بارہویں صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی
اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی |
بارہویں صدی عیسوی 1101ء–1200ء تخمیناً 494 ہجری تا 597 ہجری پر محیط ہے۔
1101ء — 1110ء
ترمیم- 1101ء: 12 دسمبر— فاطمی خلیفہ ابو القاسم احمد المستعلی باللہ فوت ہوا۔ وہ دولت فاطمیہ کا نواں خلیفہ اور اسماعیلیوں کا اُنیسواں اِمام تھا۔ ابو علی منصور الآمر باحکام اللہ تخت نشین ہوا۔
- 1104ء: 2 دسمبر— سلجوقی سلطان برکیاروق 23 سال کی عمر میں بروجرد میں انتقال کرگیا۔
- 1105ء: سلجوقی سلطان برکیاروق کی وفات ہوئی۔ غیاث الدین محمد اول تخت نشیں ہوا۔
- 1106ء: دولت مرابطین کا عظیم رہنما اور بانی یوسف بن تاشفین فوت ہوا۔
- 1107ء:سلاجقہ روم کے چوتھے سلطان قلج ارسلان کا اِنتقال موصل کے قریب خابور دریا کے قریبی جوار میں ہوئی۔ ملک شاہ سلجوقی تخت نشیں ہوا۔
- 1108ء: افریقا میں دولت زیریون کے حکمران تمیم ابن المعز کی وفات ہوئی۔ یحیی ابن تمیم تخت نشیں ہوا۔
1111ء — 1120ء
ترمیم- 1111ء: 18 دسمبر— مفکر اسلام، حجۃ الاسلام، متکلم و فلسفی امام غزالی فوت ہوئے۔
- 1116ء: سلجوقی سلطان ملک شاہ سلجوقی کا اِنتقال ہوا۔ رکن الدین مسعود سلجوقی سلطان سلجوقی تخت نشیں ہوا۔
- 1118ء: بغداد میں سلجوقی سلطان محمد اول فوت ہوا۔ محمد دوم تخت نشین ہوا۔
- 1118ء: 6 اگست— عباسی خلیفہ المستظہر باللہ فوت ہوا۔ المسترشد باللہ خلیفہ بنا۔ اسپین میں عیسائیوں نے سرقسطہ شہر پر قبضہ کر لیا۔
1121ء — 1130ء
ترمیم- 1127ء: امیر حلب، سلطان عماد الدین زنگی نے موصل شہر میں دولت زنگیہ قائم کی اور پہلے حکمران بنے۔
- 1127ء: خوارزم شاہی سلطنت کے حکمران قطب الدین محمد اول خوارزم شاہ کا اِنتقال ہوا۔ علاء الدین اتسز تخت نشیں ہوا۔
- 1130ء: 7 اکتوبر— فاطمی خلیفہ ابو علی منصور الآمر باحکام اللہ فوت ہوا۔ وہ دولت فاطمیہ کا دسواں خلیفہ اور اسماعیلیوں کا بیسواں اِمام تھا۔ فاطمی خلیفہ ابوالمیمون عبدالمجید الحافظ الدین حاکم مصر بنا۔
1131ء — 1140ء
ترمیم- 1131ء: بغداد کے سلجوقی سلطان محمد دوم کا اِنتقال ہوا۔ طغرل دوم اُس کا جانشین ہوا۔
- 1135ء: عباسی خلیفہ المسترشد باللہ قتل ہوا۔ بغداد میں سلجوقی سلطان طغرل دوم کا اِنتقال ہوا۔ سلجوقی سلطان غیاث الدین سلجوقی فوت ہوا۔
- 1135ء: 29 اگست — عباسی خلیفہ راشد باللہ خلیفہ مقرر ہوا۔
- 1136ء: 15 اپریل— صاحب الہدایہ برہان الدین مرغینانی رشتون میں پیدا ہوئے۔
- 1138ء: 27 مئی — عباسی خلیفہ راشد باللہ کو معزول کر دیا گیا۔ المقتفی باللہ عباسی خلیفہ مقرر ہوا۔
- 1138ء: 6 جون — عباسی خلیفہ راشد باللہ اصفہان میں قتل ہوا۔
1141ء — 1150ء
ترمیم- 1142ء: فقہ حنفی کے عالم نجم الدین نسفی 75 سال کی عمر میں سمرقند میں فوت ہوئے۔
- 1142ء: 12 فروری— ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ کے بانی معین الدین چشتی سیستان میں پیدا ہوئے۔
- 1144ء: 28 نومبر — سلطان عماد الدین زنگی نے شہر الرہا کا محاصرہ کر لیا۔ محاصرہ الرہا کی ابتدا۔
- 1144ء: 24 دسمبر — الرہا کا محاصرہ ختم ہوا ۔
- 1144ء: دوسری صلیبی جنگ کی ابتدا ہوئی۔
- 1145ء: سلسلہ سہروردیہ کے بانی شیخ شہاب الدین عمر ابوحفص سہروردی سہرورد میں پیدا ہوئے۔
- 1146ء: 14 ستمبر— امیرحلب سلطان عماد الدین زنگی فوت ہوئے۔
- 1147ء: دولت موحدین کے حکمران عبدالمومن نے دولت مرابطین کا تختہ اُلٹ دیا۔ دولت مرابطین کا آخری حکمران اسحاق بن علی قتل ہوا۔
- 1149ء: 8 اکتوبر— فاطمی خلیفہ ابوالمیمون عبدالمجید الحافظ الدین فوت ہوا۔
- 1149ء: دوسری صلیبی جنگ کا خاتمہ ہوا۔
1151ء — 1160ء
ترمیم- 1159ء: 23 مارچ — عباسی خلیفہ المکتفی باللہ بغداد میں فوت ہوا۔ مستنجد باللہ خلیفہ بنا۔
1161ء — 1170ء
ترمیم- 1163ء: دولت موحدین کے حکمران عبدالمومن کا انتقال ہوا۔
- 1169ء: 18 جنوری— فاطمی وزیر شاور کو قتل کر دیا گیا۔
- 1169ء: 22 فروری— اسد الدین شیرکوہ فوت ہوا۔
- 1170ء: سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ بہاؤ الدین زکریا ملتانی پیدا ہوئے۔
- 1170ء: 18 دسمبر— عباسی خلیفہ المستنجد باللہ فوت ہوا۔ المستضی بامر اللہ بحیثیت عباسی خلیفہ تخت نشیں ہوا۔
1171ء — 1180ء
ترمیم- 1171ء: دولت فاطمیہ کے حکمران العاضد فوت ہوا۔ دولت فاطمیہ کا خاتمہ ہو گیا۔
- 1171ء: مصر میں صلاح الدین ایوبی کی حکومت قائم ہو گئی۔ ایوبی سلطنت کی بنیاد صلاح الدین ایوبی نے رکھی۔
- 1174ء: صلاح الدین ایوبی نے بلاد الشام کو ایوبی سلطنت میں شامل کر لیا۔
- 1175ء: اپریل — محدثہ خدیجہ نہروانیہ کا بغداد میں انتقال ہوا۔
- 1175ء: غوری خاندان نے ترکوں کو غزنی میں شکست دے کر غزنی غوری سلطنت میں شامل کیا۔
- 1179ء: شہاب الدین غوری نے پشاور فتح کر لیا۔
- 1180ء: 27 مارچ— عباسی خلیفہ المستضی بامر اللہ فوت ہوا۔ الناصر لدین اللہ تخت نشین ہوا۔
1181ء — 1190ء
ترمیم- 1186ء: غوری خاندان نے سلطنت غزنویہ کے آخری جانشینوں کو خطۂ پنجاب میں دھکیل دیا۔
- 1187ء: 20 ستمبر تا 2 اکتوبر— فتح بیت المقدس، صلاح الدین ایوبی نے عیسائیوں کو شکست دے کر یروشلم کو ان کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔
- 1189ء: تیسری صلیبی جنگ کی ابتدا ہوئی۔
1191ء — 1200ء
ترمیم- 1191ء — 1192ء: ترائن کی جنگیں
- 1192ء: تیسری صلیبی جنگ ختم ہو گئی۔
- 1193ء: 4 مارچ — سلطان صلاح الدین ایوبی دمشق میں انتقال کر گئے۔ العزیز عثمان بحیثیت سلطان ایوبی سلطنت تخت نشین ہوا۔
- 1194ء: دہلی سلطنت غوریہ کا حصہ بن گیا۔
- 1197ء: 28 اکتوبر— صاحب الہدایہ برہان الدین مرغینانی 61 سال کی عمر میں سمرقند میں فوت ہوئے۔
- 1198ء: 29 نومبر— سلطان مصر العزیز عثمان فوت ہوا۔ المنصور ناصر الدین محمد بحیثیت سلطان ایوبی سلطنت تخت نشین ہوا۔
- 1200ء: فروری— المنصور ناصر الدین محمد کو مصر کی حکومت سے معزول کر دیا گیا۔