باب:تاریخ اسلام
باب تایخ اسلام610ء میں قرآن کی پہلی صدا کی بازگشت ایک صدی سے کم عرصے میں بحر اوقیانوس سے وسط ایشیا تک سنائی دینے لگی تھی اور پیغمبرِ اسلام کی وفات (632ء) کے عین سو سال بعد ہی اسلام 732ء میں فرانس کے شہر تور (tours) کی حدود تک پہنچ چکا تھا۔ منتخب مقالہسلطنت عثمانیہ یا خلافت عثمانیہ (عثمانی ترک زبان: "دولت علیہ عثمانیہ"، ترک زبان:Osmanlı Devleti) سن 1299ء سے 1922ء تک قائم رہنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کے حکمران ترک تھے۔ اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس عظیم سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھی۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔ منتخب تصویر
اس مہینہ میںخبریں
منتخب شخصیتسلطان صلاح الدین (عربی: صلاح الدين الأيوبي) ایوبی سلطنت کے بانی تھے۔ وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ 1138ء میں موجودہ عراق کے شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔ صلاح الدین ایوبی کو بہادری، فیاضی، حسن خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین کو فاتح بیت المقدس کہا جاتا ہے جنہوں نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں...کیا آپ جانتے ہیں کہ علامہ شبلی نعمانی نے کہا تھا یورپ کی ترقی آگے بڑھنے میں ہے کیونکہ ان کا ماضی تاریک ہے، اور ہماری ترقی پیچھے ہٹنے میں۔ ہم پیچھے ہٹتے چلے جائیں یہاں تک قرن اول تک پہونچ جائیں۔ منتخب اقتباسآج 4 مئی 1799ء ہے۔ سلطان ٹیپو حسب معمول مسجد اعلی میں باجماعت فجر کی نماز ادا کرتا ہے۔ نماز کے بعد سلطان کے خصوصی سیکریٹری میر حبیب اللہ نے عرض کیا، وقت کا تقاضا ہے کہ سلطان جان عزیز پر رحم فرمائیں اور شہزادوں اور شہزادیوں کی یتیمی واسیری کا تصور فرمائیں۔ سلطان نے غیرت مندانہ اور مومنانہ جواب دے کر ان کو خاموش کردیا: موضوعاتاسلامی سلطنت عہد وسطی میں:
زمرہ جات
آپ کیا کرسکتے ہیںمتعلقہ ابواب
ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے
|