اسلامی تقویم

ہجری
(ھجري تقويم سے رجوع مکرر)

قمری ہجری تقویم (ماہ و سال) کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔ سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔

تکنیکی معلومات

ترمیم

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت 26 صفر کو ہوئی۔ مگر چونکہ عرب لوگ سال کا آغاز محرم سے کیا کرتے تھے اس لیے اسلامی سال کو ایک ماہ 25 دن پیچھے سے شمارکیا گیا۔ اس لیے پہلی قمری ہجری کی پہلی تاریخ یعنی اول محرم مؤرخہ 16 جولائی 622ء کے مطابق ہوئی۔ حسب سابق اس میں بارہ ماہ رکھے گئے۔ ہر مہینہ انتیس یا تیس دن کا ہوتا ہے۔ جس کے شروع ہونے کا فیصلہ چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ قمری ہجری سال ہر عیسوی سال کی نسبت دس یا گیارہ دن پہلے شروع ہوتا ہے یعنی ہر سال ہجری اور عیسوی سال کا وقفہ کم ہو جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ سن 2042 میں ایک ہی قمری ہجری اور عیسوی سال ہوگا۔ ہر 33 یا 34 سال بعد ایسا موقع آتا ہے جب ایک قمری ہجری سال مکمل طور پر ایک عیسوی سال کا اندر ہی رہتا ہے جیسا سن 2008 عیسوی میں۔

ہجری یا اسلامی تقویم کے مہینے

ترمیم
ہجری مہینے
نمبر شمار مہینہ
1 محرّم یا محرم الحرام
2 صفر یا صفر المظفر
3 ربیع الاول
4 ربیع الثانی
5 جمادی الاول
6 جمادی الثانی
7 رجب یا رجب المرجب
8 شعبان یا شعبان المعظم
9 رمضان یا رمضان المبارک
10 شوال یا شوال المکرم
11 ذوالقعدۃ
12 ذوالحجۃ

ہفتے کے دن

ترمیم
عربی انگریزی مالٹی ترکی صومالی فارسی اردو ہندی ملیالم بنگلہ کنڑا عبرانی انڈونیشیائی مالے فلپائنی پشتو تامل تیلگو کشمیری ہاوسا یوروبا
1 (Yaum) al-Aḥad
الأحد
(first day)
Sunday Il-Ħadd Pazar Axad
احد
Yek-Shanbeh
یکشنبہ
Itwaar
اتوار
Ravivaar
रविवार
ഞായര്‍
ñaayar
Robibar
রবিবার
Bhaanuvaara / Ravivaara / Aadityavaara
ಭಾನುವಾರ / ರವಿವಾರ / ಆದಿತ್ಯವಾರ
Yom Rishon
יום ראשון
Minggu Ahad Linggo اتوار/يوه نۍ Yawanay/itwar ஞாயிற்றுக்கிழமை
gyayitrukkilamai
ఆదివారం
Aadivaaram
A'ath'war Lahadi Ọjọ́ Àìkú
2 (Yaum) al-Ithnayn
الاثنين
(second day)
Monday It-Tnejn Pazartesi Isniin Do-Shanbeh
دوشنبہ
Piir
پير
Somvaar
सोमवार
തിങ്കള്‍
thiṅkal
Shombar
সোমবার
Somavaara
ಸೋಮವಾರ
Yom Sheni
יום שני
Senin Isnin Lunes ګل/دوه نۍ Dwanay/gul திங்கட்கிழமை
thingatkkilamai
సోమవారం
Somavaaram
Chender'r'war Litinin Ọjọ́ Ìṣẹ́gun
3 (Yaum) ath-Thalaathaaʼ
الثلاثاء
(third day)
Tuesday It-Tlieta Salı Talaado Seh-Shanbeh
سہ شنبہ
Mangal
منگل
Mangalvaar
मंगलवार
ചൊവ്വ
chovva
Monggolbar
মঙ্গলবার
Mangalavaara
ಮಂಗಳವಾರ
Yom Shlishi
יום שלישי
Selasa Selasa Martes نھہ/منځنۍ Manzanay/nahia செவ்வாய்க்கிழமை
sevvaikkilamai
మంగళవారం
Mangalavaaram
Bo'um'war Talata Ọjọ́ Ìṣẹ́gun
4 (Yaum) al-Arba‘aa’
الأربعاء
(fourth day)
Wednesday L-Erbgħa Çarsamba Arbaco
أربعو
Chahar-Shanbeh
چہارشنبہ
Budh
بدھ
Budhvaar
बुधवार
ബുധന്‍
budhan
Budhbar
বুধবার
Budhavaara
ಬುಧವಾರ
Yom Revi'i
יום רביעי
Rabu Rabu Miyerkules شورو/څلنۍ Salanay/shoro புதன்கிழமை
buthankilamai
బుధవారం
Budhavaaram
Bo'dh'war Laraba Ọjọ́-rírú/Ọjọ́rú
5 (Yaum) al-Khamīs
الخميس
(fifth day)
Thursday Il-Ħamis Perşembe Khamiis Panj-Shanbeh
پنجشنبہ
Jumeh‘raat
جمعرات
Guruvaar / Brahaspativaar
गुरुवार
വ്യാഴം
vyazham
Brihôshpotibar
বৃহস্পতিবার
Guruvaara
ಗುರುವಾರ
Yom Khamishi
יום חמישי
Kamis Khamis Huwebes زيارت/پنځنۍ Panzanay/ziyarat வியாழக்கிழமை
viyalakkilamai
గురువారం
Guruvaaram
Bres'war Alhamis Ọjọ́bọ̀/Ọjọ́ Àṣẹ̀ṣẹ̀ Dáyé
6 (Yaum) al-Jumu‘ah
الجمعۃ
(gathering day)
Friday Il-Ġimgħa Cuma Jimco Jom‘e / Adineh
جمعہ / آدينہ
Juma‘h
جمعہ
Shukravaar
शुक्रवार
വെള്ളി
veḷḷi
Shukrobar
শুক্রবার
Shukravaara
ಶುಕ್ರವಾರ
Yom Shishi
יום ששי
Jumat Jumaat Biyernes جمعہ/ادینہ Adina/juma வெள்ளிக்கிழமை
vellikkilamai
శుక్రవారం
Shukravaaram
Jum'mah Juma'a Ọjọ́ Ẹtì
7 (Yaum) as-Sabt
السبت
Is-Sibt
Saturday Is-Sibt Cumartesi Sabti Shanbeh
شنبہ
Hafta /
ہفتہ
Shanivaar
शनिवार
ശനി
shani
Shonibar
শনিবার
Shanivaara
ಶನಿವಾರ
Yom سبت
יום שבת
Sabtu Sabtu /khali Sabado Sabtu சனிக்கிழமை
sanikkilamai
శనివారం
Shanivaaram
Butt'war alah Asabar Ọjọ́ Àbá Mẹ́ta

اہم تواریخ

ترمیم
اہم تواریخ
تاریخ واقعہ
1 محرّم اسلامی سال کا پہلا دن اور عمر فاروق کا یوم وفات
10 محرّم وفات حسین يوم عاشوراء
12 ربیع الاول رحلت حضور سرورکائنات محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ا
12 ربیع الاول ولادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم۔ بعض روایات کے مطابق 9 ربیع الاول اور بعض کے مطابق 17 ربیع الاول
22 جمادی الثانی ابو بکر صدیق نے وفات پائی
13رجب ولادت علی ابن ابی طالب
27 رجب واقعہ معراج
15 شعبان شب برات اور قبلہ تبديل كرنے كا حكم
3 رمضان فاطمۃ الزھراء نے وفات پائی
17 رمضان عائشہ بنت ابی بکر نے وفات پائی اور غزوہ بدر پیش آیا
19 رمضان علی ابن ابی طالب پر قاتلانہ حملہ
21 رمضان وفات علی ابن ابی طالب
27 رمضان شب قدر۔ ویسے یہ رمضان کی آخری راتوں میں کسی بھی طاق رات میں ہو سکتی ہے
یکم شوال عید الفطراور عمرو بن العاص کی وفات
7 شوال غزوہ احد پیش آیا
23 شوال غزوہ خندق پیش آیا
5 ذوالحجۃ غزوہ سویق پیش آیا
10 ذوالحجۃ عید الاضحیٰ اور آخرى وحی كا نزول
18 ذوالحجۃ عثمان غنی کا یوم وفات

ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی

ترمیم

قمری ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ہجری سال کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں۔ جواب میں اعشاریہ سے پہلے جو حصہ ہے وہ سال کو ظاہر کرے گا۔ اگر اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دے دی جائے تو جواب میں ان دنوں کی تعداد آ جائے گی جتنے دنوں کے بعد اس عیسوی سال میں یکم محرم ہوگی۔ یہ اعداد و شمار ایک یا دو دن کے فرق سے معلوم ہوں گے کیونکہ ایک ہی وقت میں دنیا کے مختلف حصوں میں دو مختلف اسلامی تاریخیں ممکن ہیں۔ 0.970224 اصل میں عیسوی سال کے حقیقی دورانیہ کو ہجری سال کے حقیقی دورانیہ پرتقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر 1428 کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں تو جواب میں 2007.057272 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ 1428 ہجری سن 2007 عیسوی میں شروع ہوگا۔ اگر 2007.057272 کے اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دی جائے تو 20.9 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ یکم محرم 1428 ہجری دنیا کے کچھ حصوں میں 20 جنوری 2007 عیسوی اور کچھ حصوں میں 21 جنوری 2007 عیسوی کو شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ چونکہ عیسوی تقویم میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں اس لیے 1500 عیسوی سے پہلے کی تاریخوں سے یکم محرم کا حساب لگانے کے لیے 365 سے ضرب دینے کے بعد تین تفریق کرنا ضروری ہے۔

ہجری مہینے

ترمیم
محرم (مہینہ)|صفر|ربیع الاول|ربیع الثانی|جمادی الاول|جمادی الثانی|رجب|شعبان|رمضان|شوال|ذوالقعدہ|ذوالحجہ


بیرونی روابط

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم