شریف حسن دیوبندی

ہندوستانی مسلمان عالم دین (1920–1977ء)

شریف حسن دیوبندی (9 اگست 1920ء – 2 جون 1977ء) ایک ہندوستانی مسلمان عالم دین اور محدث تھے۔ انھوں نے 1972 سے 1977ء تک دار العلوم دیوبند میں شیخ الحدیث کی حیثیت سے اور تقریباً دس سال جامعۃ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل میں استاذ حدیث اور شیخ الحدیث کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

شریف حسن دیوبندی
دار العلوم دیوبند کے ساتویں شیخ الحدیث
مدت منصب
1972 – 1977
سید فخر الدین احمد
نصیر احمد خان بلند شہری
معلومات شخصیت
پیدائش 9 اگست 1920ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیوبند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 جون 1977ء (57 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیوبند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن قاسمی قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم دیوبند   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ حسین احمد مدنی ،  شبیر احمد عثمانی ،  اصغر حسین دیوبندی ،  محمد ابراہیم بلیاوی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی و تعلیمی زندگی

ترمیم

شریف حسن دیوبندی 9 اگست 1920ء کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔[1] انھوں نے دیوبند میں حفظ قرآن کیا، پھر تین سال مدرسہ اسلامیہ بیہٹ میں انور شاہ کشمیری کے تلمیذ عبد الرحیم مظفر نگری کے ماتحت رہ کر عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔[2] اس کے بعد انھوں نے دار العلوم دیوبند میں داخلہ لے کر 1358ھ مطابق 1939ء میں سند فضیلت حاصل کی۔ [3][4]

ان کے دار العلوم دیوبند کے اساتذۂ حدیث میں حسین احمد مدنی، شبیر احمد عثمانی، اصغر حسین دیوبندی اور محمد ابراہیم بلیاوی شامل تھے۔ [5]

عملی زندگی

ترمیم

تعلیم سے فراغت کے بعد 1361ھ مطابق 1941ء میں انھیں کو مدرسہ امداد العلوم، خانقاہ امدادیہ، تھانہ بھون میں صدر مدرس مقرر کیا گیا، جہاں انھوں نے اشرف علی تھانوی سے علم حدیث اور علم فقہ میں استفادہ بھی کیا۔ 1364ھ 1945ء میں وہ مدرسہ اشاعت العلوم، بریلی میں صدر مدرس ہوئے اور نو سال تک وہاں استاذ حدیث اور ایک مفتی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔[6][7][5]

اس کے بعد انھوں نے ربیع الاول 1373ھ مطابق 1953ء سے شوال 1383ھ مطابق 1964ء کے درمیان تقریباً دس سال جامعۃ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل میں استاذ حدیث اور شیخ الحدیث کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور جامع الترمدی اور صحیح البخاری جیسی کتابیں ان کے زیر درس رہیں۔[8][9][10][11][12]

1383ھ مطابق 1963ء میں دار العلوم دیوبند میں بہ حیثیت استاد ان کا تقرر ہوا اور صحیح مسلم، سنن ابن ماجہ، سنن ابو داؤد جیسی کتابیں کے اسباق ان سے متعلق رہے۔[13][14][15] 1392ھ مطابق 1972ء میں سید فخر الدین احمد کے بعد شیخ الحدیث کا منصب ان کے سپرد کیا گیا، اس حیثیت سے انھوں نے تا حیات یعنی 1397ھ مطابق 1977ء تک صحیح البخاری (جلد اول) کا درس دیا۔[16][17][18][19]

انھوں نے امام ترمذی کی الشمائل المحمدیۃ (شمائل ترمذی) کی ایک شرح لکھی تھی، جو تاہنوز غیر مطبوعہ ہے۔[20]

وفات

ترمیم

شریف حسن دیوبندی کا انتقال 15 جمادی الاخری 1397ھ مطابق 2 جون 1977ء کو دیوبند میں ہوا۔ [21][22][23] اگلے دن ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان قاسمی میں انھیں سپردِ خاک کیا گیا۔ [17]

 
شریف حسن دیوبندی کی آخری آرام گاہ پر کتبہ۔

پسماندگان میں ان کے چار فرزند رئیس احمد، نیر عثمانی، منیر عثمانی اور قاسم عثمانی ہیں۔ [24]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ندیم الواجدی (2010ء)۔ "حضرت مولانا شریف حسن دیوبندی"۔ خدا رحمت کند (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: دار الکتاب۔ ص 40
  2. الواجدی 2010، صفحہ 40–41
  3. سید محبوب رضوی (1981ء). ہسٹری آف دی دار العلوم دیوبند [تاریخ دار العلوم دیوبند] (انگریزی میں). Translated by مرتاض حسین ایف قریشی. یوپی، بھارت: ادارۂ اہتمام، دار العلوم دیوبند. Vol. 2. pp. 161–162. OCLC:20222197.
  4. محمد اللہ خلیلی قاسمی (اکتوبر 2020ء)۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ (2nd ایڈیشن)۔ بھقرت: شیخ الہند اکیڈمی۔ ص 598۔ OCLC:1345466013
  5. ^ ا ب الواجدی 2010، صفحہ 41
  6. رضوی 1981، صفحہ 161
  7. قاسمی 2020، صفحہ 598
  8. فضل الرحمن اعظمی (1999)۔ تاریخ جامعہ اسلامیہ ڈابھیل۔ ملتان، پاکستان: ادارۂ تالیفات اشرفیہ۔ ص 152، 155–156، 160، 180
  9. عبد القیوم راجکوٹی (جنوری 2017ء)۔ ڈابھیل کے اساتذۂ حدیث۔ ڈابھیل، گجرات: جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین، ڈابھیل۔ ص 43
  10. خورشید حسن قاسمی (2003ء)۔ دار العلوم اور دیوبند کی تاریخی شخصیات (پہلا ایڈیشن)۔ جامع مسجد، دیوبند: مکتبہ تفسیر القرآن۔ ص 74
  11. ظفیر الدین مفتاحی (1980ء)۔ مشاہیر علمائے دار العلوم دیوبند (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: دفتر اجلاس صد سالہ۔ ص 106–107
  12. محمد کلیم۔ علم حدیث میں فضلائے دار العلوم دیوبند کی خدمات (پی ایچ ڈی thesis)۔ کلیہ سنی دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
  13. رضوی 1981، صفحہ 162
  14. قاسمی 2020، صفحہ 598، 748، 766
  15. الواجدی 2010، صفحہ 42
  16. سعید احمد اکبر آبادی، مدیر (جون 1977ء)۔ "نظرات"۔ ماہنامہ البرہان۔ دہلی: ندوۃ المصنفین۔ ج 78 شمارہ 6: 2–3۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-02
  17. ^ ا ب منظور نعمانی، مدیر (اگست 1977ء)۔ "یاد رفتگاں"۔ ماہنامہ الفرقان۔ لکھنؤ: دفتر الفرقان۔ ج 45 شمارہ 8: 44–45۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-02
  18. محمد عارف جمیل مبارکپوری (2021ء)۔ موسوعۃ علماءِ دیوبند (عربی میں) (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: شیخ الہند اکیڈمی۔ ص 134
  19. فیوض الرحمان (1976ء)۔ "مولانا شریف حسن صاحب"۔ مشاہیر علمائے دیوبند۔ اردو بازار، لاہور: عزیزیہ بک ڈپو۔ ج 1۔ ص 226
  20. الواجدی 2010، صفحہ 46
  21. اسیر ادروی (1994)۔ تذکرہ مشاہیر ہند: کاروانِ رفتہ (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: دار المؤلفین۔ ص 121
  22. ابو الحسن اعظمی (2019ء)۔ "مولانا شریف حسن صاحب"۔ یادوں کی کہکشاں۔ دیوبند: الحراء بک ڈپو۔ ص 103
  23. واضح رشید حسنی ندوی، مدیر (16 جون 1977ء)۔ "الشيخ شريف الحسن في ذمة الله"۔ پندرہ روزہ الرائد (عربی میں)۔ لکھنؤ: دار العلوم ندوۃ العلماء۔ ج 18 شمارہ 24: 6
  24. قاسمی 2003، صفحہ 75