنے والا) :گیسی حالت میں کسی چیز کا درجہ حرارت جس سے بلند درجہ حرارت پر وہ مائع حالت میں نہ بدلے چاہے اس پر کتنا ہی دباؤ کیوں نہ عمل کرے۔
  • CRYSTAL LATTICE OR SPACE LATTICE - قلمی جالی یا فضائی جالی : کسی قلم میں ذرات (ایٹموں، آئنوں ، سالموں )کی مخصوص انداز سے سہہ جہتی(تین سمتی) انتظام کاری قلمی جالی یا فضائی جالی کہلاتی ہے۔
  • CRYSTAL - قلم/بلور : ہموار سطحوں میں گھری ہوئی ایک سہہ جہتی شکل جو ایک دوسرے کو مخصوص زاویوں پر کاٹتی ہوں (یعنی سطحیں کاٹتی ہوں)
  • CRYSTALLIZATION - عملِ قلماؤ : ایسا عمل جس میں ایک خام چیز کی تخلیص (خالص بنانا) کی جاتی ہے اور اسے قلمی شکل میں حاصل کیا جاتا ہے۔
  • combustion reaction - احتراقی تعامل : ایسا تعامل جس میں کیمائی اشیاء، آزاد آکسیجن یا پھر ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ تعامل کر کے فوری حرارت خارج کریں۔ اور ساتھ میں شعلے بھی نکلیں تو اسے احتراقی تعامل کہتے ہیں۔
  • Chemical equation - کیمیائی مساوات : کیمیائی تعامل کو مختصر طریقہ سے مختلف علامتوں اور فارمولوں کی مدد سے ظاہر کرنے کو کیمیائی مساوات کہا جاتا ہے۔

یا جب دو یا دو سے زائد عناصر یا مرکبات آپس میں تعامل کرتے ہیں تو ان کی نوعیت میں جو حتمی تبدیلی آتی ہے ان کا اظہار کُلیے اور علامت کی مدد سے کیا جاتا ہے اسے کیمیائی مساوات کہتے ہیں۔

  • Classification of elements - عناصر کی جماعت بندی : یکساں خصوصیات کے حامل عناصر کو ایک جماعت یا گروہ میں ترتیب دینے اور ان کو مختلف خصوصیات کے حامل عناصر سے علاحدہ کرنے کے عمل کو عناصر کی درجہ بندی کہتے ہیں۔
  • Chemical bond - کیمیائی بندھن : کشش کی قوتیں جو کسی مرکب یا قلم میں جوہروں کو آپس میں متحد یا مربوط رکھتی ہیں کیمیائی بندھن کہلاتی ہیں۔

دو یا دو سے زائد ایٹم کا آپس میں ایک دوسرے کو جکڑ کر سالمات بنانے کا عمل کیمیائی بندھن کہلاتا ہے۔

  • covalent bond - کو ویلنٹ بندھن : اشتراکی الیکٹرانوں کے جوڑے میں جو کسی سالمے میں ایٹموں کو آپس میں متحد رکھتے ہیں انھیں کو ویلنٹ بانڈ کہتے ہیں۔

دو جوہروں کے درمیان الیکڑان کے باہمی اشتراک سے تشکیل پانے والے بندھن کو کوویلنٹ بندھن کہتے ہیں۔

  • Coordinate covalent bond - کو آرڈینیٹ کویلنٹ بندھن : ایسا کویلنٹ بندھن جس میں ایک ہی جوہر، الیکڑانی جوڑا فراہم کرے کو آرڈینیٹ کویلنٹ بندھن کہلاتا ہے۔
  • Coordinate compound - کوآڈییٹ مرکب/پیچیدہ مرکب : جب کسی خاص سالمے یا آئیونوں کی خاص تعداد کسی ٹرانزیشن عناصر سے کوآرڈنیٹ کو ویلنٹ بندھن بناتے ہیں تو وہ مرکب کوآڈییٹ مرکب یا پیچیدہ مرکب کہلاتا ہے۔
  • Central atom - مرکزی جوہر : کسی کوآڈییٹ مرکب کے مرکز میں پائے جانے والا ٹرانزیشن عناصر کا جوہر مرکزی جوہر کہلاتا ہے۔
  • Coordination number - کوآرڈینیشن نمبر : کسی پیچیدہ مرکب میں پائے جانے والے لیجنڈز کی تعداد کو کوآرڈینیشن نمبر کہتے ہیں۔
  • Crystallization - عمل قلماؤ : وہ عمل جس میں کسی ٹھوس شے کے گرم سیر شدہ محلول کو ٹھنڈا کرنے سے مخصوص ہندسی اشکال کی قلمیں حاصل ہوں۔
  • Concentration of solution - محلول کا ارتکاز : کسی محلول یا محلل کے خاص مقدار میں پائی جانے والی منحل کی مقدار کو محلول کا ارتکاز کہتے ہیں۔

کسی محلول میں منحل اور محلل کی نسبت کو محلول کا ارتکاز کہتے ہیں۔ محلول کے ارتکاز سے مراد یہ ہے کہ محلل میں حل کی جانے والی مقدار میں منحل کی کتنی مقدار بالحاظ کمیت یا حجم موجود ہے۔

  • concentrate solution - مرتکز محلول : اگر ایسے دو محلول ہوں جن کے مساوی مقدار میں ایک میں منحل کی مقدار زیادہ اور دوسرے میں کم ہو تو زیادہ مقدار والے منحل کے محلول کو مرتکز محلول اور کم مقدار والے منحل کے محلول کو ہلکا محلول کہیں گے۔
  • catenation - زنجیری ترتیب : کاربن کے جوہروں کی خود آپس میں بندھن بنا کر لمبی زنجیریں اور چھلے کی تشکیل کی اہلیت کو زنجیری ترتیب کہتے ہیں۔
  • Chemical equation - کیمیائی مساوات : کیمیائی تعامل کو مختصر طریقہ سے مختلف علامتوں اور فارمولوں کی مدد سے ظاہر کرنے کو کیمیائی مساوات کہا جاتا ہے۔

جب دو یا دو سے زائد عناصر یا مرکبات آپس میں تعامل کرتے ہیں تو ان کی نوعیت میں جو حتمی تبدیلی آتی ہے ان کا اظہار کُلیے اور علامت کی مدد سے کیا جاتا ہے اسے کیمیائی مساوات کہتے ہیں۔

  • combustion reaction - احتراقی تعامل : ایسا تعامل جس میں کیمائی اشیاء، آزاد آکسیجن یا پھر ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ تعامل کر کے فوری حرارت خارج کریں۔ اور ساتھ میں شعلے بھی نکلیں تو اسے احتراقی تعامل کہتے ہیں۔
  • chemical change - کیمیائی تبدیلی : کوئی بھی تبدیلی جس میں کسی بھی کیمیائی شے کی اجزائے ترکیبی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس کو کیمیائی تبدیلی کہتے ہیں۔
  • Chlorination - کلورینیشن : پانی میں کلورین ملانے کے عمل کو کلورینیشن کہتے ہیں۔
  • chemical formula - کیمیائی صیغہ : کیمیائی صیغہ (chemical formula) دراصل کسی مرکب میں پائے جانے والے عناصر کے جوہروں کی ترتیب اور ان کے بارے میں دیگر کیمیائی معلومات کو مختصراً ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک نظام ہے۔ اسے سالماتی صیغہ بھی کہا جاتا ہے۔

D ترمیم

  • DIFFUSION OF GASES - گیسوں کا نفوذ : ہم جنس آمیزہ بنانے کے لیے مختلف گیسوں کے ان کی بے ترتیبی حرکت اور باہمی تصادم کی وجہ سے دھیرے دھیرے گھل مل جانے کو گیسوں کا نفوذ کہتے ہیں۔
  • DIPOLE MOMENT - دو قطبی حرکت : کسی مرکب میں موجود ایٹموں/ مالیکیولوں کے مثبت اور منفی مراکز کے درمیان چارج اور فاصلے کا حاصلِ ضرب۔
  • DIPOLE - دو قطبہ : دو ایٹموں کے درمیان بانڈ پر چارجوں کی جزوی علیحدگی۔
  • Decomposition - تحلیل : جب ایک مرکب ٹوٹ کر چھوٹے چھوٹے مرکبات یا عناصر میں تبدیل ہو جاتا ہے تو اس عمل کو تحلیل کہتے ہیں۔
  • Decomposition reaction - تحلیلی تعامل : ایک تعامل جس میں ایک پیچیدہ مرکب ٹوٹ کر یا تحلیل ہو کر دو یا دو سے زیادہ سادہ اشیاء بناتا ہے تو اس کو تحلیلی تعامل کہتے ہیں۔
  • Double displacement reaction - دوہرا ہٹاؤ تعامل : ایک تعامل جس میں دو مرکبات آپس میں اپنے ساتھیوں کا مُبادلہ کر کے نئے مرکبات بناتے ہیں دوہرا ہٹاؤ تعامل کہلاتا ہے۔
  • Double covalent bond - دوہرا کویلینٹ بندھن : دو الیکڑانی جوڑے کے اشتراک سے تشکیل پانے والا بندھن دوہرا کویلینٹ بندھن کہلاتا ہے۔ جبکہ دونوں جوہر دو الکڑان فراہم کریں۔
  • donor - معطی/مُعطی/دہندہ : وہ جوہر جو بندھن بنانے کے لیے اشتراکی الیکٹرانوں کا جوڑا مہیا کرتا ہے اس کو مُعطی یا دہندہ کہتے ہیں۔
  • Dipole - دو قطبیت : قطبی بندھن سے بننے والے کسی سالمے دونوں جوہروں میں سے ایک پر منفی جبکہ دوسرے جوہر پر مثبت چارج آ جاتا ہے یعنی اس سالمے پر جزوی طور پر دو قطب نمودار ہو جاتے ہیں اس مظہر کو دو قطبیت کہتے ہیں۔
  • Dipole Dipole interaction - دو قطبی دو قطبی باہمی عمل : قطبی مرکب کے ہر سالمے پر مثبت اور منفی دونوں طرح کے قطب ہوتے ہیں۔ ہر سالمے کا مثبت قطب دوسرے سالمے کے منفی اور ہر سالمے کا منفی قطب دوسرے سالمے کے مثبت قطب کو کشش کرتا ہے جس کی وجہ سے دونوں سالموں کے درمیان قوتِ کشش عمل کرنے لگتی ہے۔ اور یوں مرکب کے سارے سالموں کے درمیان اس طرح کی قوتِ کشش عمل کرنے لگتی ہے یہ مظہر دو قطبی دو قطبی باہمی عمل کہلاتا ہے۔
  • Deliquescent - آب گیر : وہ اشیاء جو کرہ ہوائی میں موجود نمی کی زیادہ مقدار کو جزب کر کے محلول بنا لیتی ہیں آب گیر اشیاء کہلاتی ہیں۔
  • Double displacement reaction - دوہرا ہٹاؤ تعامل : ایک تعامل جس میں دو مرکبات آپس میں اپنے ساتھیوں کا مُبادلہ کر کے نئے مرکبات بناتے ہیں دوہرا ہٹاؤ تعامل کہلاتا ہے۔
  • Decomposition reaction - تحلیلی تعامل : ایک تعامل جس میں ایک پیچیدہ مرکب ٹوٹ کر یا تحلیل ہو کر دو یا دو سے زیادہ سادہ اشیاء بناتا ہے تو اس کو تحلیلی تعامل کہتے ہیں۔
  • Decomposition - تحلیل : ایک مرکب ٹوٹ کر چھوٹے چھوٹے مرکبات یا عناصر میں تبدیل ہو جاتا ہے تو اس عمل کو تحلیل کہتے ہیں۔
  • destillation - عمل کشید/عملِ کشید :

E ترمیم

یا

ایسا خانہ جس میں برقی رو گزرنے پر تعامل ہو جائے برق پاش خانہ کہتے ہیں۔

  • ELECTRODE POTENTIAL - برقیری قوہ / برقیری پوٹینشل : کسی دھات میں آئن سازی کی صلاحیت یا آئنوں کو اپنی سطح پر جمع کرنے کی صلاحیت جب دھات اپنے ہی آئنوں کے محلول میں ڈوبی ہو۔
  • ELECTROLYSIS - برق پاشیدگی : برقی رو گذرنے پر آئنی مرکبات کی تحلیل۔
  • ELECTROLYTIC CONDUCTION - برق پاش ایصالیت : برق پاشیدے میں سے برقی رو کا گذرنا بشرطیکہ برق پاشیدہ پگھلی ہوئی حالت میں ہو یا محلول کی شکل میں۔
  • ELECTRON AFFINITY - الیکٹرانی الف (لفظ الفت کا منبع بھی یہی ہے یعنی جڑاؤ) : ایک اضافی الیکٹران کے لیے کسی ایٹم کے مرکزے کی کشش۔
  • ELECTRONEGATIVITY - برقی منفیت : بانڈ بنائے ہوئے ایٹم کی شراکت شدہ الیکٹرانی جوڑے کو اپنی طرف کشش کرنے کی صلاحیت۔
  • Empirical formula - سادہ فارمولہ/تجربی فارمولا/تجربی کلیہ :کسی چیز کا وہ فارمولہ جو اس میں موجود سالموں کے ایٹموں کی سادہ نسبت کو ظاہر کرے تجربی فارمولہ یا سادہ فارمولہ کہلاتا ہے۔

یا تجربی فارمولا وہ کیمیائی فارمولا ہے جو کسی مرکب میں موجود جوہروں کے درمیان سادہ ترین نسبت کو ظاہر کرتا ہے۔

یا جب کسی تعامل کے دوران حرارت جزب ہو یا حرارت، نظام میں داخل ہو تو ایسے تعامل کو حرارت گیر تعامل کہتے ہیں۔

  • ENTHALPY OR HEAT OF SOLUTION - حرارتِ نوعی یا محلول کی حرارت : جب کسی چیز کا ایک مول محلل کے مخصوص مولوں میں دیے گئے درجہ حرارت پر حل ہو تو حرارتی تبدیلی حرارتِ نوعی کہلاتی ہے۔
  • ENTHALPY - حرارتِ نوعی : کسی نظام میں حرارت کی کل مقدار حرارتِ نوعی کہلاتی ہے۔
  • EQUILIBRIUM CONSTANT - توازنی مستقل : دی گئی شرائط میں توازنی مستقل سیدھے تعامل کی شرح کے مستقل اور الٹ تعامل کی شرح کے مستقل کی نسبت ہوتی ہے ۔
  • EVAPORATION - عملِ تبخیر : دیے گئے درجہ حرارت پر مائعات کا دھیرے دھیرے اپنی سطح سے بخارات میں تبدیل ہونا عملِ تبخیر کہلاتا ہے۔

کسی مائع کو حرارت دینے سے اس کے سالمات کی حرکی توانائی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی سطح سے سالمات فرار ہونے لگتے ہیں۔ حرارت کی وجہ سے مائع کی سطح سے سالمات کا فرار ہونا تبخیر کہلاتا ہے۔ مائع کا بخارات میں تبدیلی کا عمل عملِ تبخیر کہلاتا ہے

یا

اگر کسی تعامل کے دوران حرارت خارج ہو تو ایسے تعامل کو حرارت زا تعامل کہتے ہیں۔


  • Electronic configuration - الیکٹرانی تشکیل : ایک جوہر میں پائے جانے والے سارے الیکڑانوں کی بڑھتی ہوئی توانائی سطحوں کے ساتھ ترتیب دیا جانا الیکٹرانی تشکیل کہلاتا ہے۔
  • Electro negativity - برقی منفیت : کسی کویلنٹ سالمے میں ایک عنصر کے جوہر کی دوسرے عنصر کے جوہر کے ساتھ اشتراک شدہ الیکٹرانی جوڑے کو اپنی طرف کشش کرنے کی صلاحیت کو اس عنصر کی برقی منفیت کہتے ہیں۔

کسی جوہر کی وہ خاصیت جس کی وجہ سے وہ جوہر دوسرے الیکڑان کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے۔ جبکہ الیکڑان کویلنٹ بندھن میں اشتراکی حالت میں ہو برقی منفیت کہلاتا ہے۔

  • Electrolysis - برق پاشیدگی : ایسا کیمیائی عمل جس میں کسی برق پاشے کے آئن برقی رو کے زیرِ اثر حرکت کر کے اپنے اپنے متعلقہ برقیروں پر تعدیلی جوہر یا سالمات کی صورت میں جمع ہو جائیں برق پاشیدگی کا عمل کہلاتا ہے۔

یا

وہ کیمیائی عمل جس میں کسی برق پاشیدے کے آبی محلول یا پگھلی ہوئی حالت سے برقی رو گزارنے پر وہ کیمیائی طور پر تحلیل ہو جائے برق پاشیدگی کہلاتا ہے۔

یا

وہ طریقہ ہائے کار جس میں برقی میدان کے زیرِ اثر کسی برق پاشیدے کے آیون اپنے متعلقہ برقیروں کی جانب حرکت کرتے ہوئے جاتے ہیں اور کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ برق پاشیدگی کہلاتی ہے۔

  • Electrolyte - برق پاشیدہ : ایسا مرکب جو پگھلی ہوئی حالت میں یا آبی محلول میں اپنے آئیونوں میں ٹوٹ جائیں اور بجلی کا ایصال کریں برق پاشیدہ کہلاتا ہے۔
  • Electrochemistry - برقی کیمیاء : کیمیا کی وہ شاخ جو جس کیمائی توانائی کو برقی توانائی یا برقی توانائی کو کیمیائی توانائی میں تبدیل کیا جائے برقی کیمیا کہلاتی ہے۔


  • Electrolyte - برق پاش : ایسا مرکب جو پگھلی ہوئی حالت میں یا آبی محلول میں اپنے آئیونوں میں ٹوٹ جائیں اور بجلی کا ایصال کریں برق پاش کہلاتا ہے۔

وہ کیمیائی شے جو پگھلی ہوئی آبی محلول کی حالتوں میں برقی رو کا ایصال کرے اور نتیجے کے طور پر ایک کیمیائی تبدیلی یا تحلیل پیدا کرے برق پاش کہلاتا ہے۔

  • Electroplating - برقی ملمع کاری : برقی ملمع کاری برق پاشیدگی کا ایک طریقہ ہے جس میں ایک دھات پر دوسری دھات کا لیپ لگایا جاتا ہے۔
  • Enthalpy of reaction - تعامل کی حرارت نوعی : اگر کسی مستقل دباؤ پر کسی تعامل کے دوران حرارت خارج ہو یا جزب ہو اس کو اس تعامل کی حرارتِ نوعی کہتے ہیں۔

F ترمیم

  • FIRST LAW OF THERMODYNAMICS - حرحرکیات کا پہلا قانون : ():حرارتی توانائی نہ تو پیدا کی جاستی ہے اور نہ ہی فنا کی جا سکتی ہے مگر ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔
  • Filtration - عمل تقطیر : پانی میں سے ناحل پزیر طبعی کثافتوں اور ریت کے ذرات کو علاحدہ کرنے کو عمل تقطیر کہتے ہیں۔
  • Fusion - گدافت / پگھلاؤ : مادہ کے ٹھوس سے مائع کی حالت میں تبدیلی کے عمل کو گدافت یا پگھلاؤ کہتے ہیں۔
  • Fractional distillation - کسری کشید : کسری کشید پانی میں حل شدہ طبعی اور کیمیائی کثافتیں دور کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس میں عمل تبخیر یا عمل تکثیف کا استعمال ہوتا ہے۔

G ترمیم

  • GRAHAM,S LAW OF DIFFUSION - گراہم کا قانونِ نفوذ : دیے گئے درجہ حرارت اور دباؤ کے تحت کسی گیس کی نفوذی شرح اس کی کثافت کے جذر المربع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے.

H ترمیم

  • HALF LIFE PERIOD - نصف وقفہء حیات : نصف وقفہء حیات کسی تعامل کا وہ وقت ہوتا ہے جس میں متعاملات کا نصف حصہ حاصلات میں تبدیل ہو جائے۔
  • HEISENBERG, S UNCERTAINTY PRINCIPAL - ہائزن برگ کا اصول غیر یقینی : ایٹم کے کسی الیکٹران کی بیک وقت پوزیشن اور معیارِ حرکت کی پیمائش ممکن نہیں ہوتی (ایک وقت میں ایک ہی چیز کی پیمائش ممکن ہے)
  • HUND,S RULE - ہنڈ کا قانون : اگر الیکٹرانوں کے لیے دو یا دو سے زیادہ مدارچے موجود ہوں اور ایک سے زائد الیکٹران ان میں بھرنے مقصود ہوں تو ان مدارچوں میں وہ الگ الگ ایک ہی سمت میں گردش کے ساتھ آئیں گے بجائے اس کے کہ ایک مدارچے میں دو الیکٹران متضاد سمت میں گردش کے ساتھ آئیں۔
  • HYBRADIZATION - اختلاط/دوغلیت :(مخلوط سے)/ (): مختلف مدارچوں کے ملاپ کے ذریعے نئے مخصوص ترتیب یافتہ مدارچوں کی تشکیل کو اختلاط یا دوغلیّت کہتے ہیں۔
  • HYDRATION - آبیدگی : وہ عمل جس میں پانی کے مالیکیول (بطور محلل) منحل کے مالیکیولوں یا آئنوںکو گھیر لیں اور اس کے ساتھ تعامل کریں، آبیدگی کہلاتا ہے۔
  • HYDROGEN BONDING - ہائیڈروجن بند : برقِ سکونی کی وہ قوت جو ہائیڈروجن ایٹموں اور دوسرے مالیکیولوں کے برقی منفی ایٹموں کے درمیان ہوتی ہے۔
  • Hydrolysis reaction - آب پاشیدہ تعامل : ایسا دوہرا تعامل جس ایک متعامل پانی اور دوسرا متعامل کوئی مرکب ہو جس کے نتیجے میں مرکب ، پانی سے تعامل کر کے اساسی یا تیزابی محلول بنائے آب پاشیدہ تعامل کہلاتا ہے۔
  • Hydrogen bond - ہائیڈروجن بندھن : وہ قوتِ کشش جس میں ایک سالمے میں پائے جانے والے برقی مثبت سالمے کو دوسرے سالمے کی برقی منفیت والا عنصر کشش کرتا ہے اور ایک کمزور بندھن بناتا ہے ایسا بندھن ہائیڈروجن بندھن کہلاتا ہے۔
  • Hydrates - آبیدے : ایسے نمک جن کی قلموں میں قلماؤ کا پانی ہوتا ہے ان کو عام طور پر آبیدے کہتے ہیں۔



  • Heat of Hydration - حرارت آبیدہ : آبیدے بنانے میں جو کم سے کم حرارت خارج ہوتی ہے اس کو حرارت آبیدہ کہتے ہیں۔
  • Heat Contents of reaction - تعامل کی حرارت ضخامت :بکوئی بھی شے جو داخلی توانائی (internal energy) توانائی رکھتی ہے اس کو اس شے کی حرارتِ ضخامت کہتے ہیں۔


  • Heat of reaction - حرارت تعامل : حر کیمیائی تعاملات میں جزب یا خارج ہونے والی حرارت کو حرارتِ تعامل کہتے ہیں۔
  • Heat of Neutralization - حرارت تعدیل : ایسا تعامل جس میں ایک تیزاب کسی اساس کے ساتھ مل کر نمک تشکیل دیں تعدیلی تعاملات ہوتے ہیں۔ تعدیلی تعاملات حرارت زا تعاملات ہوتے ہیں۔

تعدیلی تعاملات میں حرارت کی وہ مقدار جس میں ایک مول پانی بنتا ہو خارج ہو اس کو حرارتِ تعدیل کہتے ہیں۔

جب کسی تیزاب اور اساس کی دو مقداریں ایک دوسرے کی مکمل طور پر تعدیل کرتے ہوئے ایک مول پانی تشکیل دیں تو خارج ہونے والی حرارت کو حرارتِ تعدیل کہتے ہیں۔


  • Hard water - سنگین پانی : جس پانی میں کیلشیم اور میگنیشیم کے ہائیڈرجن کاربونیٹ، کلورائڈ، اورسلفیٹ کی حل شدہ نجاست (Impurities) موجود ہوں اور جو صابن کے ساتھ جھاگ (Lather) نہیں دیتا سنگین پانی کہلاتا ہے۔
  • Heavy water - بھاری پانی : بھاری پانی آکسیجن کا بھاری ہائڈروجن یعنی ڈیوٹریم (H21یا D) کے ساتھ ایک مرکب ہے۔ اس کا سالمی فارمولا D2O ہوتا ہے۔ اس کو ڈیوٹریم آکسائڈ بھی کہتے ہیں۔
  • Hydrogenation reaction - ہائیڈرو جناؤ تعاملات : دوسرے سالماتی مرکبات میں ہائیڈروجن کے اضافے کو ہائیڈرو جناؤ تعاملات کہتے ہیں۔
  • Hygroscopic substance - نمگیر اشیاء : وہ اشیاء جو کرہ ہوائی میں موجود نمی کو جزب کر لیتی ہیں اور یہ اگر ٹھوس ہیں تو یہ پانی جزب کر کے محلول نہیں بناتی بلکہ صرف چپکی (Sticky) یا گیلی ہو جاتی ہیں۔ ایسی اشیاء نمک گیر اشیاء کہلاتی ہیں۔
  • Homologous series - مماثل سلسلہ : مماثل سلسلہ ایک جیسے یکساں نامیاتی مرکبات کا خاندان ہے جو ایک باقاعدہ ساختی سانچے پر عمل کرتی ہے جس میں ہر متواتر رکن (successive member) CH2- گروپ کا فرق رکھتا ہے۔
  • Hydrocarbon - ہائیڈرو کاربن : جن مرکبات میں صرف دو عناصر کاربن اور ہائیڈروجن موجود ہوں تو ان کو ہائیڈرو کاربن کہتے ہیں۔
  • hydrolysis reaction - آب پاشیدہ تعامل : ایسا دوہرا تعامل جس ایک متعامل پانی اور دوسرا متعامل کوئی مرکب ہو جس کے نتیجے میں مرکب ، پانی سے تعامل کر کے اساسی یا تیزابی محلول بنائے آب پاشیدہ تعامل کہلاتا ہے۔

I ترمیم

  • IDEAL GAS - مثالی گیس : ایسی گیس جو ہر درجہ حرارت اور دباؤ پر گیس کے جملہ قوانین کی پابندی کرے۔
  • IDEAL SOLUTIONS - مثالی محلول : وہ محلول جو رؤلٹ کے قانون کی پابندی کرے۔
  • ISTANTANEOUS RATE OF REACTION - لمحی شرحِ تعامل : دورانِ وقفہ کسی بھی لمحے شرحِ تعامل لمحی شرحِ تعامل کہلاتی ہے۔
  • Isotopes - ہم جاء : کسی عنصر کے جوہر جن کا جوہری نمبر ایک جیسا ہو لیکن ان کی جوہری کمیت یا کمیت نمبر مختلف ہو ان کو ہم جاء کہتے ہیں۔

ایک ہی عنصر کے جوہر جن کے جوہری نمبر ایک جیسے ہوں مگر ان کے کمیتی نمبر مختلف ہوں ہم جاء کہلاتے ہیں۔ وہ جوہر جن میں پروٹانوں کی تعداد ایک جیسی ہو لیکن نیوٹرانوں کی تعداد اپنے اپنے مرکزوں کے لحاظ سے مختلف ہوں۔

  • Ionization energy - آئن ساز توانائی : کسی عنصر کی آئن ساز توانائی سے مراد توانائی کی وہ کم سے کم مقدار ہے جو اس ایٹم کے بیرونی شیل سے ایک الیکڑان نکالنے کے لیے درکار ہو۔
  • Ionic or electro valent bond - آیونی بندھن یا الیکٹرو ویلنٹ بندھن : مثبت یا منفی چارج والے آیونوں کے درمیان برقی سکونی کشش سے بننے والے بندھن کو آیونی یا الیکٹرو ویلنٹ بندھن کہتے ہیں۔
  • Ionic bond - آئیونک بندھن : دو آئیونوں کے درمیان بننے والے بندھن کو آئیونک بندھن کہتے ہیں۔

دو مختلف آئیونوں کی برق سکونی قوتِ کشش کی وجہ بننے والے کیمیائی بندھن کو آئیونی بندھن کہتے ہیں۔

  • Ionization Energy - آئیونائزیشن توانائی : توانائی کی وہ کم سے کم مقدار جو کسی جوہر سے ایک الیکڑان نکال کر اسے مثبت آئین بنانے کے لیے درکار ہو آئیونائزیشن توانائی کہلاتی ہے۔ جبکہ جوہر گیسی حالت میں ہو۔
  • isomerism - ہم ترکیبی : مرکبات میں ایک جیسی فی صد مقدار ، بناوٹ اور سالمی وزن ہوں یعنی ایک جیسا سالمی فارمولا رکھتے ہوں لیکن مختلف ساخت رکھتے ہوں تو ان کو ہم ہم ترکیب مرکبات (isomers) کہتے ہیں- اور اس مظہر کو ہم ترکیبی کہتے ہیں۔

ہم ترکیبی دو یا دو سے زیادہ مرکبات کا وجود ہوتا ہے جن کا سالمی فارمولا ایک جیسا ہوتا ہے لیکن ان کی سالمی ساخت مختلف ہوتی ہے۔

K ترمیم

L ترمیم

  • LAW OF MASS ACTION - کمیتی عمل کا قانون : شرح جس پر کوئی شے تعامل کرتی ہے وہ اس کی عامل کمیت کے راست متناسب ہوتی ہے اور کیمیائی تعامل کی شرح متعامل اشیاء کی عامل کمیتوں کے راست متناسب ہوتی ہے۔
  • Le-CHATELIER, S PRINCIPAL - لی چیٹلئر کا اصول : اگر کسی توازنی نظام کو متاثر کیا جائے تو وہ نظام اس طرح عمل کرے گا کہ متاثرہ اثرات زائل ہو جائیں۔
  • LIMITING REACTANT - محدود متعامل : وہ متعامل جو کیمیائی عمل میں کم مقدار میں موجود ہو اور حاصلات کی مقدار کو کنٹرول کرے۔
  • LIQUID CRYSTAL - مائع قلم/مائع بلور : کسی چیز کی وہ قلمی حالت جو دو درجہ ہائے حرارت کے درمیان ہو ۔ ایک پگھلاؤ کا درجہ حرارت اور دوسرا اختتامی درجہ حرارت ۔
  • LONDON DISPERSION FORCES - لنڈن انتشاری قوتیں : وہ کششی قوتیں جو ایک سالمے کے عارضی دو قطبے اور قریبی ملحقہ سالمے کے امالی قطبے (وہ دو قطبہ جو کسی بیرونی قوت کی تحریک کے نتیجے میں پیدا ہوا ہو)کے درمیان ہو ، لنڈن انتشاری قوتیں کہلاتی ہیں۔
  • Law of octaves - ہشت عناصر کا کُلیہ/ہشت عناصر کا قانون : اگر عناصر کو ان کی جوہری کمیتوں میں بتدریج اضافے کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے تو ہر آٹھویں عنصر کے خواص پہلے والے عنصر کے خواص سے یکسانی رکھتا ہے۔ اس ترتیب کو ہشت عناصر کا کلیہ کہتے ہیں۔
  • Legend - لیجنڈز : مرکزی ایٹم کے ارد گرد پائے جانے والے والے سالمات یا آئنز کو لیجنڈز کہتے ہیں۔

M ترمیم

  • MASS SPECTROMETER - کمیتی طیف نگار : وہ آلہ جو مثبت چارج شدہ ذرات کو الگ کرنے اور ان کا فوٹو گرافک پلیٹ یا برق پیما پر ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
  • METALLIC CRYSTALS - دھاتی قلمیں : وہ قلمیں جن میں دھات کے ایٹم دھاتی بانڈوں کے ذریعے باہم جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔
  • MOLALITY - مولیلیٹی : منحل کے مولوں کی وہ تعداد جو 1000 گرام(ایک کلو گرام) محلل میں حل ہو۔
  • MOLAR VOLUME - مولر حجم : معیاری درجہ حرارت اور معیاری دباؤ پر ایک مول مثالی گیس کا حجم مولر حجم کہلاتا ہے۔
  • MOLARITY - مولیریٹی : منحل کے مولوں کی وہ تعداد جو ایک مکعب ڈیسی میٹر محلول میں حل ہو۔
  • MOLE FRACTION - مول تناسب : آمیزے میں کسی جز کا مول تناسب اس جز کے مولوں کی تعداد کا محلول میں موجود تمام اجزاء کے مولوں کی کل تعداد سے تناسب ہے۔
  • MOLE - مول : کوئی مقدار جس میں ایوگاڈرو نمبر کی اکائیاں ہوں جیسا کہ ایٹموں، سالموں، آئنوں یا زیرِ مشاہدہ کوئی بھی چیز۔(یعنی ہر چیز کے ایک مول میں ایٹموں، آئنوں یا سالموں کی تعداد برابر ہوتی ہے جو ایوگاڈرو نمبر کے برابر ہوتی ہے۔
  • MOLECULAR CRYSTALS - سالماتی قلمیں : وہ قلمیں جن میں سالمات وانڈر وال قوتوں کے ذریعے باہم جڑے ہوئے ہو
  • MOLECULAR FORMULA - سالماتی فارمولہ : کیمیائی فارمولہ میں کسی چیز کے سالمے میں ایٹموں کی کل تعداد بتائی گئی ہوتی ہے۔
  • MOLECULAR IONS - سالماتی آئن : وہ آئن جو کسی چیز کے سالمے میں سے ایک یا ایک سے زائد الیکٹرانوں کو نکالنے سے پیدا ہوں، سالماتی آئن کہلاتے ہیں۔وہ عام طور پر مثبت ہوتے ہیں اور بہت کم منفی ہوتے ہیں۔
  • mass mass relationship - کمیت کمیت کا تعلق : ایک متوازن کیمیائی مساوات میں تمام متعاملات کی کمیتوں کا آپس میں، تمام حاصلات کی کمیتوں کا آپس میں اور پھر ہر متعامل اور حاصل کی کمیتوں میں ایک مستقل اور حتمی تعلق پایا جاتا ہے اسے کمیت کمیت کا تعلق کہتے ہیں۔
  • Mass number - کمیتی نمبر : کسی جوہر میں پائے جانے والے پروٹون اور نیوٹران کی مجموعی کمیت کو اس جوہر کا کمیتی نمبر کہتے ہیں۔
  • Mendeleev's periodic law - مینڈلیف کا دوری قانون : عناصر کے طبیعی اور کیمائی خواص عناصر کے جوہری کمیتوں کا دوری فعل (periodic function) ہے۔

اس قانون کو مینڈلیف کا دوری قانون کہتے ہیں۔

  • Modern periodic Law - جدید دوری قانون : تمام عناصر کی طبیعی اور کیمیائی خواص عناصر کے جوہری نمبروں کے دوری فعل (periodic function) ہوتے ہیں نہ کہ جوہری کمیتوں کے یعنی اگر عناصر کو ان کے ایٹمی نمبروں میں بتدریج اضافے کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے تو باقاعدہ وقفوں کے بعد ان کے خواص میں مماثلت پائی جاتی ہے۔
  • Modern periodic Table - جدید دوری جدول : عناصر کا ایسا دوری جدول جو ان کے بڑھتی ہوئی ایٹمی کمیتوں کے لحاظ سے باقاعدہ طور پر منظم کیا گیا ہو اور جو دوری قانون اور گروہی رجہان کی پیروی کرتا ہو۔ اور جس میں یکساں خصوصیات کے عناصر کا گروہ، مختلف خصوصیات کے حامل گروہ سے علاحدہ بھی ہو۔ اس کے علاوہ خصوصیات کی بتدریج دوری تبدیلی بھی واضح ہو جدید دوری جدول کہلاتا ہے۔
  • Metal - دھات : ایسے عناصر جو برق اور حرارت کے اچھے موصل ہوں، تار پزیر اور ورق پزیکیمیائی طور پر ایسے عناصر جن کے آیون مثبت ہوں، جن کے آکسائڈ و ہائیڈرو آکسائڈ اساسی ہوں اور تخفیفی عامل ہوں دھاتیں کہلاتی ہیں۔ر ہوں اور مخصوص چمک رکھتے ہوں دھاتیں کہلاتی ہیں۔

کیمیائی طور پر ایسے عناصر جن کے آیون مثبت ہوں، جن کے آکسائڈ و ہائیڈرو آکسائڈ اساسی ہوں اور تخفیفی عامل ہوں دھاتیں کہلاتی ہیں۔

  • Metallic bond - دھاتی بندھن : برق سکونی کشش جو آزاد الیکٹرانوں اور دھاتی جوہروں کے مرکزوں کو جوڑ کر یا پکڑ کر رکھے یعنی اس میں سارے جوہروں کے مثبت آیون، آزاد الیکٹرانوں کو کشش کے ساتھ باندھے رکھے تو ایسے بندھن کو دھاتی بندھن کہتے ہیں۔
  • Molarity or molality - مولیرٹی / مولیلیٹی : محلول کے 1 لیٹر میں پائی جانے والی منحل کے مولوں کی تعداد کو محلول کی مولیرٹی کہتے ہیں۔

محلول کے ایک لیٹر یا ایک ڈیسی میٹر مکعب (dm3) میں منحل کے مولوں کی تعداد جو تعداد حل کی جائے اس کو مولیرٹی کہتے ہیں۔

منحل کے مولوں کی تعداد جو محلل کے فی کلو گرام یا 1000 گرام میں حل ہوئی مولیرٹی یا مولیلٹی کہلاتا ہے۔

  • mass mass relationship - کمیت کمیت کا تعلق : ایک متوازن کیمیائی مساوات میں تمام متعاملات کی کمیتوں کا آپس میں، تمام حاصلات کی کمیتوں کا آپس میں اور پھر ہر متعامل اور حاصل کی کمیتوں میں ایک مستقل اور حتمی تعلق پایا جاتا ہے اسے کمیت کمیت کا تعلق کہتے ہیں۔

N ترمیم

  • NON-SPONTANEOUS PROCESS - غیر سست رو تعامل : یہ سست رو تعامل کا معکوس ہے۔ یہ از خود وقوع پزیر نہیں ہوتا اور فطرت میں اس کا وجود نہیں ہے۔
  • Neutralize reaction - تعدیلی تعامل : ایسا دوہرا تعامل جس میں ایک متعامل تیزاب اور دوسرا متعامل اساس ہو اور جس کے نتیجے میں نمک اور پانی حاصلات کے طور پر حاصل ہوں تعدیلی تعامل کہلاتا ہے۔
  • Non metal - غیر دھات : ایسے عناصر جن کے اوپر نہ تو دھات جیسی چمک ہو اور نہ برق اور حرارت کے موصل ہو غیر دھاتیں کہلاتی ہیں۔

کیمیائی طور پر ایسے عناصر جن کے آیون منفی ہوں، جن کے آکسائڈ تیزاب ہوں اور جو تکسیدی عامل ہوں غیر دھاتیں کہلاتی ہیں۔

  • Non polar covalent bond - غیر قطبی کویلنٹ بندھن : ایسا کویلنٹ بندھن جو دو ایسے جوہروں کے درمیان پایا جائے جن کی برقی منفیت کا فرق صفر ہو یا کم سے کم ہو غیر قطبی کویلنٹ بندھن کہلاتا ہے۔
  • Non electrolyte - غیر برق پاشیدہ : ایسا مرکب جو پگھلی ہوئی حالت میں یا آبی محلول میں اپنے آئیونوں میں نہ ٹوٹیں اور بجلی کا ایصال نہ کریں غیر برق پاشیدہ کہلاتا ہے۔
  • Non electrolyte - غیر برق پاش : ایسا مرکب جو پگھلی ہوئی حالت میں یا آبی محلول میں اپنے آئیونوں میں نہ ٹوٹیں اور بجلی کا ایصال نہ کریں غیر برق پاشیدہ کہلاتا ہے۔

وہ کیمیائی مرکبات جو پگھلی ہوئی حالت میں یا آبی محلول میں برقی رو کی موصلیت نہیں کرتے ہوں وہ غیر برق پاش کہلاتے ہیں۔

  • Nascent hydrogen - نو زائدہ ہائیڈروجن : ہائیڈروجن اپنی پیدائش کے دوران کیمیائی طور پر سالمی ہائیڈروجن کے مقابلے میں زیادہ عمل انگیز (reactive) ہوتی ہے۔ کیونکہ پیدائش کے وقت یہ جوہری حالت میں ہوتی ہے اور جوہری ہائیڈروجن کیمیائی طور پر عمل انگیز ہوتی ہے۔ اس ہائیڈروجن کو نو زائدہ ہائیڈروجن کہتے ہیں۔
  • Neutral Oxides - تعدیلی آکسائڈز : ایسے آکسائڈ جو نہ تیزابی اور نہ اساسی خواص رکھتے ہو تعدیلی آکسائڈز کہلاتے ہیں۔
  • neutralize reaction - تعدیلی تعامل : ایسا دوہرا تعامل جس میں ایک متعامل تیزاب اور دوسرا متعامل اساس ہو اور جس کے نتیجے میں نمک اور پانی حاصلات کے طور پر حاصل ہوں تعدیلی تعامل کہلاتا ہے۔

O ترمیم

  • ORBIT - مدار : (): مدار مرکزے سے خاص فاصلے پر ایک خاص گول راستہ ہوتا ہے جس پر مرکزے کے گرد الیکٹران گردش کرتے ہیں۔
  • ORBITAL - مدارچہ/مداری : (): مرکزے کے گرد ایسا حلقہ جہاں الیکٹرانوں کی موجودگی کا زیادہ سے زیادہ امکان ہو۔ s,p,d اور f مختلف قسموں کے مدارچے ہیں جو ایٹم میں پائے جاتے
  • Osmosis - نفوذ : نفوذ وہ عمل ہے جس کے ذریعے محلل مسامدار یا نفوذ پزیر جھلی سے گذر سکے۔

اس میں پانی میں موجود آئن ، سالمات اور بڑے ذرات پینے کے پانی سے نکل جاتے ہیں۔

  • Oxides - آکسائیڈز : آکسیجن کے دھاتوں اور غیر دھاتوں کے ساتھ دو عنصر کے مرکبات (binary compounds) کو آکسائڈز کہتے ہیں۔
  • Oxidation - عملِ تکسید : ایک تعامل جس میں آکسیجن کسی دوسرے عناصر یا اشیاء سے ملاپ کر کے ان کے آکسائڈز پیدا کرتا ہو۔

عناصر میں آکسیجن کے اضافے کا عمل عملِ تکسید کہلاتا ہے۔

کسی مرکب سے ہائیڈروجن کا علاحدہ ہو جانا بھی عملِ تکسید کہلاتا ہے۔

ایک طریقہ یا تعامل جو الیکڑانوں کی علیحدگی یا نقصان کے ذریعے عمل میں آئے۔

ایک طریقہ یا تعامل جو الیکڑانوں کے نقصان سے عمل میں آئے وہ تکسید کہلاتا ہے

  • Oxidizing agent - تکسیدی عامل : تکسیدی و تخفیفی تعاملات میں جب کوئی شے تخفیف کر جاتی ہے کیونکہ اس نے کسی دوسری شے کو تکسید کیا ہوگا تو اس کو ہم تکسیدی عامل کہتے ہیں۔

کوئی شے جو الیکڑانوں کو قبول یا حاصل کرے جبکہ وہ خود تخفیف کر جائے تکسیدی عامل کہلاتا ہے۔

P ترمیم

  • PARTIAL PRESSURE - جزوی دباؤ : گیسوں کے آمیزے میں کسی گیس کا انفرادی دباؤ اس گیس کا جزوی دباؤ کہلاتا ہے۔
  • PARTS PER MILLION - اجزاء فی دس لاکھ : اس کی تعریف یوں ہے کہ محلول کے دس لاکھ حصوں (وزن یا حجم کے لحاظ سے) میں منحل کے حصوں کی تعداد (وزن یا حجم کے لحاظ سے)۔
  • PASCHEN SERIES - پاسچن کا سلسلہ : ہائیڈروجنی طیف کے زیریں سرخ حلقے میں خطوط کا وہ سلسلہ جو الیکٹرانوں کے بالائی مدار سے تیسرے مدار میں جست لگانے سے بنتا ہے۔
  • PAULI,S EXCLUSION PRINCIPLE - پالی کا اخراجی اصول : کسی ایٹم میں دو الیکٹران چاروں کوانٹم نمبروں کے مساوی سیٹ نہیں رکھ سکتے۔ ایک مدارچے میں دو الیکٹران مخالف گردش کے ساتھ پائے جائیں گے۔
  • PFUND SERIES - فنڈ کا سلسلہ : ہائیڈروجنی طیف کے زیریں سرخ حلقے میں خطوط کا وہ سلسلہ جو الیکٹران کے بالائی مداروں سے پانچویں مدار میں جست لگانے سے بنتا ہے۔
  • PHASE - حالت/ہیئت : مادے کا ہر وہ نمونہ جو یکساں خصوصیات اور متعین ترکیب رکھتا ہو مادے کی حالت یا ہیئت کہلاتا ہے۔
  • PI BOND - پائی بندھن : ایسا بانڈ جو ملحقہ ایٹموں (جو پہلے سے سگما بانڈ کے ذریعے جڑے ہوں)کے دو متوازی p مدارچوں کے باہمی انطباق سے بنتا ہے۔
  • pKw - پی کے ڈبلیو : یہ پانی کے تحلیلی مستقل کا منفی لاگرتھم ہے۔
  • POH OF THE SOLUTION - محلول کی پی او ایچ : POH کا منفی لاگرتھم محلول کی pOH کہلاتا ہے۔
  • POLARIZABILITY - قطبیت : الیکٹرانی بادل کی حدِ تقطیب کی مقداری پیمائش قطبیت کہلاتی ہے۔
  • POSITIVE RAYS OR CANAL RAYS - مثبت شعاعیں\دھاری شعاعیں : وہ شعاعیں جو اخراجی ٹیوب میں منفی شعاعوں کی مخالف سمت میں سفر کریں۔وہ مثبت آئنوں پر مشتمل ہوتی ہیں جو گیس میں سے منفی شعاعیں گذرنے سے پیدا ہوتے ہیں۔

ؓ

  • PRINCIPAL QUANTUM NUMBER - پرنسپل کوانٹم نمبر : ایسا کوانٹم نمبر جو کسی ایٹم میں الیکٹران کے مدار کی نشان دہی کرتا ہے۔اس کی علامت n ہے۔
  • Product - حاصل : کیمیائی تعامل میں نئے بننے والا عنصر یا مرکب کو حاصل کہتے ہیں۔
  • Periodicity - دوریت : عناصر کے مماثل خصوصیات کا دوری جدول کے مناسبت سے مناسب وقفوں یا ادوار کے بعد اعادہ ہونا دوریت کہلاتا ہے۔
  • Periodic trend - دوری رجحان : اگر دوری جدول پر عناصر کا بائیں سے دائیں جانب مطالعہ کیا جائے تو یہ دیکھا جاتا ہے کہ دھاتی کردار میں مسلسل کمی آتی جاتی ہے اور غیر دھاتی کردار میں مسلسل اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ پس کسی دور میں یہ بتدریج دوری تبدیلی دوری رجحان کہلاتا ہے۔
  • principal quantum number - پرنسپل کوانٹم نمبر : کسی جوہر کے الیکٹرانوں کے مدار سے متعلق نمبر کو پرنسپل کوانٹم نمبر کہتے ہیں۔
  • Polar covalent bond - قطبی کویلنٹ بندھن : ایسا کویلنٹ بندھن جو ایسے جوہروں کے درمیان پایا جائے جن کی برقی منفیت میں فرق موجود ہو قطبی کویلنٹ بندھن کہلاتا ہے۔
  • Precipitation reaction - رسوبی تعملات : دو یا دو سے زائد ایسے مرکبات کے آبی محلول جو خود تو پانی میں بہت زیادہ حل پزیر ہوں لیکن ان کے ملانے سے ایک تیسرا ایسا مرکب بنتا ہو جو پانی میں بہت کم حل پزیر ہو وہ فوراً نا حل پزیر رسوب بن جاتا ہے۔ ایسے تعاملات رسوبی تعاملات کہلاتے ہیں۔
  • Percentage composition - فی صد ترکیب : کسی محلول کی فی صد ترکیب سے مراد منحل کے حصوں کی تعداد (بلحاظ کمیت یا حجم) جو محلول کے سو حصوں (بلحاظ کمیت یا حجم) میں پائی جائے۔
  • product - حاصل : کیمیائی تعامل میں نئے بننے والا عنصر یا مرکب کو حاصل کہتے ہیں۔

Q ترمیم

  • QUANTUM NUMBERS - کوانٹم نمبر : حسابی قیمتوں کا سیٹ جو قابلِ قبول حل فراہم کریں۔

R ترمیم

  • RAOULT,S LAW - رؤلٹ کا قانون : دیے گئے درجہ حرارت پر منحل کے ذریعے محلل کے بخاری دباؤ میں کمی منحل کے مول تناسب کے راست متناسب ہوتی ہے۔
  • RATE CONSTANT - شرحِ مستقل : تعامل کی شرح جب متعاملات کا ارتکاز اکائی ہو۔
  • RATE OF REACTION - شرحِ تعامل : اکائی وقت میں متعاملات یا حاصلات کے ارتکاز میں تبدیلی شرحِ تعامل کہلاتی ہے۔
  • REAL GAS - حقیقی گیس : وہ گیس جو ہر درجہ حرارت اور دباؤ پر قوانینِ گیس کی پابندی کرے۔
  • REDOX REACTION - تخسیدی تعامل : ایسا کیمیائی تعامل جس میں تکسید اور تخفیف دونوں وقوع پزیر ہوں۔
  • RELATIVE ABUNDANCE OF ISOTOPE - ہم جاء کی اضافی کثرت : کسی عنصر کے ایک ہم جاء کا تناسب اسی عنصر کے دوسرے ہم جاء کے لحاظ سے، ہم جاء کی اضافی کثرت کہلاتا ہے۔
  • RETARDATION FACTOR Rf - تخفیفی عامل : آمیزے کے کسی جز کی مخصوص تخفیفی عامل سے کی جا سکتی ہے جسے Rf قدر کہتے ہیں۔

Rf = کسی جز کا اصل مقام سے طے کردہ فاصلہ/ محلل کا اصل مقام سے طے کردہ فاصلہ۔

  • REVERSIBLE REACTION - دو طرفہ تعامل : دو طرفہ تعامل وہ تعامل ہے جس میں تعامل کے حاصلات دوبارہ اصل متعاملات میں بدل جائیں۔
  • reactant - متعامل : کیمیائی تعامل میں تعامل کرنے والے عنصر یا مرکب کو متعامل کہتے ہیں۔
  • radioactivity - تابکاری : ایٹموں کے مرکزے سے اخود غیر مرئی شعاعوں کا اخراج یا انتشار تابکاری کہلاتا ہے۔
  • radioactive element - تابکار عنصر : جس عنصر کے مرکزے سے تابکار شعاؤں کا اخراج یا انتشار ہو اس عنصر کو تابکار عنصر کہتے ہیں۔
  • reactant - متعامل : کیمیائی تعامل میں تعامل کرنے والے عنصر یا مرکب کو متعامل کہتے ہیں۔
  • Reduction - عملِ تخفیف : عملِ تخفیف ایک کیمیائی طریقہ ہے جس میں ملوث ہوتے ہیں۔

1. آکسیجن کی کسی شے سے علیحدگی 2. ہائیڈروجن کا کسی شے میں اضافہ 3. کسی شے میں الیکڑانوں کا حصول

تخفیف کا مطلب ہے کسی شے سے آکسیجن کا علاحدہ ہو جانا۔

تخفیف کا مطلب ہے کسی شے سے ہائڈروجن کا اضافہ ہے۔


ایک طریقہ یا تعامل جس میں کوئی شے الیکڑانوں کو حاصل کرتی ہے۔


ایک طریقہ یا تعامل جو الیکڑانوں کے حصول سے عمل میں آئے وہ تخفیف کہلاتا ہے۔


  • Reducing Agent - تخفیفی عامل : تکسیدی و تخفیفی تعاملات میں جب کوئی شے تکسید کر جاتی ہے کیونکہ اس نے کسی دوسری شے کو تخفیف کیا ہوگا تو اس کو ہم تخفیفی عامل کہتے ہیں۔

کوئی شے جو الیکڑانوں کا نقصان کرے یا عطیہ دے جبکہ وہ خود تکسید کر جائے تخفیفی عامل کہلاتا ہے۔

S ترمیم

  • SIGMA BOND - سگما بندھن : ایٹمی مدارچوں کے خطی انطباق (منطبق ہونا ) سے تشکیل پانے والے بانڈ سگما بانڈ کہلاتے ہیں۔
  • SOLUBILITY - حل پزیری : خاص درجہ حرارت پر منحل کے گراموں کی تعداد جو 100 گرام محلل میں حل ہو کر سیر شدہ محلول بنائے۔
  • SOLVENT EXTRACTION - استخراجِ محلل : یہ وہ تکنیک ہے جس میں محلول کو ہلا کر منحل کو اس سے الگ کیا جاتا ہے۔
  • SPECTRUM - طیف : سات رنگوں کی پٹی جو سفید روشنی کے منشور میں گذرنے پر منتشر ہو کر اپنے اجزاء میں تقسیم ہو نے پر بنتی ہے۔
  • SPONTANEOUS PROCESS - خودکار عمل : ایسا عمل جو بغیر کسی بیرونی معاونت کے از خود رواں دواں رہے اور غیر متوازن حالت سے متوازن حالت کی طرف سفر کرے۔
  • STANDARD ELECTRODE POTENTIAL - معیاری برقیری پوٹینشل : جب کوئی دھات اپنے ہی آئنوں میں جن کا ارتکاز ایک مول فی مکعب ڈیسی میٹر ہو ، ڈبوئی جاتی ہے یا کوئی ایسی گیس جو 1 فضائی دباؤ کے تحت ایک مول فی مکعب ڈیسی میٹر کا ارتکاز رکھنے والے محلول میں سے گزاری جاتی ہے بشرطیکہ برقیرے غیر عامل ہوں تو پیدا ہونے والا پوٹینشل معیاری برقیری پوٹینشل کہلاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس نظام کا درجہ حرارت 250سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے۔
  • STANDARD ENTHALPY OF FORMATION - معیاری تشکیلی حرارتی نوعی : معیاری حالات کے تحت یہ حرارت ِ نوعی میں وہ تبدیلی ہے جو عناصر سے مرکب کا ایک مول تشکیل دے۔
  • STANDARD ENTHALPY OF NEUTRLIZATION - معیاری تعدیلی حرارتِ نوعی : معیاری حالات کے تحت یہ وہ خارج شدہ توانائی کی مقدار ہے جب تیزاب سے ایک مول ہائیڈروجن آئن H+ اور الکلی سے ایک مول ہائیڈروآکسائیڈ آئنOH- باہم عمل کریں.
  • STATE FUNCTION - کیفیتی تفاعل : یہ کسی نظام کی ایک کلاں خوبی ہے جس میں ہر حالت کے لیے کچھ مخصوص قیمتیں ہوتی ہیں اور یہ قیمتیں اس امر سے آزاد ہوتی ہیں کہ یہ حالت کس طرح حاصل ہوئی۔
  • STOCHIOMETERY - مقدار پیمائی : کیمیا کی وہ شاخ جس میں ہم متوازن کیمیائی مساوات کے متعاملات اور حاصلات کا مقداری تجزیہ کرتے ہیں۔
  • SUBLIMATION - عملِ تصعید : یہ وہ عمل ہے جس میں گرم کیا گیا ٹھوس بغیر مائع بنے بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
  • SYSTEM - نظام : ہر چیز جو زیرِ مشاہدہ ہو اسے نظام کہتے ہیں۔
  • Single displacement reaction - اکہری ہٹاؤ تعامل : ایک ایسا تعامل جس میں ایک جوہر یا جوہروں کا کوئی مجموعہ کسی مرکب میں سے دوسرے جوہر یا دوسرے جوہروں کے مجموعے کو تبدیل کر دے اس کو اکہری تعامل کہلاتا ہے۔
  • Energy level or shell - توانائی سطح یا شیل : کسی جوہر کے الیکٹران کے گردشی مدار کو تونائی سطح یا شیل کہتے ہیں۔
  • Single covalent bond - اکہرا کویلنٹ بندھن : ایک الیکڑانی جوڑے سے تشکیل پانے والا بندھن اکہرا کویلنٹ بندھن کہلاتا ہے۔ جبکہ دونوں جوہر ایک الیکٹران فراہم کرتے ہیں۔
  • Sublimation - تصعید : ٹھوس مادہ کا مائع حالت میں تبدیل ہونے کی بجائے براہِ راست بخارات یا گیسی حالت میں تبدیلی کو تصعید کہتے ہیں۔
  • Strong electrolyte - طاقتور برق پاشیدہ : ایسا مرکب جو پگھلی ہوئی حالت میں یا آبی محلول میں اپنے آئیونوں میں تقریباً سو فی صد ٹوٹ جائیں اور بجلی کا ایصال کریں طاقتور برق پاشیدہ کہلاتا ہے۔
  • Saturated solution - سیر شدہ محلول : ایسا محلول جس میں ایک مخصوص درجہ حرارت پر منحل کی مزید مقدار حل نہ ہو سکے اسے اس درجہ حرارت پر سیر شدہ محلول کہتے ہیں۔
  • Super Saturated solution - انتہائی سیر شدہ محلول : ایسا محلول جسے درجہ حرارت بڑھا کر سیر شدہ بنا دیا گیا ہو اور وہ اس درجہ حرارت پر منحل کی مزید مقدار حل نہ کر سکے۔ بلکہ درجہ حرارت کی تھوڑی سی کمی سے منحل دوبارہ تہ میں بیٹھنے لگے انتہائی سیر شدہ محلول کہلاتا ہے۔
  • suspension - معلق ذرات یا تعلیق : ایسا آمیزہ جس میں منحل کے ذرات محلل میں حل نہیں ہوتے ہیں بلکہ وہ محلل میں معلق رہتے ہیں انھیں معلق ذرات (suspended particles) اور اس عمل کو تعلیق (suspension) کہتے ہیں۔
  • Strong electrolyte - طاقتور برق پاشیدہ : ایسا مرکب جو پگھلی ہوئی حالت میں یا آبی محلول میں اپنے آئیونوں میں تقریباً سو فی صد ٹوٹ جائیں اور بجلی کا ایصال کریں طاقتور برق پاشیدہ کہلاتا ہے۔
  • Specific heat - حرارتِ مخصوصہ : حرارت کی وہ مقدار جو پانی کی اکائی کمیت کو ایک سینٹی گریڈ درجہ حرارت تک بڑھانے کے لیے درکار ہو حرارت مخصوصہ کہلاتی ہے۔
  • Single displacement reaction - اکہری ہٹاؤ تعامل : ایک ایسا تعامل جس میں ایک جوہر یا جوہروں کا کوئی مجموعہ کسی مرکب میں سے دوسرے جوہر یا دوسرے جوہروں کے مجموعے کو تبدیل کر دے اس کو اکہری تعامل کہلاتا ہے۔

T ترمیم

  • THEORETICAL YIELD - نظری حاصل : نظری حاصل حاصلات کی وہ مقدار ہے جس کا تخمینہ متوازن کیمیائی مساوات سے لگایا جائے۔
  • THERMOCHEMISTRY - حرارتی کیمیا :کیمیائی تعامل کے دوران حرارتی تبدیلیوں کا مطالعہ حرارتی کیمیا کہلاتا ہے۔
  • Triple covalent bond - تہرا کویلنٹ بندھن : تین الیکڑانی جوڑے کے اشتراک سے تشکیل پانے والا بندھن تہرا کویلنٹ بندھن کہلاتا ہے جبکہ دونوں جوہر تین تین الیکڑان فراہم کریں۔
  • Thermo chemical reaction - حر کیمیائی تعاملات : کیمائی تعاملات جس کے دوران مواد کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ حرارت میں تبدیلی کو حر کیمیائی تعاملات کہتے ہیں۔
  • Thermo chemistry - حر کیمیاء : علم کیمیا کی ایسی شاخ جس کے ذریعے حرارت کی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جائے اس کو حر کیماء کہتے ہیں۔

U ترمیم

  • UNIT CELL - اکائی خانہ : کسی قلم کی چھوٹی سے چھوٹی اکائی جو پوری قلم مین سہہ جہتی انداز سے دہرائی گئی ہو۔
  • Unsaturated solution - غیر سیر شدہ محلول : ایسا محلول جس میں کسی مخصوص درجہ حرارت پر مزید منحل حل ہو سکے غیر سیر شدہ محلول کہلاتا ہے۔

V ترمیم

  • VACUUM DISTILLATION - خلائی کشید : کم دباؤ اور کم درجہ حرارت کے تحت کسی مائع کو گرم کر کے اسے بخارات میں تبدیل کرنا اور پھر بخارات سے مائع میں بدلنے کا عمل۔
  • VANDER WALL,S EQUATION - وانڈر وال کی مساوات : یہ ایک گیسی مساوات ہے جو مثالی گیس کی مساوات میں ترمیم کر کے مثالی گیس کے دباؤ اور حجم کو زیادہ قابلِ قبول بناتی ہے۔
  • VAPOUR PRESSURE - بخاری دباؤ : دیے گئے درجہ حرارت پر توازنی حالت میں مائعات کے بخارات کا دباؤ
  • Valence electron - ویلنس الیکٹران : کسی بھی جوہر کے بیرونی شیل میں موجود الیکٹرانوں کو ویلنس الیکٹران کہتے ہیں۔

W ترمیم

  • WATER OF CRYSTALLIZATION - آبِ قلماؤ : پانی کے وہ سالمات جو کسی مرکب کے آبی محلول کے عملِ قلماؤ کے دوران مرکب میں رہ گئے ہوں۔

Z ترمیم

[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

سانچہ:کیمیاء کی شاخیں