سترہویں صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی
اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی |
سترہویں صدی عیسوی 1601ء– 1700ء تقریباً 1009 ہجری تا 1112 ہجری پر محیط ہے۔
1601ء تا 1610ء
ترمیم- 1601ء: خاندیش مغلیہ سلطنت میں ضم کر لیا گیا۔
- 1605ء: 27 اکتوبر — مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کا فتح پور سیکری میں 63 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔
- 1605ء: 8 نومبر — نورالدین جہانگیر بحیثیتِ مغل شہنشاہ تخت نشیں ہوا۔
- 1606ء: 30 مئی— سکھ مت کے پانچویں گرو ارجن دیو کو لاہور میں مغل شہنشاہ جہانگیر کے حکم سے قتل کر دیا گیا۔
- 1607ء: احمد نگر کا الحاق مغلیہ سلطنت سے ہوا۔
1611ء تا 1620ء
ترمیم- 1611ء: کوچ بہار مغلیہ سلطنت میں شامل ہوا۔
- 1612ء: کامروپ مغلیہ سلطنت میں شامل ہوا۔
- 1618ء: تیپیرہ مغلیہ سلطنت میں شامل ہوا۔
- 1617ء: 22 نومبر— مصطفیٰ اول پندرہویں عثمانی سلطان کی حیثیت سے تخت نشین ہوا۔
- 1618ء: 26 فروری— مصطفیٰ اول کو معزول کر دیا گیا۔
1621ء تا 1630ء
ترمیم- 1627ء: 28 اکتوبر — مغل شہنشاہ نورالدین جہانگیر کا 58 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔شہریار مرزانے خود مغل شہنشاہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
- 1628ء: 19 جنوری— شاہ جہاں مغل شہنشاہ ہندوستان بن گیا۔
- 1628ء: 23 جنوری— شہریار مرزا کو شاہ جہاں کے حکم سے لاہور میں قتل کر دیا گیا۔
- 1629ء: 19 جنوری — صفوی سلطنت کے حکمران شاہ عباس اول صفوی کا انتقال ہوا۔
1631ء تا 1640ء
ترمیم- 1631ء: 17 جون — مغل ملکہ ارجمند بانو بیگم المشہور ممتاز محل 38 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
- 1636ء: 27 دسمبر— سلطان سلطنت آچے سکندر مودا فوت ہوا۔
- 1640ء: 8 فروری — عثمانی سلطان مراد رابع 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
- 1640ء: 9 فروری — ابراہیم اول بحیثیتِ سلطان سلطنت عثمانیہ تخت نشیں ہوئے۔
1641ء تا 1650ء
ترمیم- 1642ء: 19 جون — شیخ عبد الحق محدث دہلوی 91 سال کی عمر میں دہلی میں فوت ہوئے۔
- 1642ء: 4 نومبر— سلسلہ نقشبندیہ کے بزرگ حضرت ایشاں 79 سال کی عمر میں لاہور میں فوت ہوئے۔
1651ء تا 1660ء
ترمیم- 1656ء: 15 ستمبر— کوپرولو محمود پاشا وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر ہوا۔
- 1657: 26 اپریل— مشیر شاہجہانی اور گورنر پنجاب علی مردان خان انتقال کرگئے۔
- 1657: 26 ستمبر— عثمانی مؤرخ کاتب چلبی حاجی خلیفہ قسطنطنیہ میں فوت ہو گئے۔
1661ء تا 1670ء
ترمیم1671ء تا 1680ء
ترمیم- 1676ء: 19 اکتوبر— قرہ مصطفیٰ پاشا وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر ہوا۔
- 1679ء: 2 اپریل کو مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے حکم سے ہندوستان میں جزیہ نافذ العمل ہوا۔
1681ء تا 1690ء
ترمیم- 1683ء: 25 دسمبر— قرہ ابراہیم پاشا وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر ہوا۔
- 1689ء: ہفتہ15 اکتوبر یکم محرم1101ہجری— بارہویں صدی ہجری کا آغاز ہوا۔
1691ء تا 1700ء
ترمیم- 1692ء: 19 نومبر— سندھ کے جلیل القدر فقیہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی پیدا ہوئے۔
- 1700ء: مرشد قلی خان خود مختار نواب بنگال بن گیا۔ دار الحکومت مرشد آباد قرار پایا۔