غلام رسول ہزاروی

ہندوستانی دیوبندی عالم دین

غلام رسول ہزاروی (1854–1918ء؛ جنھیں غلام رسول بفوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) ایک ہندوستانی دیوبندی عالم دین اور دار العلوم دیوبند کے فاضل تھے۔ انھوں نے تقریباً اکتیس سال دار العلوم دیوبند میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان کے تلامذہ میں محمد رسول خان ہزاروی، انور شاہ کشمیری، کفایت اللہ دہلوی، محمد سہول بھاگلپوری، اصغر حسین دیوبندی، حسین احمد مدنی، اعزاز علی امروہوی، شبیر احمد عثمانی، مناظر احسن گیلانی اور محمد طیب قاسمی جیسے اکابر علمائے دیوبند شامل تھے۔

غلام رسول ہزاروی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1854ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بفہ، ضلع ہزارہ، برطانوی ہند (موجودہ ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا)
وفات 24 اکتوبر 1918ء (63–64 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیوبند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن قاسمی قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم دیوبند   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ سید احمد دہلوی ،  محمود حسن دیوبندی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص محمد رسول خان ہزاروی
انور شاہ کشمیری
کفایت اللہ دہلوی
محمد سہول بھاگلپوری
اصغر حسین دیوبندی
حسین احمد مدنی
اعزاز علی امروہوی
شبیر احمد عثمانی
مناظر احسن گیلانی
محمد طیب قاسمی
پیشہ عالم ،  منطقی ،  متکلم ،  استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی و تعلیمی زندگی ترمیم

غلام رسول ہزاروی غالباً 1854ء میں بفہ، ضلع ہزارہ (موجودہ ضلع مانسہرہ، خیبر پختونخوا) میں عبد الغفار بن عبد الرحمن کے یہاں پیدا ہوئے تھے۔ [1]

ان کی ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے علما کے پاس ہوئی۔ [2] اعلیٰ تعلیم کے لیے دار العلوم دیوبند میں داخل ہوئے اور 1303ھ مطابق 1886ء میں دورۂ حدیث سے فارغ ہوئے۔ [2] ان کے دورۂ حدیث کے سال سید احمد دہلوی شیخ الحدیث تھے۔[3] ان کے دیگر اساتذۂ حدیث میں محمود حسن دیوبندی شامل ہیں۔[3] 1305ھ مطابق 1888ء میں انھوں نے رشید احمد گنگوہی سے بھی اجازت حدیث لی تھی۔ [2]

تدریسی زندگی ترمیم

1307ھ (مطابق 1890ء) میں دار العلوم دیوبند میں بحیثیت مدرس ان کا تقرر عمل میں آیا اور اس وقت سے لے کر 1337ھ مطابق 1918ء یعنی اپنی وفات تک انھوں نے تقریباً اکتیس سال دار العلوم میں تدریسی خدمات انجام دیں۔[4] [5][6][7]

مشاہیر تلامذہ ترمیم

ہزاروی کے تلامذہ میں محمد رسول خان ہزاروی، انور شاہ کشمیری، کفایت اللہ دہلوی، محمد سہول بھاگلپوری، اصغر حسین دیوبندی، عبد السمیع انصاری دیوبندی، حسین احمد مدنی، اعزاز علی امروہوی، شبیر احمد عثمانی، مناظر احسن گیلانی اور محمد طیب قاسمی جیسے اکابر علمائے دیوبند شامل تھے۔ [8][7][9][10][11][12][6][13]

ذاتی زندگی ترمیم

حسین احمد مدنی کے شریک درس اور دار العلوم دیوبند کے 1315ھ کے فاضل[3] گل حسن بفوی کی ہمشیرہ سے ان کا نکاح ہوا تھا اور ان کی اولاد نرینہ میں صرف محمد یعقوب بفوی (متوفی: 1973ء) تھے۔ [14]

وفات ترمیم

ہزاروی کا انتقال 17 محرم الحرام 1337ھ مطابق 24 اکتوبر 1918ء کو دیوبند میں ہوا[15] اور قاسمی قبرستان میں محمد قاسم نانوتوی کی مدفن کے قریب سپردِ خاک کیے گئے۔ [5]

ہزاروی کے استاذ محمود حسن دیوبندی نے ہزاروی کی خبرِ وصال سن کر مالٹا کی جیل سے ہی مرثیہ لکھ کر بھیجا تھا، [16][17][18] جس کا ایک شعر ان کی شخصیت و کردار کی عکاسی کرتا ہے:[19][17][20]

گزاری یونہی مرحبا عمر ساری کہ دن مدرسہ میں تو مسجد میں شب بھر[21][17]

ہزاروی کے ایک ہم نام عالم ترمیم

ہزاروی کے ایک ہم نام اور محمود حسن دیوبندی کے شاگرد، ضلع مظفر گڑھ کے[3] غلام رسول ہزاروی (متوفی: 1391ھ مطابق 1971ء) ہیں، دار العلوم دیوبند سے جن کا سنہ فراغت 1323ھ ہے اور جو پہلے جامعہ پنجاب، لاہور میں شعبہ عربی کے استاذ رہے، پھر جامعہ اشرفیہ، لاہور کے شیخ الحدیث و التفسیر رہے۔[22]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

مآخذ ترمیم

  1. جدونی 1977, p. 306، 308.
  2. ^ ا ب پ جدونی 1977, p. 306.
  3. ^ ا ب پ ت محمد طیب قاسمی ہردوئی۔ دار العلوم ڈائری لیل و نہار: تلامذۂ دور صدارت امام الفلسفہ مولانا سید احمد دہلوی و شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی (2013ء ایڈیشن)۔ دیوبند: ادارہ پیغامِ محمود۔ صفحہ: 37–38، 42–43۔ دیوبند میں محمود اسعد مدنی کے گھر کے سامنے مدنی مارکیٹ میں ہردوئی کے رہنے والے اخبار فروش اور سابقہ ماہنامہ پیغام محمود کے مدیر محمد طیب قاسمی نے مرغوب الرحمن بجنوری کے زمانۂ اہتمام میں ان کی اجازت سے دار العلوم دیوبند سے فضلائے دار العلوم دیوبند کا ریکارڈ حاصل کیا تھا اور اسی کو ترتیب دے کر اپنے ادارے ادارۂ پیغام محمود سے سلسلہ وار تلامذہ کی فہرست شائع کی اور 2013ء میں سید احمد دہلوی اور محمود حسن دیوبندی کے دار العلوم دیوبند میں دور صدارت میں دورۂ حدیث سے فارغ التحصیل طلبہ کی فہرست شائع کی، جس میں سید احمد دہلوی کے دور صدارت کے طلبہ کے تحت غلام رسول بفوی کا سنہ فراغت 1303ھ لکھا ہوا ہے یعنی اس وقت دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث سید احمد دہلوی تھے اور محمود حسن دیوبندی استاذ حدیث تھے، صحیح بخاری کا ایک حصہ ان سے بھی متعلق تھا، پھر 1307ھ میں سید احمد دہلوی کے مستعفی ہوکر بھوپال چلے جانے کے بعد محمود حسن دیوبندی دار العلوم دیوبند کے شیخ الحدیث و صدر المدرسین بنائے گئے تھے۔ 
  4. محمد طیب قاسمی (جون 1965ء)۔ دار العلوم دیوبند کی صد سالہ زندگی (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: دفتر اہتمام دار العلوم۔ صفحہ: 110 
  5. ^ ا ب جدونی 1977, p. 306–307.
  6. ^ ا ب ظفیر الدین مفتاحی۔ "مولانا غلام رسول ہزاروی"، "مولانا عبد السمیع دیوبندی"۔ مشاہیر علمائے دار العلوم دیوبند (1980 ایڈیشن)۔ دار العلوم دیوبند: دفتر اجلاس صد سالہ۔ صفحہ: 43، 58 
  7. ^ ا ب محمد اللہ خلیلی قاسمی (اکتوبر 2020ء)۔ "مولانا غلام رسول ہزاروی"، "اساتذۂ عربی دار العلوم دیوبند""۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ (دوسرا ایڈیشن)۔ دیوبند: شیخ الہند اکیڈمی۔ صفحہ: 568–569، 761 
  8. جدونی 1977, p. 311–312.
  9. ظفیر الدین مفتاحی (1994)۔ حیات مولانا گیلانی (پہلا ایڈیشن)۔ لکھنؤ: مجلس نشریات اسلام۔ صفحہ: 89 
  10. غلام نبی قاسمی، محمد شکیب قاسمی (مئی 2014)۔ حیات طیب (جلد اول) (پہلا ایڈیشن)۔ دار العلوم وقف دیوبند: حجۃ الاسلام اکیڈمی۔ صفحہ: 61 
  11. ابو الکلام قاسمی شمسی۔ "مولانا محمد سہول عثمانی بھاگلپوری"۔ تذکرہ علمائے بہار (جلد اول) (پہلا، 1995ء ایڈیشن)۔ سیتامڑھی: شعبۂ نشر و اشاعت، جامعہ اسلامیہ قاسمیہ بالاساتھ۔ صفحہ: 311 
  12. اختر حسین دیوبندی۔ سوانح حیات مولانا سید اصغر حسین صاحب المعروف بہ حضرت میاں صاحب (پہلا، 1365ھ بہ مطابق 1945ء ایڈیشن)۔ دیوبند: دار الکتب اصغریہ۔ صفحہ: 9 
  13. محمد نافع عارفی (2022)۔ علامہ محمد انور شاہ کشمیری اور عربی زبان و ادب۔ دیوبند: کتب خانہ نعیمیہ۔ صفحہ: 177–178 
  14. جدونی 1977, p. 310–311.
  15. جدونی 1977, p. 317.
  16. جدونی 1977, p. 307.
  17. ^ ا ب پ سید محبوب رضوی (1993ء)۔ "مولانا غلام رسول ہزاروی"۔ تاریخ دار العلوم (جلد دوم) (دوسرا ایڈیشن)۔ دار العلوم دیوبند: ادارہ اہتمام۔ صفحہ: 62–63 
  18. محمد عارف جمیل مبارکپوری (1442ھ م 2021ء)۔ "٦٠٤-الهزاروي"۔ موسوعة علماء ديوبند (بزبان عربی) (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: شیخ الہند اکیڈمی۔ صفحہ: 267 
  19. جدونی 1977, p. 310.
  20. ابو سلمان شاہجہانپوری۔ کلیات شیخ الہند (1996ء ایڈیشن)۔ کٹرہ شیخ چاند لال کنواں، دہلی: ربانی بکڈپو۔ صفحہ: 106–107 
  21. جدونی 1977, p. 10.
  22. نظام الدین اسیر ادروی۔ تذکرہ مشاہیر ہند: کاروان رفتہ (پہلا، 1994 ایڈیشن)۔ دیوبند: دار المؤلفین۔ صفحہ: 205 

کتابیات ترمیم

  • فیوض الرحمن جدونی (1977)۔ "استاذ الاساتذہ مولانا غلام رسول صاحب بفوی"۔ مشاہیر علمائے سرحد 1857–1977ء (تحقیقی مقالہ برائے پی ایچ ڈی علومِ اسلامیہ)۔ ملیر کینٹ، کراچی: جامع مسجد الفرقان۔ صفحہ: 306–322۔ 07 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2023