بھارت میں اعلیٰ تعلیم نجی اور سرکاری دونوں طرح کے جامعات میں دی جاتی ہے۔ بھارت میں جامعات مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے زیر نگرانی چلتے ہیں۔ نجی جامعات مخلتف تنظیم اور اداروں کے تحت چلتے ہیں۔ بھارت کے تمام جامعات یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے مندرج اور مصدقہ ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ایکٹ، 1956ء کے تحت اس کی تشکیل عمل میں آئی تھی۔[1] اس کے علاوہ 15 پروفیشنل کونسلیں بھی تشکیل دی گئیں جو مختلف زاویوں سے بھارت کی یونیوسٹیوں پر نطر رکھتی ہیں تاکہ ان کا معیار برقرار رہے۔[2]

اقسام

ترمیم

بھارت میں مندرجہ ذیل طرح ے جامعات موجود ہیں۔

مرکزی جامعات

ترمیم

مرکزی جامعات کو سینٹرل یونیورسٹی یا یونین یونیورسٹی کہا جاتا ہے۔ ان کا قیام وزارت ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند کے تحت شعبہ برائے اعلیٰ تعلیم کے ایک ایکٹ کے تحت عمل میں آیا۔[3]

بمطابق 12 دسمبر 2018ء (2018ء-12-12) کی تازہ فہرست کے مطابق بھارت میں کل 49 مرکزی جامعات ہیں۔[4]

ریاستی جامعات

ترمیم

ریاستی جامعہ یا اسٹیٹ یونیورسٹی ریاست کی نگرانی چلتی ہے اور ریاست کی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت قیام پزیر ہوتی ہے۔ بمطابق 6 اکتوبر 2017ء (2017ء-10-06) کو یو جی سی کی تازہ فہرست میں کل 367 اسٹیٹ یونیورسٹیاں ہیں۔[5]{{refn|group=note|name=statecount|The list[5] قدیم ترین ریاستی جامعہ ممبئی یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی ہے۔

ڈیمڈ جامعات

ترمیم

ڈیمڈ جامعہ یا ڈیمڈ یونیورسٹی نیم آزاد یونیورسٹی ہے جسے شعبہ برائے اعلیٰ تعلیم یو جی سی ایکٹ کی شق 3 کے تحت یو جی سی کے مشورہ پر قائم کرتا ہے۔ [6]

بمطابق 6 اکتوبر 2017ء (2017ء-10-06) یو جی سی کی تازہ فہرست میں کل 123 ڈیمڈ یونیورسٹیاں ہیں۔[7] اس فہرست کے مطابق بھارت میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کو 12 مئی 1958ء کو پہلی مرتبہ ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ ملا۔

نجی جامعات

ترمیم

نجی جامعہ کا پرائیویٹ یونیورسٹی کو یو جی سی منظور کرتی ہے۔ نجی جامعہ کو ڈگری دینے کا اختیار ہے مگر وہ حرم جامعہ کے باہر کوئی کالج نہیں بنا سکتی ہے۔ بمطابق 6 اکتوبر 2017ء (2017ء-10-06) بھارت میں کل 282 نجی جامعات ہیں۔[8]

فہرست جامعات

ترمیم
ریاست [[مرکزی
universities]][4]
ریاستی
universities]][5][note 1]
ڈیمڈ
universities]][7]
نجی
universities]][8]
کل
آندھرا پردیش (list) 0 20 5 0 25
اروناچل پردیش (list) 1 0 1 7 9
آسام (list) 2 12 0 5 19
بہار (بھارت) (list) 4 15 1 2 22
چندی گڑھ (list) 0 1 1 0 2
چھتیس گڑھ (list) 1 13 0 9 23
دہلی (list) 5 7 10 0 22
گوا (list) 0 1 0 0 1
گجرات (بھارت) (list) 1 28 2 31 62
ہریانہ (list) 1 14 6 20 41
ہماچل پردیش (list) 1 4 0 17 22
جموں و کشمیر (list) 2 9 1 0 12
جھارکھنڈ (list) 1 8 1 8 18
کرناٹک (list) 1 26 14 14 55
کیرلا (list) 1 13 3 0 17
مدھیہ پردیش (list) 2 22 1 24 49
مہاراشٹر (list) 1 22 21 10 54
منی پور (list) 3 1 0 1 5
میگھالیہ (list) 1 0 0 8 9
میزورم (list) 1 0 0 1 2
ناگالینڈ (list) 1 0 0 3 4
اوڈیشا (list) 1 16 2 4 23
پدوچیری (list) 1 0 1 0 2
پنجاب، بھارت (list) 1 9 2 15 27
راجستھان (list) 1 21 8 46 76
سکم (list) 1 0 0 5 6
تمل ناڈو (list) 2 22 28 0 52
تلنگانہ (list) 3 16 2 0 21
تریپورہ (list) 1 1 0 1 3
اتر پردیش (list) 6 29 9 29 73
اتراکھنڈ (list) 1 11 3 13 28
مغربی بنگال (list) 1 26 1 9 37
Total 49 367 123 282 821

حوالہ جات

ترمیم
  1. "University Grants Commission Act, 001956" (PDF)۔ وزارت ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2011  [مردہ ربط]
  2. "Professional Councils"۔ ugc.ac.in۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (بھارت)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2017 
  3. "Central Universities"۔ mhrd.gov.in۔ وزارت ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند۔ 3 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2012 
  4. ^ ا ب "Consolidated list of Central Universities as on 12.12.2018" (PDF)۔ UGC۔ 12 دسمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2019 
  5. ^ ا ب پ "List of State Universities as on 06.10.2017" (PDF)۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (بھارت)۔ 6 اکتوبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2017 
  6. "Indian Institute of Space Science and Technology (IISST) Thiruvanathapuram Declared as Deemed to be University"۔ وزارت ترقی انسانی وسائل، حکومت ہند، Press Information Bureau۔ 14 جولائی 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 ستمبر 2011 
  7. ^ ا ب "List of Institutions of higher education which have been declared as Deemed to be Universities as on 06.10.2017" (PDF)۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (بھارت)۔ 6 اکتوبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2017 
  8. ^ ا ب "State-wise List of Private Universities as on 6.10.2017" (PDF)۔ www.ugc.ac.in۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (بھارت)۔ 6 اکتوبر 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2017