چودہویں صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی
اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی |
چودہویں صدی عیسوی 1301ء–1400ء تقریباً ربیع الثانی 700ھ تا ربیع الثانی 802ھ تک محیط ہے۔
1301ء تا 1310ء
ترمیم- 1301ء: سلطانِ بنگال رکن الدین کیکاؤس فوت ہوا۔ شمس الدین فیروز شاہ تخت نشیں ہوا۔ وہ 1322ء تک حکمران رہا۔
- 8 اپریل 1302ء: امیر غرناطہ ابو عبداللہ محمد دوم الفقیہ کا اِنتقال ہو گیا۔ اُس کا بیٹا ابو عبداللہ محمد سوم تخت نشیں ہوا۔
- 1308ء: 18 جنوری— سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ جلال الدین جہانیاں جہاں گشت اوچ میں پیدا ہوئے۔
- 1310ء: علاء الدین خلجی نے دکن فتح کر لیا۔
1311ء تا 1320ء
ترمیم- 1316ء: 4 جنوری—علاء الدین خلجی انتقال کرگیا۔ شہاب الدین عمر شاہ خلجی سلطان دہلی بن گیا۔
- 1316ء: 13 اپریل— شہاب الدین عمر شاہ خلجی انتقال کرگیا۔
- 1316ء: 14 اپریل— قطب الدین مبارک شاہ خلجی سلطان دہلی کی حیثیت سے تخت نشین ہوا۔
- 1316ء: مئی— ناصر الدین خسرو خان سلطان دہلی کی حیثیت سے تخت نشین ہوا۔
1321ء تا 1330ء
ترمیم- 1321ء: 8 ستمبر— غیاث الدین تغلق نے ناصر الدین خسرو خان کو معزول کرتے ہوئے سلطنت دہلی کی زمام اپنے ہاتھوں میں لے لی۔ تغلق خاندان برسر حکومت آگیا۔
- 1321ء: اکتوبر— غیاث الدین تغلق نے ناصر الدین خسرو خان کو قتل کروا دیا۔
1331ء تا 1340ء
ترمیم- 1336ء: 13 دسمبر— ملتان کے مشہور صوفی بزرگ شاہ رکن عالم 85 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔
1341ء تا 1350ء
ترمیم1351ء تا 1360ء
ترمیم1361ء تا 1370ء
ترمیم- 1361ء: 30 جولائی— علامہ بدرالدین العینی پیدا ہوئے۔
1371ء تا 1380ء
ترمیم1381ء تا 1390ء
ترمیم- 1384ء: 3 فروری— سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ جلال الدین جہانیاں جہاں گشت اوچ میں 76 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔