معاونت:خصوصی حروف
دنیا میں موجود بے شمار زبانوں کے حروف اور علوم و فنون میں مستعمل علامتوں کو عام کمپیوٹر پر موجود روایتی کی بورڈ سے نہیں لکھا جا سکتا۔ لیکن ویکیپیڈیا کے مضامین میں ان خصوصی حروف اور علامتوں کو لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے، چنانچہ اس صفحے میں انہیں لکھنے کی ترکیب اور دیکھنے یعنی ان کے مخصوص فانٹ نصب کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
فانٹ
ترمیمموجودہ براؤزروں میں سے بیشتر یونیکوڈ کی معاونت رکھتے ہیں، تاہم کچھ براؤزر زیادہ بہتر مدد فراہم کرتے ہیں۔ اصل مشکل ان براؤزروں میں پیش آتی ہے جو ونڈوز ایکس پی پر چلتے ہیں، چونکہ ایکس پی کی فانٹ رجسٹری میں ان علامتوں اور حروف کے لیے پہلے سے کچھ فانٹ متعین کر دیے جاتے ہیں، یہیں سے مشکل کھڑی ہوتی ہے۔ یہ براؤزر اکثر چند مخصوص فانٹ کے استعمال پر مصر ہوتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر ایسے کچھ سانچے موجود ہیں جو ان حروف اور علامتوں کو درست دکھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، مثلاً بین الاقوامی صوتیاتی ابجد کے لیے {{IPA}}۔
ونڈوز 7
ترمیمونڈوز 7 پر یونیکوڈ معاونت کو ونڈوز اپڈیٹ پیکیج KB2729094 نصب کرکے شامل کیا جا سکتا ہے،[1] مائکروسافٹ ڈاؤنلوڈ سینٹر میں ونڈوز 7 سروس پیک 1 کے 64 بٹ اور 32 بٹ دونوں نسخوں کے اپڈیٹ موجود ہیں۔ ونڈوز 8 سے ماخوذ یہ اپڈیٹ ونڈوز 7 کے براؤزر میں ایموجی اور دیگر علامتوں کو درست دکھاتے ہیں۔
خصوصی حروف کے لیے فانٹ
ترمیمویب صفحوں پر یونیکوڈ اور دیگر خصوصی حروف کو درست دیکھنے کے لیے ایک یا زائد یونیکوڈ فانٹ کا موجود ہونا یا کمپیوٹر پر نصب ہونا لازمی ہے۔ نیز انہیں بالکل درست دیکھنے کے لیے براؤزر کی ترتیبات (settings) میں بھی تبدیلی کی ضرورت پڑتی ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے نسخوں میں لاطینی رسم الخط کے حروف دکھانے کے لیے ٹائمز نیو رومن (Times new roman) طے شدہ فانٹ ہوتا ہے۔ لیکن اس فانٹ کے پرانے نسخوں میں بہت سی یونیکوڈ علامتیں موجود نہیں ہیں۔ چنانچہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں خصوصی حروف کو بالکل درست دیکھنے کے لیے اپنے براؤزر کی فانٹ ترتیبات میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے اور ایسا فانٹ منتخب کرنا پڑتا ہے جو بیشتر یونیکوڈ علامتوں کو مدد فراہم کرتا ہے، مثلاً ٹائٹس سائبر بٹ بیسک (TITUS Cyberbit Basic) اور گنو یونی فانٹ (GNU Unifont) جو مفت دستیاب ہیں۔
تاہم یہ خصوصی حروف کانکرر، اوپیرا، سفاری اور دیگر جدید ترین براؤزروں میں بالکل درست نظر آتے ہیں۔ ربطات اور مربوط حروف کو بالکل درست دیکھنے کے لیے ایک اختیاری قدم یہ اٹھایا جا سکتا ہے (پہلے مذکور کام مکمل کرنے کے بعد) کہ مشین پر کوئی رینڈرنگ انجن سافٹ ویئر نصب کر لیا جائے۔
موزیلا فائرفاکس میں ابتدائی ترتیبات کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ ترتیبات میں اس مطلوبہ تبدیلی کے لیے 'Options' پر کلک کریں اور 'Content' کے خانے میں جائیں۔ مینو میں موجود 'Fonts and Colors' کے تحت نظر آنے والے 'Advanced' پر کلک کریں۔ یہاں درج "allow pages to choose their own fonts" کے خانے کو غیر فعال کر دیں اور 'Default character encoding' میں یونیکوڈ اختیارات میں سے کوئی ایک (مثلاً "Unicode (UTF-32BE)" یا "Arabic (ISO-8859-6)) منتخب کر لیں۔ دوسرا متبادل طریقہ یہ ہے کہ 'Arial Unicode MS' فانٹ منتخب کریں، اس صورت میں ڈیفالٹ خانے کو فعال رکھا جا سکتا ہے۔
جدولوں، نقشوں اور خانوں میں موجود خصوصی حروف دکھانے کے لیے دستیاب یونیکوڈ فانٹ کو استعمال کرنا چاہیں تو ایچ ٹی ایم ایل کے TR ٹیگ میں class="Unicode"
استعمال کریں (یا ہر TD کے ساتھ اس کلاس کو رکھیں لیکن TR میں رکھنا زیادہ آسان ہے)۔ اور ویکی جدول میں TR کے متبادل یعنی |-
کے ساتھ اس کلاس کو استعمال کریں (اس طرح: |- class="Unicode"
)۔
ان خصوصی حروف کو علاحدہ علاحدہ دکھانے کے لیے بجائے ان حروف کو استعمال کرنے کے ایچ ٹی ایم ایل یا شش اعشاری نظام کے عددی رموز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی پیراگراف میں بہت سارے خصوصی حروف ہوں تو <p class="Unicode">
… </p>
یا <span class="Unicode">
… </span>
کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کلاس ="Unicode"
ایچ ٹی ایم ایل یا ویکی جدول میں استعمال ہوتی ہے جہاں مختلف یونیکوڈ علامتوں کی بڑی تعداد کو دکھانا مقصود ہوتا ہے۔ تاہم ایسے خصوصی حروف جن میں یونیکوڈ بلاک کم ہوں اور وہ لاطینی رسم الخط کے حروف سے مشابہ ہوں تو class="latinx"
بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ بین الاقوامی صوتیاتی ابجد سے متعلق حروف یا علامتوں کو دکھانے کے لیے class="IPA"
کا استعمال کیا جاتا ہے۔ نیز یونانی اعراب کے لیے class="polytonic"
کارآمد ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ابتدائی فانٹ کی تبدیلی
ترمیمانٹرنیٹ ایکسپلورر کے مینو سے مطلوبہ مقام تک اس طرح پہنچیں: Tools > Internet Options > (General tab >) Fonts > Webpage Font: یہاں فانٹ کی فہرست نظر آئے گی۔ جیسا کہ گزرا، ونڈوز براؤزر کا ابتدائی فانٹ ٹائمز نیو رومن ہوتا ہے۔ چنانچہ اس براؤزر میں خصوصی حروف دیکھنے کے لیے کسی دوسرے فانٹ مثلاً لوسیڈا سنس یونیکوڈ (Lucida Sans Unicode) کو منتخب کریں، اس کے بعد OK پر کلک کر دیں۔
چند مخصوص رسم الخط کے فانٹ
ترمیمقدیم رسم الخط
ترمیممثلاً فونیقی ابجد، قدیم اطالوی ابجد، لائنیر بی وغیرہ۔
- ونڈوز صارفین
ان مفت فانٹ میں سے کسی ایک کو نصب کر لیں:
- لینکس صارفین
اگر ڈیبین پر مبنی لینکس زیر استعمال ہے (مثلاً اوبنٹو، لینکس منٹ) تو براہ کرم ٹرمنل میں درج ذیل کوڈ کی مدد سے ڈیب پیکیج ttf-ancient-fonts
نصب کریں:
sudo apt-get install ttf-ancient-fonts
شاوی متن
ترمیم- اس کا کاپی لیفٹ فانٹ یہاں دستیاب ہے۔
گلیگولیتی متن
ترمیمآئی پی اے علامتیں
ترمیمٹائمز نیو رومن میں آئی پی اے کی بیشتر علامتیں موجود نہیں ہیں (تاہم انہیں ونڈوز وسٹا سے شامل کر دیا گیا ہے)، اور ونڈوز کے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں لاطینی رسم الخط کے لیے یہی فانٹ ابتدائی طور پر فعال ہوتا ہے۔ چنانچہ اس براؤزر میں آئی پی اے کی علامتوں کو درست دیکھنے کے لیے آپ کا کسی ایسے فانٹ کو منتخب کرنا ضروری ہے جس میں یہ علامتیں موجود ہوں۔ ایسے چند فانٹ یہ ہیں:
Lucida Sans Unicode، جو ونڈوز ایکس پی میں ہوتا پے؛ Gentium، Charis SIL، Doulos SIL، DejaVu Sans، یا TITUS Cyberbit، جو مفت دستیاب ہیں؛ یا Arial Unicode MS، جو مائکروسافٹ آفس کے ساتھ آتا ہے۔
اس صفحے میں ہم نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ابتدائی طور پر اپنا مطلوبہ فانٹ استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے لہذا اب یہ علامتیں درست نظر آنی چاہئیں۔ نیز یہ فانٹ ان تمام صفحوں پر لاگو ہوگا جہاں خصوصی حروف استعمال کیے گئے ہوں۔ واضح رہے کہ اگر آپ کو اس طرح "" کی علامتیں نظر آئیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ خصوصی حروف درست نظر نہیں آرہے ہیں۔
موزیلا فائرفاکس، کانکرر، اوپیرا، سفاری اور دیگر جدید ترین براؤزروں میں بغیر کسی تبدیلی کے بغیر یہ علامتیں درست نظر آنی چاہئیں۔
ویکیپیڈیا کی کیریکٹر اینکوڈنگ
ترمیممیڈیاویکی 1۔5 سے تمام منصوبے یونیکوڈ (UTF-8) کیریکٹر اینکوڈنگ استعمال کر رہے ہیں۔
سنہ 2005ء کے جون تک جب یہ نیا نسخہ ویکیمیڈیا منصوبوں کے استعمال میں آیا تو انگریزی، جرمن، ڈینش اور سویدی ویکیپیڈیا ونڈوز 1252 کا استعمال کر رہی تھیں۔ تجدید سے قبل کا ویکی متن ڈیٹابیس میں ونڈوز-1252 ہی میں محفوظ ہے اور لوڈ ہونے پر یہ تبدیل ہو جاتا ہے (ان میں کچھ کو بتدریج تبدیلی کے ذریعہ منتقل کیا گیا ہے)۔ اس تجدید کے بعد ڈیٹابیس میں تمام ترمیمیں یوٹی ایف 8 میں محفوظ ہوتی ہیں۔ البتہ لوڈ ہونے کے دوران میں ہونے والی یہ تبدیلی صارفین کی نگاہوں سے مخفی رہتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "An update for the Segoe UI symbol font in Windows 7 and in Windows Server 2008 R2 is available (KB2729094)"۔ Windows Knowledge Base۔ مائیکروسافٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2014
بیرونی روابط
ترمیم- http://www.unicode.org/charts/ Unicode character charts; hexadecimal numbers only; PDF files showing all characters independent of browser capabilities
- http://www.unicode.org/help/display_problems.html Help for enabling Unicode support on most platforms
- Table of Unicode characters from 1 to 65535—shows how the decimal character references look in one's browser
- HTML 4.0 Character Entity References—shows how the named and decimal character references look in one's browser
- FileFormat.Info—details of many Unicode characters, including the named, decimal and hexadecimal character reference, showing how it should look and for each, how it looks in one's browser
- Alan Wood's Unicode resources—comprehensive resource with character test pages for all Unicode ranges, as well as OS-specific Unicode support information and links to fonts and utilities
- CharacterPal—Free Mac OS X Dashboard Widget that displays key combinations for special characters
- Unicode Code Converter—conversion between copy-pasteable characters, Unicode notation, html, percent encodings and other formats, helpful when trying to enter or interpret characters
- Shapecatcher—online tool to find Unicode characters by drawing them