ہم سفر

پاکستانی ٹی وی ڈراما
(ہمسفر (ڈرامہ) سے رجوع مکرر)

ہم سفر ایک پاکستانی ٹی وی ڈراما سیریل ہے جس کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ ہیں یہ ڈراما فرحت اشتیاق کے ناول ہم سفر پر مبنی ہے۔ یہ سب سے پہلے 24 ستمبر 2011ء سے 3 مارچ 2012ء تک ہم ٹی وی پر نشر ہوا۔ اس کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

ہم سفر
Humsafar title screen
نوعیتتمثیل
تحریرذاکر احمد
ناول مصنفہ فرحت اشتیاق
ہدایاتسرمد سلطان کھوسٹ
تخلیقی ہدایت کارمرزا ذیشان بیگ
نمایاں اداکارماہرہ خان
فواد افضل خان
نوین وقار
نور حسن
عتیقہ اوڈھو
سارہ کاشف
تھیم موسیقیوقار علی
افتتاحی تھیموہ ہم سفر تھا
مصنف نصیر ترابی
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ
موسیقارمیڈ میوزک
نشرپاکستان
زباناردو
تعدادِ دور1
اقساط23
تیاری
عملی پیشکشنینا کاشف
فلم سازمومنہ درید
مدیرکاشف احمد
تنویر عالم
راؤ رضوان
دانش عثمانی
فیصل سلیم
مقامکراچی
عکس نگاریشہزاد کشمیری
دورانیہ38-42 منٹ
پروڈکشن ادارہمومل پروڈکشنز
نشریات
چینلہم ٹی وی
24 ستمبر 2011ء (2011ء-09-24)-3 مارچ 2012 (2012-03-03)

پلاٹ ترمیم

یہ خرد نامی لڑکی کی کہانی ہے جو اشعر کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے، اشعر کی ماں خرد کو اشعر سے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے، ناخوشی خرد، اشعر کو چھوڑ دیتی ہے لیکن قسمت انھیں پھر ایک ساتھ لے آتی ہے انھیں دوبارہ ملانے میں حریم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسری طرف سارہ اشعر کی دوست ہوتی ہے وہ اشعر سے محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے وہ اشعر کو کھو دینے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہے۔ کہانی دونوں کی شادی شدہ زندگی پر مرکوز ہے کہ دونوں کس طرح اسے سنوارتے ہیں۔۔[1]

کاسٹ ترمیم

مہمان اداکار ترمیم

ساؤنڈ ٹریک ترمیم

Untitled

ہم سفر کا تھیم سانگ

وہ ہم سفر تھا

کو وقار علی نے تصیف (compose) کیا اور اس کو قرۃ العین بلوچ نے گایا۔ اس گانے کو نصیر ترابی نے 1971ء میں سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لکھا تھا۔ اس گانے کو ڈرامے کے دوران میں بھی مختلف جگہوں پر چلایا گیا۔ ڈرامے کے کئی دوسرے حصوں میں ڈیکسٹر ٹی وی سیریل کا گانا"بلڈ تھیم" بھی چلایا جاتا تھا جسے ڈینیل لچٹ نے کمپوز کیا تھا۔

Tracklist
نمبر.عنوانSinger(s)طوالت
1."وہ ہم سفر تھا"قرۃ العین بلوچ6:26

مقبولیت ترمیم

ہمسفر کو غالب اکثریت میں ناقدین کی جانب سے مثبت تاثرات ملے، بہت سوں نے اسے پاکستانی ٹیلی ویژن کی بحالی قرار دیا۔۔[2][3]

اس ڈرامے نے بین الاقوامی ناظرین میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ہم سفر کے فیس بک پیج پر اس ڈرامے کے ہزاروں شمالی امریکی اور یورپی مداح اور ناظرین ہیں جن میں سے بڑی تعداد کا یہ کہنا ہے کہ انھوں نے بہت سے پاکستانی ڈرامے دیکھے ہیں لیکن ہم سفر جیسا کوئی نہیں۔۔[4] بڑی تعداد میں لوگوں نے اداکاری خاص طور پر فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری، ان کے کردار اور جذباتی کردار کو سراہا ہے۔ نوین وقار جس نے سارہ کا کردار ادا کیا وہ اس ڈرامے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔

یہ ڈراما پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن گیا[5] ہم ٹی وی نے کبھی بھی سرکاری طور پر اس ڈرامے کی ٹی آر پی جاری نہیں کی تاہم (ٹی وی کہانی) ذرائع کے مطابق آخری قسط کی ٹی آر پی ریکارڈ 13.8 ریکارڈ کی گئی، باقی دنوں میں اس کی اوسط ٹی آرپی 9.5 سے 11 تک رہی۔ ٹی وی کہانی پر اسے 4.5 کی ریٹنگ ملی۔ مرکزی جوڑے کی آپس میں کیمسٹری اور سرمد سلطان کھوسٹ کی جانب سے ہدایتکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا۔

ایوارڈز ترمیم

year ایوارڈ زمرہ وصول کنندہ(s) نتیجہ نوٹس
2012
پاکستان میڈیا ایوارڈز
بہترین ڈراما مومنہ درید فاتح
بہترین ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ
بہترین اداکارہ ماہرہ خان
بہترین معاون اداکارہ نوین وقار
11ویں لکس سٹائل ایوارڈز
بہترین ٹائٹل سانگ قرۃ العین بلوچ for وہ ہم سفر تھا
سال کا مشہور ترین گانا قرۃ العین بلوچ for وہ ہم سفر تھا
2013
12ویں لکس سٹائل ایوارڈز
بہترین ڈراما مومنہ درید
بہترین ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ
بہترین اداکار فواد افضل خان
بہترین اداکارہ ماہرہ خان
1 ہم ایوارڈز
بہترین آن سکرین جوڑا فواد افضل خان اور ماہرہ خان
ہم اعزازی نادر ایوارڈ مومنہ درید (تخلیق کار)،
فرحت اشتیاق (ناول کی مصنفہ)،
سرمد کھوسٹ (ہدایتکار)،
ماہرہ خان (مرکزی خاتون)،
فواد خان (مرکزی مرد)،
عتیقہ اوڈھو (مخالف خاتون)،
نوین وقار (مخالف خاتون)،
نور حسن رضوی (مخالف مرد)،
حنا خواجہ بیات (معاون مخالف)،
قیصر نقوی (معاون مرکزی)،
صبا فیصل (معاون مرکزی)،
سارہ کاشف (بچی)،
قرۃ العین بلوچ (گلوکارہ)،
وقار علی (تصنیف کار)،
نصیر ترابی (بربط کار)،
شہزاد کشمیری (حرکت نگار)،
تنویر(مدیر)۔
"۔۔for incredible success and internationally and globally Pakistani acclaimed serial ever"[6]

نشریاتی تاریخچہ ترمیم

ملک نام چینل نوٹ
  پاکستان ہمسفر ہم ٹی وی 24 ستمبر 2011ء
  پاکستان ہم سفر ہم 2
  پاکستان ہم سفر ہم ستارے 6 فروری 2014ء
  ریاستہائے متحدہ ہم سفر ہم ٹی وی
  کینیڈا ہم سفر ہم ٹی وی
  یورپ ہم سفر رشتے 27 جنوری 2013ء
  یورپ ہم سفر ہم ٹی وی 13 مارچ 2014ء
  مملکت متحدہ ہم سفر رشتے 9 مارچ 2013ء
  مملکت متحدہ ہم سفر کلرز 27 جنوی 2014ء
  سعودی عرب   عراق   قطر   عراق   یمن   کویت   اردن   متحدہ عرب امارات   لیبیا   سلطنت عمان   سوریہ رفيق الروح ایم بی سی گروپ معیاری عربی میں ترجمہ کیا گیا
  مصر رفيق الروح بوکرا ٹی وی[7] مصری عربی میں ترجمہ کیا گیا
  بھارت ہم سفر رشتے 13 دسمبر 2013ء
  بھارت ہم سفر زندگی 14 اکتوبر 2014ء

حوالہ جات ترمیم

  1. "Humsafar"۔ Hum TV۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020 
  2. "Mohabbaton ka safar"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012 
  3. "Humsafar: Here's what the noise is about"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012 
  4. "Popular Pakistani television drama Humsafar reaches reaches Toronto fans via web"۔ The Star۔ فروری 16, 2012۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012 
  5. "Humsafar – the most watched drama of the past decade"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012 
  6. "Hum Honorary TV Award"۔ ڈان نیوز۔ مارچ 16, 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 26, 2013 
  7. "رفيق الروح"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2014 

بیرونی روابط ترمیم