پنجابی پکوان
پنجابی پکوان خطۂ پنجاب کے بھارتی اور پاکستانی علاقوں کے کھانوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ یہ کھانا پکانے کے مقامی طریقوں کے حوالے سے ایک خاص روایت کا تسلسل ہے۔ اس کی ایک خاص شکل تندوری ہے جو اب بھارت کے دوسرے حصوں، برطانیہ، کینڈا اور دنیا کے بہت سے ممالک میں بھی مقبول ہے۔
عمومی پکوان
ترمیمناشتا
ترمیممختلف علاقوں میں رواج کے حساب سے ناشتا میں مختلف طرح کی اشیا ہوتی ہیں۔ مسالے میں بھنے چنے، چھولے، پراٹھا/پراٹھا، حلوا پوری،[1] بھٹورا، فالودہ، ملائی والا دودھ، امرتسری لسی، مسالا چائے، چائے، امرتسری کلچہ، Phainis، دہی بڑا، دہی، کھوا، پایا، پراٹھا جیسی ہلکی اور بھاری غذا سے ناشتے کیے جاتے ہیں۔
بالائی پنجاب پاکستان میں لاہوری قتلمہ ناشتے میں مشہور ہے۔[2]
گوشت
ترمیمپولٹری، بھیڑ اور بکری کا گوشت کی کھپت، سور یا گائے کے گوشت سے زیادہ ہے۔
بھارپی پنجاب میں گائے کا گوشت مذہبی وجوہات کی بنا پر نہیں کھایا جاتا، جبکہ سور کا گوشت پاکستانی پنجاب میں ممنوع ہے۔
- بریانی:[3]دنبے، مرغی اور گوشت کی دیگر مختلف اقسام۔
- کباب: دنبے یا گائے کے گوشت کے قیمے سے بنائے جاتے ہیں، جو عموما نان کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔
- قیمہ : دنبے یا گائے کے گوشت کو باریک کوٹ/کچل کر بنایا جاتا ہے، جو عموما نان کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔
- بھیڑ کا گوشت : بشمول روگن جوش، بھنا گوشت،[3] کڑاہی گوشت، ران گوشت، دال گوشت، ساگ گوشت، نہاری، پائے کا شوربا
- شامی کباب، چکن کڑاہی، امرتسری تندوری چکن،[3] پنجابی کڑھی،[4] مکھن چکن,[3] مرغ تکہ، پائے غذا)۔
پکانے کے طریقے
ترمیمپنجابی پکوان کی تیاری میں، روایتی اور جدید دونوں طریقے ہی سے کھانا پکاجاتا ہے۔ روایتی چولھا اور پنجابی کھانا پکانا کے لیے اوون میں اے ستعمال کیا جاتا ہے:
- پریشر ککر بھی استعمال کیا جاتا ہے
- پنجابی بھٹی (ایک معمار تندور کی شکل)
- تندور (تندوری چکن، نان، روٹی پکانے کے لیے)
- توا (روٹی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے)
ٙچگ
مٹھائیاں اور میٹھا
ترمیمپنجابی کھانے کی مختلف اقسام ہیں میٹھا اور میٹھائی جس میں شامل ہیں:
- امرتسری جلیبی[3]
- برفی
- گڑ: گنے کے رس سے بنایا جاتا ہے۔
- کھیر[5]
- کھویا
- قلفی، ایک آئس کریم-کی طرح کی میٹھی چیز
- لڈو
- مالپوا[3]
- ربڑی[3]
- سوجی سے بنا میٹھا:[6] حلوہ[3]
- شیر خرما
کھچڑی
ترمیمکھچڑی چاول اور دال کی ڈش ہے[7] پنجاب میں کبھی کبھار ھچڑی باجرے , لوبیا اور چنوں سے بھی بنائی جاتی ہے۔لیکن زیادہ تر چاول اور مسور دال یا مونگ سے بنی کھچڑی کھائی جاتی ہے۔
پنیر (تازہ کاٹیج پنیر)
ترمیمشاہی پنیر,کھویا پنیر، امرتسری پنیر ، مٹر پنیر (ہری مٹر کے ساتھ پینر) ، پنیر پراٹھا پنجابی ثقافت کا حصہ ہیں۔
پنجیری
ترمیمپنجیری شمالی ہندوستان کا روایتی میٹھا ہے [8] یہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے [9] جس میں بادام ، اخروٹ ، پستے ، خشک کھجور ، کاجو , گوند مکھانے،کھوپرا،چینی اور سونف کے بیج کی ایک بڑی مقدار میں ڈالے جاتے ہیں
لیموں
ترمیممختلف قسم کے سالن میں لیموں کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں چنے ، مٹر ، سرخ دال ، مونگ دال اور کالے چنے شامل ہیں۔ لیموں کو اکیلے یا مرکب میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [10] و29 و و30 و [11]
مشروبات
ترمیمپنجاب میں مختلف قسم کے مشروبات پسند کیے جاتے ہیں۔ کچھ میں دودھ اہم جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے جیسے لسی اور مکھن کا دودھ۔ ۔بھینس دودھ پر مبنی مصنوعات پنجاب میں بہت عام ہیں۔آم کی لسی [12] [13] آم کا ملک شیک اس کی بہترین مثالیں ہیں [14] [15] دوسرے مشروبات سبزیوں اور پھلوں سے حاصل کردہ جوس ہیں جیسے تربوز کا شربت بہت پسند کیا جاتا ہے [16] آلو بخارے اور املی کا شربت موسم گرما کے دوران بہت پسند کیا جاتا ہے ستو ایک روایتی شمالی ہندوستانی مشروب ہے جو پنجاب میں بہت ستعمال کیا جاتا ہے۔ستو جو کے دانے بھون کر بنا یا جاتا ہے [7]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Khana Pakana : Halwa Puri آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khanapakana.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ "Lahori Katlama Recipe"۔ kfoods.com۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ Know your state Punjab by gurkirat Singh and Anil Mittal Airhunt Publications ISBN 978-9350947555
- ↑ :Yogurt curry
- ↑ "BBC – Food – Recipes : Indian rice pudding (kheer)"۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-21
- ↑ "Suji Ka Halwa"۔ food.ndtv.com۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-21
- ^ ا ب Alop ho riha Punjabi virsa by Harkesh Singh Kehal Pub Lokgeet Parkashan آئی ایس بی این 81-7142-869-X
- ↑ Narayanan, Vasudha (2 جون 2020). The Wiley Blackwell Companion to Religion and Materiality (انگریزی میں). John Wiley & Sons. ISBN:978-1-118-66010-2.
- ↑ Rani Devalla۔ "Traditional Punjabi dish for pregnant women"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-21
- ↑ "Punjabi Dal Tadka recipe - Tarka Daal Fry with Masoor Recipe - Chef In You"۔ 2014-12-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-21
- ↑ Maah Daal : Maah Daal
- ↑ "Mango Lassi"۔ Simply Recipes۔ 10 نومبر 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-21
- ↑ Kalsi, Sewa Singh (1992) The evolution of a sikh community in Britain: religious and social change among the sikhs of Leeds and Bradford. Community Religions Project Department of Theology and Religious Studies, University of Leeds [1]
- ↑ "chaas recipe or buttermilk recipe, how to make salted chaas recipe"۔ 22 مارچ 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-19
- ↑ dassana amit۔ "pudina chaas recipe, how to make pudina chaas - flavored buttermilk"۔ Veg Recipes of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-12-21
- ↑ "Watermelon Juice Recipe, How to Make Watermelon Juice Recipe"۔ Veg Recipes of India۔ 10 اپریل 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-29
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر پنجابی پکوان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- پنجابی کھانے۔ پاکستان اور بھارت کی ثقافت