Welcome
«خوش آمدید»
 باب اردو زبان
تحریر زبان کی پہلی شکل
تحریر زبان کی پہلی شکل

اُردو برصغیر کی زبانِ رابطۂ عامہ ہے۔ اس کا اُبھار 11 ویں صدی عیسوی کے لگ بھگ شروع ہو چکا تھا۔ اُردو ، ہند-یورپی لسانی خاندان کے ہند-ایرانی شاخ کی ایک ہند-آریائی زبان ہے. اِس کا اِرتقاء جنوبی ایشیاء میں سلطنتِ دہلی کے عہد میں ہوا اور مغلیہ سلطنت کے دوران فارسی، عربی اور ترکی کے اثر سے اس کی ترقّی ہوئی۔ اُردو (بولنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے) دُنیا کی تمام زبانوں میں بیسویں نمبر پر ہے. یہ پاکستان کی قومی زبان جبکہ بھارت کی 23 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے. اُردو کا بعض اوقات ہندی کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے. اُردو اور ہندی میں بُنیادی فرق یہ ہے کہ اُردو نستعلیق رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور عربی و فارسی الفاظ استعمال کرتی ہے. جبکہ ہندی دیوناگری رسم الخط میں لکھی جاتی ہے اور سنسکرت الفاظ زیادہ استعمال کرتی ہے. کچھ ماہرینِ لسانیات اُردو اور ہندی کو ایک ہی زبان کی دو معیاری صورتیں گردانتے ہیں. تاہم، دوسرے اِن کو معاش اللسانی تفرّقات کی بنیاد پر الگ سمجھتے ہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہندی ، اُردو سے نکلی۔


 منتخب مقالہ
تحریر زبان کی پہلی شکل
تحریر زبان کی پہلی شکل

معیاری اُردو (کھڑی بولی) کے اصل بولنے والے افراد کی تعداد 60 سے 80 ملین ہے. ایس.آئی.ایل نژادیہ کے 1999ء کی شماریات کے مطابق اُردو اور ہندی دُنیا میں پانچویں سب سے زیادہ بولی جانی والی زبان ہے. لینگویج ٹوڈے میں جارج ویبر کے مقالے: 'دُنیا کی دس بڑی زبانیں' میں چینی زبانوں، انگریزی اور ہسپانوی زبان کے بعد اُردو اور ہندی دُنیا میں سب سے زیادہ بولے جانی والی چوتھی زبان ہے۔ اِسے دُنیا کی کُل آباد کا 4.7 فیصد افراد بولتے ہیں۔ اُردو کی ہندی کے ساتھ یکسانیت کی وجہ سے، دونوں زبانوں کے بولنے والے ایک دوسرے کو عموماً سمجھ سکتے ہیں. درحقیقت، ماہرینِ لسانیات اِن دونوں زبانوں کو ایک ہی زبان کے حصّے سمجھتے ہیں۔ تاہم، یہ معاشی و سیاسی لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں. لوگ جو اپنے آپ کو اُردو کو اپنی مادری زبان سمجھتے ہیں وہ ہندی کو اپنی مادری زبان تسلیم نہیں کرتے، اور اِسی طرح اِس کے برعکس۔ اُردو کو پاکستان کے تمام صوبوں میں سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ مدرسوں میں اعلٰی ثانوی جماعتوں تک لازمی مضمون کی طور پر پڑھائی جاتی ہے۔ اِس نے کروڑوں اُردو بولنے والے پیدا کردیئے ہیں جن کی زبان پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی، کشمیری، براہوی، چترالی وغیرہ میں سے کوئی ایک ہوتی ہے. اُردو پاکستان کی مُشترکہ زبان ہے اور یہ علاقائی زبانوں سے کئی الفاظ ضم کررہی ہے۔ اُردو کا یہ لہجہ اب پاکستانی اُردو کہلاتی ہے. یہ اَمر زبان کے بارے میں رائے تبدیل کررہی ہے جیسے اُردو بولنے والا وہ ہے جو اُردو بولتا ہے گو کہ اُس کی مادری زبان کوئی اَور زبان ہی کیوں نہ ہو. علاقائی زبانیں بھی اُردو کے الفاظ سے اثر پارہی ہیں. پاکستان میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جن کی مادری زبان کوئی اَور ہے لیکن وہ اُردو کو بولتے اور سمجھ سکتے ہیں. پانچ ملین افغان مہاجرین، جنہوں نے پاکستان میں پچیس برس گزارے، میں سے زیادہ تر اُردو روانی سے بول سکتے ہیں. وہ تمام اُردو بولنے والے کہلائیں گے۔ پاکستان میں اُردو اخباروں کی ایک بڑی تعداد چھپتی ہے جن میں روزنامۂ جنگ، نوائے وقت اور ملّت شامل ہیں۔

 منتخب تصویر

اردو ویکیپیڈیا کا لوگو

اردو ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکپیڈیا کا اردو نسخہ ہے جس کا آغاز جنوری 2004ء کو ہوا۔ 15 اکتوبر 2012ء تک اس میں 19000 سے زائد مقالات موجود تھے۔[1]


صارفین و ترامیم

اردو ویکیپیڈیا احصاء
تعداد صارفین تعداد مقالات تعداد املاف تعداد منتظمین
188,318 215,827 7,441 8


تصویر: کاشف عقیل

  1. اردو وکیپیڈیا, مآخذ 15 اکتوبر 2012
 زمرہ جات
 کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔

ممالک جہاں اُردو اصل بولنے والے بڑی تعداد میں آباد ہیں

  • پاکستان (10,800,000 [1993], 7%)
  • بھارت (51,536,111 [2001], 5.1%)
  • مملکتِ متحدہ (747,285 [2001], 1.3%)
  • بنگلہ دیش (650,000, 0.4%)
  • متحدہ عرب امارات (600,000, 13%)
  • سعودی عرب (382,000, 1.5%)
  • نیپال (375,000, 1.3%)
  • ریاست ہائے متحدہ امریکہ (350,000, 0.1%)
  • افغانستان (320,000, 8%)
  • جنوبی افریقہ (170,000 جنوب ایشیائی مسلمان, جن میں سے کچھ اُردو بول سکتے ہیں)
  • کینیڈا (156,415 [2006], 0.5%)
  • عمان (90,000, 2.8%)
  • بحرین (80,000, 11.3%)
  • ماریشس (74,000, 5.6%)
  • قطر (70,000, 8%)
  • جرمنی (40,000)
  • ناروے (29,100)
  • فرانس (20,000)
  • سپین (18,000 [2004])
  • سویڈن (10,000 [2001])
  • کُل عالمی: 60,503,578

درج بالا فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ اصل اُردو بولنے والوں کی زیادہ تعداد جنوبی ایشاء کی بجائے چھوٹے عرب ریاستوں (متحدہ عرب امارات، بحرین) میں ہے، جہاں اُن کی تعداد وہاں کی کل آبادی کا 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ اِس کی وجہ وہاں پر پاکستان اور بھارتی تارکینِ وطن کی ایک بڑی تعداد ہے۔

 اردو حروف

اردو حروف کی فہرست اردو کے سینتیس حروف کی فہرست درج ذیل ہے۔ کچھ تفصیل درج ہے۔ مزید کے لیے مطلوبہ حرف کا اپنا مضمون دیکھئیے۔

  • الف ('ا'): اردو میں دو قسم کے الف ہیں ایک الف ممدودہ (آ) کہلاتا ہے اور دوسرا الف مقصورہ (ا)۔
  • بے ('ب'پے ('پ'تے ('ت'ٹے ('ٹ'ثے ('ث'جیم ('ج'چے ('چ'حے ('ح'): اسے حائے حطی کہا جاتا ہے۔، خے ('خ')
  • دال ('د'ڈال ('ڈ'ذال ('ذ'رے ('ر'ڑے ('ڑ'زے ('ز'ژے ('ژ')
  • سین ('س')، * شین ('ش'صاد یا صواد ('ص'ضاد یا ضواد ('ض'طوئے ('ط'ظوئے ('ظ'عین ('ع'غین ('غ')
  • فے ('ف'قاف ('ق'کاف ('ک'گاف ('گ'لام ('ل'میم ('م'نون ('ن'): اس کی دو شکلیں مستعمل ہیں۔ ایک سادہ نون 'ن' اور دوسری نونِ غنہ 'ں' جو ناک کی مدد سے نکالے جانے والی آواز ہے۔ یہ آواز فرانسیسی میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
  • واؤ ('و'ہے ('ہ'): اس کی مختلف اشکال ہیں مثلاً 'ہ' اور 'ھ' جس میں مؤخر الذکر کو دو چشمی ہے کہا جاتا ہے اور اسے اکثر مخلوط حروف بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے چھ، کھ وغیرہ۔
  • ہمزہ ('ء'): یہ حروفِ علت کا نعم البدل بعض کے نزدیک یہ ایک الگ حرف ہے جیسا کہ 'دائرہ' جیسے الفاظ میں۔ مگر یہ کئی جگہ صرف تلفظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں اسے الگ حرف نہیں گنا جاتا۔ اس کے حرف گننے یا نہ گننے کا یہ اصول اس وقت بھی لاگو ہوتا ہے جب حروفِ ابجد کے حساب سے اعداد نکالے جاتے ہیں۔
  • یے (چھوٹی یے) ('ی'): اس کی بھی دو اشکال ہیں جو اس بات پر منحصر ہے کہ 'ی' لفظ میں آخر میں ہے یا نہیں۔
  • یے (بڑی یے) ('ے'):
 ویکیپیڈیا پاکستانی زبانوں میں

پښتو (پشتو) ، پنجابی ، سنڌي (سندھی) ، فارسی ، سرائیکی ، كشميري (کشمیری) ،

اردو
 اقتباس
عبارت زبانِ اردوئے معلیٰ جو Urdū میں لکھی گئی

اردو تحریک : اردو زبان کو بین الاقوامی زبان بنانے کی کوششیں کرنے والی ایک معاشرتی سیاسی تنظیم تھی۔ اس تنظیم کی کوشش تھی کہ برطانوی ہندوستان میں اردو زبان کو برصغیر میں مسلمانوں کی ثقافتی اور سیاسی زبان قرار دیا جائے۔ یہ تنظیم سر سید احمد خان کی تنظیم تحریک علیگڑھ کی سرپرستی میں چل رہی تھی۔ یہ تنظیم تحریک پاکستان اور آل انڈیا مسلم لیگ سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔

 ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے
اردو زبان اردو زبان اردو زبان اردو زبان اردو زبان اردو زبان اردو زبان
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع