وثق 1 وثق 2 وثق 3 وثق 5

اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، کھوار، بلوچی ویکی پیڈیا کا مشترکہ منصوبہ

پاکستانی (دائیں سے بائيں لکھی جانے والی، عربی رسم الخط والی زبانوں) کے ویکیپیڈیا آپس میں دوری ختم کریں اور ایک دوسرے سے تعاون کریں، کیونکہ عام طور پر ہم لوگ اردو پڑھ اور لکھ سکتے ہیں، جو اردو پڑھ لکھ سکتا ہے وہ لازمی بات ہے کہ پنجابی بھی لکھ سکے اور پڑھ سکے (گھروں میں بھی تو ہم بولتے ہیں) اسی طرح پشتو، سندھی، کھوار والے کم از کم اردو سن کے تو سمجھ لیتے ہیں، اور پڑھنا بھی کئی صارفین کو آتا ہے، تو جیسے وہ اردو اور سندھی یا پشتو کو پڑھتے اور لکھ سکتے ہیں ایسے ہی وہ تھوڑی کوشش میں پنجابی بھی لکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس منصوبہ پر میں کام کر رہا ہوں، اور امید ہے کہ تمام زبانوں والے بلا تعصب اس میں شرکت کریں گے۔ تا کہ یہ تمام ویکی پیڈیا بہتر سے بہتر کی طرف جائیں۔ اسی طرح کچھ منصوبے ویکی انکو بیٹر میں ہیں، جیسے پنجابی کے اقتباسات پر کافی مواد ہے مگر وہ ابھی نگہداشت میں رکھا ہے ایسے ہی بلوچی اور کھوار ویکی ہے جو انکو بیٹر میں ہے۔ ہم اگر سب مل کر ایک سفارت خانہ صفحہ بنا لیں وہاں سے ہم ایسے صارفین جو ان زبانوں میں سے کوئی سی بھی دو زبانیں جانتا ہوں اسے اس طرف راغب کیا جائے کہ جو محنت وہ کر رہا ہے، اس کو تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ وہ دوسری زبان میں پیش کر کے اپنی محنت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا سکتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:19, 20 اپریل 2015 (م ع و)

تجاویز

تبصرہ

مجھے اس وقت سوائے سندھی اور اردو کے (پنجابی پشتو بلوچی کھوار وغیرہ)اتنی سمجھ میں نہیں آتی مینے بہت کوشش کی ہے پر کچھ الفاظ آتے ہیں سمجھ میں بس میں جتنا مدد کرسکتا ہوں کرونگا انشاءاللہ..--محمد مجیب (تبادلۂ خیالشراکتیں)^

    1.   تبصرہ: مجھے بهي اس وقت سوائے سندھی، پنجابی اور اردو کے (پشتو، بلوچی اور کھوار وغیرہ) اتنی سمجھ میں نہیں آتی.مئيں سندھی، اردو سميت پنجابى وكى پيڈياز ميں بہى كام كرتا ہوں.--Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:52, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

تنقید

ایک خوش خبری

یہ ایک طرح کی خوش خبری ہی مانی جائے گی۔ میں نے اتفاقاً ایک نئی جائے وقوع ڈھونڈ ماری- دنیا بھر کی اڑھائی سو سے زائد زبانوں کے مختلف الفاظ کا یہ ذخیرہ جس میں بہت سارے خواتین اور حضرات نے دنیا بھر کے کونے کونے سے خود اپنے ذاتی لہجے اور تلفط میں الفاظ کی صدا بندی کی ہے- خاص طور جن لوگوں کو دنیا کی بدیسی زبانوں کے الفاظ کے تلفظ کے سر پیر کا بھی پتا نہیں ان کے لئےیہ خصوصاً فائدہ مند ثابت ہوگی- --Abikan (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:38, 6 مئی 2015 (م ع و) http://www.forvo.com/languages/--Abikan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:12, 7 مئی 2015 (م ع و)

ہاں یہ شاندار ہے--«  عبید رضا » 06:41, 12 جون 2015 (م ع و)

Wikimania 2015 - India Booth

Hi Wikimedians,

Apologies for posting this text in English.

As you people might be aware, Wikimania 2015 which is going to be held in Mexico from July 14th to 19th. We, the Indian attendees at Wikimania, would like to represent Wiki Indic Community booth in the same. We are creating Leaflets and Posters for the community village at Wikimania 2015 to display in Wikimania 2015. We would like to invite you to gather the content and design(optional) for posters (Sample) and leaflets (Sample) about the Indic language project of your choice. We will take care of printing and displaying the posters/leaflets.

The maximum dimensions for your poster are 36 x 48 in (91.44 x 121.92 cm). We suggest using the A0 paper size, which is 33.11 x 46.81 in (~84 x 118 cm). The contents of the poster has to be in English. Posters and leaflets based on all Indic language Wikimedia projects are welcome. The design should be a media file uploaded to Wikimedia Commons. Please post the link to your content/design file on http://wiki.wikimedia.in/Wikimania_2015/Booth/Posters_Leaflets before 25th of June. In case if you face any issues please reachout to Dineshkumar Ponnusamy or Netha Hussain.

For guidelines regarding creating posters, please have a look at this link : https://meta.wikimedia.org/wiki/Grants:Learning_patterns/Posters_that_work

We look forward to receiving your posters/leaflets and displaying them while at Wikimania 2015!
Note: This is not a competition or contest, we expect at most 1 poster and 1 leaflet from each Community.

Thanks,
Indian Wikimania 2015 Participants

عید مبارک

تمام احباب کو عید مبارک۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:12, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

میری جانب سے بھی تمام اردو ویکی پیڈیا دوستوں کو عید کی خوشیاں مبارک۔- امید کہ اس فورم سے ہم ہمیشہ ایسے خوشی کے موقعوں پر پیامات بھیجتے رہیں گے-مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:00, 18 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

بقر عید مبارک

  • میری جانب سے سارے ساتھیوں کو عید کی مبارک باد۔

شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:00, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

توصیفی اعداد

اردو زبان میں توصیفی/ترتیبی اعداد لکھنے کا درست اور راجح املا کیا ہے؟ پانچواں یا 5واں؟ چودھویں یا 14ویں؟ یہاں ویکیپیڈیا میں اکثر لوگ 5واں طرز پر لکھ رہے ہیں، مضامین و زمرہ جات کے عناوین بن رہے ہیں، مثلا 14ویں دلائی لاما. احباب سے درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں راہ نمائی فرمائیں. :)  —خادم—  11:11, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

دونوں طریقوں سے ہی ٹھیک ہے۔ fifth پانچواں یا 5th سے 5واں۔ بہتر ہے کہ اردو میں ہی لکھا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:32, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)
درست تو دونوں ہیں، لیکن چودهویں، پانچواں... اس طرح اچها لگتا ہےIlyaskhorasani (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:50, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)
یہا اردو ویکیپیڈیا پر کون سا طریقہ استعمال کیا جائے؟ یکسانیت بھی برقرار رکھنا ہے۔ میری رائے پانچویں چودھویں جیسا لکھنے کی ہے۔ --:)  —خادم—  12:06, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)
میرے خیال سے اگر یہ ضرورت اہم قومی ، مذہبی ، سیاسی و بادشاہی شخصیات کے لیے ہے تو ۔ اس کے لیے نام کے آگے ڈیش - لگا کر اول ، دوم ، سوم کا طریقہ اپنایا جائے

_ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 13:28, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

عنوان میں یکسانیت طے کر لیں، زمرہ جات کو فوری لگانے کے لیے 5واں 6واں لکھنا فائدہ دیتاہے، اسی لیے میں نے چند بنائے،مگر ایک صارف نے کافی بحث کی تو میں نے اس کے بعد نا بنائے۔ بہرحال، ہمیں 5واں 6 واں نا لکھنا ہی بہتر ہے کہ، بلا وجہ بار بار صارفین بحث کریں گے۔البتہ اصولی صور پر پانچ ویں،سات ویں لکھنے بہتر ہے، مکر یہ غلط العام ایسا ہے جسے اب درسب مانا جاتا ہے، اب بھی عالمی اردو کانفرنس والے اسے ویں کو الک لکھتے ہیں۔ بہر حال یہ ایک الگ بحث ہے جس میں طول کی ضرورت نہیں، عنوانات اور زمرہ میں جہاں کہیں 5واں یا 5ویں آیا ہے انہیں بدل دیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:41, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

ویسے تو دونوں درست ہیں مگر زیادہ درست پانچواں ہے --محمد ذیشان خان 08:09, 3 اکتوبر 2015 (م ع و)

5واں یا 5ویں کی بجائے پانچواں اور پانچویں وغیرہ ہی مناسب لگتا ہے۔ ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 08:47, 3 اکتوبر 2015 (م ع و)
محترم دوستو! کارآمد باتیں زیربحث ہیں۔ پہلی مرتبہ شاملِ بحث ہورہا ہوں۔امید کہ مناسب رائے بھی پیش کرسکوں۔ سرِ دست 5 واں / پانچواں پر بات چل رہی ہے۔ میرے نزدیک دونوں اہم ہیں۔ ۱) عبارت میں تسلسل ہو تو پانچواں مناسب ہے۔ ۲) جدول میں اند راج کرنے کے لیے 5 واں ٹھیک ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:13, 3 اکتوبر 2015 (م ع و)

رائے شماری برائے اعطاء اختیارات edit interface

جیسا کہ احباب جانتے ہیں، کچھ دنوں سے فارسی ویکیپیڈیا کے ایک صارف ابراہیم (جو فارسی ویکیپیڈیا، کامنز اور ویکی ڈیٹا پر منتظم بھی ہیں) اردو ویکی کی بعض تکنیکی مسائل میں دلچسپی لے کر انھیں درست کر رہے ہیں، لیکن ان کے interface editor کے اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے ان تکنیکی صفحات میں ترمیم نہیں کر سکتے. انھیں یہ اختیارات دینے کے لیے یہ رائے شماری شروع کر رہا ہوں، کامیابی کے بعد مضیفین اس پر عمل کریں گے. محمد شعیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:11, 2 دسمبر 2015 (م ع و)

Thank you all for the trust you put in me. I hope to be helpful here :) ابراہیم (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:47, 2 دسمبر 2015 (م ع و)

خواهش میکنم --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:57, 2 دسمبر 2015 (م ع و)

تائید

تنقید

نتیجہ

مضیفین نے اس درخواست کو اس وجہ سے مسترد کر دیا کہ یہاں اردو ویکیپیڈیا میں یہ صارف گروہ موجود نہیں ہے۔ محمد شعیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:21, 3 دسمبر 2015 (م ع و)

رائے شماری برائے تخلیق مدون انٹرفیس گروہ

اردو ویکیپیڈیا میں ایک نئے صارف گروہ interface editor کی تشکیل کی ضرورت آن پڑی ہے، اس گروہ میں شامل صارفین میڈیاویکی نام فضا میں موجود صفحات میں ترمیم کر سکتے ہیں جن میں لازماً تکنیکی اور بعض حساس صفحات بھی شامل ہوتے ہیں۔ امید ہے احباب اپنی آراء سے نوازیں گے۔

تائید

تنقید

تبصرہ

  •   تبصرہ: کیا ضرورت ہے اس کی۔ ابھی ہمارے مضامین کی تعداد محدود ہے اس طرح مضامین کی تعداد میں منفی اثر پڑے گا۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:16, 4 دسمبر 2015 (م ع و)
  •   تبصرہ:

Translate from: English اس کی ضرورت کیوں ہے سي کيا فائدهه هوگا--Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53, 5 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اہم اور فیصلہ کن رائے شماری

درج ذیل گفتگو بند کردی گئی ہے اور جلد ہی وثق میں تبدیل کردی جائے گی۔

اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اردو دنیا کو جہاں دوسری شکایتیں ہیں وہیں ایک شکایت یہ بھی سامنے آئی کہ یہاں املا کی اغلاط بڑی تعداد میں موجود ہیں، ہم لوگ اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد تعداد کے ساتھ ساتھ جہاں معیار پر بھی توجہ دیں گے، اسی وقت ہم درستی املا پر بھی خصوصی توجہ دنیے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ نیز جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، اردو کے بہت سے الفاظ کے غلط املا بکثرت رایج اور متداول ہو چکے ہیں اور بالخصوص ویب پر اردو املا کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، اور دوسری جانب املا کے بہت سے معاملات میں محققین کا اختلاف پایا جاتا ہے، چنانچہ میری تجویز یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر املا کمیٹی، ترقّی اردو بورڈ کی املائی سفارشات کو نافذ کیا جائے جو دور حاضر اور اردو کے لسانی مزاج کو سامنے رکھ کر مرتب کی گئی ہیں، آپ احباب کی اس ضمن میں کیا رائے ہے؟ اگر کسی لفظ یا سفارش سے اختلاف ہو یا مزید کسی پہلو کی جانب اشارہ کرنا چاہیں تو براہ کرم ذیل میں موجود متعلقہ قطعات میں اپنا پیغام درج کریں۔
اطلاع: مذکورہ سفارشات کی ورڈ فائل یہاں سے ڈاؤنلوڈ فرما لیں۔ --:)  —خادم—  07:13, 22 دسمبر 2015 (م ع و)

تائید

  1.   تائید--فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:40, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  2.   تائید--اردو املا کی مذکورہ سفارشات پاک و ہند کے ممتاز علما و ماہر لسانیات نے تیار کیں ہیں۔ یہی املا آج کل رائج اور مستعمل بھی ہے۔ میں مذکورہ سفارشات کی اردو ویکیپیڈیا میں رائج کرنے کی تائید کرتا ہوں--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:44, 22 دسمبر 2015 (م ع و
  3.   تائید--ستدیپ گل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:43, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  4.   تائید----    10:00, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  5.   تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  6.   تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:28, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  7.   تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:31, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  8.   تائید--رحمت عزیز چترالی 15:03, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  9.   تائید--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:26, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  10.   تائید--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:19, 23 دسمبر 2015 (م ع و)
  11.   تائید-- شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:36, 23 دسمبر 2015 (م ع و
  12.   تائید--عثمان خان||تبادلہ خیال 00:23, 24 دسمبر 2015 (م ع و)
  13.   تائید----صارف:محمد ذیشان خان 12:02, 25 دسمبر 2015 (م ع و)

تنقید

تبصرے

یہ اچھا اقدام ہے۔ لیکن تمام الفاظ کے املا کے تعلق سے صرف ترقی اردو بورڈ کے اصول پر عمل کرنا نہیں چاہئے--فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:43, 22 دسمبر 2015 (م ع و)

محترم فیروز صاحب یہ سفارشات ترقی اردو بورڈ (موجودہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی) کی مرتب کردہ تو ضرور ہیں لیکن جیسا کہ مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں صاحبانِ لسانیات سے مشورہ کرکے مرتب کی گئیں ہیں۔ اگر آپ غور سے پڑھیں گے تو یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ املا دنیائے اردو میں پہلے سے مستعمل ہے، صرف اردو ویکیپیڈیا میں نافذ کرنے کے لیے اجازت درکار ہے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:52, 22 دسمبر 2015 (م ع و
ترقی اردو بورڈ یعنی قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی شائع کردہ 'املا نامہ' سے میں واقف ہوں۔ لیکن مجھے اس میں مذکور چند باتوں سے اختلاف ہے۔ اسی کا میں نے اظہار کیا ہے۔فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:02, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
فیروز صاحب اپنے خیالات کا تنقیدکے قطعہ میں کھل کر اظہار کریں تاکہ اگر کہیں نظر ثانی کی ضرورت پڑے تو کی جاسکے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:17, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
فیروز بھائی، جن الفاظ سے اختلاف ہو، اسے یہاں تحریر کر سکتے ہیں؟ اسی کے لیے تو یہ گفتگو شروع کی گئی ہے تاکہ جو نتیجہ نکھر کر سامنے آئے گا ہم لوگ اسے لاگو کر لیں گے۔ --:)  —خادم—  09:20, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
  • اختلافات:
  1. الفِ مقصورہ کے سلسلے میں کچھ الفاظ کے ساتھ روا رکھنے اور کچھ کے ساتھ پرہیز کرنے کی سفارش۔ مثلاً:لیلائے شب، دعوائے پارسائی
  2. تائے مدورہ کا التزام مثلاً: صلوٰۃ، زکوٰۃ وغیرہ
  3. ز اور ذ کی کشمکش۔ مثلاً:گزرنا، گذرگاہ
  4. نونِ غنہ 'ب ' سے پہلے آئے تو میم کا تلفظ
  5. ہائے مختفی غیر اردو الفاظ کے ساتھ نہیں لکھے جانے کی سفارش

فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:30, 22 دسمبر 2015 (م ع و)

  تبصرہ: بندہ ناچیز کو اختلاف ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو کے ہندی اور پاکستانی لہجوں کے کچھ جزوی فرق ہیں اور پاکستان میں یہ قومی زبان ہے اور ہندوستان کے لوگ خود کو اہل زبان جانتے ہیں اب اگر کسی لفظ پر اختلاف ہو جائے کہ جو ترقی اردو بورڈ کے مطابق تو ہو مگر مثال کے طور پر میرے مطابق صحیح نہ ہو اور میں بورڈ کے فیصلے کے خلاف دلائل بھی رکھتا ہوں تو مشکل کھڑی ہو جائے گی۔ اس لئے اردو ویکیپیڈیا کو اپنا لچک دار املائی منشور بنانا ہو گا۔ اور شدید اختلاف کی صورت میں یہاں موجود افراد جو اپنے تئیں املاء میں صاحب رائے ہیں فیصلہ کریں گے۔ آپ اس ترقی اردو بورڈ اور ادارہ فروغ قومی زبان دونوں کے سفارشات میں موجود اختلافات کو سامنے رکھ کر ایک ملفوق حکمت عملی کا تعین کر سکتے ہیں
مثال کے طور پر عرض کرتا ہوں میرا ایک اختلاف آئمہ کے املاء پر ہوا تھا اور یہاں زبردستی اس کو غلط (آ کی جگہ ہمزہ والی الف سے) ہی لکھا جا رہا ہے۔ حالانکہ یہ ایک مسلمہ امر ہے کہ اردو میں کسی بھی لفظ کے ابتداء میں ہمزہ نہیں آ سکتا--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:38, 22 دسمبر 2015 (م ع و)
علی نقی بھائی میں نے مذکورہ املا نامہ بغور پڑھا ہے، پاکستان میں یہ پہلے سے رائج ہے۔ اردو کتب ہوں یا اخبار و رسائل، ذرائع ابلاغ ہو یا تقاریر یہی املا پاکستان میں رائج ہے۔ --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:57, 23 دسمبر 2015 (م ع و)

  تبصرہ: ہندوستان میں ترقی اردو بورڈ نے املا نامہ کے طور پر سفارشات پیش کی ہیں وہ شعیب صاحب کی مد د سے ہمارے سامنے موجود ہیں اب اگر پاکستان کی میں پیش کی گئیں سفارشات بھی اگر دستیاب ہو جائیں تو معاملہ کو سمجھنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔ طاہر صاحب، عبید رضا صاحب ،امین اکبر صاحب یا عارف سومرو صاحب سے التما س ہے کہ وہ مطلوبہ مواد اپلوڈ کروائیں۔ بات ویکی پیڈیا کی ہے جس سے پروفسروں (اردوکے)کی کثیر تعداد ناواقف ہے اور واقفیت ہونے میں بہت تاخیر لگ سکتی ہے۔ جو بھی کرنا ہے وہ مٹھی بھر اردو ویکی پیڈین ہی کو کرنا ہے جن کی عمریں کم ہیں اور مختلف پیشوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ لیکن نئی تکنکی معاملات سے وہ بہت قریب ہیں۔ اردو ویکی املائی منشور (علی نقی صاحب نے عملی نکتہ کی جانب اشارہ کیا ہے) کے طور پر اردو ویکی پیڈیا اگر کوئی چیز پیش کرنے میں کامیا ب ہو جاتا ہے تو کیا کہنے۔ یات رہے دونوں ترقی بورڈ کی سفارشات تنقید کا شکار رہی ہیں۔اب جو بھی کام ہوگار ان پر ہوئی نتقیدات کو ذہن میں رکھ کر متفقہ رائے سے کیا جائے گا۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:18, 23 دسمبر 2015 (م ع و)

  تبصرہ: اعداد میں ہم 2015 کو ۲۰۱۵ پر ترجیح دے رہے ہیں تو "انہیں" اور "انھیں" میں ہمیں کسی ایک اور غالبًا اول الذکر کو ترجیح دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ رواں زبان جیسے "فلاں کے ذریعے" کو "فلاں کے ذریعہ" پر ترجیح دینا چاہیے۔ ایضًا ذمہ دار اور ذمے دار کے درمیان۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:38, 23 دسمبر 2015 (م ع و)

  تبصرہ:رائے شماری میں فیصلہ ہو جانے کے بعد اگر ہم ترقی اردو بورڈ کی سفارشات پر عمل پیرا ہوتے ہیں، تب بھی انہی سفارشات کی ابتدا میں موجود درج ذیل رہنما اصولوں کو ہمیں بھی اپنانا ہو گا اور نقی علی صاحب کے الفاظ میں لچکدار رویہ رکھنا ہوگا، رہنما اصول پیش خدمت ہیں:

  1. صحتِ املا کے جو اصول اب تک سامنے آ چکے ہیں، اور محتاط اہلِ قلم کے ہاں جن پر عمل بھی ہو رہا ہے، ان کو علمی، صوتی اور لسانیاتی نظر سے پرکھا جائے اور سائنٹفک طور پر منضبط و منظّم کر کے پیش کیا جائے۔
  2. اُردو کے صدیوں کے چلن اور رواج کو پوری اہمیت دی جائے اور استعمالِ عام کی روشنی میں ترجیحی صورتوں کا تعیّن کیا جائے۔
  3. املا میں کوئی تبدیلی ایسی تجویز نہ کی جائے جو اُردو کی علمی میراث، اس کی تاریخ، مزاج اور سماجی ضرورتوں کے نقطہ نظر سے نا قابلِ عمل ہو۔
  4. عربی فارسی سے ماخوذ اُردو ہماری لسانی میراث کا جزو بن چکے ہیں۔ انھیں کی بدولت ہزاروں الفاظ کی بیش بہا دولت ہمیں ودیعت ہوئی جو زبان کا جزوِ لاینفک ہے۔ اس سرمائے کا تحفّظ ہمارا فرض ہے۔
  5. عربی کے جو مرکبات، عبارتیں یا مکمل اجزا، اُردو میں مستعمل ہیں، انھیں اصل کی طرح لکھنا چاہیے۔
  6. املا کے اصولوں کا تعیّن کرتے ہوئے وسیع تر عام زبان پر نظر رکھی گئی ہے۔ محض شعری زبان پر نہیں (شاعری میں ضرورتِ شعری کے تحت لفظوں کو کبھی اشباع اور کبھی تخفیف کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، عام زبان میں لفظ کی متعیّنہ شکل ہی استعمال ہوتی ہے۔
  7. جہاں مروّجہ قاعدوں سے کوئی مدد نہیں ملی یا املائی انتشار حد سے بڑھا ہوا ہے، وہاں معیاری تلفّظ کی پیروی پر اصرار کیا گیا معیاری تلفّظ کو بنیاد بنانے سے ایسے بہت سے مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں۔
  8. سفارشات کو پیش کرنے میں قدیم علمِ ہجا سے بھی مدد لی گئی، اور جدید صوتیات و سماجی لسانیات سے بھی۔ اُردو ایسی پیچیدہ اور متنوع زبان ہے۔ کہ کسی ایک نقطہ نظر کو اپنا کر اس کے املا سے پورا پورا انصاف کرنا ناممکن ہے۔ چنانچہ وسیع تر طریقہ کار کو اپناتے ہوئے جہاں سے بھی جو روشنی مل سکتی تھی، لی گئی۔

درحقیقت یہ وہ اصول ہیں جو ہمیں بھی پیش نظر رکھنا ہوگا، ترقی اردو بورڈ کی سفارشات کو ترجیح دینے کا مقصد یہی ہے کہ یہاں لچک موجود ہے، آپ مکمل سفارشات کو بغور دیکھیں تو بیشتر سفارشات میں اس بات کو انتہائی اہمیت دی گئی ہے کہ کون سا املا رائج ہے، یعنی رواج اور چلن کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ چنانچہ جیسا کہ مزمل صاحب نے اشارہ کیا کہ ہم "انہیں" لکھیں یا "انھیں" تو اس صورت میں ہم ان سفارشات پر مکمل اعتماد کر سکتے ہیں جو اردو کے لسانی مزاج اور چلن دونوں کو بیک وقت پیش نظر رکھتی ہیں۔ جہاں تک بات ہے بعض تلفظ میں بھارت اور پاکستان میں اختلاف کی، تو میرے خیال میں یہ اختلاف زیادہ تر ہندی الاصل الفاظ میں رونما ہوگا، اور ہندی کے معاملہ میں تو ہندی کے اہل زبان کی رائے اہم ہونی چاہیے، تاہم اگر ایسا کوئی اختلاف سامنے آتا ہے تو صارفین موجود ہیں، رائے شماری کر لی جائے گی کہ چلن کیا ہے اور کسے اختیار کیا جانا چاہیے۔ میرے خیال میں ہمیں واقعی لچکیلا رویہ اختیار کرنا چاہیے مثلاً اگر کوئی املا ان سفارشات کے برخلاف اب رائج ہو چکا ہے اور قواعد و لسانی مزاج کے خلاف بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں ہمیں بلا تکلف ان سفارشات سے اختلاف کرتے ہوئے رائج املا کو ترجیح دنیا ہوگا، لیکن یہ بھی پیش نظر رہے کہ املائی انتشار اور غلط املا کا سد باب بھی ضروری ہے، اور یہی سد باب اس وقت پیش نظر ہے؛ لہذا جو مختلف فیہ الفاظ ہیں ان پر ہم مکمل گفتگو اور نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ :)  —خادم—  20:39, 23 دسمبر 2015 (م ع و)

شعیب بھائی کی بات بالکل صحیح ہے۔ ویکی املائی منشور کی تشکیل ہی بہتر حل ہے۔ اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ان دو اداروں کی سفارشات نیز 22 کے قریب املا کے موضوع پر لکھی گئی اہم کتب کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مفصل مباحثہ کے بعد کسی نتیجہ تک پہنچ جائیں۔
ان آٹھ رہنما اصولوں پر سوائے ایک کے (نمبر پانچ جو کہ جزوی طور پر غلط ہے) عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:28, 24 دسمبر 2015 (م ع و)
اس میں جزوی غلطی کونسی ہے؟ ان شاء اللہ ما شاء اللہ جیسی عربی تراکیب کو اسی طرح لکھا جائے گا. :)  —خادم—  05:11, 24 دسمبر 2015 (م ع و)
علاحدہ عربی کے تین الفاظ پر مشتمل ہے۔ علی+حد+ہ نیز وغیرہ بھی سہ گانہ ہے و+غیر+ہ اسی طرح بحمد اللہ اور منجملہ، منجانب ہیں۔ یہ تمام اور ان جیسے کچھ دیگر الفاظ اردو میں غلط املاء ہوتے ہیں (ان کی صحیح املا مع حمد اللہ، من جلمتہ اور من قِبَل ہے) یہ تو قصہ ہے عربی کا اور جو حال فارسی تراکیب اور ترکی کا ہے وہ بہت ناگفتہ بہ ہے مثال کے طور پر بے کے سابقے سے جتنے الفاظ فارسی سے آئے ہیں اب وہ اردو میں ارتجال پا گئے ہیں فارسی میں بے ہے ہی نہیں بی ہے اور اسی طرح جو مرکب الفاظ آمیزے ہیں مختلف زبانوں کے جیسے ناگفتہ بہ (آدھا فارسی آدھا عربی) جیسے الفاظ ان میں یہ قاعدہ استعمال نہیں کیا جاسکتا اور اصل کے مطابق لکھنا غلط اور غیر فصیح ہو گا، انہیں اردو چلن کے مطابق ہی لکھنا چاہیے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:54, 24 دسمبر 2015 (م ع و)
اسی لیے سفارشات میں ایسے الفاظ کو رائج املا سے لکھنے کی سفارش موجود ہے اور یہی بہتر معلوم ہوتا ہے، مثلاً علاحدہ کو علیحدہ لکھنا غیر مرجح قرار دیا ہے۔ :)  —خادم—  08:25, 24 دسمبر 2015 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── ویکی املائی منشور کا مسودہ ملاحظہ فرمائیں۔ :)  —خادم—  13:30, 24 دسمبر 2015 (م ع و)

بہت اچھے شعیب بھائی آپ کے اسی مضمون کو ایک لاکھواں مضمون ہونا چاہیے آپ بقیہ مواد میرے ریتخانہ سے اٹھا سکتے ہیں۔ بقیہ احباب سے گزارش ہے اس اہم ترین کام میں اسی مضمون ویکی املائی منشور کا مسودہ کے تبادلہ خیال پر جس لفظ پر بحث ضروری ہے کریں۔ اور اس بہترین کام کے لئے خلوص کے ساتھ اپنی خاص توجہ اور قیمتی وقت عنایت فرمائیں۔ میں ویکی املائی منشور کا حامی ہوں جو ویکی اردو کے استقلال کی علامت ہے اور ترقی اردو بورڈ کی سفارشات کو اس منشور کی بنیاد بنانے کی حد تک تسلیم کرتا ہوں لیکن ان سفارشات کو مکمل طور پر ویکیپیڈیا میں لاگو کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:22, 24 دسمبر 2015 (م ع و)
بہت خوب شعیب بھائی۔ میرے خیال میں اب کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ آپ نے مذکورہ املا نامہ کو املائی منشور میں سمو کر بہت اعلیٰ کام کیا ہے۔ یہی بہترین املا ہے جو اب تک ہم پڑھتے اور لکھتے آئے ہیں۔ جنہیں علامہ اقبال، گوپی چند نارنگ، فیض، ڈاکٹر سلیم اختر، شمس الرحمان فاروقی، ڈاکٹر جمیل جالبی، شان الحق حقی، مستنصر حسین تارڑ، احمد فراز، عطاءالحق قاسمی، خدیجہ مستور، شفیق ارحمان، حجاب امتیاز علی، سعادت حسن منٹو،انتظار حسین، ڈاکٹر محمد حسن عسکری، ڈاکٹر احسن فاروقی، امجد اسلام امجد، افتخار عارف، سید محمد اشرف، قرۃالعین حیدر، عبداللہ حسین ودیگر نے اپنی تحریریں میں استعمال کیا ہے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:01, 26 دسمبر 2015 (م ع و)

  تبصرہ: اپنی لکھی ہوئی غلط بات کو تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے اس کی غیر موجودگی میں سب لا حاصل ہو گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:04, 28 دسمبر 2015 (م ع و)

اختلاف کے احترام کا حوصلہ رکھیں۔ طبع دوم کے فرق اور ضرورت کو دیکھ کر اندازہ کر لیں۔ علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:59, 28 دسمبر 2015 (م ع و)

نتیجہ

جملہ صارفین کی متفقہ آرا پر عمل کرتے ہوئے ترقی اردو بورڈ کی سفارشات املا کو اردو ویکیپیڈیا پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، تمام احباب سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تحریروں میں ان سفارشات کی پیروی فرمائیں۔ :)  —خادم—  10:57, 31 دسمبر 2015 (م ع و)


20 دسمبر کو حیدرآباد میں ہونے والے ویکی میل ملاپ کی روداد

دوستو! جیساکہ اس صفحہ منصوبہ میں عرض کر چکا تھا، 20 دسمبر کو حیدرآباد کی مشہور عمارت گولڈن تھریشولڈ میں ویکی پیڈینز کا ایک عمومی (بلا لحاظ زبان) اجلاس منعقد ہؤا۔ اس اجلاس کی خبر تیلوگو اخبارات ساکشی اور آندھر جیوتی میں ہوئی تھی، چنانچہ اخبار کا ایک تراشہ یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے منظر و پس منظرکے بارے میں کچھ معلومات آپ حضرات کو فراہم کرنا چاہوں گا۔

گولڈن تھریشولڈ بھارت کی تحریک آزادی سے جڑی بے باک خاتون سروجنی نائیڈو کی قیام گاہ تھی۔ یہ اب یونیورسٹی آف حیدرآباد کی شاخ کا کام دیتی ہے۔ اصل جامعہ گچی باؤلی میں ہے جو کہ شہر کے انتہائی کونے پر ہے۔ چونکہ احاطہ نسبتًا محدود ہے، اس لیے یہ کیمپس فنون لطیفہ، ڈراموں، پینٹنگ وغیرہ کے کوسس ہی کی تعلیم دیتا ہے۔

گولڈن تھریشولڈ تیلوگو ویکیپیڈیا کی بیٹھکوں کا اہم مرکز بن گیا ہے۔ یہاں مہینے میں کم از کم دو بیٹھکیں ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے کچھ اساتذہ، شہر کے دیگر مدرسین، لائبریرئین، ڈاکٹر، انجینئر اور طلبا ان اجلاسوں میں شریک ہوکر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ قریب قریب ایسا ہی ایک مرکز وشاکھا پٹنم کا ایک انجینئرنگ کالج بن چکا ہے۔ حیدرآباد ہی میں ایک مرکز چَیتَنیا بھارتی انجینئرنگ کالج میں بنانے کی کوششیں چل رہی ہیں۔ یاد رہے کہ حیدرآباد اور وشاکھا پٹنم پچھلے سال تک ایک ہی متحدہ ریاست آندھرا پردیش کا حصہ تھے۔ اب یہ دو جداگانہ ریاستیں بن چکے ہیں۔ مگر دائرہ کا فی محدود ہے۔ اس کے علاوہ بنگلور میں جہاں کچھ عرصہ پہلے میں کر رہا تھا، وہاں پر بھی تیلوگو ویکیپیڈینزمنصوبہ بند ملاقاتیں کرتے ہیں، حالانکہ وہ وہاں ایک لسانی اقلیت ہیں۔

اب روداد کے اصل موضوع پرآتا ہوں۔

  1. اجلاس کی پہلی نشست باہمی تعارف کی تھی۔ حاضرین کی تعداد پچیس افراد پر مشتمل تھی۔ ان میں کہنہ مشق ویکیپیڈین بھی تھے اور نووارد بھی تھے۔ تیلوگو کے بھی تھے اور انگریزی کے بھی۔ مگر اردو ہندی سے وابستہ صرف میں ہی تھا۔
  2. اجلاس کی پہلی نشست کروپال کسیپ کی تھی جو اس ایوینٹ کے آرگنائزر تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ مزید اجلاسوں کا شہر میں انعقاد ہو گا جن میں اگلے سال جنوری میں ویکیپیڈیا کے آغاز کے پندرہ سال منائے جائیں گے۔
  3. پون سنتوش نام کا ایک بائیس سالہ نوجوان کئی پروگراموں کی روداد پیش کیا تھا جو تیلوگو ویکیپیڈیا اور ویکیپیڈیا انڈیا کے توسط سے پیش آئے۔ ان سے چند اس طرح تھے:( ۱ ) باہمی رابطوں کے لیے تیلوگو ویکیپیڈیا والوں کی کوششیں۔ (۲) تیلوگو فوٹو واک: ایک پروگرام جس کے تحت چند ساتھی کوئی آندھراپردیش / تلنگانہ کے مقام پر جاکر تصاویر لیتے ہیں کا العام پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ (۳) سماجی منصوبہ جس میں گھومنے پھرنے والوں کو تصاویر لینے اور العام پر اپلوڈ کرنے کی افزائی شامل ہے۔ (۴) کمیونٹی فیصلے کہ مضامین کا حجم کتنا ہو۔ (۵ ) مشینی ترجمے کے بارے میں تیلوگو ویکیپیڈیا کی پالیسی۔ (۶) ”کوماراجو لکشمن راؤ ویکیمیڈیا پوراسکرام“(KLRWP ایوارڈ) جس کے تحت ہرسال بہترین تیلوگو ویکیپیڈینز کو دس ہزار روپیے انعامی رقم، توصیفی سند اور ممنٹو دیے جاتے ہیں۔ (۷) حالیہ ویکی لوز فوڈ مقابلہ جس میں بھارت سے دس ہزار تصاویر العام پر اپلوڈ کی گئی تھی اور جس میں تیلوگو والوں نے بھی کافی جوش دکھایا۔
  4. یوحان تھامس نے ویکیمیڈیا انڈیا کا تعارف پیش کیا اور اس کی سرگرمیوں کو بتایا۔ اسی طرح سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی ایکسس ٹو نالج (سی آئی ایس اے ٹو کے) کا بھی جو منظم انداز میں ویکیپیڈیا کمیونیز کی مدد کرتے ہیں۔
  5. سی آئی ایس اے ٹو کے کا گزارشی صفحہ یہاں ہے: https://meta.wikimedia.org/wiki/CIS-A2K/Requests ۔ اس صفحے کے ذریعے بھارت کی کسی بھی ویکی میڈیا پروگرام کے لیے مدد کی درخواست پیش کی جاسکتی ہے۔ اردو ویکی پیڈیا صارفین بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
  6. یوحان تھامس نے انفراسٹرکچر اسکالرشپ کی ایک اہم بات بتائی ہے۔ اس کے ذریعے بھارت کے صارفین مختلف سہولیتوں کے لیے مثلاً ایک سالہ انٹرنیٹ سرویس، اسکینر، لیاپ ٹاپ، پرنٹر، تحقیقی کتب وغیرہ کے لیے مدد طلب کی جاسکتی ہے۔ مگر مدد کے کمیونٹی کی تائید کی ضرورت ہے جو دیوان عام یا کوئی منصوبہ صفحہ پر ہو۔ بھارتی صارفین اس صفحہ کا خاص طور پر ملاحظہ فرماسکتے ہیں: http://wiki.wikimedia.in/Equipment_Lending_and_Community_Support
  7. اس کے علاوہ ویکیمیڈیا کی رکنیت پر بھی گفتگو ہوئی (جو کہ مذکورہ بالا امداد کے لیے لازمی شرط نہیں ہے)۔ رکنیت کی تفصیلات یہاں ہے: http://wiki.wikimedia.in/Join_us
  8. یوحان ہی سے پتہ چلا کہ 2016 میں دوسرا کل ہند ویکی کانفرنس منعقد ہوگا۔ اس کے لیے ناسک اور چندی گڑھ میں سے کوئی ایک شہر طے ہوگا۔ غالبًا ناسک چنا جائے تو شعیب بھائی نزدیکی کی وجہ سے ہماری نمائندگی کرپائیں گے۔ مگر چندی گڑھ کے انتخاب کی صورت میں ہمیں سوچنا پڑے گا کہ وہاں کون جا سکتا ہے۔
  9. ایشیائی مہینے اور اس میں مختلف زبانوں کی شرکت پر بحث ہوئی۔ پتہ چلا کہ ایڈیس وینگ جو اصل کوآرڈینیٹر ہیں، انہوں نے ویکیمیڈیا انڈیا سے کوئی ربط ہی نہیں کیا۔ جب وہ ربط کریں گے تو انڈیا اور دیگر ملحقہ شرکاء (Participating affiliates) انعامی پوسٹ کارڈز بھیجیں گے اور ان ہی ممالک کے کارڈز میں سے لاٹری سے ہر انعام یافتہ شخص کو کم سے کم پانچ کارڈز ملیں گے۔ چونکہ ابتدائی کاروائی ہی ابھی شروع نہیں ہوئی، اس لیے اس میں کافی وقت درکار ہو سکتا ہے۔ اگر مجھ سے اس تاخیر کے دوران اردو ویکیپیڈیا کے صارفین ربط کریں تو اولاً میں یہ صورت حال بتادوں گا۔ اگر اس کے باوجود کوئی جلدی چاہے تو ایک صورت ویکیمیڈیا انڈیا سے مدد کی گزارش ہوسکتی ہے۔ دوسری صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ چونکہ میں نے مقامی آرگنائزر کی ذمے داری لی تھی، اس لیے میں اپنے خرچ پر متعلقہ صارف کے پتے پر اپنے ملک کی تہذیب دکھانے والے پوسٹ کارڈز بھیجوں۔ اسپین کی یادگار عمارتوں پر ترمیمی مہم میں عالمی سطح پر میں تیسرے نمبر پر آیا تھا۔ یہ نتیجہ نومبر 2014ء کی بات ہے۔ مگر ابھی تک مجھے کچھ انعام نہیں ملا۔ ملاحظہ ہو میرا میٹا کے تبادلہ خیال کے اس وثق کا یہ قطعہ https://meta.wikimedia.org/wiki/User_talk:Hindustanilanguage/Archive_3#Monuments_of_Spain_Challenge میں نہیں چاہوں گا کہ ایسے معاملوں میں ہمارے صارفین بد دل ہوں یا خفا ہوں۔
  10. اردو ویکیپیڈیا کے متعلق میں نے خاص اپیل کی۔ وہ یہ تھی کہ حالانکہ اردوملک کے کونے کونے میں پھیلی ہے مگر اکثر تعلیم اور روزگار سے محروم ہے۔ اس وجہ سے میں چاہ کر بھی لوگوں کو اردو ویکیپیڈیا پر لانے کے اپنے مقصد میں بہت کم کامیاب رہا۔ کنڑا کے فعال ویکیپیڈین اوم شیو پرکاش کی مدد سے میری جان پہچان محمد یوسف بیدری سے ہوئی تھی۔ ان سے ویکیپیڈیا پر اور فیس بک پر تبادلہ خیال ہؤا۔ وہ کچھ وقت تک بہت متحرک بھی رہے اور مجھ سے بیدر میں اردو ویکیپیڈیا پروگراموں کے انعقاد کی بات بھی کیے تھے۔ مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ اگلے سال یہ منصوبے روبعمل ہوں گے۔ میں نے کہا کہ اگر اس طرح کی دلچسپی رکھنے والی شخصیات سے حاضرین ملیں تو مجھے مطلع فرمائیں تاکہ میں بھارت میں بھی اردو ویکیپیڈیا کے لیے کام کرسکوں۔
  11. دوپہر کے اجلاس میں انگریزی اور تیلوگو ویکیپیڈیاؤں کی ترامیم کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ حاضرین کے سوالات اور مشکلات کو حل کرنے پر بات ہوئی۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:32, 26 دسمبر 2015 (م ع و)

محترم مزمل بھائی ! اس طرح کوئی پروگرام اردو وکی کے لئے بھارت میں خصوصاً جنوبی ہند میں منعقد کیا جائے۔ میں چونکہ کیرلا سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے مجھے جنوبی ہند میں اس قسم کے پروگراموں میں آپ کا ساتھ دینے کے مواقع میسر ہوں گے۔فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:24, 28 دسمبر 2015 (م ع و)

چند تجاویز

  • اردو وکیپیڈیا کو اسکول سے جوڑنا
  1. اِس کے لئے ایک ریاست کو منتخب کیا جائے اور اس ریاست کے ایسے اسکول کو منتخب کریں جہاں اردو تعلیم کا انتظام اعلیٰ ثانوی تک ہو
  2. اُن اسکولوں میں ہر تین ماہ میں ایک وکی تعلیمی کیمپ منعقد کیا جائے
  3. اس غرض کے لئے قریب کے وکیپیڈینز کو ذمہ داری سونپی جائے

فیروز اردووالا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:04, 28 دسمبر 2015 (م ع و)

فیروز صاحب کی رائے مناسب اور معقول ہے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:15, 28 دسمبر 2015 (م ع و)
راقم نے آپ کی مکمل روداد پڑھی۔ خوشی ہوئی کے اردو ویکیپیڈیا کے صارفین بھارت میں فعال ہیں میل ملاپ رکھے ہوئے ہیں۔ آپ نے مذکورہ ملاپ جن باتوں کی طرف اشارہ کیا وہ اہمیت کی حامل ہیں۔ اس کے علاوہ گولڈن تھریشولڈ حیدرآباد دکن کی تاریخی عمارت آپ حضرات نے اس میلاپ کے لئے چنی وہ بھی انتہائی اہم ہے۔ جس کے لئے آپ اور دوسرے ویکیپیڈین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میری رائے صرف اتنی ہے کہ یہ میل میلاپ جاری رہنا چاہئے اور ویکیپیڈیا کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے جو بھی تجاویز کے لئے وہاں طے ہوں آپ اردو ویکیپیڈیا پر لائیں تاکہ ان تجاویز پر رائے شماری کے بعد عمل درآمد کیا جاسکے۔ آپ کو کامیاب بیٹھک پر مبارک باد ہو--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:31, 28 دسمبر 2015 (م ع و)
فیروز صاحب میں شاید آپ سے کبھی ملا نہیں ہوں، مگر اس ویکی پروگرام کے دوران مجھے آپ کی یاد انفراسٹرکچر اسکالرشپ کے موضوع کے ساتھ آئی کہ آپ جیسے تحقیقی صفت لوگ کتابیں یا کچھ اور مواد جو ویکی ترامیم میں معاون ہو، ویکیمیڈیا انڈیا سے حاصل کریں۔ ایک سالہ انٹرنیٹ، اسکینر، لیاپ ٹاپ اور کئی دوسری چیزیں اگر کمیونٹی کی تائید سے دوسرے لوگ حاصل کرتے ہیں، تو بھارتی اردو ویکیپیڈینز کو بھی ملنا چاہیے۔ چونکہ سنجری صاحب علاقائی اعتبار سے آپ سے نزدیک ہیں، اس لیے مجھے امید ہے کہ اس علاقے کے ویکی پروگراموں میں آپ سے زیادہ ربط اور تال میل کرسکتے ہیں۔
سومرو صاحب، چونکہ اردو آپ کے ملک کی قومی زبان ہے، اس لیے اگر آپ گولڈن تھریشولڈ کی طرح کوئی ویکی سرگرمیوں کا مرکز اپنے ملک میں قائم کریں اردو اور دیگر پاکستانی زبانوں کے ویکیپیڈیا صارفین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
طاہر بھائی، آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09, 28 دسمبر 2015 (م ع و)