ویکیپیڈیا:آلات/پاپ اپ
(ویکیپیڈیا:آلات/برخیزہ دریچے سے رجوع مکرر)
پاپ اپ جاوا اسکرپٹ میں تحریر شدہ ایک آلہ ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ کسی بھی درون ویکی ربط پر کرسر لے جائیں تو ایک دریچہ ظاہر ہوگا جس میں اس ربط سے متعلق معلومات موجود ہوں گی۔ اسے استعمال کرنے سے ویکیپیڈیا کے صفحات میں تدوین وترمیم انتہائی سہل ہو جاتی ہے۔
فعال کریں
ترمیماپنی ترجیحات میں جاکر پاپ اپ کو نشان زد کر دیں۔
خصوصیات
ترمیممضامین کے روابط پر کرسر لے جانے سے درج ذیل نتائج حاصل ہوں گے:
- مضمون کا دیباچہ نظر آئے گا۔
- مضمون میں شامل سب سے پہلی تصویر نظر آئے گی۔
- صفحہ سے متعلق مختلف معلومات، مثلاً صفحہ کی جسامت، تعداد روابط وتصاویر اور آخری ترمیم کب ہوئی وغیرہ دکھائی دیں گی۔
- رجوع مکررات معلوم ہو جائیں گے۔
- محض ایک کلک سے آپ صفحہ میں ترمیم کرسکتے، اس کا تاریخچہ دیکھ سکتے، آخری ترمیم ملاحظہ کرسکتے، صفحہ میں آپ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے بعد کی جانی والی تبدیلیوں کو دیکھ سکتے، زیر نظر کرسکتے، صفحہ کے تبادلۂ خیال میں جا سکتے اور منتظمین صفحہ کو محفوظ کرسکتے ہیں۔
تصاویر کے روابط پر کرسر لے جانے سے درج ذیل نتائج حاصل ہوں گے:
- تصویر دیکھ سکتے ہیں۔
- تصویر کے اوصاف معلوم ہوسکتے ہیں۔
- تصویر کے روابط معلوم ہوسکتے ہیں۔
- اور تصویر کی کومنز میں موجودگی کا پتہ لگا سکتے ہیں۔