ہندوستان میں 1837ء
| |||||
ہزاریہ: | |||||
---|---|---|---|---|---|
صدیاں: |
| ||||
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | ہندوستان میں سال ہندوستانی تاریخ کا خط زمانی |
حکومتی عہدے دار
ترمیم- مغل شہنشاہ ہندوستان اکبر شاہ ثانی – 19 نومبر 1806ء تا 28 ستمبر 1837ء
- مغل شہنشاہ ہندوستان بہادر شاہ ظفر – 28 ستمبر 1837ء تا 21 ستمبر 1857ء
- لارڈ ارل آف آکلینڈ جارج ایڈن – گورنر جنرل ہندوستان 4 مارچ 1836ء تا 28 فروری 1842ء [1]
- جنرل سر ہنری فین – کمانڈر انچیف ہندوستان ستمبر 1836ء تا دسمبر 1839ء
- الیگزینڈر کننگھم – برطانوی فوجی مددکار ایسٹ انڈیا کمپنی 1836ء تا 1840ء
- لیفٹیننٹ جنرل بمبئی فوج جان کین – 1836ء تا 1840ء
- ناصر الدولہ آصف جاہ چہارم — نظام ریاست حیدرآباد دکن 21 مئی 1829ء تا 16 مئی 1857ء
- ہمایوں جاہ مبارک علی خان– نواب بنگال اور مرشدآباد یکم نومبر 1824ء تا 3 اکتوبر 1838ء
- زیرات پرساد – ولی عہد بھائی سوندا ریاست 1829ء تا 1840ء
- رگھوجی بھونسلے سوم – مہاراجا مملکت ناگپور 26 جون 1818ء تا 11 دسمبر 1853ء
- گیا پرساد – چوبے تراؤن ریاست 1812ء تا 1840ء[2]
- آنند راؤ پؤار راؤ صاحب – راجا دیواس ریاست 1817ء تا 1840ء
- دریاؤ سنگھ – راجا پالدئیو ریاست 1812ء تا 1840ء
- شیو سرن سنگھ – رانا بنگال ریاست 1828ء تا 16 جنوری 1840ء
- جسونت سنگھ – راجا نابھہ ریاست دسمبر 1783ء تا 21 مئی 1840ء
- کندھاجی چہارم – ٹھاکر صاحب پلیتانہ ریاست 1820ء تا 1840ء
- نونگھانجی چہارم – ٹھاکر صاحب پلیتانہ ریاست 1824ء تا 1840ء
واقعات
ترمیم- بریلی کالج، بریلی کا مشہور کالج قائم ہوا۔
- پہلی اینگلو افغان جنگ – مارچ 1839ء تا اکتوبر 1842ء[2]
- 28 ستمبر – مغل شہنشاہ اکبر شاہ ثانی فوت ہوا۔
- 28_ستمبر – بہادر شاہ ظفر تخت نشیں ہوا۔
- آگرہ میں تاریخی قحط آگرہ کا قحط 1837ء- 1838ء کا آغاز ہوا۔
- جیسپ اینڈ کمپنی نے لکھنو میں دریائے گومتی پر برطانوی ہندوستان کا پہلا آہنی پل تعمیر کیا جس کی ابتدا 1812ء میں ہوئی اور تکمیل 1840ء میں ہوئی۔
پیدائش
ترمیم- خواجہ الطاف حسین حالی– اردو زبان کے نامور شاعر اور نقاد۔ پانی پت میں پیدا ہوئے۔ (وفات: 31 دسمبر 1914ء)
- ہربرٹ ملز برڈوڈ – قائم مقام گورنر بمبئی 16 فروری 1895ء تا 18 فروری 1895ء، مقام پیدائش بلگام، موجودہ کرناٹک، بھارت۔ (وفات: 21 فروری 1907ء بمقام سرے، انگلینڈ)
- ویلنٹائن بیمبرک – ہندوستانی انگریزی فوجی جسے جنگ آزادی ہند 1857ء میں انگریزی فوج میں خدمات کے صلہ میں وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا۔ ویلنٹائن بیمبرک 13 فروری 1837ء کو کانپور میں پیدا ہوا۔ (وفات: یکم اپریل 1864ء)