تیرہویں صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی
اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی |
تیرہویں صدی عیسوی 1201ء–1300ء تقریباً 597 ہجری تا 699 ہجری پر محیط ہے۔
1201ء - 1210ء
ترمیم- 1202ء: محمد بن بختیار خلجی نے بنگال کے کثیر علاقوں کو فتح کر لیا۔
- 11 فروری 1203ء: سلطان سلطنت غوریہ غیاث الدین محمد غوری نے ہرات میں وفات پائی۔ شہاب الدین غوری جانشین ہوا۔
- 1204ء: شہاب الدین غوری نے غز ترکوں کو شکست دی۔
- 15 مارچ 1206ء: سلطان شہاب الدین غوری کو ضلع جہلم میں شہید کر دیا گیا۔
- 20 جون 1206ء: سلطان قطب الدین ایبک لاہور میں بحیثیت سلطان سلطنت دہلی تخت نشیں ہوئے۔
- 1210ء: نومبر/دسمبر– سلطان قطب الدین ایبک لاہور میں چوگاں کھیلتے ہوئے زخمی ہونے کے باعث فوت ہو گئے۔آرام شاہ سلطان دہلی بن گیا۔
1211ء - 1220ء
ترمیم- 1211ء: مئی— التتمش نے آرام شاہ کو شکست دے کر خود سلطان دہلی بن گیا۔
1221ء - 1230ء
ترمیم- 5 اکتوبر 1225ء: عباسی خلیفہ الناصر لدین اللہ فوت ہوا۔ الظاہر بامر اللہ عباسی خلیفہ بنا۔
- 10 جولائی 1226ء: عباسی خلیفہ الظاہر بامر اللہ فوت ہو گیا۔ المستنصر باللہ عباسی خلیفہ بنا۔
- 1223ء: 28 اکتوبر — فقہ حنبلی کے عالم شیخ الاسلام ابن قدامہ 79 سال کی عمر میں دمشق میں فوت ہوئے۔
1231ء - 1240ء
ترمیم- 15 اگست 1231ء: خوارزمی سلطان جلال الدین مینگوبردی فوت ہوا۔
- اگست 1231ء: خوارزمی سلطان جلال الدین مینگوبردی کی وفات پر خوارزم شاہی سلطنت ختم ہو گئی۔
- 1234ء: 25 ستمبر— سلسلہ سہروردیہ کے بانی شیخ شہاب الدین عمر ابوحفص سہروردی بغداد میں 89 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔
- 1236ء: 15 مارچ — ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ کے بانی معین الدین چشتی اجمیر میں فوت ہوئے۔
- 1236ء: 28 اپریل — خاندان غلاماں دہلی کے تیسرے سلطان التتمش کا دہلی میں انتقال ہوا۔ رکن الدین فیروز شاہ سلطان دہلی بنا۔
- 1236ء: 10 نومبر— رکن الدین فیرز شاہ کی معزولی کے بعد رضیہ سلطان سلطان دہلی بن گئی۔
- 1240ء: 13 اکتوبر— رضیہ سلطان کو قتل کر دیا گیا۔ معز الدین بہرام شاہ سلطان دہلی بن گیا۔
1241ء - 1250ء
ترمیم- 1242ء: 10 مئی— معز الدین بہرام شاہ کو بحیثیت سلطان دہلی معزول کر دیا گیا۔ علاؤ الدین مسعود شاہ سلطان دہلی بنا۔
- 5 دسمبر 1242ء: عباسی خلیفہ المستنصر باللہ فوت ہوا۔ المستعصم باللہ عباسی خلیفہ بنا۔
- 1245ء: 10 جون— علاؤ الدین مسعود شاہ انتقال کرگیا۔ ناصر الدین محمود شاہ سلطان دہلی بن گیا۔
- 31 جولائی 1250ء: عزالدین ایبک مملوکی سلطان بن گیا۔
1251ء - 1260ء
ترمیم- 1251ء: 24 نومبر— ملتان کے مشہور صوفی بزرگ شاہ رکن عالم پیدا ہوئے۔
- 20 فروری 1258ء: ہلاکو خان کے تاتاری فوجیوں نے آخری خلیفہ عباسی المستعصم باللہ کو قالین میں لپیٹ کر ڈنڈے مار مار کر زخمی کر دیا جس سے خلیفہ کی موت واقع ہو گئی۔
- نومبر 1259ء: سیف الدین قطز مملوکی سلطان بن گیا۔
- 24 اکتوبر 1260ء: الملک الظاہر رکن الدین بیبرس بندقداری مملوکی سلطان بن گیا۔
1261ء - 1270ء
ترمیم- 1262ء: 21 دسمبر— سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ بہاؤ الدین زکریا ملتانی ملتان میں 92 سال کی عمر میں فوت ہوئے۔
- 1266ء: 18 فروری— سلطان دہلی ناصر الدین محمود شاہ انتقال کرگیا۔ اُس کا نائب غیاث الدین بلبن سلطان دہلی بن گیا۔
1271ء - 1280ء
ترمیم- اگست 1279ء: مملوکی سلطان بدرالدین سلامش تخت نشین ہوا۔
- 10 نومبر 1279ء: مملوکی سلطان بدرالدین سلامش کو سیف الدین قلاوون نے مملوکی سلطنت کے تخت و تاج سے معزول کرتے ہوئے حکومت خود سنبھال لی۔
1281ء - 1290ء
ترمیم- 1285ء: 24 مارچ— الناصر الدین محمد بن قلاؤون پیدا ہوا۔
- 1287ء: جنوری— سلطان دہلی غیاث الدین بلبن انتقال کرگیا۔
- 1287ء: 14 جنوری— معز الدین کیقباد سلطان دہلی بن گیا۔
- 1290ء: یکم فروری— سلطان دہلی معز الدین کیقباد انتقال کرگیا۔ نو عمر شمس الدین کیومرث کو سلطان دہلی تسلیم کر لیا گیا۔
- 1290ء: 13 جون— نوعمر سلطان دہلی شمس الدین کیومرث کو قتل کر دیا گیا۔ جلال الدین خلجی سلطان دہلی بن گیا جس سے سلطنت دہلی کے دوسرے خاندانِ حکومت خلجی خاندان کی حکومت شروع ہوئی۔
- 1290ء: 10 نومبر— مملوکی سلطان مصر سیف الدین قلاوون انتقال کرگیا۔ صلاح الدین خلیل مملوکی سلطان بن گیا۔
1291ء - 1300ء
ترمیم- 1291ء: معزول کردہ مملوکی سلطان بدرالدین سلامش قسطنطنیہ میں فوت ہو گیا۔
- 1293ء: 14 دسمبر— مملوکی سلطان مصر صلاح الدین خلیل انتقال کرگیا۔الناصر الدین محمد بن قلاؤون مملوکی سلطان بن گیا۔
- 1296ء: 19 جولائی— سلطان دہلی جلال الدین خلجی انتقال کرگیا۔ علاء الدین خلجی سلطان دہلی بن گیا۔