پاکستان میں 1948ء
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 1948ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دار
ترمیم- گورنر جنرل پاکستان – محمد علی جناح 15 اگست 1947ء تا 11 ستمبر 1948ء
- نگران گورنر جنرل پاکستان – خواجہ ناظم الدین 11 ستمبر 1948ء تا 11 نومبر 1948ء
- گورنر جنرل پاکستان – خواجہ ناظم الدین 11 ستمبر 1948ء تا 17 اکتوبر 1951ء
- وزیر اعظم پاکستان– نوابزادہ خاں لیاقت علی خان 15 اگست 1947ء تا 16 اکتوبر 1951ء
سربراہان افواج پاکستان
ترمیم- سربراہ پاک فوج – جنرل سر فرینک مسروی 15 اگست 1947ء تا 10 فروری 1948ء
- سربراہ پاک فوج – جنرل سر ڈگلس ڈیوڈ گریسی 11 فروری 1948ء تا 16 جنوری 1951ء
واقعات
ترمیمفروری
ترمیم- 16 فروری - پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مہاجرین نے پاکستان کے پہلے فلم اسٹوڈیو پنچولی کا افتتاح کیا۔ اس اسٹوڈیو کے مالک سیٹھ دل سکھ پنچولی تھے۔[1]
- 25 فروری - پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے اردو زبان کو پاکستان کی قومی زبان قرار دے دیا۔[2]
مارچ
ترمیم24 مارچ: مشہور سیرت نگار نور بخش توکلی فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔
جولائی
ترمیم- یکم جولائی: بینک دولت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔
- 9 جولائی: پاکستان پوسٹ نے ڈیڑھ آنہ، اڑھائی آنہ، تین آنہ اور ایک روپیہ کے ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ ڈاک ٹکٹوں کے خاکے عبد الرحمٰن چغتائی نے تخلیق کیے تھے۔
- 27 جولائی: کیپٹن راجہ محمد سرور اوڑی، جموں و کشمیر میں شہید ہو گئے۔
اگست
ترمیم- 7 اگست: بروز ہفتہ، عید الفطر 1367ھ۔
- 7 اگست: عید الفطر کے موقع پر پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد (فلم) کی نمائش ہوئی جس میں آشا پوسلے اداکارہ تھیں۔
- 14 اگست: پاکستان پوسٹ نے 20 اقسام کی ڈاک ٹکٹ جاری کیں جن میں 3 پیسہ، 6 پیسہ، 9 پیسہ، 1 آنہ، ڈیڑھ آنہ، 2 آنہ، اڑھائی آنہ، 3 آنہ، 4 آنہ، 6 آنہ، 8 آنہ، 10 آنہ، 12 آنہ، ایک روپیہ، 2 روپیہ، 5 روپیہ، 10 روپیہ، 15 روپیہ، 50 روپیہ کی مالیت کے ڈاک ٹکٹ شامل تھے۔
پیدائش
ترمیموفیات
ترمیم- 24 مارچ: نور بخش توکلی، مشہور سیرت نگار (پیدائش: 1888ء بمقام لدھیانہ)
- 27 جولائی: راجہ محمد سرور، کیپٹن پاک فوج (پیدائش: 1910ء بمقام گوجر خان، ضلع راولپنڈی)
تاسیسات
ترمیم- انٹر سروسز انٹلیجنس، آئی ایس آئی، خفیہ ادارہ
- پاکستانی ملٹری انٹیلیجنس، خفیہ ادارہ
- ملٹری کالج آف انجینئرنگ (پاکستان)، فوجی اسکول
- بینک دولت پاکستان، پاکستان کا مرکزی بینک
- دارالعلوم امجدیہ، بریلوی مکتب فکر کی معروف جامعہ
- ساقی (جریدہ)، ادبی جریدہ
- ماہ نو (جریدہ)، ادبی جریدہ
- نقوش (جریدہ)، ادبی جریدہ
- آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، ادبی تنظیم
- پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، کھیلوں کی تنظیم
- پاکستان کرکٹ بورڈ، کھیلوں کی تنظیم
- پاکستان ہاکی فیڈریشن، کھیلوں کی تنظیم
- کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان، سیاسی جماعت
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 14،، ورثہ۔ مطبوعہ فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ↑ ص 15، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء