اٹھارویں صدی عیسوی کی اسلامی تاریخ کا خط زمانی
اسلامی تاریخ کا خط زمانی: چھٹی | ساتویں | آٹھویں | نویں | دسویں | گیارہویں | بارہویں | تیرہویں | چودہویں | پندرہویں | سولہویں | سترہویں | اٹھارویں | انیسویں | بیسویں | اکیسویں صدی |
اٹھارہویں صدی عیسوی 1701ء– 1800ء تقریباً 1113 ہجری تا 1215 ہجری پر محیط ہے۔
1701ء — 1710ء
ترمیم- 1703ء: 21 فروری کو شاہ ولی اللہ دہلی میں پیدا ہوئے۔
- 1703ء: وہابی تحریک کے بانی محمد بن عبدالوہاب العيينہ میں پیدا ہوئے۔
- 1707ء: 3 مارچ کو مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر نے 88 سال کی عمر میں احمد نگر میں انتقال کیا۔
- 1703ء: 22 اگست کو احمد ثالث بحیثیتِ سلطان سلطنت عثمانیہ تخت نشیں ہوئے۔
1711ء — 1720ء
ترمیم- 1713ء: 11 جنوری کو فرخ سیر مغل شہنشاہ بن گیا۔
- 1717ء: مرشد قلی خان نے بنگال کی خود مختاری و آزادی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
- 1719ء: 28 فروری کو فرخ سیر کو معزول کر دیا گیا۔ رفیع الدرجات کو مغل شہنشاہ مقرر کر دیا گیا۔
- 1719ء: 6 جون کو مغل شہنشاہ رفیع الدرجات بوجہ علالت معزول ہو گیا۔ شاہجہان ثانی مغل شہنشاہ بن گیا۔
- 1719ء: 13 جون کو مغل شہنشاہ رفیع الدرجات 19 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔
1721ء — 1730ء
ترمیم- 1723ء: 13 اگست— سلسلہ نقشبندیہ کے بزرگ سید نور محمد بدایونی دہلی میں فوت ہوئے۔
- 1725ء: کٹڑہ مسجد، مرشد آباد مکمل ہو گئی۔
- 1727ء: 30 جون— نواب بنگال مرشد قلی خان مرشد آباد میں فوت ہوا۔
1731ء — 1740ء
ترمیم1741ء — 1750ء
ترمیم- 1743ء: سلسلہ نقشبندیہ کے جلیل القدر بزرگ شاہ غلام علی دہلوی دہلی میں پیدا ہوئے۔
- 1745ء: یکم اپریل— صوبیدار و ناظم لاہور خان بہادر زکریا خان لاہور میں انتقال کرگئے۔
- 1747ء: 5 اپریل— احمد شاہ ابدالی شاہِ افغان کی حیثیت سے تخت نشین ہوا۔ افغانستان میں درانی سلطنت کا قیام عمل میں آیا۔
1751ء — 1760ء
ترمیم1761ء — 1770ء
ترمیم- 1761ء: 14 جنوری— پانی پت کی تیسری لڑائی، شاہِ افغان احمد شاہ ابدالی نے مرہٹوں کو پانی پت کے مقام پر شکست دی۔ پنجاب سے مرہٹوں کا خاتمہ ہو گیا اور شمالی ہند درانی سلطنت میں شامل ہو گیا۔
- 1761ء: 11 فروری— سندھ کے جلیل القدر فقیہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی 68 سال کی عمر میں ٹھٹہ میں فوت ہوئے۔
- 1762ء: 20 اگست کو شاہ ولی اللہ 59 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال کر گئے۔
1771ء — 1780ء
ترمیم- 1772ء: 16 اکتوبر— شاہِ افغان احمد شاہ ابدالی 50 سال کی عمر میں ہرات میں فوت ہوا۔تیمور شاہ درانی شاہِ افغان بن گیا۔
1781ء — 1790ء
ترمیم1791ء — 1800ء
ترمیم- 1793ء: 18 مئی— شاہ افغان تیمور شاہ درانی 45 سال کی عمر میں کابل میں فوت ہوا۔
- 1799ء: 7 جولائی کو رنجیت سنگھ نے لاہور پر قبضہ کر لیا۔