نویں صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی
اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی |
نویں صدی عیسوی 801ء–900ء تقریباً 184 ہجری تا 288 ہجری پر محیط ہے۔
801ء تا 810ء
ترمیم- 803ء: برامکہ کو زوال آیا۔ جعفر ابن یحیی برمکی کو قتل کر دیا گیا۔
- 805ء: خراسان میں رفیع ابن اللیث کی بغاوت کی ابتدا ہوئی۔
- 806ء: عباسی خلیفہ ہارون الرشید بازنطینیوں کے خلاف بڑی مہم پر روانہ ہوا۔
- 809ء: 24 مارچ— ہارون الرشید فوت ہو گیا۔ اُس کا بیٹا امین الرشید تخت نشیں ہوا۔
- 810ء: عرب شاعر، انجنئیر، ہر فن مولا، موجد، طبیب اور ماہر موسیقار عباس ابن فرناس اندلس کے موجودہ شہر روندا میں پیدا ہوا۔ وفات 887ء
811ء تا 820ء
ترمیم- 811ء: 12 اپریل— شیعوں کے نویں امام محمد تقی پیدا ہوئے۔
- 811ء: عباسیوں کی عظیم خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔
- 811ء: یکم مئی— جنگ رے، امین الرشید اور مامون الرشید کے درمیان رے کے مقام پر جنگ لڑی گئی جس میں مامون الرشید کو فتح ہوئی۔
- 815ء: شیعوں نے ابو السرایا السری کی قیادت میں بغداد میں اعلان بغاوت کیا۔ عباسی جرنیل ہرثمہ بن اعین نے بغاوت کو کچل دیا۔
- 816ء: شیعوں نے مکہ مکرمہ میں بغاوت کا اعلان کیا۔ اسپین میں اُمویوں نے جزیرہ کورسیکا پر قبضہ کر لیا۔ ہرثمہ بن اعین قتل ہوا۔
- 818ء: 26 مئی — شیعوں نے آٹھویں امام علی رضا مشہد میں اِنتقال کر گئے۔ محمد تقی اُن کے جانشیں ہوئے۔
- 818ء: اسپین میں اُمویوں نے جزیرہ ابیزا، جزیرہ مایورکا، جزیرہ ساردینیا فتح کرلیے۔
- 819ء: 11 اگست— عباسی خلیفہ مامون الرشید بغداد میں داخل ہوا۔مامون الرشید نے بغداد کو دار الحکومت قرار دیا۔
- 820ء: طاہر بن حسین نے خراسان میں آل طاہر کی حکومت کی بنیاد رکھی۔
820ء تا 830ء
ترمیم- 822ء: 21 مئی — امیر قرطبہ الحکم اول فوت ہوا۔ عبدالرحمن دوم اُس کا جانشین ہوا۔
- 823ء: خراسان میں طاہر بن حسین فوت ہوا۔ اُس کا جانشین طلحہ ابن طاہر مقرر ہوا۔
- 825ء: بحیرہ روم میں جزیرہ کریٹ میں امارت کریٹ کی بنیاد ابو حفص عمر بن شعیب اقریتشی نے رکھی۔
- 826ء: عباسی منجم، ماہر طبیعیات، ریاضی دان اور مترجم ثابت بن قرہ حران میں پیدا ہوا۔
- 827: ابن الراوندی خراسان میں پیدا ہوا۔
- 827ء: عباسی خلیفہ مامون الرشید نے معتزلہ کے عقائد کو سرکاری عقیدہ قرار دیا۔
- 829ء: 8 ستمبر— شیعوں کے دسویں امام علی نقی پیدا ہوئے۔
831ء تا 840ء
ترمیم- 833ء: 9 اگست— عباسی خلیفہ مامون الرشید شام کے شہر الرقہ میں فوت ہوا۔المعتصم باللہ خلیفہ مقرر ہوا۔
- 835ء: مسلم صوفی جنید بغدادی بغداد میں پیدا ہوئے۔
- 835ء: مسلم ریاضی دان احمد بن یوسف بغداد میں پیدا ہوا۔
- 835ء: 29 نومبر — شیعوں کے امام محمد تقی اِنتقال کر گئے۔ امام علی نقی اُن کے جانشین مقرر ہوئے۔
- 836ء: المعتصم باللہ نے نئے دار الحکومت سامرا میں منتقلی اختیار کی۔
- 837ء: جاٹوں کی بغاوت کا آغاز ہوا۔
- 839ء: مسلم مورخ ابن جریر طبری شہر آمل، طبرستان میں پیدا ہوا۔
840ء تا 850ء
ترمیم- 842ء: 5 جنوری — عباسی خلیفہ المعتصم باللہ 45 سال کی عمر میں دار الخلافہ سامرا میں فوت ہوا۔
- 842ء: عباسی شہزادہ الموفق باللہ سامرا میں پیدا ہوا۔ وہ عباسی خلیفہ المتوکل علی اللہ کا بیٹا تھا۔
- 843ء: عربوں نے بغاوت کی۔ بازنطینیوں نے جزیرہ کریٹ کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔
- 844ء: جنگ موروپوٹاموس- خلافت عباسیہ اور بازنطینی سلطنت کے مابین ایشیائے کوچک کے موروپوٹاموس کے مقام پر جنگ لڑی گئی۔ جس میں عباسی فتح یاب ہوئے۔
- 25 اکتوبر — دولت صفاریہ کا بانی یعقوب ابن اللیث الصفار افغانستان کے شہر کرنین میں پیدا ہوا۔
- 843ء: 6 دسمبر — شیعوں کے گیارہویں امام حسن بن علی عسکری کی ولادت سامرا میں ہوئی۔
- 845ء: حکومت آل طاہر کے حکمران عبداللہ بن طاہر الخراسانی کا انتقال ہوا۔ طاہر بن عبداللہ دوم امیر آل طاہر کی حیثیت سے تخت نشیں ہوا۔
- 847ء: 10 اگست— عباسی خلیفہ الواثق باللہ فوت ہوا۔ المتوکل علی اللہ تخت نشیں ہوا۔
851ء تا 860ء
ترمیم- 852ء: امیر قرطبہ عبدالرحمن دوم فوت ہوا۔ محمد بن عبدالرحم الاوسط تخت نشیں ہوا۔
- 855ء: عباسی وزیر ابو الحسن علی ابن الفرات بغداد میں پیدا ہوا۔
- 858ء: مسلم منجم و ماہر فلکیات، ریاضی دان جابر بن سنان البتانی حرانبلاد الشام میں پیدا ہوا۔
- 858ء: عباسی خلیفہ المتوکل علی اللہ نے نئے شہر الجعفریہ کی بنیاد رکھی۔
- 858ء: فارسی صوفی اور مصنف حسین بن منصور حلاج شہر صوبہ فارس میں پیدا ہوا۔
- 860ء: احمد سامان خدا نے ماوراء النہر میں دولت سامانیہ کی بنیاد رکھی۔
861ء تا 870ء
ترمیم- 861ء: 11 دسمبر— عباسی خلیفہ المتوکل علی اللہ قتل ہوا۔ اُس کا بیٹا المنتصر باللہ تخت نشیں ہوا۔
- 862ء: 8 جون— عباسی خلیفہ المنتصر باللہ زہر دیے جانے کے سبب فوت ہوا۔ المستعین باللہ خلیفہ مقرر ہوا۔
- 863ء: 3 ستمبر — عربوں اور بازنطینیوں کے مابین اناطولیہ کے قدیمی علاقے پفلاگونیا کے قریبی دریا لالہ کاون کے نزدیک لڑی گئی جس میں بازنطینی فتح یاب ہوئے۔ اس جنگ کے نتیجے میں امارت ملاتیا ختم ہو گئی۔
- 864ء: شیعی محدث محمد بن یعقوب الکلینی شہر رے کے ایک چھوٹے سے قصبہ کلین میں پیدا ہوا۔
- 864ء: طبرستان میں حسن بن زید نے دولت زیدیہ کی بنیاد رکھی۔
- 865ء: فارسی ریاضی دان، منجم و ماہر فلکیات النیریزی پیدا ہوا۔
- 869ء: دلدل میسوپوٹیمیا اور اہواز کے علاقوں میں زنج قوم نے بغاوت زنج شروع کی۔
- 870ء: جون— عباسی شہزادے الموفق باللہ کو ولی عہد مقرر کیا گیا۔
871ء تا 880ء
ترمیم- 871ء: اٹلی کے بادشاہ لوئی دوم نے اٹلی کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع مقام باری پر قبضہ کر لیا۔ جس کے نتیجے میں بربر امارت یعنی امارت باری کا خاتمہ ہو گیا جو ایک قلیل المدتی امارت تھی۔
- 873ء: مشرقی فارس کا علاقہ خراسان آل طاہر کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ خراسان کو دولت صفاریہ کے حکمران یعقوب ابن اللیث الصفار نے دولت صفاریہ میں شامل کر لیا۔ دولت آل طاہر زوال پزیر ہونا شروع ہوئی۔
- 872ء: مسلم مفکر و فلسفی فارابی موجودہ قازقستان کے شہر فاراب میں پیدا ہوا۔ وفات 950ء
- 873ء: سلطنت فاطمیہ کا بانی عبیداللہ مہدی پیدا ہوا۔
- 873ء: اگست — افریقی اغالبہ نے سسلی کے شہر سرقوسہ، صقلیہ کا محاصرہ کر لیا۔
- 873ء: 21 مئی — افریقی اغالبہ کا سرقوسہ، صقلیہ پر مکملاً قبضہ ہو گیا۔ سرقوسہ، صقلیہ بازنطینیوں کے ہاتھوں سے ہمیشہ کے لیے نکل گیا۔
- 874ء: 4 جنوری — شیعوں کے گیارہویں امام حسن بن علی عسکری سامر میں فوت ہوئے۔ محمد بن حسن مہدی ان کا جانشین ہوا۔ جنوبی عراق میں زنج قوم نے بغاوت کے اعلان میں خود مختاری قائم کرلی۔ دولت سامانیہ کا بانی اور امیر احمد سامان خدا فوت ہوا۔ نصر اول اُن کا جانشین ہوا۔
- 876ء: قاہرہمصر میں طولونی امیر مصر احمد ابن طولون کے حکم سے مسجد ابن طولون کی تعمیر شروع ہوئی۔[1]
- 879ء:5 جون — دولت صفاریہ کا بانی یعقوب ابن اللیث الصفار فوت ہوا۔
- 879ء: قاہرہمصر مسجد ابن طولون کی تعمیر مکمل ہو گئی جس کی بنیاد 876ء میں رکھی گئی تھی۔[1]
881ء تا 890ء
ترمیم- 883ء: دلدل میسوپوٹیمیا اور اہواز کے علاقوں میں زنج قوم کی بغاوت زنج ختم ہوئی۔ عباسیوں کو مکمل فتح ہوئی۔
- 887ء: عرب شاعر، انجنئیر، ہر فن مولا، موجد، طبیب اور ماہر موسیقار عباس ابن فرناس اندلس کے شہر قرطبہ میں 77 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ پیدائش 810ء
891ء تا 900ء
ترمیم- 891ء: بحرین میں قرامطہ نے سلطنت قائم کرلی۔
- 891ء: 2 جون— عباسی ولی عہد شہزادے الموفق باللہ کا بغداد میں اِنتقال ہوا، اُسے الرصافہ عراق میں دفن کیا گیا۔
- 891ء: جون— عبیداللہ ابن سلیمان عباسی وزیر مقرر ہوا۔
- 892ء: اگست— دولت سامانیہ کے امیر نصر اول فوت ہوا۔ اسماعیل ابن احمد امیر سامانیہ مقرر ہوا۔
- 892ء: 15 اکتوبر — عباسی خلیفہ المعتمد باللہ فوت ہوا۔ المعتضد باللہ بحیثیت خلیفہ تخت نشیں ہوا۔
- 893ء: یمن میں الہادی یحیی ابن الحسین ابن القاسم نے دولت زیدیہ قائم کی۔
- 894ء: خاندان رستم اسپین کے ماتحت ہوا۔
- 896ء: 18 جنوری— حاکم مصرو شام خماوریہ بن احمد بن طولون مصر کے دار الحکومت القطائع میں فوت ہوا۔ جیش بن خمارویہ بحیثیت حاکم مصروشام تخت نشیں ہوا۔
- 896ء: نومبر— فقہائے مصر اور قاضیانِ مصر کے فتویٰ کے مطابق حاکممصروشام جیش بن خمارویہ کو اُس کے وزیر علی ابن احمد المضراعی کے ہمراہ قتل کر دیا گیا۔
- 898ء: آل بویہ کا بانی رکن الدولہ دیلمی شہر دیلم ملک فارس میں پیدا ہوا۔
- 898ء: قرامطہ نے بصرہ پر قبضہ کر لیا۔ صدی کے اِختتام تک مسلم آبادی دنیا کی کل آبادی کا تیسرا حصہ تھی۔