پاکستان میں 1947ء
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | ہندوستان میں 1947ء دیگر واقعات 1947ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دار
ترمیم- گورنر جنرل پاکستان –قائد اعظم محمد علی جناح 15 اگست 1947ء تا 11 ستمبر 1948ء
- وزیر اعظم پاکستان– نوابزادہ خاں لیاقت علی خان 15 اگست 1947ء تا 16 اکتوبر 1951ء
سربراہان افواج پاکستان
ترمیم- سربراہ پاک فوج – جنرل سر فرینک مسروی 15 اگست 1947ء تا 10 فروری 1948ء
اگست
ترمیم- 15 اگست - محمد علی جناح نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کا حلف اٹھایا۔ یہ حلف لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عبد الرشید نے لیا۔ لیاقت علی خان نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کا حلف اٹھایا۔
- 16 اگست - مغربی پنجاب میں خان افتخار حسین ممدوٹ، سندھ میں محمد ایوب کھوڑو، مشرقی بنگال میں خواجہ ناظم الدین نے وزرائے اعلیٰ کا حلف اٹھایا اور کابینہ بنائی۔
- 23 اگست - خان عبد القیوم خان نے صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
واقعات
ترمیمجون
ترمیم- 16 جون: پاکستان کے معاشی مسائل سے نپٹنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان فنڈ قائم کیا۔
اگست
ترمیم- 14 اگست - پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ کراچی میں علامہ شبیر احمد عثمانی اور ڈھاکہ میں مولانا ظفر احمد عثمانی نے پاکستان کا پرچم لہرانے کی رسم انجام دی۔
- 14 اگست: پاکستان دولت مشترکہ کا رکن بنا۔
- 15 اگست - پاکستان کا پہلا گزٹ شائع ہوا۔ یہ گزٹ پاکستان کے پہلے سیکریٹری جنرل چوہدری محمد علی نے جاری کیا تھا اور اس میں قائد اعظم محمد علی جناح کو ہزمجسٹی کی جانب سے پاکستان کا گورنر جنرل مقرر کرنے کا اعلان جاری کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے مابین مشترکہ دفاع کونسل کا قیام عمل میں آیا۔ پاکستان کے انگریزی اخبار روزنامہ ڈان کراچی سے شائع ہونا شروع ہوا۔
- 18 اگست: بروز پیر، عید الفطر 1366ھ، تقسیم ہند کے بعد پاکستان میں پہلی عید منائی گئی۔
- 25 اگست - کراچی میونسپل کارپوریشن نے محمد علی جناح کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
ستمبر
ترمیم- 15 ستمبر: ریاست جوناگڑھ کے حکمران نواب مہابت خانجی نے پاکستان کے ساتھ ریاست کے الحاق کا اعلان کیا۔
- 17 ستمبر: ریاست مناودار نے پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کی درخواست کی۔
- 23 ستمبر: پاکستان نے ریاست مناودر کو پاکستان میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
- 25 ستمبر: بھارت نے جوناگڑھ میں ریفرنڈم کروانے کی تجویز پیش کی۔
- 30 ستمبر: پاکستان اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
اکتوبر
ترمیم- یکم اکتوبر: ہندوستانی ڈاک ٹکٹ پر لفظ پاکستان چھپا۔
- 22 اکتوبر: پاک بھارت جنگ 1947 کا آغاز ہوا۔ (مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ 1947)