وفاق المدارس السلفیہ
وفاق المدارس السلفیہ پاکستان، پاکستان کے اکثر اہل حدیث مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم یا وفاق ہے۔ اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں
- ٭ قرآن و سنت پر مبنی دینی علوم کی تدریس کے سلسلہ میں سہولتیں بہم پہنچانا۔
- ٭ ملحقہ مدارس و جامعات کے لیے جامع نصاب تعلیم مرتب کرنا اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا۔
- ٭ دینی مدارس و جامعات کو باہم مربوط و متحد کرنا اور ایک نظم کا پابند کرنا۔
- ٭ ملحقہ مدارس و جامعات کے تمام تعلیمی مراحل ( ثانویہ عامہ، ثانویہ خاصہ، عالیہ، عالمیہ اور حفظ و تجوید اور قراء ات ) کے امتحانات کا انعقاد کرنا اور کامیاب طلبہ کو اسناد جاری کرنا ۔
- ٭ ملحقہ مدارس و جامعات کے مفادات کا تحفظ کرنا ۔
- ٭ اہم موضوعات پر علمی و تحقیقی مقالات اور کتب تیار کروانا اور ان کی طباعت کا اہتمام کرنا ۔
- ٭ اساتذہ کے لیے تربیتی کورسز کا اہتمام کرنا اور طلبہ کی اصلاح و تربیت کے لیے اقدام کرنا ۔
- ٭ ذہین اور محنتی طلبہ کی اعلی تعلیم کے لیے ملکی اور غیر ملکی جامعات میں سکالر شپ کے حصول کے لیے کوشش کرنا ۔
- ٭ دینی مدارس و جامعات کی تاسیس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل اور مؤثر اقدامات کرنا۔
حوالہ جات
ترمیموفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء سے قبل رجسٹر ہونے والے)
نمبرشمار | نام بورڈ | صدر مقام | مسلک | وابستگی | نوٹیفیکیشن | تعداد مدارس | ویب سائٹ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان | لاہور | بریلوی | جامعہ نظامیہ، جامعہ نعیمیہ | 17 نومبر 1982ء | 15,000 | tanzeemulmadaris.com |
2 | وفاق المدارس العربیہ پاکستان | ملتان | دیوبندی | جامعہ خیر المدارس | 17 نومبر 1982ء | 23,000 | wifaqulmadaris.org |
3 | وفاق المدارس الشیعہ پاکستان | لاہور | شیعہ | جامعۃ المنتظر | 17 نومبر 1982ء | wmshia.com | |
4 | وفاق المدارس السلفیہ پاکستان | فیصل آباد | اہلحدیث | 17 نومبر 1982ء | wmsp.edu.pk | ||
5 | رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان | لاہور | - | جماعت اسلامی | 12 اگست 1987ء | 1,000+ | rabtatulmadaris.com.pk |
. | اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان | . | . | . |
وفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء و ما بعد رجسٹر ہونے والے) [1]
نمبرشمار | نام بورڈ | صدر مقام | مسلک | وابستگی | نوٹیفیکیشن | تعداد مدارس | ویب سائٹ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
6 | نظام المدارس پاکستان | لاہور | بریلوی | تحریک منہاج القرآن | 4 فروری 2021ء | 3,000 [2] | nizam-ul-madaris.edu.pk |
7 | مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ | لاہور | شیعہ | جامعہ العروۃ الوثقیٰ | 4 فروری 2021ء | majmaulmadaris.com | |
8 | وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ | فیصل آباد | بریلوی | جامعہ رضویہ | 4 فروری 2021ء | wmir.org | |
9 | وفاق المدارس والجامعات الدینیہ الباکستانیہ | لاپور | 24نومبر2021 | ||||
10 | اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان | کراچی | اہلحدیث | 4 فروری 2021ء | fb.com/imipakistan | ||
11 | اتحاد المدارس العربیہ پاکستان | مردان | دیوبندی | 4 فروری 2021ء | 7,000 [3] | ittehadulmadaris.edu.pk | |
12 | وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان | صوابی | دیوبندی | اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ | 15 اپریل 2021ء | wmi.edu.pk | |
13 | مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان | کراچی | دیوبندی | جامعۃ الرشید | 15 اپریل 2021ء | ||
14 | بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن | اہلحدیث | 27 اپریل 2021ء | ||||
15 | کنز المدارس | کراچی | بریلوی | دعوت اسلامی | 27 اپریل 2021ء | kanz-ul-madaris.org |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان" (PDF)۔ hec.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2022
- ↑ "نظام المدارس پاکستان …دیر آید درست آید، روزنامہ نوائے وقت، 17 مارچ 2021ء"
- ↑ "ویب سائٹ اتحاد المدارس العربیہ سائٹ"