متضاد الفاظ

ایسے الفظ جو دوسرے الفاظ کی ضد ہو

متضاد مخالف؛ اُلٹ؛ اُلٹی طرف؛ دوسری جانب؛ ضِد؛ مُقابل؛ بِالمقابل؛ متقابل؛ متضاد؛ ایک لفظ جو مفہوم کے لحاظ سے دوسرے کی ضد ہو؛ متضاد المعنی۔ ایسے الفاظ جو مماثل وضع میں لیکن ایک دوسرے کے مخالف، برعکس یا یکسر مختلف ہوں۔ اسے 'بائنری' تعلق سے تعبیر کیا جاتا ہے کیوں کہ متضاد جوڑوں میں دو رکن ہوتے ہیں۔ باہم مخالف تعلق کو متضاد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک جوڑے میں مخالف لفظ کو عام طور پر اس سوال کے ذریعہ طے کیا جا سکتا ہے کہ الف کے برعکس کیا ہے؟ جیسے:

الفاظ متضاد الفاظ متضاد الفاظ متضاد الفاظ متضاد الفاظ متضاد الفاظ متضاد
آباد برباد آزاد غلام آزادی غلامی آس یاس آغاز انجام آئندہ گذشتہ
ابد ازل اتار چڑھاؤ ادنیٰ اعلیٰ اجلا گندہ، میلا ارزاں گراں علانیہ خفیہ
امن جنگ بحر بر بری بحری بعید قریب بلند پست بنجر زرخیز
شرر فشاں گہر فشاں پیر جواں تاریک روشن ترقی تنزلی تقریر تحریر تلخ شیریں
توحید شرک جہالت علم حاضر غائب حبیب رقیب حرام حلال حسن قبح
خلوت جلوت خوابیدہ بیدار درآمد برآمد دوست دشمن دھوپ چھاؤں راحت رنج
رہبر رہزن زبر زیر انعام جرمانہ اندھیرا اجالا اوج پستی اول آخر
ایمان کفر باقی (ابدی) فانی بدحالی خوش حالی صدق کذب صلح جنگ طلوع غروب
ظالم عادل ظاہر باطن ظلم عدل ظلمت نور عارضی دائمی عذاب ثواب
عرض طول دن رات جدید قدیم جزا سزا جسمانی روحانی مثبت منفی
اصلی نقلی جفا وفا عزت ذلت غافل ہوشیار غالب مغلوب غربت امارت
فتح شکست قدرتی مصنوعی قلت کثرت کمال زوال گل خار سزا جزا
وصال فرقت ساکن متحرک سڈول بے ڈول شاد ناشاد شاہ گدا شاہی فقیری
شرافت شرارت اصل نقل مسرور مغموم نادان دانا نامور گمنام نایاب دستیاب
نشیب فراز نفع نقصان نادر عدم وحشی مہذب وہم یقین یگانہ بیگانہ
[1][2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی
  2. آئینہ اردو
  3. "متضاد الفاظ کی فہرست"۔ اردو نوٹس