صدام حسین
صدام حسین عبد المجید التکریتی (28 اپریل 1937 - 30 دسمبر 2006) ایک عراقی سیاست دان اور انقلابی تھے جنھوں نے 1979ء سے 2003ء تک عراق کے پانچویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے عراق کے وزیر اعظم کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 1979ء سے 23 مارچ 1991ء تک اور دوسری بار 1994ء سے 9 اپریل 2003ء تک۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: صدام حسين) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 28 اپریل 1937ء [1][2][3][4][5][6][7] العوجہ |
||||||
وفات | 30 دسمبر 2006ء (69 سال)[8][1][2][3][4][9][6] کاظمیہ |
||||||
وجہ وفات | پھانسی [10] | ||||||
طرز وفات | سزائے موت | ||||||
شہریت | مملکت عراق (1937–1958) جمہوریہ عراق (1968–2004) عراق (2004–2006) |
||||||
آنکھوں کا رنگ | بھورا | ||||||
بالوں کا رنگ | سیاہ | ||||||
قد | 184 سنٹی میٹر | ||||||
جماعت | بعث پارٹی | ||||||
زوجہ | ساجدہ طلفاح (1958–30 دسمبر 2006) سمیرا شاہبندر (1986–30 دسمبر 2006) |
||||||
اولاد | عدی صدام حسین ، رغد صدام حسین ، حلا صدام حسین ، رنا صدام حسین ، قصی صدام حسین | ||||||
تعداد اولاد | 6 | ||||||
مناصب | |||||||
وزیر اعظم عراق | |||||||
برسر عہدہ 16 جولائی 1979 – 23 مارچ 1991 |
|||||||
صدر عراق | |||||||
برسر عہدہ 16 جولائی 1979 – 9 اپریل 2003 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعظم عراق | |||||||
برسر عہدہ 29 مئی 1994 – 9 اپریل 2003 |
|||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
مادر علمی | جامعہ قاہرہ (1960–) | ||||||
تخصص تعلیم | قانون | ||||||
پیشہ | سیاست دان [11]، فوجی افسر ، مصنف ، ناول نگار ، انقلابی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی [2] | ||||||
تحریک | بعثیت | ||||||
الزام و سزا | |||||||
جرم | انسانیت کے خلاف جرم نسل کشی جنگی جرائم |
||||||
عسکری خدمات | |||||||
شاخ | عراقی مسلح افواج | ||||||
عہدہ | سالار | ||||||
کمانڈر | عراقی مسلح افواج | ||||||
لڑائیاں اور جنگیں | ایران عراق جنگ ، سقوط کوِیت ، جنگ خلیج فارس ، عراقی جنگ ، 1991ء کا ناکام انقلاب عراق ، ایران پر عراقی یلغار(1980) | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیموالد کی جلد ہی وفات کے بعد ان کی والدہ انھیں اپنے رشتہ داروں کے پاس چھوڑ کر کسی اور گاؤں چلیں گئیں۔ چند سال بعد انھوں نے دوسری شادی کر لی۔ سوتیلے والد کا صدام کے ساتھ برتاؤ اچھا نہ تھا۔ صدام حسین کے لیے زندگی مشکل تھی اور اسرائیلی مورخ امتازیہ بیرون بتاتے ہیں محلے کے بچے نو عمر صدام کا مذاق اڑاتے تھے۔
صدام حسین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس عرصے کے دوران وہ قدرے تنہا رہتے تھے اور آس پاس کے لڑکوں پر دھونس بھی جماتے تھے۔
بارہ برس کی عمر میں انھوں نے اپنا گھر چھوڑا اور تکریت میں اپنے ایک چچا کے ساتھ رہنے لگے۔ ان کے یہ چچا یوں تو استاد تھے لیکن تاریخ عراق پر کتاب "دی ماڈرن ہسٹری آف عراق" کی مصنفہ پیبی مار کہتی ہیں ان کا ماضی خاصہ دلچسپ تھا۔
سیاسی زندگی
ترمیماپنے لڑکپن میں صدام حسین حکومت مخالف مظاہروں میں خاصے سرگرم رہے۔ مگر عراقیوں کی طرح وہ برطانوی نو آبادیاتی حکومت اور امیر جاگیرداروں کے خلاف ہوتے گئے۔
1958ء کے انقلاب میں عراق میں برطانیہ حامی بادشاہت کا خاتمہ کے بعد ملک میں پرتشدد بحرانی دور کا آغاز ہوا۔ لیکن صدام حسین کے لیے 60ء کی دہائی اہم ترین ثابت ہوئی۔ عراقی بعث پارٹی کے رکن کی حیثیت سے صدام پارٹی کے ایک سینئر رہنما اور ان کے چچا کے قریبی رشتہ دار احمو حسن الباقر کے منظور نظر اور قریبی ساتھی بننے میں کامیاب ہو گئے۔
صدام اس وقت نہ کوئی افسر تھے اور نہ فوج کا حصہ لیکن مورخ کہتے ہیں کہ احمو حسن باقر کے لیے وہ خاصے مفید کام انجام دیا کرتے تھے۔
1968ء میں بعث پارٹی اقتدار میں آئی اور احموحسن الباقر ملک کے نئے صدر بن گئے۔ صدام حسین اسی دور میں احموحسن کے دست راست رہے حکومت کے اہم اور خفیہ کام وہ خود انجام دینے لگے جن میں مخالفین کو منظر عام سے ہٹانا بھی شامل تھا۔ ان مخالفین میں سے کچھ تو قتل کر دیے گئے، کچھ جلا وطن اور کچھ کو چپ کرا دیا گیا۔
صدارت
ترمیمصدر باقر نے عراقی تیل کی صنعت حکومتی کنٹرول میں لے لی عراقی خزانے پر دباؤ بڑھنے لگا اور حکومت نے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا دیہاتوں میں بجلی پہنچنے لگی سڑکیں اور اسکول بننے لگے۔ لیکن صدام حسین کے سیاسی عزائم بڑھنے لگے اور سن انیس سو اناسی میں انھوں نے اپنے محسن احمو آلباباقر سے زبردستی استعفٰی دلوا دیا اور خود صدر بن گئے۔ جلد ہی انھوں نے اپنی پارٹی کی ’انقلابی کونسل‘ میں اپنے اور حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش کا انکشاف کیا۔
اس سازش کو منظر عام پر لانے کے لیے صدام نے کونسل کے ارکان کا ایک اجلاس طلب کیا اس میں صدام حسین اسٹیج پر بیٹھے سگار پیتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ بغاوت میں ملوث افراد کے نام کی فہرست باآواز بلند پڑھی جاتی ہے اور جنہیں باری باری اجلاس سے باہر لے جا کر گرفتار کر لیا جاتا ہے یا ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ اس اجلاس کے شرکاء جذباتی انداز میں باآوازِ بلند صدر صدام کو اپنی وفاداری کا یقین دلاتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں۔
اس کے بعد بعث پارٹی کے حکومت پر صدر صدام کی شخصیت حاوی ہوتی گئی اور جیسا کہ مورخ پیبی مار نشان دہی کرتی ہیں اگر کوئی سیاسی نظریہ بچا تو وہ صدام ازم کا تھا۔
آنے والے برسوں میں صدام کے سیاسی عزائم عراق کی حدود سے واضع طور پر بڑھنے لگے۔ وہ خود کو عرب دنیا کا رہنما اور تاریخ میں اپنے آپ کو صلاح الدین ایوبی جیسے سپہ سالار کے برابر سمجھتے تھے کیونکہ صلاح الدین بھی تکریت میں پیدا ہوئے۔
ایران پر حملہ
ترمیمصدر صدام کے جارحانہ عزائم کی پہلی مثال جلد ہی 1980ء میں اس وقت سامنے آئی جب ان کی فوجوں نے ہمسایہ ملک ایران میں پیش قدمی کی۔ صدر صدام کی توقعات کے برعکس یہ جنگ انھیں بڑی مہنگی پڑی 8 برس جاری رہنے والی اس جنگ میں 10 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ جنگ کے نتیجہ میں عراق کے خزانے پر بڑا بوجھ ثابت ہوئی۔
کویت پر حملہ
ترمیمصدر صدام نے ہمسایہ ممالک سے اقتصادی مدد مانگی۔ انھوں نے کویت پر عراقی تیل چوری کرنے کا الزام عائد کیا اور مطلوبہ معاوضہ نہ ملنے پر اگست 1990ء میں عراقی فوجیں کویت میں داخل ہو گئیں۔ صدر صدام کو یہ فوجی اقدام بڑا مہنگا پڑا ان کو توقع تھی کہ بڑی طاقتیں جنھوں نے ایران کے خلاف ان کی جنگ میں عراق کا بھر پور ساتھ دیا، ہتھیار اور وسائل فراہم کیے اب اگر ان کھل کر حمایت نہ بھی کریں تو کم از کم مخالفت بھی نہیں کریں گی۔
عراق پر اتحادیوں کا پہلا حملہ
ترمیملیکن حالات بدل چکے تھے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خلیج میں اپنے مفادات یعنی تیل اور اسرائیل کی حفاظت ہر قیمت پر ضروری تھی۔ اور اسی لیے امریکی قیادت میں ’آپریشن ڈیزرٹ اسٹارم‘ کے تحت امریکا اور برطانیہ نے عراق پر جنگ مسلط کر دی۔
عراق پر امریکا اور برطانیہ کا دوسرا حملہ
ترمیم11 ستمبر کے واقعے کے بعد امریکا مسلسل اس بات پر مصر رہا کہ عراق کے پاس وسیع تباہی کے ہتھیار ہیں اور برطانیہ کا کہنا تھا کہ ان ہتھیاروں کو صرف 45منٹ میں قابلِ استعمال بنایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ عراق پر جوہری ہتھیار بنانے اور حاصل کرنے کا الزام بھی لگا اس لیے عراق پر فروری 2003ء میں امریکا نے دوبارہ حملہ کر دیا۔ لیکن عراق پر امریکی حملے اور قبضے کے بعد سے اب تک ان میں سے کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔
عراق امریکی اور برطانوی گٹھ جوڑ میں شامل ملکوں کو اگرچہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی حمایت حاصل نہیں تھی اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے امریکی برطانوی گٹھ جوڑ سے کیے جانے والے دعووں کی تائید بھی نہیں کی تھی تاہم اس گٹھ جوڑ سے حملہ کر دیا گیا اپریل میں سقوط بغداد کے بعد صدر صدام حسین روپوش ہو گئے۔
گرفتاری
ترمیماس قبضے کے بعد 22 جولائی 2003ء کو معزول صدر صدام کے دونوں بیٹوں کو عودے اور قوصے حسین کو عراق کے شمالی شہر موصل میں حملہ کر کے قتل کر دیا گیا۔ 14 دسمبر 2003ء سنیچر کی شب مقامی وقت کے مطابق شب 8 بجے صدام حسین کو عراق کے شہر تکریت کے قریب سے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد ان پر امریکا کی نگرانی میں مقدمہ چلایا گیا جس نے 3 نومبر کو صدام حسین کو 148 کردوں کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی۔
سزائے موت
ترمیماس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 30 دسمبر 2006ء بمطابق 10 ذوالحجہ 1427ھ (عید الاضحی کے دن) صدر صدام حسین کو پھانسی دے دی گئی۔ انھیں عراق کی اعلیٰ عدالت نے دجیل میں 1982 میں148 افراد کی ہلاکت کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ان افراد کو صدام حسین پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا۔ صدام حسین کے ساتھ ان کے سوتیلے بھائی اور انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ برزان التکریت اورسابق چیف جسٹس کو بھی پھانسی دیدی گئی۔ صدام حسین پر کردوں کے خلاف نسل کشی، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے سنگین الزامات بھی تھے۔ دجیل مقدمے میں 7 میں سے دو ملزمان برزان التکریت(انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ) اور طحہٰ یاسین رمضان(سابق نائب صدر) معزول صدر کے قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔ 5 دیگر ملزمان، سابق جج الوید حامد البندیر اور بعث پارٹی کے چار سابق عہدے دار عبد اللہ خادم روئد، مظہر عبد اللہ روئد، علی دعیم علی اور محمد ازاوی علی پر بھی دجیل ہلاکتوں کی ذمہ داری ڈالی گئی۔ جن میں سے دو کو موت جبکہ 4 کو قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ ساتویں ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنا پر رہا کر دیا گیا۔ صدام حسین نے عدالت کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے اسے امریکی قبضے کا ایک ہتھیار قرار دیا تھا۔ مقدمے کی کارروائی کے آغاز سے ہی صدام حسین کے وکیل نے عدالتی استحقاق کے بارے میں سوالات جاری رکھے۔ اس مقدمہ کے جج کو مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم سے ہمدردی رکھنے کے الزام اس وقت برطرف کر دیا گیا، جب مقدمہ اپنے آخری مراحل میں تھا اور ایک نیا جج مقرر کیا گیا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران صدر صدام حسین امریکی قابض فوج کی تحویل میں رہے۔ آخری دنوں میں خبر دی گئی کہ انھیں پھانسی دینے کی غرض سے امریکی قابض افواج نے عراقی نژاد انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ ان آخری دو ایام میں عراقی کٹھ پتلی انتظامیہ کے عہدے دار اس بارے متضاد بیانات دینے لگے کہ سزا پر کب عملدرآمد کیا جائے گا، وزیر انصاف نے کہا کہ قانون کی رو سے 30 دن ضروری ہیں۔
صدام کے مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے تین وکیلوں کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد ان کے مؤکلین نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور صدام حسین نے بھوک ہڑتال کی۔ عدالتی کارروائی کے اختتام سے قبل صدام نے عدالت کو لکھے گئے ایک خط میں کہا تھا کہ ان مقدمہ امریکی خواہشات کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔ صدام حسین کے خلاف عدالتی کارروائی بغداد میں خصوصی ٹربیونل میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت چلائی گئی۔ اس دوران پانچ ججوں پر مشتمل ایک پینل عدالتی کارروائی کا جائزہ لیتا رہا۔ بہت سے بین الاقوامی مقدمات کی طرح، صدام پر مقدمہ ان کے اپنے ہی لوگوں کے ذریعے چلایا گیا۔ صدام حسین نے پھانسی کے سزا سننے کے بعد فائرنگ ا سکواڈ کے ذریعے موت کی درخواست کی تھی۔
انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں نے اس قانونی عمل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جس میں جرم ثابت کرنے کے لیے شکوک وشبہات سے بالاتر اس معیار کو برقرار نہیں رکھا جاتا جو عالمی مقدمات کے لیے تصور کیا جاتا ہے۔[16]
30 دسمبر 2006ء صدر صدام حسین کو پھانسی دے دی گئی۔ اس سے پہلے امریکی فوجیوں نے انھیں عراقی کٹھ پتلی انتظامیہ کے سپرد کیا۔ پھانسی کا منظرہ انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا۔[17] اس میں دیکھا گیا کہ پھانسی دینے والے عراقی شیعہ رہنما مقتدہ صدر کے نعرے لگا رہے تھے۔ صدام حسین کلمۂ شہادت پڑھ رہے تھے کہ تختہ گرا دیا گیا۔ عالمی مبصرین نے صدام حسین کے حوصلہ کی تعریف کی ہے۔ وقتِ اشاعت: Saturday, 30 December, 2006, 18:11 GMT 23:11 PST
تدفین
ترمیمعراق کے سابق صدر صدام حسین کو اتوار کی صبح ان کے آبائی قصبے عوجہ میں دفنا دیا گیا،
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118835300 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb119080808 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6zs2v9k — بنام: Saddam Hussein — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/17206247 — بنام: Saddam Hussein — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/husain-saddam — بنام: Saddam Husain — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0033250.xml — بنام: Saddam Ḥusayn
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000013237 — بنام: Saddam Hussein — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://news.bbc.co.uk/1/hi/world/middle_east/6218485.stm
- ↑ https://brockhaus.de/ecs/julex/article/husain-saddam — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://archive.ph/R7RkB
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118835300 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ http://archivo.diariodecuba.com/cuba/1461312056_21851.html
- ↑ https://www.boe.es/boe/dias/1974/12/10/pdfs/A25088-25088.pdf — اخذ شدہ بتاریخ: 26 نومبر 2017
- ↑ https://www.foroporlamemoria.info/documentos/2004/rebelion_27dic2003.htm
- ↑ BOE ID: https://www.boe.es/buscar/act.php?id=BOE-A-1974-55235
- ↑ روزنامہ جنگ 30 دسمبر 2006ء آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ search.jang.com.pk (Error: unknown archive URL) بی بی سی اردو سروس http://bbcurdu.com
- ↑ دا رجسٹر، 2 جنوری 2007ء، "Growing rumpus over Saddam execution footage"