اس صفحہ میں ہم یہ بیان کریں گے کہ کس طرح کسی صفحے اور خصوصاً سانچوں میں متعدد شرطیں جانچ کر مختلف نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ان شرطیہ جملوں کو جانچنے اور پرکھنے کے لیے پارسر فنکشنوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جن میں #ifexpr، #ifeq، #switch، #if، اور #iferror یا #ifexist شامل ہیں۔ ذیل میں ہر فنکشن کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

فنکنش #ifeq میں 2 جملوں یا 2 عدد کا موازنہ کیا جاتا ہے، جبکہ #ifexpr ریاضی فارمولوں اور متعدد شرطوں کو جانچتا ہے۔ #switch فنکشن کے ذریعہ درجنوں بلکہ سینکڑوں شرطیں لگا کر ہر شرط کے علاحدہ علاحدہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ #if فنکشن یہ جانچتا ہے کہ پیرامیٹر گزر چکا ہے یا دی گئی شرط پائی جا رہی ہے یا نہیں۔ #iferror کے ذریعہ یہ جانچا جاتا ہے کہ اگر کسی شرط یا قدر میں نقص اور ایرر واقع ہو رہا ہے تو کیا دکھایا جائے۔ جبکہ #ifexst کسی صفحہ، تصویر یا فائل وغیرہ کی موجودگی جانچتا ہے۔

شرطیہ جملوں کا خلاصہ

ترمیم

ذیل میں ہر فنکشن کی مختصر تفصیل درج ہے:

  • {{#if: تجرباتی جملہ | value if non-empty | value if empty }} (دو قدروں میں سے ایک کو جانچتا ہے)
  • {{#ifeq: string 1 | string 2 | value if equal | value if unequal }} (دی گئی قدروں میں موازنہ کرتا ہے کہ دونوں مساوی ہیں یا نہیں)
  • {{#iferror: تجرباتی جملہ | value if error | value if correct }} (دیے گئے جملوں سے نقص یا error واقع ہوتا ہے تو کیا دکھایا جائے)
  • {{#ifexpr: expression | value if true | value if false }} (ریاضی فارمولوں کو جانچتا ہے)
  • {{#ifexist: صفحہ کا عنوان | value if exists | value if doesn't exist }} (دی گئی قدروں کی موجودگی جانچتا ہے)
  • {{#switch: تجرباتی | case1 = value for case 1 | ... | default }} (مختلف متوقع صورتوں میں متبادل فراہم کرتا ہے)
  • {{#expr: expression }} (ریاضی فارمولوں کے لیے)

مزید دیکھیے

ترمیم