دسویں صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی
اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی |
دسویں صدی عیسوی 1001ء–1100ء تقریباً 494 ہجری تا 596 ہجری پر محیط ہے۔
901ء تا 910ء
ترمیم- 901ء: 23 جنوری— مکمل سورج گرہن واقع ہوا۔ یہ بغداد اور مسلم ریاستوں میں دکھائی دیا۔[1]
- 901ء: 18 فروری— عباسی منجم، ماہر طبیعیات، ریاضی دان اور مترجم ثابت بن قرہ بغداد میں 75 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
- 901ء: اپریل— عباسی وزیر عبیداللہ ابن سلیمان بغداد میں فوت ہوا۔
- 902ء: 20 اپریل — دولت صفاریہ کا دوسرا امیر عمر بن اللیث الصفاری بغداد میں فوت ہوا۔ اُس نے بحیثیت امیر 879ء سے 901ء تک حکومت کی۔
- 902ء: 5 اپریل— عباسی خلیفہ المعتضد باللہ بغداد میں فوت ہوا۔ المعتضد باللہ کا بیٹا المکتفی باللہ خلیفہ بنا۔
- 902ء: 1 اگست— اغالبہ نے سسلی کے علاقہ تاورمینا کا محاصرہ کر لیا اور تاورمینا پر مکمل مسلم قبضہ ہو گیا۔ تاورمینا کی فتح کے بعد سسلیمیں مسلم فتوحات مکمل ہوگئیں۔ یہ فتوحات جون 827ءمیں شروع ہوئی تھی۔ اغالبہنے بازنطینی سلطنت کو شکست دے کر سسلی پر مکمل قبضہ کر لیا اور سسلی دولت اغالبہ کا حصہ بن گیا۔
- 902ء: 14 اگست — عباسی وزیر بدر المعتضدی کو بحالت نماز شہر المدائن میں قتل کر دیا گیا۔ وہ 892ء میں عباسی وزیر بنایا گیا تھا۔
- 902ء: ہسپانیہ کے جزائر بلیبار کا سب سے بڑا جزیرہ مایورکا پر قرطبہ کی اُموی حکومت کا قبضہ ہو گیا۔
- 903ء: قرامطہ کا بانی ابو سعید حسن الجنابی قتل ہو گیا۔ وہ فارس کے علاقہ شہرستان گناوہ میں پیدا ہوا تھا جو موجودہ دور میں ایران کے صوبہ صوبہ بوشہر کا حصہ تھا۔ ابو طاہر سلیمان الجنابی اپنے باپ کی جگہ قرامطہ کا حاکم مقرر ہوا۔
- 903ء: 9 دسمبر— مسلم ماہر فلکیات و منجم عبدالرحمن الصوفی فارس کے شہر رے میں پیدا ہوا۔
- 904ء: 13 فروری— قرامطہ کے سربراہ یحییٰ ابن زکرویہ کو بغداد میں قتل کر دیا گیا۔ اُس نے کئی سال صحرائے شام میں غارت گری پھیلائے رکھی۔
- 904ء: اکتوبر—عباس ابن الحسن الجرجرائی عباسی وزیر بنا۔
- 904ء: 30 دسمبر— طولونی امیر مصر ہارون ابن خمارویہ مصر میں فوت ہو گیا۔ وہ 896ء میں امیرمصر بنا تھا۔ اُس کا چچا شیبان ابن محمد ابن طولون امیر مصر بن گیا۔
- 905ء: 10 جنوری— آخری طولونی امیر مصر شیبان ابن احمد ابن طولون نے عباسی سپہ سالار محمد ابن سلیمان الکاتب کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اِس طرح دولت طولونیہ کا مصر سے بالکل خاتمہ ہو گیا۔
- 905ء: عباسی سپہ سالار عیسیٰ ابن محمد النوشاری کو گورنر مصر مقرر کر دیا گیا۔ وہ دولت طولونیہ کے بعد پہلا مقرر ہونے والا عباسی گورنر تھا۔تکین الخزاری امیر مصر مقرر ہوا۔
- 906ء: سامانی امیر نصر الثانی بخارا میں پیدا ہوا۔
- 908ء: عباسی خلیفہ المتقی باللہ بغداد میں پیدا ہوا۔
- 908ء: ابو الحسن مؤنس المظفر خلافت عباسیہ کا کمانڈر اِنچیف مقرر ہوا۔
- 908ء: دولت صفاریہ کا خاتمہ ہو گیا۔ دولت سامانیہ نے تمام صفاری ریاستوں اور علاقوں میں دولت سامانیہ میں شامل کر لیا۔
- 908ء:13 اگست— عباسی خلیفہ المکتفی باللہ بغداد میں 31 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ المعتضد باللہ کا دوسرا بیٹا المقتدر باللہ خلیفہ بنا۔
- 908ء: 17 دسمبر— عباسی وزیر عباس ابن الحسن الجرجرائی قتل ہوا۔
- 909ء: مارچ— سلطنت فاطمیہ کا مصر میں زور و شور سے قیام عمل میں آیا۔ اغالبہ کا اِقتدار اِختتام کو پہنچا۔
- 910ء: موسمبہار— عباسی سپہ سالار اور گورنر مصر عیسیٰ ابن محمد النوشاری فوت ہوا۔
- 910ء: 11 اپریل — مسلم صوفی جنید بغدادی بغداد میں اِنتقال کر گئے۔
911ء تا 920ء
ترمیم- 911ء: ابن الراوندی 84 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
- 912ء: مسلم ریاضی دان احمد بن یوسف دمشق میں فوت ہوا۔
- 912ء: 15 اکتوبر— امیر قرطبہ عبداللہ ابن محمد الاموی فوت ہوا۔ عبد الرحمٰن الناصر امیر قرطبہ بنا۔
- 914ء: 12 جنوری— سامانی امیر احمد بن اسماعیل سامانی قتل ہو گیا۔ اُس کا بیٹا نصر الثانی امیر دولت سامانیہ تخت نشیں ہوا۔
- 915ء: عرب شاعر المتنبی کوفہ میں پیدا ہوا۔
- 916ء: 22 جون— امیر حلب سیف الدولہ حمدانی حلب میں پیدا ہوا۔
- 917ء: عباسی جرنیل اور صوبہ دار گورنر العباس بن عمرو الغنوی فوت ہوا۔
- 919ء: 3 فروری : بدھ28 شعبان306ہجری— مختصر ترین مکمل سورج گرہن واقع ہوا جس کا سایہ صرف 9 سیکنڈ تک برقرار رہا۔ یہ گرہن بغداد میں اور مسلم ریاستوں میں دکھائی نہیں دیا۔
921ء تا 930ء
ترمیم- 921ء: مہدیہ (شہر) سلطنت فاطمیہ کا نیا دار الحکومت بنا۔
- 921ء: فاطمیوں نے شہر تلمسان موجودہ شمال مغربی الجزائر کا شہر اور مراکش کا شہر فاس سلطنت فاطمیہ میں شامل کرلیے۔
- 921ء: 21 جون— احمد بن فضلان کو پہلی بار عباسی خلیفہ المقتدر باللہ کی جانب سے وولگا بلغاریہ کے پہلے مسلم امیر المش کی طرف روانہ کیا گیا۔ احمد بن فضلان کی بہترین سفارت سے خلافت عباسیہ اور وولگا بلغاریہ اتحادی بن گئے۔
- 922ء: 26 مارچ— فارسی صوفی اور مصنف حسین بن منصور حلاج کو بغداد میں شاہی فرمان کے مطابق صلیب پر چڑھا دیا گیا۔
- 922ء: 12 مئی— احمد بن فضلان بحیثیت عباسی سفیر وولگا بلغاریہ کے دار الحکومت بولغار پہنچا۔
- 922ء: فارسی ریاضی دان، منجم و ماہر فلکیات النیریزی 57 سال کی عمر میں بغداد میں فوت ہوا۔
- 923ء: مفکر و فلسفی ابو حیان التوحیدی بغداد میں پیدا ہوا۔
- 923ء: 17 فروری— مسلم مورخ ابن جریر طبری بغداد میں 86 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
- 924ء: 18 جولائی— عباسی وزیر ابو الحسن علی ابن الفرات کو قتل کر دیا گیا۔
- 927ء: کُرد سردار ابن ضحاک عباسی گورنر طرسوس ثمل الزلفی کے ہاتھوں قتل ہوا۔ ابن ضحاک نے اسلام کو چھوڑ کر مسیحیت اخیتار کرلی تھی اور وہ قیصر روم رومانوس اول کے پاس چلا گیا تھا جس نے اُسے طرسوس میں اُسے رہائش کے لیے قلعہ دے دیا تھا۔
- 929ء: 16 جنوری— امیر قرطبہ عبد الرحمٰن الناصر نے قرطبہ میں خلیفہ ہونے کا اعلان کیا۔
- 929ء: مسلم منجم و ماہر فلکیات، ریاضی دان جابر بن سنان البتانی سامرا میں 71 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
931ء تا 940ء
ترمیم- 931ء: ستمبر— الحسین ابن القاسم کا تقرر بطور عباسی وزیر کیا گیا۔
- 932ء: مئی— الحسین ابن القاسم کو عباسی وزیر کے عہدہ سے معزول کر دیا گیا۔
- 932ء: 31 اکتوبر— عباسی خلیفہ المقتدر باللہ 37 سال کی عمر میں بغداد میں فوت ہوا۔ المعتضد باللہ کا تیسرا بیٹا القاھر باللہ خلیفہ بنا۔
- 933ء: اگست— خلافت عباسیہ کا کمانڈر اِنچیف ابو الحسن مؤنس المظفر فوت ہوا۔
- 933ء: 16 مارچ— امیر مصر تکین الخزاری فوت ہوا۔
- 933ء: جولائی— محمد بن القاسم عباسی وزیر مقرر ہوا۔ اُس کا تقرر عباسی خلیفہ القاھر باللہ کے عہد خلافت میں ہوا۔
- 933ء: اکتوبر— عباسی وزیر محمد بن القاسم معزول کر دیا گیا۔
- 934ء: 4 مارچ— سلطنت فاطمیہ کا بانی عبیداللہ مہدی 61 سال کی عمر میں فوت ہوا۔محمد قائم بامراللہ اُس کا جانشین تخت نشین ہوا۔
- 934ء: 19 اپریل—عباسی خلیفہ القاھر باللہ کو معزول کر دیا گیا۔
- 934ء: 23 اپریل—عباسی خلیفہ راضی باللہ تخت نشیں ہوا۔
- 934ء: رکن الدولہ دیلمی نے شہر رے کو فتح کر لیا اور یہاں آل بویہ کی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ وہ آل بویہ کا پہلا دیلمی امیر تھا۔
- 934ء: فارسی اسماعیلی مفکر ابو حاتم احمد ابن حمدان الرازی فوت ہوا۔ وہ اسماعیلیشیعہ جماعت کا داعی مطلق بھی تھا ۔
- 935ء: ناصر الدولہ حمدانی امیر موصل بنا۔
- 936ء: مسلم ماہر طبیب اور ماہر جراحی ابو القاسم الزہراوی اندلس کے شہر مدینہ الزہراء میں پیدا ہوا۔
- 938ء : بغداد پر ابو الحسین بجکم المکانی کا تسلط قائم ہو گیا۔
- 938ء: ستمبر— ابو الحسین بجکم المکانی عباسی امیر الامراء مقرر ہوا۔
- 940ء: 10 جون — مسلم ماہر فلکیات و منجم، ریاضی دان ابو الوفا البوزجانی فارس کے شہر بوزجان میں پیدا ہوا۔
- 940ء: 23 دسمبر— عباسی خلیفہ راضی باللہ 33 سال کی عمر میں بغداد میں فوت ہوا۔المقتدر باللہ کا بیٹا المتقی باللہ خلیفہ بنا۔
941ء تا 950ء
ترمیم- 941ء: شیعی محدث محمد بن یعقوب الکلینی بغداد میں فوت ہوا۔
- 941ء: 21 اپریل— عباسی امیر الامراء ابو الحسین بجکم المکانی ایک کُرد کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔
- 942ء: بانی سلطنت غزنویہ ابو المنصور سبکتگین بمقام بارسغان میں پیدا ہوا۔
- 943ء: مسلم جغرافیہ دان اور سیاح ابن حوقل مشرقی دنیا کی سیاحت کو روانہ ہوا۔
- 943ء: اواخرمارچ— سامانی امیر نصر الثانی تپ دق تخت سامانیہ سے دستبردار ہو گیا۔
- 943ء: 6 اپریل— سامانی امیر نصر الثانی تپ دق کے مرض سے اِنتقال کرگیا۔
- 944ء: قرامطہ کا حاکم ابو طاہر سلیمان الجنابی مرض چیچک میں مبتلاء ہوکر بحرین میں مرگیا۔ وہ باقاعدہ طور پر 923ء میں قرامطہ کا امیر بن گیا تھا۔
- 944ء: 26 اگست— عباسی خلیفہ المتقی باللہ کو معزول کر دیا گیا۔ بعد ازاں اُسے اندھا کر دیا گیا۔ المستکفی باللہ خلیفہ بنا۔
- 946ء: 28 جنوری— عباسی خلیفہ المستکفی باللہ کو معزول کر دیا گیا۔ المطیع باللہ بحیثیت خلیفہ تخت نشیں ہوا۔
- 946ء: 17 مئی— سلطنت فاطمیہ کا حکمران محمد قائم بامراللہ 53 سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔المنصور باللہ تخت نشیں ہوا۔
- 949ء: ستمبر/اکتوبر— عباسی خلیفہ المستکفی باللہ 44 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ اُسے 28 جنوری 946ء کو معزول کر دیا گیا تھا۔
- 950ء: 14 دسمبر950ء سے 12 جنوری951ء کا درمیانی عرصہ— مسلم مفکر و فلسفی فارابی دمشق میں 78 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
951ء تا 960ء
ترمیم- 953ء: 19 مارچ— سلطنت فاطمیہ کا حکمران المنصور باللہ 40 سال کی عمر میں قاہرہ میں فوت ہوا۔معز لدين اللهتخت نشیں ہوا۔
- 954ء: اگست— سامانی امیر نوح اول سامانی فوت ہوا۔ اُس کا بیٹا عبدالملک اول سامانی بحیثیت امیر دولت سامانیہ تخت نشیں ہوا۔
961ء تا 970ء
ترمیم- 961ء: 15 اکتوبر— امیرقرطبہ اور قرطبہ کے پہلے مسلم خلیفہ عبدالرحمٰن الناصر کا 70 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ الحکم الثانی ابن عبدالرحمن الناصر خلیفہ قرطبہ بنا۔
- 965ء: 23 ستمبر— عرب شاعر المتنبی 50 سال کی عمر میں النعمانیہ عراق میں فوت ہوا۔
- 967ء: ناصر الدولہ حمدانی امیر موصل فوت ہوا۔ ابو تغلب امیر موصل بنا۔
- 967ء: 9 فروری— امیر حلب سیف الدولہ حمدانی بمقام حلب 51 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ اُس کی تدفین موجودہ سیلوان، دیار باقر میں ہوئی۔سعد الدولہ حمدانی جانشین ہوا۔
- 968ء: ابو تغلب امیرموصل کو جلاوطن کر دیا گیا۔
- 968ء: جولائی— عباسی خلیفہ المتقی باللہ 60 سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔ اُسے 26 اگست 944ء کو معزول کر دیا گیا تھا۔
- 970ء: ہفتہ 2 اپریل— جامعہ الازہر کی تعمیر شروع ہوئی۔[2]
971ء تا 980ء
ترمیم- 971ء: جون— فاطمی جنرل جعفر ابن فلاح قرامطیوں کے ساتھ جنگ میں قتل ہو گیا۔
- 971ء: 2 نومبر— سلطان محمود غزنوی بمقام غزنی میں پیدا ہوئے۔
- 972ء: ہفتہ22 جون— جامعہ الازہر کی تعمیر مکمل ہوئی۔[2]
- 973ء: 4 ستمبر— مسلم مورخ، ماہر فلکیات، جغرافیہ دان، ماہر طبیعیات، ریاضی دان ابو ریحان البیرونی بمقام کاث موجودہ بیرونی، ازبکستان خوارزم دولت سامانیہ میں پیدا ہوا۔
- 974ء: 4 اگست— عباسی خلیفہ المطیع باللہ 60 سال کی عمر میں بغداد میں فوت ہوا۔ اُس کا بیٹا الطائع باللہ خلیفہ بنا۔
- 976ء: ستمبر— دیلمی امیر آل بویہ رکن الدولہ دیلمی فارس کے شہر رے میں فوت ہوا۔
- 976ء: 16 اکتوبر— قرطبہ کے دوسرے اُموی خلیفہ الحکم الثانی بن عبدالرحمٰن الناصر کا اِنتقال قرطبہ میں ہوا۔ اُس کا بیٹا ھشام المؤيد بالله قرطبہ کا امیر و خلیفہ بنا۔
- 977ء: مسلم سیاح اور جغرافیہ دان ابن حوقل نے اپنی مشہور تصنیف "صورۃ الارض" مرتب کی۔
- 977ء: 20 اپریل— سبکتگین نے سلطنت غزنویہ کی بنیاد رکھی اور بحیثیت بانی و امیر غزنی تخت نشیں ہوا۔
- 978ء: مسلم جغرافیہ دان اور سیاح ابن حوقل فوت ہوا۔
- 979ء: 29 اگست— ابو تغلب امیرموصل کو شہر رملہ میں قتل کر دیا گیا۔
- قریباً 980ء: دسویں صدی عیسوی کے آٹھویں عشرہ کے اِختتام میں خوزستان فارس میں تاج الدولہ دیلمی کی حکومت قائم تھی۔
- قریباً 980ء: دسویں صدی عیسوی کے آٹھویں عشرہ کے اِختتام میں بصرہ عراق میں ضیاء الدولہ دیلمی کی حکومت قائم تھی۔شرف الدولہ دیلمی اُس کا جانشین ہوا۔
981ء تا 990ء
ترمیم- 983ء: خوزستان کے دیلمی امیر تاج الدولہ دیلمی کا اِنتقال ہو گیا۔ شرف الدولہ دیلمی تخت نشیں ہوا۔
- 984ء: دیلمی امیر فخر الدولہ دیلمی بحیثیت امیر گورگان، طبرستان، جبال تخت نشیں ہوا۔
- 986ء: 25 مئی — مسلم ماہر فلکیات و منجم عبدالرحمن الصوفی فارس کے شہر شیراز میں 83 سال کی عمر میں فوت ہوا۔
991ء تا 1000ء
ترمیم- 991ء: 30 اکتوبر— عباسی خلیفہ الطائع باللہ کو معزول کر دیا گیا۔
- 991ء: اپریل—چیرکاسیائی غلام بقجور کو حلب میں قتل کر دیا گیا۔ اِس نے 975ء سے 977ء تک حلب پر قبضہ کیے رکھا تھا۔
- 991ء: دسمبر— امیر حلب سیف الدولہ حمدانی بمقام حلب فوت ہوا۔
- 991ء: 1 نومبر— عباسی خلیفہ القادر باللہ تخت نشیں ہوا۔ وہ خلافت عباسیہ کا پچیسواں خلیفہ تھا۔
- 997ء: 5 اگست— امیر سلطنت غزنویہ سبکتگین 55 سال کی عمر میں بلخ میں فوت ہوا۔ اُس کا بیٹا اسماعیل بن سبکتگین تخت نشیں ہوا۔
- 997ء: اکتوبر/نومبر— دیلمی امیرفخر الدولہ دیلمی فوت ہوا۔
- 998ء: فروری— امیر سلطنت غزنویہ اسماعیل بن سبکتگین معزول کر دیا گیا۔ سلطان محمود غزنوی تخت نشیں ہوا۔
- 998ء: مارچ — جنگ غزنی پیش آئی۔ سلطان محمود غزنوی کو فتح ہوئی اور اسماعیل بن سبکتگین کو تخت سے معزول کرکے قید کر دیا گیا۔
- 998ء: 15 جولائی— مسلم ماہر فلکیات و منجم، ریاضی دان ابو الوفا البوزجانی 58 سال کی عمر میں بغداد میں فوت ہوا۔
- 999ء: 31 دسمبر— دسویں صدی عیسوی کے اِختتام تک مسلم آبادی 10 ملین کے قریب تھی۔ دسویں صدی عیسوی کے اِختتام قرطبہ مسلم دنیا کا بلحاظ آبادی سب سے بڑا شہر تھا، قرطبہ کی آبادی 4 لاکھ 50 ہزار تھی جبکہ بغداد مسلم دنیا کا دوسرا بڑا شہر تھا، بغداد کی آبادی 1 لاکھ 25 ہزار تھی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ NASA - Total Solar Eclipse of 901 January 23
- ^ ا ب جلال الدین السیوطی : حسن المحاضرۃ فی تاریخ مصر والقاہرۃ، جلد 2، صفحہ 251۔ مطبوعہ مصر۔