ہندوستان کی تاریخ، اس کے اپنے مؤرخین کی زبانی—محمدی دور
(بھارت کی تاریخ، اس کے اپنے مؤرخین کی زبانی—محمدی دور سے رجوع مکرر)
بھارت کی تاریخ، اِس کے اپنے مؤرخین کی زبانی—محمدی دور آٹھ جلدوں پر مشتمل کتاب ہے، جس کے مؤلف ہنری الیوٹ ہیں اور جان ڈاؤسن اِس کے مدیر ہیں۔[1] یہ کتاب 1867ء تا 1887ء کو لندن میں شائع ہوئی۔ یہ ایک معروف و مشہور مراجعہ ہے جو مورخین کے درمیان متداول ہے۔ اس کتاب میں قرون وسطىٰ کے مسلمانوں کے تاریخی وقائع کے تراجم شامل ہیں۔
انگریزی مؤرخ اسٹینلے لین-پُول (1903ء) نے یہ کہہ کر اس کام کی تعریف کی:
” | قرون وسطىٰ بھارت کا احساس کرنے کے لیے انمول آٹھ جلدوں والی بھارتی تاریخ، اس کے اپنے مؤرخین کی زبانی میں غوطہ لگانے سے بہتر کوئی راستہ نہیں ہے۔۔۔ بھارتی زندگی کا ایک الہام، جیسا کہ فارسی عدالتی تجزیہ کاروں نے دیکھا۔[2] | “ |
اس تاریخی کتاب کی کئی بار تجدیدی طباعت ہو چکی ہے؛ نیز یہ کتاب آن لائن بھی دستیاب ہے۔
مندرجات کتاب
ترمیمجلد اول: تعارف
ترمیم- دیباچہ[3]
- ابتدائی عرب جغرافیہ دان
- سندھ کے مؤرّخین
جلد دوم: تا سال 1260ء
ترمیم- تاریخ الهند از البیرونی
- تاریخی یمنی از عتبی
- تاریخ سبکتگین از ابو الفضل بیہقی
- جوامع الحکایات و لوامع الروایات از محمد عوفی
- تاج المآثر از حسن نظامی نیشاپوری
- کامل التواریخ از ابن اثیر
- نظام التواریخ از بیضاوی
- طبقات ناصری از منہاج الدین سراج جوزجانی
- تاریخ جہاں کشائی از جوینی
جلد سوم: تا سال 1398ء
ترمیم- جامع التواریخ از رشید الدین فضل اللہ ہمدانی
- تجزیۃ الامصار و تزجیۃ الاعصار از عبد اللہ وصاف، یہ تاریخ وصاف کے نام سے معروف ہے۔
- روضۃ اولی الالباب فی معرفۃ التواریخ و الانساب از فخر الدین بناکتی، یہ تاریخ بناکتی کے نام سے معروف ہے۔
- تاریخ گزیدہ از حمد اللہ مستوفی
- خزائن الفتوح از امیر خسرو: (سوانح علاء الدین خلجی)، یہ تاریخ علائی کے نام سے معروف ہے۔
- تاریخ فیروز شاہی (برنی) ضیا الدین برنی: (سوانح فیروز شاہ تغلق)
- تاریخ فیروز شاہی (عفیف) از شمس الدین سراج عفیف
- فتوحات فیروز شاہی از سلطان فیروز شاہ
- ملفوظات تیموری یا تزک تیموری از ابو طالب تربتی
- ظفر نامہ از شرف الدین علی یزدی
جلد چہارم: تا سال 1450ء
ترمیم- تاریخ حافظ ابرو
- تاریخ مبارک شاہی از یحیی بن احمد سرہندی
- مطلع السعدین و مجمع البحرین از عبد الرزاق سمرقندی
- روضة الصفا از میرخواند
- خلاصة الاخبار از خواندمیر
- دستور الوزراء از خواندامیر
- حبیب السیر از خواندامیر
- تاریخ ابراہیمی یا تاریخ ہمایونی از ابراہیم بن حریری
- بابرنامہ یا واقعات بابری: خود نوشت سوانح از ظہیر الدین محمد بابر
- طبقات بابری از زین الدین وفائی
- لب التواریخ از یحیی بن عبد اللطیف قزوینی
- نسخ جہان آرا از قاضی احمد غفاری
- تاریخ شیرشاہی یا تحفۃ اکبر شاہی از عباس خان سروانی
- تاریخ داودی از عبد اللہ
جلد پنجم: افغانی خاندان کا اختتام اور دور اکبری کے اڑتیس سال
ترمیم- تاریخ شاھی از احمد یادگار، یہ تاریخ سلاطین افغانہ کے نام سے معروف ہے۔
- تاریخ خان جہان لودھی و مخزن افغانی از نعمت اللہ ہروی
- ہمایوں نامہ از خواندامیر
- تاریخی رشیدی از مرزا حیدر دوغلت
- تذکرة الواقعات از جوہر
- تاریخ الفی از مولانا احمد و دیگر
- طبقات اکبری از نظام الدین احمد بخشی
- منتخب التواریخ یا تاریخ بدایونی از ملا عبدالقادر بدایونی
جلد ہفتم: از شاہ جہان تا ابتدائی ایام حکومت محمد شاہ
ترمیم- پادشاہ نامہ، از محمد امین قزوینی
- پادشاہنامہ از عبد الحمید لاہوری
- شاہ جہان نامہ از عنایت خان
- بادشاہ نامہ از محمد وارث
- عمل صالح از محمد صالح کمبو
- شاہ جہان نامہ از محمد صادق خان
- مجالس السلاطین از محمد شریف حنفی
- تاریخ مفضلی از مفضل خان
- مرآۃ عالم، مرآۃ جہان نما از بختاور خان
- زینت التواریخ از عزیز اللہ
- لب تواریخ ہند از رائے بھارا مل
- 'عالمگیر نامہ از محمد کاظم
- مآثر عالمگیری از محمد ساقی مستعد خان
- فتوحات عالمگیری از محمد معصوم
- تاریخ ملک آشام از شہاب الدین تلاش
- وقائع از نعمت خان
- جنگ نامہ از نعمت خان
- رقعات عالمگیری از شہنشاہ اورنگ زیب
- منتخب اللباب از خافی خان نظام الملک
- تاریخ از ارادت خان
- تاریخ بہادر شاہی
- تاریخ شاہ عالم بہادر شاہی
- عبرت نامہ از محمد قاسم
جلد ہشتم: تا اختتام از اختتام مغلیہ سلطنت
ترمیم- مختصر التواریخ
- خلاصۃ التواریخ از منشی سجان رائے کھتری
- ہفت گلشن محمد شاہی از محمد ہادی کامور خان
- تذکرہ چغتائی از محمد ہادی کامور خان
- تاریخ چغتائی از محمد شفیع تہرانی
- برہان الفتوح از محمد علی
- کنز المحفوظ
- تاریخ ہندی از رستم علی
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- H. M. (Henry Miers), Sir Elliot (1871)۔ بھارت کی تاریخ، اس کے اپنے مؤرخین کی زبانی. محمدی دور۔ لندن : Trübner & Co.
{{حوالہ کتاب}}
: الوسيط غير المعروف|coauthors=
تم تجاهله يقترح استخدام|author=
(معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link)
- The History of India, as Told by Its Own Historians. The Muhammadan Period; by Sir H. M. Elliot; Edited by John Dowson; London Trubner Company 1867–1877 Vol I-VIIIآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ persian.packhum.org (Error: unknown archive URL) - Posted by: Packard Humanities Institute; Persian Texts in Translationآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ persian.packhum.org (Error: unknown archive URL)
- Edward Clive Bayley (1886)۔ The History of India, as Told by Its Own Historians: The Local Muhammadan Dynasties: Gujarat۔ London, W. H. Allen, publishers to the India Office۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-14