میفنگ

بلتستان، پاکستان کا تبتی تہوار

میفنگ ( بلتی : མེ་ཕུང།) ایک قدیم تہوار ہے جو پاکستان کے شمال مشرقی علاقے، بلتستان میں بلتی تبتی لوگ مناتے ہیں۔ اس تہوار کی جڑیں بون مذہب سے جا کر جڑتی ہیں، جو اسلام اور بدھ مت سے پہلے اس علاقے اور تبت کا اصل مذہب تھا۔ ہر سال 21 دسمبر کو میفنگ تہوار سردیوں کی طویل ترین رات کے اختتام اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے جسے " بلتی لوسر" یا "بلتی نیا سال" بھی کہا جاتا ہے۔ میفنگ نہ صرف بلتستان بلکہ گلگت، ہنزہ، چترال اور چین میں تبت کے کچھ علاقوں میں بھی منایا جاتا ہے۔[1][2]

میفنگ
མེ་ཕུང།
بلتستان، پاکستان میں بلتی تبتی جوڑا کا روایتی بلتی لباس۔
باضابطہ نامJashn-e-Mayfung
تبتی: ཇཤྣེ་མཡཕང།
نستعلیق: جَشنے میفنگ
منانے والےبلتی تبتی لوگ
قسممذہبی، ثقافتی، بہار کا تہوار، نیا سال
تقریباترات پہلے بلتی لوسر سے ، لالٹین اڑانا، آگ سے کھیلنا، رقص، فائر ڈانس، تلوار کا رقص، گانا، تہوار کے پکوان، آتش بازی.
تاریخ21 دسمبر

پرانے وقتوں میں بلتی لوگوں کا ماننا تھا کہ میفنگ تہوار منانا انھیں بدقسمتی اور قدرتی آفات سے بچاتا ہے۔ میفنگ نام دو بلتی الفاظ سے نکلا ہے: "مئی،" جس کا مطلب آگ ہے اور "فینگ" یا "فنگ"، جس کا مطلب ہے پھینکنا یا کھیلنا۔ لہذا میفنگ کا مطلب آگ سے کھیلنا یا آسمان میں آگ کے گولے اچھالنا ہے۔ بروشاسکی میں میفنگ کو تھوموشلنگ اور شینا زبان میں لوما کے نام سے جانا جاتا ہے۔[3]

تاریخ

ترمیم

بلتی ثقافت بون مذہب ، اسلام اور بدھ مت کے اثرات کا مرکب ہے۔ بدھ مت اور اسلام سے پہلے تبت اور بلتستان کا مذہب بون تھا، جس میں روحانی عبادت ، قربانیاں اور جادو شامل تھا۔ دیوتاؤں کو خوش کرنے اور معاشرے سے برائیوں کو دور کرنے کے لیے یہ تہوارمنایا جاتا تھا۔ بون دور سے میفنگ فیسٹیول بدھ مت اور اسلام کے دورمیں بھی جاری رہا۔ یہ لوسر (تبتی/بلتی نئیا سال) تہوار کا ایک اہم حصہ ہے، جسے بلتی لوسر (نئے سال) سے بھی جانا جاتا ہے۔ میفنگ بلتستان ، پاکستان میں ہر سال 21 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ [4]

مقامی لوک کہانیوں کے مطابق، میفنگ کے دوران ایک بڑی آگ جلانے سے برائیوں اور بری روحوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ کچھ سوچتے ہیں کہ اس تہوار کی جڑیں بارہویں صدی کے مقپون خاندان سے ہو سکتی ہیں اور اس کا تعلق ستارویں صدی میں ایک طاقتور حکمران راجا ابدال خان سے ہو سکتا ہے۔ [5]

میفنگ کے دوران لوگ پہاڑوں ، میدانوں اور چھتوں پر الاؤ جلاتے ہیں۔ بچے کھیلتے ہوئے الاؤ کے گرد روایتی گانے گاتے اور ناچتے ہیں۔ خواتین تہوار کے لیے خصوصی پکوان تیار کرتی ہیں۔ جشن میں آتش بازی ، موسیقی ، رقص ، اڑنے والی لالٹین اور تہوار کے کھانے شامل ہیں۔ میفنگ میں تلوار رقص اور فائر ڈانس جیسے لوک رقص بھی پیش کیے جاتے ہیں اور تقریب کا اختتام روایتی موسیقی کے ساتھ ہوتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ روحوں اور جنوں سے بچنے کے لیے میفنگ منانا ضروری ہے۔ [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "In Pakistan's Gilgit-Baltistan, centuries-old 'May Fung' new year festival returns". Arab News PK (انگریزی میں). 24 دسمبر 2021. Retrieved 2023-11-26.
  2. The Newspaper's Correspondent (22 دسمبر 2020). "Baltistan people celebrate winter festival". DAWN.COM (انگریزی میں). Retrieved 2023-11-26.
  3. Web Desk (26 دسمبر 2019). ""Mayfung" festival of lights and fire is underway across Baltistan - SUCH TV". www.suchtv.pk (برطانوی انگریزی میں). Retrieved 2023-11-26.
  4. "[Video] Jashn e May Fung celebrations in Shigar, Baltistan". PAMIR TIMES (امریکی انگریزی میں). 22 دسمبر 2015. Retrieved 2023-11-26.
  5. Ghulam Hassan Lobsang (1997)۔ Historical study and on the philosophy of Bon, Tibetian religion, one of various religions practiced in the Northern Areas of Pakistan.۔ LCCN:99921891۔ OCLC:48706657
  6. Ghulam Hassan Lobsang (1997)۔ Historical study and on the philosophy of Bon, Tibetian religion, one of various religions practiced in the Northern Areas of Pakistan.۔ LCCN:99921891۔ OCLC:48706657Lobsang, Ghulam Hassan (1997). Historical study and on the philosophy of Bon, Tibetian religion, one of various religions practiced in the Northern Areas of Pakistan. LCCN 99921891. OCLC 48706657.