جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم، بہرائچ

دیوبندی تعلیمی ادارہ

جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم، جو نورالعلوم بہرائچ کے نام سے بھی معروف ہے، بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بہرائچ میں واقع دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والا قدیم دار العلوم ہے۔

جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم، بہرائچ
جامعہ عربیہ مسعودیہ نورالعلوم، بہرائچ

معلومات
تاسیس 29 مارچ 1931؛ 93 سال قبل (1931-03-29)
نوع دار العلوم
محل وقوع
شہر بہرائچ
ملک بھارت
271801
ریکٹر زبیر احمد قاسمی[1]
شماریات
طلبہ و طالبات 950[2] (سنة ؟؟)

تاریخ

ترمیم

جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم (قدیم نام: مدرسہ عربیہ نور العلوم) یکم ذو القعدہ 1349ھ مطابق 29 مارچ 1931ء کو قاضی پورہ، بہرائچ میں محفوظ الرحمن نامی نے اپنے والد شاہ نور محمد بہرائچی کے انتقال کے بعد، شہر بہرائچ کے مجاہد آزادی اور انڈین کانگریس پارٹی کے سیاسی رہنما خواجہ خلیل احمد شاہ کی تجویز پر قائم کیا۔[3][4][5][6][7] آزادی کے وقت محفوظ الرحمن نامی نے 1948ء میں بہرائچ میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے مولانا آزاد نور العلوم ہائی اسکول کی بنیاد رکھی، جو اب آزاد انٹر کالج کے نام سے معروف ہے۔[8][9][10]

جنوری 1937ء میں مدرسے نے معاشی ترقی کے لیے نور العلوم کے نام سے ایک نجی اسکول قائم کیا، جہاں مستحق مسلم نوجوانوں کو چمڑے کی مصنوعات کی تیاری کی تعلیم دی گئی۔ اس منصوبے کو حکومت کی جانب سے محکمہ صنعت کے ذریعے سالانہ 600 روپے وظیفہ کی امداد کا پروانہ دیا گیا۔[11][12]

یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ اپنے نام کے ساتھ نوری کا لاحقہ لگاتے ہیں۔[13][14]

تحریک آزادی میں حصہ

ترمیم

اس مدرسے سے وابستہ افراد نے تحریک آزادی ہند میں بھی حصہ لیا۔ ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے سلسلے میں مدرسے کے سابق صدر مدرس سلامت اللہ بیگ قاسمی جیل گئے۔ مدرسے کے سابق کارگزار مہتمم کلیم اللہ نوری نے اپنے زمانۂ طالب علمی میں اساتذہ کی ہدایت پر 1941ء میں مہاتما گاندھی کی ستیہ گرہ تحریک میں شمولیت اختیار کی، اور اس سلسلے میں بہرائچ اور گونڈہ کی جیلوں میں ایک سال سے زائد عرصہ گزارا۔ 1942ء میں ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے تحت آزادی کی سرگرمیوں سے وابستہ رہے اور آزادی تک تحریک سے منسلک رہے۔ اندرا گاندھی کی وزارت کے دوران مذکورۂ بالا دونوں کو ”مجاہد آزادی“ کا خطاب دیا گیا۔[15][16]

انتظامیہ

ترمیم

ادارے کے پہلے مہتمم محمد احسان الحق تھے،[17] اور موجودہ مہتمم زبیر احمد قاسمی ہیں۔[1]

دو لسانی عربی-اردو لغت مصباح اللغات کے مصنف[18][19][20] اور ماہنامہ دار العلوم کے تیسرے مدیر عبد الحفیظ بلیاوی[21][22] اس مدرسے کے تدریسی عملے کے رکن اور ناظر (ناظر الكلية) رہ چکے ہیں۔[23][24]

ذیل میں مدرسے کے مہتممین، نائب مہتممین اور کارگزار مہتممین کی فہرست دی گئی ہے۔[24][25]

نام مدتِ منصب
1 محمد احسان الحق 1931ء ستمبر 1945ء
2 محفوظ الرحمن نامی ستمبر 1945ء فروری 1946ء
3 محمد احسان الحق فروری 1946ء ستمبر 1954ء
4 فضل حق ستمبر 1954ء دسمبر 1956ء
5 محمد احسان الحق دسمبر 1956ء جنوری 1961ء
6 محمد افتخار الحق قاسمی جنوری 1961ء جنوری 2008ء
7 کلیم اللہ نوری
  • (بہ حیثیت نائب مہتمم
  • بہ حیثیت کارگزار مہتمم)
  • جولائی 1958ء
  • اگست 1989ء
  • اگست 1989ء
  • مئی 2000ء
8 حیات اللہ قاسمی
  • (بہ حیثیت نائب مہتمم
  • بہ حیثیت کارگزار مہتمم
  • بہ حیثیت مہتمم)
  • اگست 1989ء
  • جون 2000ء
  • مارچ 2008ء
  • مئی 2000
  • مارچ 2008ء
  • جنوری 2018ء
9 زبیر احمد قاسمی جنوری 2018ء "بر سرِ منصب"

ممتاز فضلا

ترمیم

جامعہ عربیہ نور العلوم، بہرائچ کے ممتاز فضلا، جن کے نام حروفِ تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیے گئے ہیں:[26]

  • حبیب احمد اعمیٰ
  • حکیم ابو البرکات، کلکتہ
  • جنید احمد بنارسی
  • راحت علی خان نانپاروی
  • شبیر احمد دربھنگوی
  • شکیل احمد سیتاپوری، سابق استاذ دار العلوم دیوبند
  • عابد علی سالارگنجی
  • عبد الباری قاضی پوروی
  • عبد الرحیم بستوی، استاذ منطق و فلسفہ دار العلوم دیوبند[27]
  • عبد الرزاق سونی پتی
  • عبد العلی فاروقی، مہتمم دار العلوم فاروقیہ اور مدیر ماہنامہ البدر، کاکوری، لکھنؤ
  • عبد اللطیف لطیف بہرائچی
  • عتیق احمد بستوی، استاذ حدیث و فقہ دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ[28]
  • عزیز احمد نوری اکبرپوروی
  • محمد الیاس بارہ بنکوی، استاذ حدیث مدرسہ کاشف العلوم، مغربی نظام الدین، دہلی[29]
  • محمد زکریا قاسمی سنبھلی، شیخ الحدیث دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ
  • محمد عرفان بیگ فخرپوری
  • محمد نعمان بیگ فخرپوری
  • ممتاز احمد بارہ بنکوی
  • محبّ الرحمٰن بلیاوی

رسالے

ترمیم
  • ماہنامہ "نورالعلوم"، فروری 2006ء سے شائع ہو رہا ہے۔[30][31]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "بہرائچ: حفظ قرآن اور ختم بخاری کی تقریب منعقد"۔ ای ٹی وی بھارت۔ 15 مارچ 2020ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2024ء 
  2. "1.82 کروڑ کے عطیات سے چلنے والے شہر کے تین مدارس"۔ امر اجالا (بزبان ہندی)۔ 20 ستمبر 2022ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2024ء 
  3. جنید احمد نور (2019ء)۔ بہرائچ: ایک تاریخی شہر۔ 1 (پہلا ایڈیشن)۔ بہرائچ، بھارت: جنید احمد نور۔ صفحہ: 94، 126–127، 187–188 
  4. امیر احمد قاسمی (2011ء)۔ نور العلوم کے درخشندہ ستارے (پہلا ایڈیشن)۔ بہرائچ، بھارت: حافظ ضمیر احمد۔ صفحہ: 21، 28–29 
  5. محمد قمر اسحاق (1996ء)۔ ہندوستان کے اہم مدارس۔ 1۔ نئی دہلی: انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز۔ صفحہ: 82 
  6. عبد القدیر خان (1931ء)۔ مختصر حالات شاہ نور محمد بہرائچی۔ بہرائچ، بھارت: محمد احسان الحق۔ صفحہ: 23–24 
  7. کیلاش نارائن پانڈے (1988ء)۔ اتر پردیش ڈسٹرکٹ گزٹیرز: بہرائچ (بزبان انگریزی)۔ لکھنؤ: اتر پردیش ڈسٹرکٹ گزٹیرز ڈپارٹمنٹ۔ صفحہ: 211 
  8. نور 2019, p. 127.
  9. پانڈے 1988, p. 214.
  10. محمد اشرف قاسمی (یکم جون 2021ء)۔ "جامعہ مسعودیہ نورالعلوم بہرائچ میں"۔ بصیرت آن لائن۔ 22 نومبر 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2024ء 
  11. رام نارائن ایس راوت (2011ء)۔ Reconsidering Untouchability Chamars and Dalit History in North India [چھوت چھات پر نظر ثانی: شمالی ہندوستان میں دلت کی تاریخ] (بزبان انگریزی)۔ بلومنگٹن، انڈیانا: انڈیانا یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 113۔ ISBN 9780253222626 
  12. متحدہ صوبہ جات آگرہ و اودھ (بھارت) صنعتیں محکمہ (1938ء)۔ Administration Report [انتظامیہ کی رپورٹ] (بزبان انگریزی)۔ صفحہ: 2، 58 
  13. اسیر ادروی (1994ء)۔ تذکرہ مشاہیرِ ہند: کاروانِ رفتہ (پہلا ایڈیشن)۔ دیوبند: دار المؤلفین۔ صفحہ: 236–237 
  14. امیر احمد قاسمی (2011)۔ نور العلوم کے درخشندہ ستارے، صفحہ: 33
  15. نور 2019, pp. 133–134، 137–138.
  16. امیر احمد قاسمی (2011)۔ نور العلوم کے درخشندہ ستارے، صفحات: 51، 57–58، 118
  17. امیر احمد قاسمی (2011ء)۔ نور العلوم کے درخشندہ ستارے۔ صفحہ: 22، 117 
  18. "عبد الحفیظ بلیاوی کے حوالے سے..."۔ کوآرٹرلی جرنل آف دی پاکستان ہسٹوریکل سوسائٹی (بزبان انگریزی)۔ پاکستان ہسٹوریکل سوسائٹی۔ 49 (3–4): 82۔ 2001ء 
  19. وحید الزماں کیرانوی (2000ء)۔ "مقدمہ از عمید الزماں کیرانوی"۔ القاموس الوحید (بزبان انگریزی)۔ لاہور و کراچی، پاکستان: ادارہ اسلامیات۔ صفحہ: 89 
  20. ادروی 1994, p. 158.
  21. نایاب حسن قاسمی (2013ء)۔ دار العلوم دیوبند کا صحافتی منظرنامہ۔ صفحہ: 117 
  22. محمد اللہ خلیلی قاسمی (اکتوبر 2020ء)۔ دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ (تیسرا ایڈیشن)۔ شیخ الہند اکیڈمی۔ صفحہ: 725 
  23. قاضی اطہر مبارکپوری (نومبر 2003ء)۔ کاروان حیات۔ نئی دہلی: فرید بک ڈپو۔ صفحہ: 105–106 
  24. ^ ا ب جامعہ عربیہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ: مختصر تعارف، خدمات اور منصوبے۔ بہرائچ: شعبۂ نشریات، نور العلوم۔ 1980ء۔ صفحہ: 11 
  25. امیر احمد قاسمی (2011)۔ نور العلوم کے درخشندہ ستارے، صفحات: 117–118
  26. امیر احمد قاسمی (2011)۔ نور العلوم کے درخشندہ ستارے، صفحات: 8–9، 111–112
  27. اشتیاق احمد قاسمی (2016)۔ مولانا بستوی کا ذکر جمیل (1 ایڈیشن)۔ دیوبند: حجاز بُک ڈپو 
  28. ابن الحسن عباسی (اکتوبر 2020)۔ یادگارِ زمانہ شخصیات کا احوالِ مطالعہ [مطالعۂ یادگار شخصیات] (1 ایڈیشن)۔ کراچی: مجلس تراث الاسلام۔ صفحہ: 236–237 
  29. "حضرت مولانا محمد الیاس بارہ بنکوی – جامعۃ البنات" (بزبان انگریزی)۔ 19 جولائی 2017۔ 9 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2024 
  30. امیر احمد قاسمی (2011)۔ نور العلوم کے درخشندہ ستارے، صفحہ: 16
  31. حقانی القاسمی (13 مارچ 2022ء)۔ "مدارس کے مجلات: ایک جائزہ"۔ قندیل آن لائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2024ء