مارگریٹ تھیچر
مارگریٹ ہلڈا تھیچر (پیدائشی نام: مارگریٹ ہلڈا رابرٹس) (المعروف ٹھاکُر صاحب) برطانیہ کی معروف سیاست دان اور وزیر اعظم تھیں۔ آپ 13 اکتوبر 1925ء کو گرانتھم، لنکن شائر، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔ جامعہ آکسفورڈ میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1954ء تا 1957ء وکالت کے پیشے سے وابستہ رہیں۔ 1959ء میں قدامت پسند پارٹی کے ٹکٹ پر دارالعوام کی رکن منتخب ہوئیں۔ دو سال بعد قومی بیمہ اور پنشن کی وزارت میں مشترکہ پارلیمانی معتمد (جوائنٹ پارلیمنٹری سیکرٹری) مقرر کی گئیں۔ 1964ء تا 1970ء، جب قدامت پسند پارٹی اپوزیشن میں تھی، اپنی جماعت کی شیڈول کیبنٹ میں سماجی تحفظ کی نائب وزیر مملکت برائے تعلیم و سائنس رہیں۔ فروری 1974ء میں قدامت پسند پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کی شیڈول کیبنٹ میں شامل کی گئیں۔ 1975ء میں جماعت کی سربراہ منتخب ہوئیں۔ مئی 1979ء میں جماعت کی فتح کے بعد وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ اور 1990ء تک اس عہدے پر فائز رہیں۔
آپ برطانیہ کی تاریخ کی واحد خاتون ہیں جو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہیں۔ آپ لارڈ سالسبری کے بعد سب سے زیادہ عرصے تک اور 19 ویں صدی کے اوائل میں لارڈ لیورپول بعد مستقلاً سب سے زیادہ سالوں تک مسند اقتدار پر فائز رہنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں یعنی آپ 20 ویں صدی میں سب سے طویل مدت تک برطانیہ کی وزیر اعظم رہیں۔ آپ برطانیہ میں کسی اہم سیاسی جماعت کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں اور ملکی تاریخ کی واحد خاتون بھی جنھوں نے ریاست کے چار اہم مناصب پر خدمات انجام دیں۔
آپ سوویت اتحاد پر کڑی تنقید کرتی تھیں اور 1976ء میں سوویت قیادت کے خلاف ایک جارحانہ تقریر پر آپ کو "خاتونِ آہن" کا لقب ملا۔
آپ کے دور کے اہم واقعات میں سرد جنگ کے اختتامی ایام، شمالی آئر لینڈ میں بغاوت میں اضافہ، ایرانی سفارت خانے کا محاصرہ، فاک لینڈ جزائر پر ارجنٹائن کے ساتھ جنگ اور ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنے کا معاہدہ شامل ہیں۔
1979ء میں برطانوی سرزمین پر امریکا کے جوہری کروز میزائلوں کی تنصیب پر آپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا اور ملک بھر میں اس فیصلے کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔
1982ء میں بحر اوقیانوس میں واقع جزائر فاک لینڈ پر ارجنٹائن کے قبضے کے بعد عسکری مہم کے باعث آپ کو برطانیہ میں بڑی شہرت ملی۔ اس مہم کے نتیجے میں برطانیہ نے فاک لینڈ جزائر پر اپنا قبضہ بحال کرالیا۔ اسی جنگ کانتیجہ تھا کہ 1983ء کے انتخابات میں قدامت پسند جماعت بھاری اکثریت سے جیتی۔
1984ء میں قدامت پسند پارٹی کے ایک اجتماع میں بم دھماکے میں آپ بال بال بچیں جو آئرش ریپبلکن آرمی (IRA) نے نصب کیا تھا۔
1986ء میں تھیچر نے امریکی افواج کو برطانیہ کے فضائی اڈوں سے لیبیا کے خلاف بمباری کرنے کی اجازت دی۔
1987ء کے عام انتخابات میں فتح کے بعد تھیچر 20 صدی میں مسلسل تیسری مرتبہ برطانیہ کی واحد وزیر اعظم بنیں۔ تاہم ان کے تیسرے عہد میں جماعت کے اندر تقسیم پیدا ہو گئی جس میں اہم کردار ان کے آمرانہ انداز کا تھا۔ علاوہ ازیں نئے محصولات نافذ کرنے سے بڑے پیمانے پر عوامی غیظ و غضب کو ابھارا۔ یہ محصول جو ہر بالغ شہری پر لگایاگیا 1989ء میں اسکاچستان اور بعد ازاں 1990ء میں انگلستان اور ویلز میں نافذ کیا گیا۔ برطانیہ کے کئی باشندوں نے محصول کی ادائیگی سے انکار کر دیا اور دوسری جانب تھیچر نے بھی اسے واپس لینے سے انکار کیا۔
آپ نے اپنی آپ بیتی دو جلدوں "قوت کا راستہ" (The Path to Power) اور "دی ڈاؤننگ اسٹریٹ" (The Downing Street Years) کے نام سے لکھی ہيں۔ 1993ء میں بی بی سی نے "دی ڈاؤننگ اسٹریٹ" کو ایک دستاویزی سلسلے کی شکل دی۔ 2002ء میں آپ کی تیسری کتاب "ریاست کاری" (Statecraft) میں منظر عام پر آئی جس میں 21 ویں صدی میں سیاسی معاملات پر آپ نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا ہے۔
آپ کو آرڈر آف گارٹر، آرڈر آف میرٹ، ملکۂ عالیہ کی پریوی کونسل کی رکن، فیلو آف دی رائل سوسائٹی کے اعلیٰ ملکی اعزازات حاصل ہیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی سطح پر آپ کو صدارتی تمغۂ آزادی، جمہوری سینیٹوریل تمغۂ آزادی اور رونالڈ ریگن اعزاز آزادی بھی عطا کیے گئے۔
وفات
ترمیممارگریٹ تھیچر 8 اپریل 2013ء کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے رٹز ہوٹل، لندن میں انتقال کر گئیں۔[42][43] وہ اپنے چیسٹر اسکوائر گھر پر سیڑھیوں چڑہنے کی مشکل کی وجہ سے کرسمس کے بعد سے رٹز ہوٹل میں مقیم تھین۔[44]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Alexander Turnbull Library ID: https://tiaki.natlib.govt.nz/#details=ethesaurus.101827
- ^ ا ب ناشر: مملکت متحدہ کی پارلیمان — Alexander Turnbull Library ID: https://tiaki.natlib.govt.nz/#details=ethesaurus.101827
- ↑ ناشر: او سی ایل سی — وی آئی اے ایف آئی ڈی: https://viaf.org/viaf/102379347/ — اخذ شدہ بتاریخ: 4 نومبر 2018
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000701794 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 اگست 2020
- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118756680 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Margaret-Thatcher — بنام: Margaret Thatcher — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ ت ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6nm5gcj — بنام: Margaret Thatcher — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/108023705 — بنام: Margaret Thatcher — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1059609 — بنام: Margaret Thatcher — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ ت ٹ ث مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی — پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p18322.htm#i183213 — بنام: Margaret Hilda Roberts, Baroness Thatcher — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب پ ت بنام: Margaret Thatcher — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=26896 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/thatcher-margaret-hilda — بنام: Margaret Hilda Thatcher — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118756680 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ اشاعت: روزنامہ ٹیلی گراف — تاریخ اشاعت: 16 اپریل 2013 — Margaret Thatcher described as 'retired stateswoman' on death certificate — اخذ شدہ بتاریخ: 26 مارچ 2023 — سے آرکائیو اصل فی 22 اپریل 2013 — اقتباس: Her cause of death of is recorded as "cardio vascular accident", and "repeated transient L/Ischaemic attack", or several strokes.
- ↑ تاریخ اشاعت: 9 اپریل 2013 — https://libris.kb.se/katalogisering/fcrtwcjz2nsw253 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb121412696 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: آزاد اجازت نامہ — مدیر: آزاد اجازت نامہ — عنوان : آزاد اجازت نامہ — ناشر: آزاد اجازت نامہ — خالق: آزاد اجازت نامہ — اشاعت: آزاد اجازت نامہ — باب: آزاد اجازت نامہ — جلد: آزاد اجازت نامہ — صفحہ: آزاد اجازت نامہ — شمارہ: آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — ISBN آزاد اجازت نامہ — Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/57837 — اقتباس: آزاد اجازت نامہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: آزاد اجازت نامہ — مدیر: آزاد اجازت نامہ — عنوان : آزاد اجازت نامہ — ناشر: آزاد اجازت نامہ — خالق: آزاد اجازت نامہ — اشاعت: آزاد اجازت نامہ — باب: آزاد اجازت نامہ — جلد: آزاد اجازت نامہ — صفحہ: آزاد اجازت نامہ — شمارہ: آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — آزاد اجازت نامہ — ISBN آزاد اجازت نامہ — حوالہ یو آر ایل: آزاد اجازت نامہ — اقتباس: آزاد اجازت نامہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب پ ت این این ڈی بی شخصی آئی ڈی: https://www.nndb.com/people/140/000023071/
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0857137/
- ↑ تاریخ اشاعت: 25 اگست 2020 — A tall story? — اخذ شدہ بتاریخ: 12 جولائی 2022
- ^ ا ب نیشنل تھیسارس فار اوتھر آئی ڈی: https://data.bibliotheken.nl/id/thes/p070879133
- ^ ا ب پ ت گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0065842.xml
- ^ ا ب پ Rush Parliamentary Archive ID: https://membersafter1832.historyofparliamentonline.org/members/5965
- ^ ا ب ناشر: رائل سوسائٹی — Margaret Thatcher at pre-election press conference — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2014
- ↑ ناشر: دی انڈیپنڈنٹ — تاریخ اشاعت: 2 جنوری 2013 — Plans for the Privy Council to regulate Britain's newspapers — اخذ شدہ بتاریخ: 26 مارچ 2023 — اقتباس: The Privy Council was almost an all-male body when she joined in 1970.
- ^ ا ب CoBiS author ID: https://dati.cobis.to.it/agent/95a5yja38danymj1atb5yc1r6muk0e0
- ↑ اشاعت: روزنامہ ٹیلی گراف — تاریخ اشاعت: 16 اپریل 2013 — Margaret Thatcher described as 'retired stateswoman' on death certificate — اخذ شدہ بتاریخ: 26 مارچ 2023 — سے آرکائیو اصل فی 22 اپریل 2013 — اقتباس: It reveals she was also suffering from "carcinoma of the bladder", thought to be the reason for her stay in hospital in December, as well as dementia.
- ↑ دائرۃ المعارف یونیورسل آن لائن آئی ڈی: https://www.universalis.fr/encyclopedie/margaret-thatcher/
- ↑ National Portrait Gallery (London) person ID: https://www.npg.org.uk/collections/search/person/mp05827
- ^ ا ب بنام: Margaret Thatcher — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000012743 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — عنوان : CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — قومی کتب خانہ کوریا آئی ڈی: https://lod.nl.go.kr/page/KAC201418770 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ بنام: Margaret Thatcher — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000012743
- ↑ بنام: Margaret Thatcher — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000012743
- ↑ اشاعت: روزنامہ ٹیلی گراف — تاریخ اشاعت: 16 اپریل 2013 — Margaret Thatcher described as 'retired stateswoman' on death certificate — اخذ شدہ بتاریخ: 26 مارچ 2023 — سے آرکائیو اصل فی 22 اپریل 2013
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/33163875
- ↑ عنوان : Thatcher [née Roberts], Margaret Hilda, Baroness Thatcher (1925–2013), prime minister — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://www.oxforddnb.com/view/article/106415
- ↑ Speech receiving the Order of the White Lion in Prague — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اپریل 2020
- ↑ صفحہ: 6023 — شمارہ: 54017 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.thegazette.co.uk/London/issue/54017/data.pdf
- ↑ Speech receiving Presidential Medal of Freedom — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اپریل 2020
- ↑ صفحہ: 19066 — شمارہ: 52360 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.thegazette.co.uk/London/issue/52360/data.pdf
- ↑ Gordon Rayner، Steven Swinford۔ "Margaret Thatcher dies of stroke aged 87"۔ The Daily Telegraph۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2013
- ↑ "Obituary"۔ Margaret Thatcher Foundation۔ 8 April 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2013
- ↑ Steven Swinford۔ "Margaret Thatcher: final moments in hotel without her family by her bedside"۔ The Daily Telegraph۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2013
ویکی ذخائر پر مارگریٹ تھیچر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |