ناروے
ناروے (انگریزی: Norway، فارسی:نُروِژ)، باضابطہ طور پر ناروے کی بادشاہت، شمالی یورپ کا ایک نورڈک ملک ہے، جس کا مرکزی علاقہ جزیرہ نما اسکینڈے نیویا کے مغربی اور شمالی ترین حصے پر مشتمل ہے۔ دور دراز آرکٹک جزیرہ جان میین اور سوالبارڈ کا جزیرہ نما بھی ناروے کا حصہ ہے۔ بوویٹ جزیرہ، جو سب انٹارکٹک میں واقع ہے، ایک انحصار dependency ہے؛ ناروے انٹارکٹیکا کے جزیروں پیٹر اول آئی لینڈ اور کوئین موڈ لینڈ پر بھی دعویٰ رکھتا ہے۔ سویڈن کے ساتھ ایک طویل مشرقی سرحد کا اشتراک کرتا ہے۔ اس کی سرحد شمال مشرق میں فن لینڈ اور روس اور جنوب میں آبنائے اسکاگیراک Skagerrak سے ملتی ہیں۔ ناروے کے پاس ایک وسیع ساحلی پٹی ہے جو کا شمالی بحر اوقیانوس اور بحیرہ بیرنٹس پر پڑتی ہے۔ اس کا کل رقبہ 385,207 مربع کلومیٹر (148,729 مربع میل) اور آبادی 5,488,984 (2023 کا تخمینہ) ہے۔ ناروے کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر اوسلو ہے۔ کرنسی کا نام نارویجن کرونے Krone ہے۔ (NOK) گلوکسبرگ کے خاندان کے ہیرالڈ پنجم موجودہ بادشاہ ہیں۔
ناروے | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(انگریزی میں: Powered by nature) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 65°N 11°E / 65°N 11°E [1] |
پست مقام | بحیرہ ناروے (0 میٹر ) |
رقبہ | 385207 مربع کلومیٹر (20 دسمبر 2019)[2] |
دارالحکومت | اوسلو [3] |
سرکاری زبان | بوکمول ، سامی زبانیں ، نینوشک ، ناروی |
آبادی | 5550203 (31 دسمبر 2023)[4] |
|
2753603 (2022)[5] 2695841 (2019)[5] 2712935 (2020)[5] 2728232 (2021)[5] سانچہ:مسافة |
|
2703524 (2022)[5] 2652054 (2019)[5] 2666540 (2020)[5] 2680087 (2021)[5] سانچہ:مسافة |
حکمران | |
طرز حکمرانی | آئینی بادشاہت ، بالواسطہ جمہوریت |
اعلی ترین منصب | ہارالد پنجم (17 جنوری 1991–) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 26 اکتوبر 1905، 17 مئی 1814، 9ویں صدی، 7 جون 1905 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | 18 سال |
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) | 6 سال |
لازمی تعلیم (زیادہ سے زیادہ عمر) | 15 سال |
شرح بے روزگاری | 3 فیصد (2014)[6] |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | ناروی کرونے |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت ) |
ٹریفک سمت | دائیں [7] |
ڈومین نیم | no. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | NO |
بین الاقوامی فون کوڈ | +47 |
درستی - ترمیم |
جوناس گاہرسٹور سنہ 2021ء سے وزیر اعظم ہیں۔ آئینی بادشاہت کے ساتھ ایک وحدانی ریاست کے طور پر، ناروے ریاستی طاقت کو پارلیمنٹ، کابینہ اور سپریم کورٹ کے درمیان تقسیم کرتا ہے، جیسا کہ سنہ 1814ء کے آئین کے ذریعے طے کیا گیا ہے۔ ناروے کی متحدہ مملکت 872 میں چھوٹی مملکتوں کے انضمام کے طور پر قائم ہوئی تھی اور یہ 1151 سالوں سے مسلسل موجود ہے۔ سنہ 1537ء سے 1814ء تک، ناروے، ڈنمارک۔ناروے سلطنت کا حصہ تھا اور، سنہ 1814ء سے 1905ء تک، یہ سویڈن کے ساتھ اتحاد میں تھا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران ناروے غیر جانبدار تھا اور دوسری جنگ عظیم میں اپریل 1940ء تک غیر جانبدار رہا یہاں تک کہ اس پر نازی جرمنی نے حملہ کیا تھا اور جنگ کے اختتام تک اس پر قبضہ کر لیا۔
ناروے میں دو سطحوں پر انتظامی اور سیاسی دونوں ذیلی تقسیم ہیں: کاؤنٹیز اور میونسپلٹی۔ سامی پارلیمنٹ اور فن مارک ایکٹ کے ذریعے سامی لوگوں کے پاس ایک خاص مقدار میں خود ارادیت اور روایتی علاقوں پر اثر و رسوخ ہے۔ ناروے یورپی یونین اور ریاستہائے متحدہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو رکھتا ہے۔ ناروے اقوام متحدہ، نیٹو، یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن، کونسل آف یورپ، انٹارکٹک ٹریٹی اور نورڈک کونسل کا بانی رکن ہے۔ یورپی اکنامک ایریا، ڈبلیو ٹی او اور او ای سی ڈی کا رکن؛ اور شینجئین ایریا کا ایک حصہ ہے۔ ناروے کی بولیاں ڈینش اور سویڈش کے ساتھ باہمی فہم کا اشتراک کرتی ہیں۔
ناروے یونیورسل ہیلتھ کیئر اور ایک جامع سماجی تحفظ کے نظام کے ساتھ نورڈک ویلفیئر ماڈل کو برقرار رکھتا ہے اور اس کی اقدار کی جڑیں مساوات پر مبنی ہیں۔ ناروے کی ریاست کے پاس کلیدی صنعتی شعبوں میں ملکیت کی بڑی پوزیشنیں ہیں، جن کے پاس پٹرولیم، قدرتی گیس، معدنیات، لکڑی، سمندری غذا اور تازہ پانی کے وسیع ذخائر ہیں۔ پیٹرولیم انڈسٹری ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ رکھتی ہے۔ فی کس کی بنیاد پر، ناروے مشرق وسطیٰ سے باہر تیل اور قدرتی گیس کا دنیا کا سب سے بڑا پیدا کنندہ ہے۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی فہرستوں میں اس ملک کی فی کس آمدنی دنیا میں چوتھی سب سے زیادہ ہے۔ اس کے پاس دنیا کا سب سے بڑا خود مختار دولت فنڈ ہے، جس کی مالیت 1.3 ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔
تاریخ
ترمیمقدیم سنگی دور (10000 قبل مسیح)
ترمیمآج سے 18000 سال پہلے نارڈک کا پورا حصہ برف سے ڈھکا ہوا تھا جو گلیشئر کی صورت میں تھا۔
10000 سال قبل مسیح درجہء حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے برف پگھلنا شروع ہوئی۔ اس طرح ناروے کا ساحل برف سے آزاد ہو گیا۔
اس کے بعد یہاں لوگوں نے بسنا شروع کیا جو جانوروں کا شکار اور ماہی گیری سے گزارہ کرتے تھے۔ آہستہ آہستہ انھوں نے پتھروں، درختوں، جانوروں کی ہڈیوں اور کھال سے ہتھیار بنانا شروع کیے۔ یہ لوگ غاروں اور کھال کے بنے ہوئے خیموں میں رہتے تھے۔
وقت کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں مزید تبدیلی آتی گئی۔ بہت سے لوگ یہاں آ کر آباد ہونے لگے۔ تقریباً 6000 قبل مسیح تک ساحل اور پہاڑوں پر کافی آبادی بڑھ گئی۔
تاریخ میں اس کا پتہ نہیں ملتا کہ یہ لوگ کہاں کہاں سے آئے لیکن اندازہ یہی لگایا جاتا ہے کہ یہ لوگ جنوب کی طرف سے یا مغربی جزیروں سے آئے تھے۔ اور یہ لوگ شمال کی طرف روس کے راستے سے بھی آئے ہوں گے۔
جدید سنگی دور: (4000۔ 1800 قبل مسیح)
ترمیمپرانے پتھر کے زمانے کے بعد کو نیا پتھر کا زمانہ کہا جاتا ہے۔ اور یہ زمانہ تقریباً 4000 سے 1800 قبل مسیح تک رہا۔ سب سے بڑا فرق جو ان دو پتھر کے زمانے میں تھا وہ یہی تھا کہ نئے پتھر کے زمانے میں کھیتی باڑی کا آغاز ہوا۔ جو مختلف اناج، غلہ کی صورت میں تھا۔ (گندم، جو اور باجرہ وغیرہ) لوگوں نے اس زمانے میں گھروں میں گائے اور بھیڑوں کو بھی پالنا شروع کیا۔ کھیتی باڑی کا طریقہ جنوب کی طرف سے آئے ہوئے لوگوں نے یہاں پھیلا دیا تھا۔ کھیتی باڑی کی وجہ سے لوگوں نے مستقل رہنا شروع کر دیا۔ 2000 قبل مسیح تک شکار اور ماہی گیری سب سے بڑا پیشہ تھا۔ جس کا اندازہ ہمیں پتھروں پر جانوروں کی تصویروں سے ہوتا ہے۔ جو وہ لوگ پتھروں وغیرہ پر بنایا کرتے تھے۔ اس دور کے آخر تک کھیتی باڑی کے پیشے نے بہت اہمیت حاصل کر لی تھی۔
دھاتوں کا زمانہ (1800قبل مسیح۔ 500 مسیح)
ترمیم1800 سے 500 قبل مسیح تک کے زمانے کو دھاتوں کا زمانہ کہا جاتا ہے۔ اس زمانے کے امیر لوگوں نے کانسی اور ٹین سے ہتھیار اور زیورات بنانے شروع کیے۔
لیکن ابھی تک کافی لوگ پتھروں، ہڈیوں اور درختوں سے ہی ہتھیار وغیرہ بنایا کرتے تھے۔ کھڈی پر کپڑا بننا اور اون کا استعمال اسی زمانے میں شروع ہوا۔ اون بھیڑوں کی کھال سے حاصل کی جاتی تھی۔
لوہے کا زمانہ (500۔ 800 مسیح)
ترمیماس زمانے میں لوہا بنانے کا ہنر اس شمالی علاقے تک پہنچ چکا تھا۔ ناروے کے بہت بڑے حصے میں کوئلے کی مدد سے لوہے کو پگھلایا جانے لگا۔ یہ کوئلہ دلدل سے حاصل کیا جاتا تھا۔ لوہے سے انھوں نے چاقو، کلہاڑی اور دوسرے ہتھیار بنائے۔
ناروے چھوٹی چھوٹی بہت سی ریاستوں میں تقسیم تھا۔ اور ہر ریاست کا حکمران ہوتا تھا۔ ان میں سے کچھ حکمران کافی مذہبی ہوتے تھے۔
وائیکنگ کا زمانہ (793۔ 1030)
ترمیمپہلے وائی کنگ نے 793 میں انگلینڈ کے جزیرہ Lindisfarne ایک مذہبی جگہ پر حملہ کیا۔ انھوں نے بہت سے لوگوں کو قتل کیا اور بہت سے لوگوں کر قید کر لیا۔ اس حملے کی خبر باقی یورپ ممالک میں بھی پھیل گئی۔ بہت سے مذہبی لوگوں نے ان وحشیوں کے بارے میں سن رکھا تھا۔ ایک سال کے بعد دوبارہ انھوں نے انگلینڈ کی مذہبی جگہوں Monkwearmouth, Jarrow پر حملہ کیا۔ اسی سال 795 میں وائی کنگ نے ناروے سے آئر لینڈ میں لوٹ مار شروع کر دی۔ وہ جہاں جہاں گئے انھوں نے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ قتل و غارت بھی کی۔ تقریباً اسی دور میں کچھ نارویجین وائی کنگ اسکاٹ لینڈ اور ارد گر دکے جزیروں میں آ کر رہنے لگے۔ دوسرے وائی کنگ جنگ کرتے ہوئے بحری جہازوں کے ذریعے جرمنی، فرانس، سپین اٹلی اور شمالی افریقہ تک گئے۔ وہاں انھوں نے بہت سا خزانہ چوری کیا۔ اور ساتھ ہی کافی لوگوں کو قتل کیا اور بہت سوں کو غلام بنا کر لے گئے۔
سویڈن کے وائی کنگ جنوب کی طرف سے ہوتے روس کی جانب گئے۔ وہاں انھوں نے کئی شہروں کو لوٹا۔ اسی زمانے میں انھوں نے اپنے خدا بنائے۔ جن کے نام تھور، اودن تھے۔ 830 مسیحیت مذہب کے کچھ لوگ آئے انھوں نے وائی کنگ کو اس مذہب کے بارے میں بتایا لیکن وائی کنگ کو یہ مذہب اپناتے ہوئے کچھ عرصہ لگا۔ 835 سے 841 تک انھوں نے انگلینڈ، آئر لینڈ میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا۔ 930 میں وائی کنگ کی تعدا آئس لینڈ میں تقریباً 10000 ہو گئی تھی۔ 930 میں ڈنمارک کے وائی کنگ کی تعداد مسیحیت مذہب میں بڑھنے لگی۔ لیکن ان کا بادشاہ دس سال کے بعد اس مذہب میں آیا۔ 982 میں نارویجین وائی کنگ Eirik آئس لینڈ کے ایک بندے کو قتل کر کے وہاں سے بھاگ کر ایک جزیرہ پر چلا گیا۔ جس کا نام اس نے گرین لینڈ رکھا۔ بہت سالوں کے بعد اس کے ساتھ آ کر کئی لوگ رہنے لگے۔ 1002 میں ایرک کا بیٹا Leif Eriksson نے ایک اور جزیرے پر گیا جس کا نام اس نے Vinland (Wine Land رکھا۔ 1000 سال میں انگریزوں نے وائی کنگ کو بہت سا خزانہ دے کر انھیں لوگوں کو آزادانہ رہنے کے لیے کہا۔ لیکن اس کے باوجود 1016 تک وائی کنگز وہیں رہے۔ اسی دوران ناروے کے وائی کنگ مسیحی ہونا شروع ہوئے۔ انھوں نے چرچ بنائے۔ مسیحیت کے پھیل جانے کے بعد انھوں نے جنگ، لوٹ مار اپنے مطالبات کو ختم کر دیا۔ 1066 کے بعد وہ آرام و سکوان سے زندگی گزارنے لگے۔ وائی کنگ اس زمانے میں بہت بڑے تاجر تھے۔ انھوں نے تجارت کا سلسلہ انگلینڈ، آئر لینڈ اور یورپ کے دوسرے ممالک میں جاری رکھا۔ جہاں جہاں وائی کنگز گئے انھوں نے وہیں کی زبان اور کلچر کو اپنا لیا۔ اور جلد ہی فرانسیسی، انگریز، روسی یا آئریش بن گئے۔
وائیکنگ کا دور آخر: ریاستوں کا اکھٹا ہونا اور مسیحیت کا آغاز، 800ء سے 1030ء تک
ترمیموائی کنگ کے آخری زمانے میں ناردن میں تین ریاستیں تھیں۔ ڈنمارک، ناروے اور سویڈن۔ Harald وہ پہلا بادشاہ تھا جس نے ناروے کو ایک ریاست بنایا۔ Harald کو Gyda نامی لڑکی سے پیار ہو گیا تھا۔ اس وقت ملک کے کئی حصوں تھے جس کا الگ حکمران تھا۔ گیدا اس کی بیوی اس وقت تک بننے کے لیے تیار نہیں تھی جب تک Harald پورے ناروے کا بادشاہ نہ بن جاتا۔ تبھی Harald نے قسم کھائی کہ وہ جب تک پورے ناروے کو فتح نہیں کر لے گا اپنے بال نہیں کٹوائے گا۔ اسی لیے اس کا نام Harald the Fairhair پڑ گیا۔ کئی مقابلوں کے بعد ہارلڈ پورے ناروے کا بادشاہ بن گیا تب اس کی شادی گیدا سے ہوئی۔ اس نے 1319 تک بادشاہت کی۔ اس کے مر جانے کے بعد اس کے بیٹے ناروے کے بادشاہ بنے۔
مسیحیت کا آغاز
ترمیموایکنگ پہلے ہی یورپ کے بہت سے ممالک میں جا چکے تھے۔ اور اس کے بعد نارویجین بادشاہوں نے مسیحیت کو آگے بڑھایا۔ بادشاہ Olav 1 جو ہارلڈ کا بیٹا تھا۔ اس نے ہر علاقے میں مسیحیت کو پھیلا دیا۔ بے شک بہت سے علاقوں میں مسیحیت پھیل چکی تھی لیکن اس کے باوجود بہت سے لوگ اس نئے مذہب کے خلاف تھے۔ ان کے لیے اپنے باپ دادا کا مذہب چھوڑنا بہت مشکل تھا۔ بادشاہ Olav 2 بھی مسیحی تھا۔ اس نے اپنے دور میں ملک میں مکمل مسیحیت کے نظام کا آغاز کیا۔ اس کا قول تھا۔ ’ مسیحی بنو یا مر جاؤ۔! اس نے پرانے خداؤں کی تصویریں اور بتوں کو توڑ ڈالا۔ 1030 میں اس پر دوسرے مذہب کے لوگوں نے حملہ کیا۔ اور اسے قتل کر دیا۔ اور اس بادشاہ کو ’مقدس Olav ’ کا نام دیا گیا۔ اور اسی وجہ سے 1030 سال کو مسیحیت کے آغاز کا سال بھی مانا جاتا ہے۔
دورِ وسطٰی (1537۔ 1030)
ترمیمسنہ 1000ء سے 1300ء تک ناروے کی آبادی 150،000 سے 400،000 تک ہو گئی تھی۔ اس وقت تک بہت سے لوگوں کا پیشہ کھیتی باڑی تھا۔ اور جوں جوں آبادی میں اضافہ ہوتا گیا توں توں ان کھیتوں کی تقسیم ہوتی گئی۔ اس زمانے کا بادشاہ بھی بہت سی زمینوں کا مالک تھا۔ ء1000 میں کئی شہر آبادی کے بڑھ جانے کی وجہ سے بڑے شہر کہلانے لگے۔ برگن اس زمانے کا بہت اہم شہر تھا۔ 1200 سے برگن ناروے کا بڑا شہر تھا۔
سنہری زمانہ
سنہ 1100ء سے 1200ء کے زمانے کو سنہری زمانہ کہا گیا کیونکہ یہ زمانہ ناروے کے لیے معاشی و سیاسی ہر لحاظ سے بہت اچھا ثابت ہوا تھا۔ بادشاہت کے نظام کو منظم کیا گیا۔ لیٹریچر، خطاطی کو فروغ دیا گیا۔ چرچوں میں آرٹ اور کلچر کو فروغ دیا۔ گرین لینڈ، آئس لینڈ اور کئی دوسرے جزیرے ناروے کے پاس تھے۔
معاشی بدحالی کا زمانہ
سنہ 1349ء میں طاعون کی وجہ سے آبادی کا تیسرا حصہ ہلاک ہو گیا۔ اس کے بعد بھی کئی بار اس بیماری کا حملہ ہوا۔1400 سے پہلے لوگ اس وباء کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکے۔
سنہ 1319ء میں ناروے کا بادشاہ (جس کا کوئی بیٹا نہیں تھا)کے مر جانے کے بعد سویڈن اور ناروے کا ایک ہی بادشاہ بنا دیا گیا تھا۔ سنہ 1380ء سے ناروے اور ڈنمارک کا بادشاہ ایک ہی تھا۔ جو 1814ء تک رہا۔ ملکہ مارگریٹ Margaret نے ان تین ممالک کو ایک یونین میں اکھٹا کیا۔ سنہ 1536ء میں فیصلہ کیا گیا کہ ناروے ایک الگ ملک نہیں رہے گا بلکہ اسے ڈنمارک کا ایک صوبہ بنا دیا جائے۔
دور اصلاح 1537ء اور پروٹسٹنٹ عیسائیت
ترمیمناروے بھی یورپ کے باقی ممالک کی طرح ایک مسیحی ملک تھا جو کیتھولک مذہب تھا۔ آخری نارویجین پادری کا نام Olav تھا اس کے دو مقصد تھے ایک کہ ناروے میں سرکاری مشورے کو بادشاہت سے برتری دی جائے۔ اور دوسرا کہ نارویجین Martin Luther کے مذہب کی پیروی کریں۔ جو ایک جرمن پادری تھا۔ Luther نے کہا تھا کہ بائیبل کا لاطینی زبان میں ترجمہ کیا جائے۔ تاکہ ہر زبان بولنے والا اس کو سمجھ سکے۔ بادشاہ فریڈرک 1 کے 1533 میں مر جانے کے بعد 1536 میں Christian 3 نے Luther کے مذہب کو ڈنمارک میں پھیلایا۔ اور ناروے میں بھی اسی مذہب کو سرکاری مذہب بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 1537 میں بادشاہ کی فوج ناروے میں آئی۔
1380 میں ناروے ڈنمارک ایک ہی ملک بن گیا تھا۔ اور ڈنمارک کی حکومت ہونے کی وجہ سے ہی ناروے بہت پیچھے رہ گیا۔ ناروے میں بھی وہی قانون تھے جو ڈنمارک میں بنائے گئے۔ Christian 4 وہ بادشاہ تھا جس نے اپنے دور میں ناروے کا 25 بار سب سے زیادہ دورے کیے تھے۔ اسی دور میں Peter Wessel اپنی کوششوں سے جنگ کی اور جیت گیا۔ 1700 میں اس کا قبضہ کافی علاقوں میں ہو گیا۔ اس نے سویڈن کے بحری بیڑے کو بھی اپنے قبضے میں کر لیا۔ نپولین کے جنگوں کی اثرات کی وجہ سے 1814 میں ڈنمارک اور ناروے علاحدہ ہو گئے۔ ناروے جیتنے والوں کی طرف تھا اسی وجہ سے اس نے ناروے کو حاصل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جو نارویجین لوگ نہیں چاہتے تھے۔ 17 مئی 1814 میں ناروے کو مجبوراً سویڈن کی یونین میں رکنیت کرنی پڑی۔ جو 7 جون 1905 تک رہی۔ اس کے بعد شہزادہ Carl جو ڈنمارک کا تھا بادشاہ بنا۔ جس نے اپنا نام Hakon 7 رکھا۔ 9 اپریل 1940 میں ناروے کی تاریخ کا ایک نیا باب کھلا۔ جو بالکل غیر متوقع تھا۔ جرمن لوگوں نے ناروے پر حملہ کر دیا۔ انھوں نے ملک کے کئی حصوں میں جنگ کی۔ تقریباً دو مہینوں کے بعد ناروے کو ہار ماننی پڑی۔ بادشاہ اور اس کی حکومت انگلینڈ چلی گئی۔ اس طرح باقی ملک میں جنگ جاری رہی۔ اور 8 مئی 1945 کو ختم ہوئی۔ اور اس کے بعد ناروے نے سکھ کا سانس لیا۔
ڈیموگرافی
ترمیمناروے کی زیادہ تر آبادی نورویجین ہیں ، زیادہ تر غیر ملکی قومیتوں پولینڈ، سویڈن، ایرانی کردستان ، پاکستان اور عراق سے ہیں۔
فہرست متعلقہ مضامین ناروے
ترمیم- ↑ "صفحہ ناروے في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 دسمبر 2024ء
- ↑ تاریخ اشاعت: 20 دسمبر 2019 — Arealstatistikk for Norge
- ↑ https://www.cia.gov/library/publications/the-world-factbook/geos/no.html — اخذ شدہ بتاریخ: 1 جون 2015
- ↑ https://www.ssb.no/befolkning/folketall/statistikk/befolkning
- ^ ا ب ناشر: عالمی بینک ڈیٹابیس
- ↑ http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
- ↑ http://chartsbin.com/view/edr