قومی شاہراہ 55
قومی شاہراہ 55 یا این-55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواکو منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ اسے دریائے سندھ کے مشرقی کناروں پر واقع این-5 پر دباؤ کو کم کرنے اور کراچی اور پشاور کے درمیان ایک مختصر اور متبادل راستہ اختیار کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس شاہراہ کی تجویز 1980ء میں دی گئی اور کام کا آغاز 1981ء میں کراچی سے ہوا اور 7 سال کے بعد پشاور میں مکمل ہوئی۔
این-55 | |
---|---|
Indus Highway قومی شاہراہ 55 | |
Route information | |
Maintained by نیشنل ہائی وے اتھارٹی | |
Length | 1,264 کلومیٹر (785 میل) |
Existed | 1980–present |
Major junctions | |
شمالی end | کراچی |
این-5 این-65 این-70 این-50 این-80 | |
جنوبی end | پشاور |
Location | |
Country | پاکستان |
Highway system | |
پاکستان کی سب سے بڑی سرنگ کوہاٹ سرنگ اسی سڑک پر واقع ہے، جس پر کام کا آغاز 1999ء میں کیا گیا اور تکمیل جون 2003ء میں ہوئی۔ یہ پشاور اور کوہاٹ کے درمیان راستے کو مختصر بناتی ہے اور درۂ کوہاٹ والے راستے کے مقابلے میں 40 منٹ کم وقت میں دونوں شہروں کو پہنچا جا سکتا ہے۔
اس شاہراہ کی کل لمبائی 1250 کلومیٹر ہے۔ شاہراہ کا آغاز کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سے ہوتا ہے اور گاڑیاں بجائے حیدرآباد شہر کا رخ کرنے کے دریائے سندھ عبور کرنے سے پہلے ہی کوٹری کا رخ کرتی ہے۔ بعد ازاں یہ دریائے سندھ کے مشرقی کناروں کے ساتھ ساتھ دادو اور لاڑکانہ سے ہوتی ہوئی شکارپور سے گزرتی ہے اور پھر پنجاب میں داخل ہو جاتی ہے راجن پور سے ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف سے ھوتی ھوئی صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان پہنچتی ہے اور اس کے بعد لکی مروت، کرک ، کوہاٹ اور درہ آدم خیل سے ہوتی ہوئی پشاور میں اختتام پزیر ہوتی ہے۔