صارف:AbdurRahman299/تختہ مشق/کامیاب زندگی (کتاب)

AbdurRahman299/تختہ مشق/کامیاب زندگی
مصنفعبدالستار منہاجین
ملکپاکستان
زباناردو
تاریخ اشاعت
2023ء
طرز طباعتلطیف اور کثیف جلد
صفحات316

’’کامیاب زندگی‘‘ اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے۔ دورِ نَوبلوغت کے سوالات پر مبنی اِس کتاب میں فاضل مصنف نے فکری و نظریاتی اِصلاح اور اِسلامی عقائد میں پختگی کیلئے اِنتہائی آسان انداز میں سائنسی و عقلی دلائل کے ساتھ مستشرقین کے اِعتراضات اور غلط فہمیوں کا اِزالہ پیش کیا ہے۔ یہ کتاب زندگی اور موت کے بارے میں بنیادی تصورات یوں واضح کرتی ہےکہ قاری نئی دنیا میں کھو جاتا ہے۔ بالخصوص پہلے باب کا ایک ہی نشست میں مکمل مطالعہ کرنے والے قارئین اِس کتاب کے سحر سے نہیں نکل پاتے۔ اِس کتاب کے مطالعہ سے قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب ملتی ہے۔ زبانی یاد کرنے کیلئے چھوٹی چھوٹی سیکڑوں آیات و احادیث بھی دی گئی ہیں۔ جسمانی پاکیزگی کیلئے وضو اور غسل جیسے بنیادی فقہی اَحکام کے ساتھ ساتھ روحانی پاکیزگی کیلئے ایمان اور اَخلاق و آداب سے متعلقہ ابواب میں بچوں کیلئے بہترین تربیتی مواد موجود ہے۔

نسلِ نَو کو اَخلاقی بے راہروی سے بچانے کیلئے اِسلامی تعلیمات کی روشنی میں ضروری تعلیم اور بچوں کو اِستحصال سے بچانے کیلئے عملی تربیت پر مشتمل مواد اس کتاب کا خاص حصہ ہے۔ آخری باب میں بچوں کی دلچسپی کیلئے سبق آموز قرآنی واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں۔

تبویب ترمیم

کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے، جن کی تفصیل اِختصار کے ساتھ درج ذیل ہے:

باب اول: زندگی اور موت: ترمیم

اس باب کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان کا اصل وطن جنت ہے، موت اُسی اصل وطن کی طرف کھلنے والا دروازہ ہے، جس سے گزر کر مسلمان واپس اپنے اصل وطن کو لوٹتا ہے۔

باب دوم: جسمانی پاکیزگی: ترمیم

اس باب میں طہارت اور جسمانی پاکیزگی کے اُس معیار کا بیان ہے جو اصل وطن یعنی جنت میں داخلے کیلئے درکار ہے۔

باب سوم: روحانی پاکیزگی: ترمیم

اس باب میں ایمان و اخلاق اور آداب کے اُس معیار کا بیان ہے جو اصل وطن یعنی جنت میں داخلے کیلئے درکار ہے۔

باب چہارم: شرم و حیاء: ترمیم

اس باب میں شرم و حیاء کے اِسلامی اُصولوں کو سادہ و سلیس انداز میں بیان کیا گیا ہے اور شرم وحیاء کے اُس خودساختہ تصور کا قلع قمع کیا گیا ہے جس کے سبب والدین اپنی اولاد کی تربیت میں کوتاہی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ نیز اس کا ایک حصہ بچوں کو اِستحصال سے بچانے کیلئے مختص ہے۔

باب پنجم: سبق آموز واقعات: ترمیم

اس باب میں انبیاء و صلحاء کے واقعات کے تربیتی پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

کتاب کے آخر میں ضمیمہ کے طور پر اولاد کی تربیت کے حوالے سے والدین کیلئے کچھ رہنماء اُصول بھی پیش کئے گئے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم