شکیب ارسلان
شکیب ارسلان لبنان کے ایک شاعر، سیاست دان اور ادیب گذرے ہیں۔ان کی ولادت 25 دسمبر 1869ء کو ہوئی اور وفات 9 دسمبر 1946ء کو ہوئی۔ ان کو امیر البیان کا خطاب ملا تھا۔ وہ بیک وقت شاعر، ادیب، کاتب اور سیاست دان تھے۔ ان کو عربی، ترکی، فرانسیسی اور جرمن زبانوں پر ملکہ حاصل تھا۔ انھوں نے کئی ممالک کا سفر کیا اور کئی بڑے ادبا اور سیاست دانوں سے ملاقات کی جن میں جمال الدین افغانی اور احمد شوقی شامل ہیں۔ سفر سے لبنان کے طرف واپسی کے بعد انھوں نے چند مشہور اسفار کیے جن میں سویٹذرلینڈ کا لوزان، اطالیہ کا نابولی، مصر کا پورٹ سعید جیسی مشہور جگہیں شامل ہیں۔ مگر ان کا سفر یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ انھوں نے نہر سوئز ہوتے ہوئے بحیرہ احمر کو عبور کیا اور پھر جدہ میں قدم رکھا۔ پھر مکہ گئے۔ انھوں نے اپنے اسفار کی تمام روداد قلمبند کی ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں الحلل السندسية[4]، "لماذا تأخر المسلمون وتقدم غيرهم؟"، و"الارتسامات اللطاف"، و"تاريخ غزوات العرب"، و"عروة الاتحاد"، و"حاضر العالم الإسلامي" مشہور ہیں۔ ان کی کثرت کتب کی وجہ سے انھیں امیر البیان کا خطاب ملا۔ وہ ان چند مفکرین میں سے ہیں جوامت اسلامیہ میں اتحاد کے داعی تھے اور اسلامی وحدت و ثقافت کے لیے کوشاں رہتے تھے۔
شکیب ارسلان | |
---|---|
(عربی میں: شكيب ارسلان) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 دسمبر ء1869 شویفات (نزد بیروت) |
وفات | 9 دسمبر 1946 بیروت |
(عمر 76 سال)
قومیت | لبنانی |
کنیت | امیر البیان |
عملی زندگی | |
پیشہ |
|
پیشہ ورانہ زبان | عربی [1][2][3]، فارسی [3]، عثمانی ترکی [3]، جرمن [3] |
درستی - ترمیم |
نسب اور پرورش
ترمیمان کا مکمل نسب نامہ شكيب بن حمود بن حسن بن يونس بن منصور بن عباس بن فخر الدين بن حيدر بن سليمان بن فخر الدين بن يحيى بن مذحج بن محمد بن احمد بن خليل بن مفرج بن يحيى بن صالح بن مفرج بن يوسف بن صالح بن علي بن بحتر بن علي بن عمر بن عيسى بن موسى بن مطوع بن تميم بن المنذر بن النعمان بن عامر بن هاني بن مسعود بن أرسلان بن مالك بن بركات بن المنذر بن مسعود الشهير بقحطان بن عون بن ملك الحيرة المنذر المغرور ابن الملك النعمان أبي القابوس ابن الملك المنذر ابن الملك المنذر بن ماء السماء ہے۔
ان کی ولادت بیروت کے قریب شویفات نامی گاؤں میں پیر کی رات 1286ھ کے ماہ رمضان کے آغاز میں بمطابق 25 دسمبر 1869ء کو ہوئی۔ شکیب فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں صبر کرنے والا اور ارسلان ترکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی شیر ہے۔ [5] شکیب ارسلان کی شخصیت سازی میں چند اہم علما اور مفکرین کا کردار رہا ہے۔ جن میں ان کے اساتذہ بھی شامل ہیں۔ ان کے سب سے پہلے استاذ شیخ عبد اللہ البستانی تھے جنھوں نے انھیں "مدرسة الحكمة" میں پڑھایا تھا۔ ان کے علاوہ انھوں نے امام محمد عبدہ، محمود سامی بارودی، عبد اللہ فکری، محمد رشید رضا، ابراہیم یازجی، احمد شوقی، اسماعیل صبری جیسے نامور ادبا، شعرا اور مفکرین سے ملاقاتیں کیں اور کسب فیض کیا۔ انھیں جمال الدین افغانی سے بہت لگاؤ تھا اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ شکیب ارسلان کی فکری زندگی شیخ جمال الدین کی ہی مرہونِ منت ہے۔ سیاست بھی ان سے ہی سیکھی۔ ان کے علاوہ انھوں نے اسلامی فکر اور اسلامی خلافت (سلطنت عثمانیہ) کے شدید حامی احمد فارس شدیاق سے بھی ملاقات کی اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انھوں نے امریکی عالم کرنیلوس فائدیک سے بھی کسبِ علم کیا۔
مذہب
ترمیمشکیب ارسلان کی ولادت دروز مذہب میں ہوئی۔ دروز ایک خاص قسم کا مذہب ہے جو کسی غیر کو قبول نہیں کرتا ہے اور نہ ہی کسی دروز کو کوئی دوسرا مذہب اپنانے کی اجازت ہے۔ لیکن شکیب ارسلان اہل سنت کے طرز پر عبادت کرتے تھے۔[6] اور نماز، روزہ، حج اور دیگر تمام عبادات اہل سنت کے طرز پر کرتے تھے۔انھوں نے ادیگی قوم میں شادی کی۔
سیاسی زندگی
ترمیمشکیب ارسلان عربیت اور امت اسلامیہ کے اتحاد پر بہت زور دیتے تھے۔ انھوں نے استعماریوں کا عرب پر حملہ کرنے کے اقدام کو اپنا نشانۂ تنقید بنایا۔ عربیت اور اسلامیت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور اس کے لیے انھوں نے اپنی ساری زندگی وقف کردی۔ ان کے مقالات اتحاد کی دعوت دیتے تھے اور امت عربیہ اور اسلامیہ کی کمزوری، کسمپرسی سے چھٹکارا پانے کے لیے راستہ تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12390517x — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/228940387
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/228940387
- ↑ الحلل السندسية في الاخبار والآثار الأندلسية[مردہ ربط] عن الحياة اللندنية24-4-2005. تاريخ الولوج 6-6-2009. آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ daralhayat.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ "خواطر حول الوهابية" لمحمد إسماعيل المقدم
- ↑ "شكيب أرسلان" للشيخ أحمد الشرباصي