وپ کلینر - 2.01 (20 فروری 2019ء (2019ء-02-20)) [±]

وپ کلینر

وپ کلینر کے متعلق عمومی معلومات

تبادلۂ خیال

تبادلۂ خیال

طباعتی فروگزاشتیں

لغوی و طباعتی فروگزاشتوں سے متعلق تجاویز

معاونت

مبسوط رہنمائے استعمال

تنصیب

ہدایات برائے نصب

Bug report تاریخ · کانفیگریشن (معاونت - سانچہ) · دیگر ویکیاں · زبانیں · استعمال کنندگان · سکرین شاٹس
وپ کلینر
اسکرین شاٹ
وپ کلینر ویکیپیڈیا پر پرداختی و انتظامی کام کرنے کا ایک آلہ ہے۔
تیار کردہNicoV
ارتقائی حالتفعال
پروگرامنگ زبانجاوا
پلیٹ فارمJava SE 7.0 یا مابعد
دستیاب زبانیںAsturian, Azerbaijani, Bengali, Brazilian Portuguese, Chinese (Simplified), Czech, Danish, Dutch, English (United Kingdom), English, Esperanto, French, German, Greek, Hebrew, Hungarian, Icelandic, Indonesian, Italian, Japanese, Korean, Malay, Norwegian Bokmal, Occitan, Persian, Polish, Russian, Spanish, Swedish, Turkish, Ukrainian, Urdu
صنفویکیپیڈیا آلہ
اجازت نامہاپاچے اجازت نامہ ورژن 2.0
ویب سائٹگٹ ہب

وپ کلینر ویکیپیڈیا پر پیش آنے والے متعدد پرادختی و انتظامی کاموں میں صارفین و منتظمین کی معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے، خصوصاً ضد ابہام صفحات اور ان کے روابط، املائی اغلاط کی درستی، ویکیپیڈیا پڑتال اور دوسری ویکیوں سے ترجمہ شدہ مضامین کی جانچ پڑتال جیسے اہم کاموں کو اس آلہ کے ذریعہ بحسن و خوبی اور تیز رفتاری سے انجام دیا جا سکتا ہے۔

فی الحال یہ آلہ 60 ویکیوں پر بخوبی کام کر رہا ہے، نیز اسے دیگر ویکیوں میں بھی بآسانی فعال کیا جا سکتا ہے۔ نیز اسے تیس سے زائد زبانوں میں مکمل یا جزوی طور پر ترجمہ بھی کیا جا چکا ہے جن میں اردو بھی شامل ہے۔

اس آلہ کو جاوا پروگرامنگ زبان میں لکھا گیا ہے اور انھی کمپیوٹر پر چلتا ہے جن میں Java SE 7.0 یا ما بعد نصب ہو۔ نیز وپ کلینر کی تنصیب بھی انتہائی سہل اور سادہ ہے۔ اس سافٹ ویئر کا سورس کوڈ گٹ ہب پر موجود ہے۔