موجودہ ایران کو انتظامی طور پر اکتیس صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کو فارسی زبان میں استان کہتے ہیں۔ ہر صوبہ کا ایک دار الخلافہ ہے جس کو کو مرکز کہتے ہیں اور جو عام طور پر صوبہ کا سب سے بڑا شہر ہوتا ہے۔ مرکز یا صوبائی دار الخلافہ کا انتظام علاقائی حکومت چلاتی ہے۔ جس کا سربراہ گورنر جزل یا استاندار ہوتا ہے جس کو ایرانی وزارت داخلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مقرر کرتی ہے۔

1950ء تک ایران کل 12 صوبوں میں تقسیم تھا، جن کو 1950 میں انتظامی طور پر تبدیل کر کے 10 ریاستوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ 1960ء تا 1981ء کئی ریاستوں کو ایک ایک کر کے صوبوں کا درجہ دیا جاتا رہا اور ساتھ ہی ساتھ نئے صوبے بھی بنائے جاتے رہے، جس سے صوبوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ آخری بار 2004ء میں صوبہ خراستان تقسیم کر کے تین نئے صوبوں میں تبدیل کیا گیا۔ اس وقت ایران کے اکتیس صوبے ہیں۔

اردو فارسی واحد فارسی جمع عدد
صوبے استان ostān استان‌ہا ostānhā 30
کاؤنٹیاں شہرستان shahrestān 324
اضلاع بخش bakhsh 865
قصبات شہر shahr 982
دیہی ہم بستگی دہستان dehestān 2378

علاقوں کے نام، آبادی، رقبہ اور صدرمقام کی تفصیل جدول میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار علاقہ علاقہ کا رقبہ (مربع کلو میٹر) علاقہ کی آبادی (تخمینہ 2005ء) علاقہ کا صدر مقام
1 صوبہ اردبیل 17,800 1,257,624 اردبیل
2 صوبہ آذربایجان شرقی 45,650 3,620,183 تبریز
3 صوبہ آذربایجان غربی 37,437 2,949,426 ارومیہ
4 صوبہ بوشہر 22,743 887,115 بوشہر
5 صوبہ چہارمحال و بختیاری 16,332 842,002 شہر کرد
6 صوبہ فارس 122,608 4,385,869 شیراز
7 صوبہ گیلان 14,042 2,410,523 رشت
8 صوبہ گلستان 20,195 1,637,063 گرگان
9 صوبہ ہمدان 19,368 1,790,770 ہمدان
10 صوبہ ہرمزگان 70,669 1,410,667 بندر عباس
11 صوبہ ایلام 20,133 545,093 ایلام
12 صوبہ اصفہان 107,029 4,590,595 اصفہان
13 صوبہ کرمان 180,836 2,660,927 کرمان
14 صوبہ کرمانشاه 24,998 1,938,060 کرمانشاه
15 صوبہ خراسان شمالی 28,4 820,918 بجنورد
16 صوبہ خراسان رضوی 144,681 5,620,770 مشہد
17 صوبہ خراسان جنوبی 69,555 640,218 بیرجند
18 صوبہ خوزستان 64,055 4,345,607 اہواز
19 صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد 15,504 695,099 یاسوج
20 صوبہ کردستان 29,137 1,574,118 سنندج
21 صوبہ لرستان 28,294 1,758,628 خرم آباد
22 صوبہ مرکزی 29,130 1,361,394 اراک
23 صوبہ مازندران 23,701 2,940,831 ساری
24 صوبہ قزوین 15,549 1,166,861 قزوین
25 صوبہ قم 11,526 1,064,456 قم
26 صوبہ سمنان 97,491 590,512 سمنان
27 صوبہ سیستان و بلوچستان 181,785 2,410,076 زاہدان
28 صوبہ تہران 18,814 13,530,742 تہران
29 صوبہ یزد 129,285 992,318 یزد
30 صوبہ زنجان 21,773 970,946 زنجان
31 صوبہ البرز 17,800 1,375,450 کرج