بھارت کی خواتین وزرائے اعلی

بھارت کی خواتین وزرائے اعلیٰ کی تعداد اب تک 16 رہی ہے۔ فی الحال ممتا بنرجی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ہیں۔ بھارت کی کل 13 ریاستوں نے خواتین کو وزیر اعلیٰ بننے کا موقع دیا ہے جن میں تین ریاست-دہلی، تمل ناڈو اور اترپردیش نے دو خواتین وزرائے اعلیٰ منتخب کیے ہیں۔ 5 خواتین وزرائے اعلیٰ انڈین نیشنل کانگریس، 4 بھارتیہ جنتا پارٹی اور 2 آل انڈیا انا ڈراوڈا منیترا کژگم پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔

آئین ہند کی رو سے کمہوریہ ہند کی تمام ریاستوں اور یونین علاقوں کی سربراہ حکومت وزیر اعلیٰ ہوتا ہے۔ ازروئے قانون گورنر سربراہ ہوتا ہے مگر درحقیقت عاملہ کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتا ہے۔ ودھان سبھا کے انتخابات کے گورنر اکثریت والی پارٹی کو حکومت تشکیل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ گورنر وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو نامزد کرتا ہے جو اسمبلی کو جوابدہ ہوتے ہیں۔[1]

بھارت کی خواتین وزرائے اعلیٰ کی فہرست ترمیم

کلید
  • *  موجودہ وزیر اعلیٰ
  • موت بحالت عہدہ
نمبر شمار۔ نام تصویر ریاست مدت کل مدت (ایام) جماعت
1 سوچیتا کرپلانی
(25 جون 1908 – 1 دسمبر 1974)
اتر پردیش 2 اکتوبر 1963 – 13 مارچ 1967 1258 انڈین نیشنل کانگریس
2 نندنی ستپاٹھی
(9 جون 1931 – 4 اگست 2006)
  اوڈیشا 14 جون 1972 – 3 مارچ 1973
6 مارچ 1974 – 16 دسمبر 1976
1278 انڈین نیشنل کانگریس
3 شسیکلا کاکودپر
(7 جنوری 1935 – 28 اکتوبر 2016)
  گوا 12 اگست 1973 – 27 اپریل 1979 2084 مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی
4 انورہ تیمور
(پ۔ 24 نومبر 1936)
 – آسام 6 دسمبر 1980 – 30 جون 1981 206 انڈین نیشنل کانگریس
5 جانکی رام دنچرن
(30 نومبر 1923 – 19 مئی 1996)
  تمل ناڈو 7 جنوری 1988 – 30 جنوری 1988 23 اے آئی اے ڈی ایم کے
6 جے للتا
(24 فروری 1948 – 5 دسمبر 2016)
  تمل ناڈو 24 جون 1991 – 12 مئی 1996
14 مئی 2001–21 ستمبر 2001
2 مارچ 2002–12 مئی 2006
16 مئی 2011–27 ستمبر 2014
23 مئی 2015 – 5 دسمبر 2016[†]
5238 اے آئی اے ڈی ایم کے
7 مایاوتی
(پ۔ 15 جنوری 1956)
  اتر پردیش 13 جون 1995 – 18 اکتوبر 1995
21 مارچ 1997 – 21 ستمبر 1997
3 مئی 2002–29 اگست 2003
13 مئی 2007–15 مارچ 2012
2562 بہوجن سماج پارٹی
8 راجیندر کول بھٹل
(پ۔ 30 ستمبر 1945)
  پنجاب، بھارت 21 نومبر 1996 – 12 فروری 1997 83 انڈین نیشنل کانگریس
9 رابڑی دیوی
(پ۔ )
بہار 25 جولائی 1997 – 11 فروری 1999
9 مارچ 1999 – 2 مارچ 2000
11 مارچ 2000 – 6 مارچ 2005
2746 راشٹریہ جنتا دل
10 سشما سوراج
(پ۔ 14 فروری 1953)
  دہلی 12 اکتوبر 1998 – 3 دسمبر 1998 52 بھارتیہ جنتا پارٹی
11 شیلا دکشت
(31 مارچ 1938 – 20 جولائی 2019)
  دہلی 3 دسمبر 1998 – 28 دسمبر 2013 5504 انڈین نیشنل کانگریس
12 اوما بھارتی
(پ۔ 3 مئی 1959)
  مدھیہ پردیش 8 دسمبر 2003–23 اگست 2004 259 بھارتیہ جنتا پارٹی
13 وسوندھرا راجے
(پ۔ 8 مارچ 1953)
  راجستھان 8 دسمبر 2003–18 دسمبر 2008
8 دسمبر 2013–17 دسمبر 2018
5595 بھارتیہ جنتا پارٹی
14 ممتا بنرجی *
(پ۔ 5 جنوری 1955)
  مغربی بنگال 20 مئی 2011 – present 4696 آل انڈیا ترنمول کانگریس
15 آنندی بین پٹیل
(پ۔ 21 نومبر 1941)
  گجرات 22 مئی 2014 – 7 اگست 2016 808 بھارتیہ جنتا پارٹی
16 محبوبہ مفتی
(پ۔ 22 مئی 1959)
  جموں و کشمیر 4 اپریل 2016–20 جون 2018 807 جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی

حوالہ جات ترمیم

  1. Durga Das Basu۔ Introduction to the Constitution of India۔ 1960. 20th Edition, 2011 Reprint. pp. 241, 245. LexisNexis Butterworths Wadhwa Nagpur. آئی ایس بی این 978-81-8038-559-9۔