اردو خاکہ نگاروں کی فہرست

ادبی اصطلاح میں خاکہ و ہ تحریر یا مضمون ہے جو کسی شخصیت کا بھر پور تاثر پیش کرے۔ اسے کسی شخص کی قلمی تصویر بھی کہہ سکتے ہیں۔ خاکہ (Sketch) کو شخصی مرقع یا شخصیہ بھی کہتے ہیں اور خاکہ نویسی کو شخصیت نگاری کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ایک اچھے خاکے میں ہم کسی شخص کے بنیادی مزاج، اُس کی افتاد طبع، اندازِ فکرو عمل اور اُس کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس ہوتے ہیں۔[1] اردو زبان میں خاکہ نگاری کرنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ ذیل میں اردو زبان کے خاکہ نگاروں کی ایک نامکمل فہرست ہے۔

فہرست

ترمیم
خاکہ نگار عنوان اہم شخصیات جن پر خاکے ہیں
مرزا فرحت اللہ بیگ نذیر احمد کی کہانی کچھ ان کی کچھ میری زبانی مولوی نذیر احمد
رشید احمد صدیقی گنج ہائے گرانمایہ، ہم نفسان رفتہ (1966)
، ذاکر صاحب (1962)
سعادت حسن منٹو گنجے فرشتے، لاؤڈ اسپیکر، فلمی شخصیتیں
محمد طفیل، نقوش نو مجموعے : جناب، صاحب، آپ،محترم، مکرم،معظم، مخدومی، محبی،محو قلم کا بیاں جگر مراد آبادی، سعادت حسن منٹو، شوکت تھانوی، احسان دانش، فراق گورکھپوری، احمد ندیم قاسمی، عابد علی عابد
مولوی عبد الحق چند ہم عصر محسن الملک حالی، راس مسعود سر سید احمد خان اور ایک مالی[2]
عصمت چغتائی دوزخی عظیم بیگ چغتائی
شوکت تھانوی شیش محل، قاعدہ بے قاعدہ
عطاء الحق قاسمی عطائیے حفیظ جالندھری، احمد ندیم قاسمی، شبنم رومانی، عارف عبدالمتین، احسان دانش، محمد طفیل،نقوش
اعجاز رضوی کلوز اپ احمد ندیم قاسمی، عارف عبدالمتین، تحسین فراقی، عباس تابش، اجمل نیازی، خالد احمد
چراغ حسن حسرت مردم دیدہ
ضمیر جعفری اڑتے خاکے
قرت العین حیدر پکچر گیلری 6 خاکے
محمد یونس بٹ شناخت پریڈ مزاحیہ خاکے
اسلم فرخی گل دستہ احباب، رونق بزمِ جہاں، سات آسمان میر تقی میر، مرزا محمد رفیع سودا، خواجہ میر درد، غلام مصطفیٰ ہمدانی، خواجہ حیدر علی آتش، امام بخش ناسخ، محمد ابراہیم ذوق
خواجہ حسن نظامی
آغا حیدر حسن
رام لعل دریچوں میں رکھے چراغ
شاہد احمد دہلوی گنجینہ گوہر
اشرف صبوحی
سردار دیوان سنگھ مفتون
جوش ملیح آبادی
خواجہ محمد شفیع
مرزا محمد بیگ
مالک رام وہ صورتیں الہی
سید اعجاز حسین
کنھیا لال کپور
شورش کاشمیری
فرحت کا کوری
فکر تونسوی
بیگم انیس قدوائی
انتظار حسین
مجتبیٰ حسین
سید ضمیر حسن
چراغ حسن حسرت مردم دیدہ
خواجہ غلام السیدین
سید صباح الدین عبد الرحمن
صالحہ عابد حسین
مجید لاہوری
علی جواد زیدی ہم قبیلہ
بیدی
کرشن چندر
ظ۔ انصاری
بلونت سنگھ
خورشید برنی راہ گذر
رحیم گل پورٹریٹ
نصر اللہ خان کیا قافلہ جاتا رہا
ممتاز مفتی اوکھے لوگ
سید ضمیر جعفری اڑتے خاکے
جگن ناتھ آزاد آنکھیں ترستی ہیں
نظیر صدیقی جان پہچان، شہرت کی خاطر
قمر یورش یاران میکدہ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 10 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2017 
  2. چند ہم عصر، ڈاکٹر مولوی عبد الحق، ریختہ ویب، بھارت