نور النساء

ٹیپو سلطان کی پڑپوتی اور بدھ جاتی کہانیوں کی مترجم
(نور عنایت خان سے رجوع مکرر)

نور النساء (مقبول بنام نور عنایت خان؛ 1 جنوری 1914ء13 ستمبر 1944ء) تقسیم سے قبل کے بھارت یعنی اصلاً برطانیہ کی خفیہ جاسوس تھیں، جنھوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کی۔ برطانیہ کے اسپیشل آپریشنز ایگزیکٹو کے طور پر تربیت یافتہ نور عنایت خان دوسری جنگ عظیم کے دوران میں فرانس کے نازی دائرہ اختیار میں جانے والی پہلی خاتون وائرلیس آپریٹر تھیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں فرانس میں ایک خفیہ مہم کے تحت نرس کا کام کرتی تھیں۔ جرمنی کی طرف سے گرفتار کیے جانے کے بعد 10 ماہ تک انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی، لیکن پوچھ گچھ کرنے والی نازی جرمنی کی خفیہ پولیس گسٹاپو ان سے کوئی راز نہیں اگلوا سکی۔ آخر کار انھیں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ نور عنایت خان کی قربانی اور جرات کی کہانی برطانیہ اور فرانس میں آج بھی مقبول ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں برطانیہ کے سب سے بڑے شہری اعزاز جارج کراس سے نوازا گیا۔ ان کی یاد میں لندن کے گورڈن اسکوائر میں یادگار بنائی گئی، جو انگلینڈ میں کسی مسلمان کے لیے وقف اور کسی ایشیائی خواتین کے اعزاز میں پہلی یادگار ہے۔

نور النساء
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (فرانسیسی میں: Noor Un Nisa Inayat Khan ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 1 جنوری 1914ء [1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ماسکو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 ستمبر 1944ء (30 سال)[4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات شوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات غیر طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عنایت خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی سوربون   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  مصنفہ ،  بچوں کی ادیبہ ،  مزاحمتی لڑاکا   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل شاعری   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 ایم بی ای   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

نور عنایت کی پیدائش 1 جنوری 1914ء کو ماسکو، روس میں ہوئی۔ ان کا پورا نام نورالنساء عنایت خان تھا۔ وہ چار بھائی بہن میں سب سے بڑی تھی۔ اس کے بعد ان کے بھائی ولایت کی پیدائش 1916ء، ہدایت کی پیدائش 1917ء اور بہن خیرالنساء کی پیدائش 1919ء میں ہوئی تھی۔ نورالنساء کے والد عنایت خان 18 ویں صدی میں سلطنت خداداد میسور ریاست کے حکمران ٹیپو سلطان کے پڑپوتے تھے، وہ ایک صُوفی منش انسان تھے، عدم تشدد کے قائل اور عارفانہ موسیقی کے شیدائی تھے، انھوں نے برصغیر کے تصوف کو مغربی ممالک تک پہنچایا۔ وہ خاندان کے ساتھ پہلے لندن اور پھر پیرس میں بس گئے تھے۔ جبکہ نور النساء کی ماں ایک نو مسلم امریکی خاتون تھی۔

موسیقی سے لگاؤ

ترمیم

نور کی دلچسپی بھی ان کے والد کی طرح مغربی ممالک میں اپنے فن کو آگے بڑھانے کی تھی۔ نور موسیقار بھی تھیں اور انھیں ستار بجانے کا شوق تھا۔ انھوں نے بچوں کے لیے کہانیاں بھی لکھیں اور کہانیوں پر ان کی ایک کتاب بھی چھپی تھی۔

ماسکو میں قیام اور انگلستان ہجرت

ترمیم

پہلی جنگ عظیم کے فوراً بعد ان کا خاندان ماسکو سے لندن، انگلستان آ گیا تھا، جہاں نور کا بچپن گذرا۔ نوٹنگ ہل میں واقع ایک نرسری اسکول میں داخلہ کے ساتھ ان کی تعلیم شروع ہوئی۔ 1920ء میں وہ فرانس چلی گئیں، جہاں وہ پیرس کے قریب سریسنیس کے ایک گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے لگیں جو انھیں صوفی تحریک کے ایک پیروکار کی طرف تحفے میں ملا تھا۔

نورالنساء کا بچپن پیرس کے نواح میں گذرا۔ وہ اپنے خیالات میں گُم رہنے والی اور طلسمی کہانیاں پڑھنے والی ایک بچّی تھی لیکن 1927ء میں جب وہ صرف تیرہ برس کی تھی تو والد کا انتقال ہو گیا اور والدہ اس صدمے سے مستقلاً سکتے میں آگئیں۔ والد کی موت کے بعد چار بچّوں میں سب سے بڑی ہونے کے سبب سارے خاندان کی ذمہ داری نورالنساء کے ناتواں کاندھوں پر آن پڑی تھی۔ فطرتی طور پر کم گو، شرمیلی اور حساس نورکو موسیقی کے ذریعے معاش کا بندوبست کرنا پڑا اور وہ پیانو کی دھن پر صوفی موسیقی کا فروغ کرنے لگی، نظمیں اور بچوں کی کہانیاں لکھ کر اپنے معاش کو سنوارنے لگیں۔ ساتھ ہی فرانسیسی ریڈیو میں باقاعدہ شراکت بھی دینے لگیں۔ 1939ء میں بدھ مت کے پیروکاروں کی جاتك کہانیوں سے متاثر ہو کر انھوں نے ایک کتاب 20 جاتك کہانیاں کے نام سے لندن سے شائع کی۔

دوسری جنگ عظیم چھڑ نے کے بعد، فرانس اور جرمنی کی جنگ کے دوران وہ 22 جون 1940ء کو اپنے خاندان کے ساتھ سمندری راستے سے برطانیہ کے علاقے فالماؤتھ، کارن وال لوٹ آئیں۔

خواتین کے ضمنی ایئر فورس

ترمیم

1940ء میں جب جرمنوں نے فرانس پر قبضہ کیا تو نورالنساء کا سماجی اور سیاسی شعور پختہ ہو چکا تھا۔ اپنے والد کی امن کی تعلیم سے متاثر نور کو نازیوں کے ظلم سے گہرا صدمہ لگا۔ جب فرانس پر نازی جرمنی نے حملہ کیا تو ان کے دماغ میں اس کے خلاف نظریاتی ابال آ گیا۔ وہ سمجھتی تھی کہ اب والد صاحب کی طرح محض عدم تشدد پہ یقین رکھنے اور صوفیانہ موسیقی میں گم رہنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ حالات براہِ راست عملی اقدام کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے بھائی ولایت کے ساتھ مل کر نازی ظلم کو کچلنے کا فیصلہ کیا۔ نور کو بچپن ہی سے ریڈیو پر بچّوں کو کہانیاں سنانے کا شوق تھا اور وہ ریڈیو اور وائرلیس کی تکنیک سے قدرے شناسا تھی چنانچہ جرمنوں کے خلاف تحریکِ مزاحمت میں اُس نے خفیہ پیغام رسانی کا میدان چُنا۔ 19 نومبر 1940ء کو وہ خواتین کے ضمنی ایئر فورس WAAF میں کلاس 2 ایئر کرافٹ افسر کے طور پر شامل ہوئیں، جہاں انھیں "وائرلیس آپریٹر" کے طور پر تربیت کے لیے بھیجا گیا۔ یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ نور عنایت خان جرمنوں کے خلاف کام کرنے والی اولین خاتون ریڈیو آپریٹر تھیں۔ جون 1941ء میں انھوں نے ان پر Raf بمبار کمان کے بمبار تربیت اسکول میں کمیشن کے سامنے "مسلح فورس افسر" کے لیے درخواست کی، جہاں انھیں اسسٹنٹ سیکشن افسر کے طور پر پرموشن حاصل ہوا۔ وہ اپنے تین خفیہ نام بالترتیب "نورا بیکر"، "میڈلین" اور "جین مری رینيا" کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔ انھوں نے چھبیس برس کی عمر میں خود کو تحریکِ مزاحمت کے لیے وقف کر دیا تھا اور اُنتیس برس کی عمر میں جرمنوں کے ہاتھوں ایک اذیت ناک موت سے ہم کنار ہوئیں۔

خصوصی مہم کے ایگزیکٹو ایف سیکشن ایجنٹ کے طور پر جاسوسی

ترمیم

بعد میں نور کو اسپیشل آپریشنز ایگزیکٹو کے طور پر ایف (فرانس) کی سیکشن میں شمولیت کے لیے بھرتی کیا گیا اور فروری 1943ء میں انھیں فضائیہ وزارت میں تعینات کیا گیا۔ ان کے اعلیٰ افسران میں خفیہ جنگ کے لیے ان کی مناسب پر مخلوط رائے بنی اور یہ محسوس کیا گیا کہ ابھی ان کی تربیت نامکمل ہے، لیکن فرانسیسی زبان کی اچھی معلومات اور بولنے کی صلاحیت نے اسپیشل آپریشنز گروپ کی توجہ انھوں نے اپنی طرف متوجہ کر لیا، نتیجے کے طور پر انھیں وائرلیس آپریشن میں تجربہ کار ایجنٹوں کے زمرے میں ایک ضروری امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا۔ پھر وہ بطور جاسوس کام کرنے کے لیے تیار کی گئیں اور 16-17 جون 1943ء میں ان کی جاسوسی کے لیے ریڈیو آپریٹر بنا فرانس بھیج دیا گیا۔ ان کا کوڈ نام ’’میڈیلین‘‘ رکھا گیا۔ وہ بھیس بدل کر مختلف جگہ سے پیغام بھیجتی رہیں۔ انھوں نے دو دیگر خواتین بالترتیب ڈیانا راڈین (خفیہ کوڈ نام: پاؤلیٹ/ چیپلین) اور سسیلی لیفورٹ (خفیہ کوڈ نام: ایلیس / ٹیچر ) کے ساتھ فرانس کا سفر کیا، جہاں وہ فرانسس ستتيل (خفیہ کوڈ نام: پروسپر) کی قیادت میں ایک نرس کے طور پر فزیشن نیٹ ورک میں شامل ہو گئیں۔ ڈیڑھ ماہ بعد ہی علاج نیٹ ورک سے منسلک ریڈیو آپریٹرز کو جرمنی کی سیکورٹی سروس (ایس ڈی) کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا۔ وہ دوسری جنگ عظیم میں پہلی ایشین خفیہ ایجنٹ تھی۔ ایک کامریڈ گرل نے جلن کے مارے ان کی مخبری کی اور وہ پکڑی گئیں۔

خفیہ ایجنٹ کے طور پر کیریئر

ترمیم

دوسری جنگ عظیم کے دوران نور ونسٹن چرچل کے قابل اعتماد لوگوں میں سے ایک تھیں۔ انھیں خفیہ ایجنٹ بنا کر نازیوں کے قبضے والے فرانس میں بھیجا گیا تھا۔ نور نے پیرس میں تین ماہ سے زیادہ وقت تک کامیابی سے اپنا خفیہ نیٹ ورک چلایا اور نازیوں کی معلومات برطانیہ تک پہنچائی۔ پیرس میں 13 اکتوبر 1943ء کو انھیں جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران خطرناک قیدی کے طور پر ان کے ساتھ تشدد آمیز سلوک کیا جاتا رہا، تاہم اس دوران انھوں نے دو بار جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہیں۔

گسٹاپو کے سابق افسر ہنس كفر نے ان خفیہ اطلاعات حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی۔ 25 نومبر 1943ء کو عنایت ایس او ای ایجنٹ جان رینشا اور لیون فے کے ساتھ (ایس ڈی)، پیرس کے ہیڈ کوارٹر سے فرار ہوئیں، لیکن وہ زیادہ دور تک جا نہیں سکیں اور انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ 27 نومبر 1943ء کو نور کو پیرس سے جرمنی لے جایا گیا۔ نومبر 1943ء میں انھیں جرمنی کے فرجیم جیل بھیجا گیا۔ اس دوران بھی حکام نے ان سے خوب پوچھ گچھ کی، لیکن انھوں نے کچھ نہیں بتایا۔ انھیں دس ماہ تک سخت سزائیں دی گئیں، پھر بھی انھوں نے کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ انتہائی کوشش کے باوجود جرمن فوجی ان کا اصلی نام بھی نہیں جان پائے۔ بالآخر جرمن نازیوں نے نور کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

شہادت

ترمیم

11 ستمبر 1944ء کو انھیں اور ان کے تین ساتھیوں کو جرمنی کے ڈكاو کیمپ لے جایا گیا، جہاں 13 ستمبر 1944ء کی صبح چاروں کے سر پر گولی مارنے کا حکم سنایا گیا۔ اگرچہ سب سے پہلے نور کو چھوڑ ان تینوں ساتھیوں کے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، تاکہ نور کو ڈرایا جائے اور وہ جن معلومات کو جمع کرنے کے لیے برطانیہ سے آئی تھیں، وہ اسے بتا دے لیکن انھوں نے کچھ نہیں بتایا، بالآخر ان کے بھی سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد سب کو جلا کر ایک خفیہ ڈچ جیل میں دفن کر دیا گیا۔ جو بعد میں 1958ء میں دریافت ہوا۔ موت کے وقت ان کی عمر 30 سال تھی۔ جب نور کو گولی مار ی گئی تو ان کے ہونٹوں پر آخری لفظ تھا آزادی۔

یادگاریں اور اعزازات

ترمیم

برطانیہ کی پوسٹل سروس، رائل میل کی طرف سے "قابل ذکر لوگوں" کی سیریز میں نور کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ لندن میں ان کی تانبے کا مجسمہ لگایا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب برطانیہ میں کسی مسلم یا پھر ایشیائی عورت کا مجسمہ لگا۔ اس مجسمہ کو لندن کے آرٹسٹ نیومین نے بنایا۔ گورڈن اسکوائر گارڈن میں اس مکان کے نزدیک مجسمہ نصب کیا گیا ہے جہاں وہ بچپن میں رہا کرتی تھیں۔ مجسمے کی نقاب کشائی 8 نومبر 2012ء کو ملکہ الزبتھ دوم کی بیٹی شہزادی اینی نے کیا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ نور کی یاد میں بننے والا لندن کا اسکوائر گارڈن برطانیہ میں کسی بھارتی خاتون اور کسی مسلمان عورت کی یاد میں بننے والا پہلی یادگار ہے۔ اس بھارتی خاتون فوجی نور کو 1949ء میں بعد از مرگ برطانیہ کا سب سے زیادہ قابلِ احترام اعزاز جارج کراس سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ فرانس کی طرف سے ان کوسب سے اعلیٰ شہری اعزاز كروكس ڈی گیری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انھیں برطانیہ کی طرف سے میسڈ ان ڈسپیچج (برطانوی گیلینٹری ایوارڈ) بھی ملا۔

مزید

ترمیم

دوسری جنگِ عظیم کے دوران نازیوں کے زیرِ قبضہ فرانس میں کئی سطحوں پر تحریکِ مزاحمت جاری تھی۔ برطانیہ کی خفیہ سروس نے پیرس میں اپنے جاسوسوں کا جال پھیلا رکھا تھا جس کے ذریعے پل پل کی خبر اتحادی کمان کو پہنچتی تھی۔ نورالنساء (Noor-u-Nissa) جرمنوں کے خلاف کام کرنے والی پہلی خاتون ریڈیو آپریٹر تھیں

نورالنساء کا باپ صُوفی منش انسان تھے، عدم تشدد کے قائل اور عارفانہ موسیقی کے شیدائی جبکہ اُن کی ماں ایک نو مسلم امریکی خاتون تھیں۔

پہلی جنگِ عظیم کے وقت بلومز بری میں پیدا ہونے والی یہ لڑکی دوسری جنگِ عظیم کے دوران جرمنوں کی قید میں انتہائی اذیت ناک حالات میں دم توڑ گئی۔

1943ء میں نازیوں نے اِن جاسوسوں کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کر دی اور ایک ایسا وقت بھی آیا کہ نورالنساء کے تمام ساتھی گرفتار ہو گئے اور پیرس میں اتحادیوں کے لِیے پیغام رسانی کی تمام تر ذمہ داری اس نوجوان خاتون پر آن پڑی لیکن آخر کار جرمن خفیہ سروس گستاپو نے نور کو بھی آن لیا۔

نازی پنجے کی گرفت میں آنے کے بعد نور کا حوصلہ مزید مضبوط ہو گیا اور راز اُگلوانے کے سارے نازی ہتھکنڈے ناکام ہو گئے۔ نور کی زبان کُھلوانے کے لیے اُسے جو جو اذیتیں دی گئیں اُن کا اندازہ اس امر سے ہوجاتا ہے کہ جنگ کے بعد نازیوں پر چلنے والے جنگی جرائم کے مقدّمے میں گستاپو کے متعلقہ افسر، ہانس جوزف کیفر سے نورالنساء کی موت کے بارے میں پوچھا گیا تو سنگدِل افسر کی آنکھوں میں آنسو اگئے۔

نورالنساء کا بچپن پیرس کے نواح میں گذرا۔ وہ اپنے خیالات میں گُم رہنے والی اور طلسمی کہانیاں پڑھنے والی ایک بچّی تھی لیکن 1927ء میں جب وہ صرف تیرہ برس کی تھی تو والد کا انتقال ہو گیا اور والدہ اس صدمے سے مستقلاً سکتے میں آگئیں۔

چار بچّوں میں سب سے بڑی ہونے کے سبب سارے خاندان کی ذمہ داری نورالنساء کے ناتواں کاندھوں پر آن پڑی تھی۔

1940ء میں جب جرمنوں نے فرانس پر قبضہ کیا تو نورالنساء کا سماجی اور سیاسی شعور پختہ ہو چکا تھا۔ وہ سمجھتی تھی کہ اب والد صاحب کی طرح محض عدم تشدد پہ یقین رکھنے اور صوفیانہ موسیقی میں گم رہنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ حالات براہِ راست عملی اقدام کا تقاضا کر رہے ہیں۔

نور کو بچپن ہی سے ریڈیو پر بچّوں کو کہانیاں سنانے کا شوق تھا اور وہ ریڈیو اور وائرلیس کی تکنیک سے قدرے شناسا تھی چنانچہ جرمنوں کے خلاف تحریکِ مزاحمت میں اُس نے خفیہ پیغام رسانی کا میدان چُنا۔

یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ نور عنایت خان جرمنوں کے خلاف کام کرنے والی اولین خاتون ریڈیو آپریٹر تھی۔ اس نے چھبیس برس کی عمر میں خود کو تحریکِ مزاحمت کے لیے وقف کر دیا تھا اور اُنتیس برس کی عمر میں جرمنوں کے ہاتھوں ایک اذیت ناک موت سے ہم کنار ہوئی۔

نرم و نازک خدوخال، گہری سیاہ آنکھوں اور دھیمے لہجے والی حسین و جمیل خاتون کی خطر پسند زندگی نے کئی قلم کاروں کو اپنی جانب راغب کیا اور اب تک اس کی زندگی پر عالمی شہرت کے دو ناول تحریر کیے جا چکے ہیں۔

نور عنایت خان کو اپنے جدِ امجد سلطان ٹیپو سے والہانہ عقیدت تھی اور اُسی روایت پہ چلتے ہوئے انھوں نے ہندوستان کو انگریزی عمل داری سے پاک کرنے کی قسم کھا رکھی تھی۔ یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ جب خفیہ سروس میں بھرتی کے لیے انٹرویو ہوا تو نور عنایت نے انگریز افسر سے صاف صاف کہہ دیا کہ فی الحال ہمارے سامنے ایک مشترکہ دشمن نازی جرمنی کی شکل میں موجود ہے لیکن نازی ازم کا خاتمہ ہوتے ہی میں آزادیء ہند کے لیے انگریزوں کے خلاف بر سرِ پیکار ہوجاؤں گی۔

ایک ایسی خوبرو، صاف گو، شیردِل لیکن فنکارانہ مزاج کی عورت کے اصل حالاتِ زندگی بہت پہلے دنیا کے سامنے آجانے چاہیئں تھے۔ بہر حال مصنفہ شربانی باسُو داد کی مستحق ہیں کہ انھوں نے اس دیرینہ ضرورت کو پورا کیا ہے اور نور عنایت خان کی ہشت پہلو زندگی ہم پہ بے نقاب کی ہے۔

نورالنساء (Noor-u-Nissa) کی داستانِ حیات پر اب تک اسرار کا دبیز پردہ پڑا رہا ہے جس نے بے شمار افواہوں کو بھی جنم دیا لیکن اب شربانی باسُو کی نئی کتاب ’جاسوس شہزادی‘ (Spy Princess) نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://www.bbc.co.uk/history/historic_figures/inayat_khan_noor.shtml
  2. http://www.the-south-asian.com/Sept2001/Noor%20Inayat%20Khan1.htm
  3. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/13142306 — بنام: Noor un-Nisa Inayat Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب TracesOfWar person ID: https://www.tracesofwar.com/persons/551 — بنام: Noor-un-Nisa Inayat-Khan
  5. او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL8657777A?mode=all