وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان مخلوق کی خیر خواہی کے لیے جتنی بھی جماعتیں میدان میں آئیں ہیں ، ان میں انبیائے کرام کی جماعت سب سے اعلیٰ اور بہتر جماعت رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے میں مخلوق کی رہنمائی کے لیے انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا تا ہم یہ سلسلہ نبی کریم ﷺ پرختم ہوا اور جس طرح حدیث میں وارد ہے کہ ایک جماعت ایسی موجود رہے گی جو غلو کرنے والوں کی تحریف اور باطل پرست لوگوں کی غلط تا ویلات کا سدباب کرے گی۔ کسی بھی جماعت کی ترقی کا راز اس میں ہے کہ وہ قرآن اور حدیث کو تمام علوم سے بہترسمجھے اور اس کو تمام قوانین کے مقابلے میں سپریم لا قراردے۔ اسی طرح وہ مدارس حقیقی معنوں میں دینی علوم کی اشاعت کے علمبردار ہو سکتے ہیں جو اپنے نصاب میں قرآن و سنت کو زیادہ اہمیت دے۔ اگر تاریخی حقائق کو مد نظر رکھا جائے تو برصغیر کے اس خطے میں جہاں پٹھان آباد ہیں ، علوم قرآن و سنت بہت بعد میں پہنچے ہیں اور یہاں پر منطق و فلسفہ اور دیگر فنون پر اس حد تک محنت ہوئی تھی کہ اس کا دسواں حصہ بھی قرآن وسنت کے لیے متعین کرنا گوارا نہیں تھا۔ جب رئیس المفسرین شیخ المشائخ مولانا حسین علی الوانی اور شیخ المشائخ مولانا عبید اللہ سندھی رحمہ اللہ کے شاگردوں نے قرآن انقلاب برپا کیا تو قرآنی علوم کی طرف طالبان علوم دینیہ کا رجحان بڑھ گیا اور یوں اس فکر کے حامل اہل علم کی جماعت وجود میں آگئی اور باضابطہ طور پر جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کی بنیاد رکھی گئی۔ شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طاہر رحمہ اللہ نے اشاعت التوحید و السنۃ کے حامی مدارس کی ایک تنظیم بنائی اور اس کا نام تنظیم المدارس رکھا ۔ مگر چونکہ اس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تھی اس لیے اس نام سے کسی اور جماعت نے اپنی رجسٹریشن کرالی۔ 26 جنوری2012ء کو پشاور میں جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کا اجلاس زیر صدارت امیر جماعت شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری ہوا جس میں وحدت المدارس الاسلامیہ کے نام سے اس تنظیم کو اس مقصد کے لیے فعال کر لیا گیا کہ یہ جماعت اشاعت التوحید و السنۃ کے حامی مدارس کے درمیان رابطہ کا کام دے اور ان کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے ایک نظم میں شامل کیے جائیں


[اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ]] سے وابستہ ایک وفاقی دینی تعلیمی بورڈ ہے، جس کی بنیاد 15 اپریل 2021ء کو رکھی گئی۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان"۔ ittehadulmadaris.edu.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2022 

وفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء سے قبل رجسٹر ہونے والے)

نمبرشمار نام بورڈ صدر مقام مسلک وابستگی نوٹیفیکیشن تعداد مدارس ویب سائٹ
1 تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان لاہور بریلوی جامعہ نظامیہ، جامعہ نعیمیہ 17 نومبر 1982ء 15,000 tanzeemulmadaris.com
2 وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان دیوبندی جامعہ خیر المدارس 17 نومبر 1982ء 23,000 wifaqulmadaris.org
3 وفاق المدارس الشیعہ پاکستان لاہور شیعہ جامعۃ المنتظر 17 نومبر 1982ء wmshia.com
4 وفاق المدارس السلفیہ پاکستان فیصل آباد اہلحدیث 17 نومبر 1982ء wmsp.edu.pk
5 رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان لاہور - جماعت اسلامی 12 اگست 1987ء 1,000+ rabtatulmadaris.com.pk
. اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان . . .

وفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء و ما بعد رجسٹر ہونے والے) [1]

نمبرشمار نام بورڈ صدر مقام مسلک وابستگی نوٹیفیکیشن تعداد مدارس ویب سائٹ
6 نظام المدارس پاکستان لاہور بریلوی تحریک منہاج القرآن 4 فروری 2021ء 3,000 [2] nizam-ul-madaris.edu.pk
7 مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ لاہور شیعہ جامعہ العروۃ الوثقیٰ 4 فروری 2021ء majmaulmadaris.com
8 وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ فیصل آباد بریلوی جامعہ رضویہ 4 فروری 2021ء wmir.org
9 ارشادالعلوم الاسلامیہ پاکستان بہاولپور دیوبندی iaai.pk 24نومبر2023
10 اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کراچی اہلحدیث 4 فروری 2021ء fb.com/imipakistan
11 اتحاد المدارس العربیہ پاکستان مردان دیوبندی 4 فروری 2021ء 7,000 [3] ittehadulmadaris.edu.pk
12 وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان صوابی دیوبندی اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ 15 اپریل 2021ء wmi.edu.pk
13 مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کراچی دیوبندی جامعۃ الرشید 15 اپریل 2021ء
14 بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن اہلحدیث 27 اپریل 2021ء
15 کنز المدارس کراچی بریلوی دعوت اسلامی 27 اپریل 2021ء kanz-ul-madaris.org

حوالہ جات ترمیم