سلمان تاثیر

پاکستانی سیاست دان

سلمان تاثیر ایک پاکستانی کاروباری شخصیت اورسیاستدان تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے رہا اور جنھوں نے صوبہ پنجاب کے چھبیسویں گورنر کے فرائض انجام دیے-

سلمان تاثیر
تفصیل= سلمان تاثیر اکتوبر 2009ء میں
تفصیل= سلمان تاثیر اکتوبر 2009ء میں

گورنر پنجاب، پاکستان 26 ویں
مدت منصب
15 مئی 2008ء – 4 جنوری 2011ء
خالد مقبول
سردار لطیف کھوسہ
معلومات شخصیت
پیدائش 31 مئی 1944ء[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شملہ[3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 4 جنوری 2011ء (67 سال)[4][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوہسار مارکیٹ، اسلام آباد[5]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات شوٹ  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن لاہور کنٹونمنٹ  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاتل ملک ممتاز حسین قادری  ویکی ڈیٹا پر (P157) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش گورنر ہاؤس لاہور (سرکاری)
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل پنجابی
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد آتش تاثیر، مریم، شہریار، شہباز، سارہ، صنم، شہر بانو
تعداد اولاد
والد ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کیمبرج
سینٹ انتھونی ہائی اسکول  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم انگریزی ادب  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان،  کاروباری شخصیت،  کارجو،  چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،  مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

سلمان تاثیر 31 مئی 1944ء کو برطانوی ہندوستان کے شہر شملہ میں پیدا ہوئے- ان کے والد ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر امرتسر کے ایم-اے-او کالج میں پروفیسر تھے جنھوں نے برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی- ان کی والدہ بلقیس کرسٹوبیل تاثیر ایک انگریز خاتوں اور فیض احمد فیض کی شریک حیات ایلس فیض کی ہمشیرہ تھیں-[7]

سیاسی تاریخ

سلمان تاثیر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر تھے۔ آپ نے گورنر کا حلف 15 مئی 2008ء کو اٹھایا جب پرویز مشرف نے آپ کو گورنر مقرر کیا۔ اس سے پہلے سلمان تاثیر 1988ء کے انتخابات میں میں پیپلز پارٹی کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی (1964ء-2011ء) طرف سے کئی الیکشن لڑ چکے ہیں تاہم مشرف دور کی نگراں حکومت میں وزیر بھی رہے۔ آپ فرسٹ کیپیٹل اور ورلڈ کال گروپ کے چیرمین تھے۔ آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد بھی آپ گورنر رہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان و نمائندہ۔

کاروباری زندگی

سلمان تاثیر نے متعدد چارٹرڈ اکاونٹنگ اور کنسلٹنسی فرمز قائم کریں- اس میں سرفہرست بینالاقوامی اکاونٹنگ فرم کے-پی-ایم-جی کی پاکستانی شاخ کی بنیاد رکھی جو آج تک ان کے نام سے منسوب ہے اور تاثیر-ہادی کے نام سے جانی جاتی ہے-

سوچ

آپ کی سیاسی وابستگی پیپلز پارٹی سے رہی۔ قانون کی حکمرانی بارے آپ کی سوچ آپ کے اس بیان سے عیاں ہوتی ہے جو 2010ء میں آپ نے بطور گورنر پنجاب جامعہ فیصل آباد کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں پر دیا[8]

پاکستان کے عوام ڈرون حملوں کی طرف نہ دیکھیں، امریکا سے ملنے والی امداد پر توجہ دیں

قتل

سلمان تاثیر نے 2010ء میں پاکستان میں ناموس رسالت قانون توہین رسالت کی شدید مخالفت کی اور اس میں ضیاالحق کے دور میں کی کی گئی ترمیم کو کالا قانون قرار دیا- اس کے نتیجہ میں علما کی ایک بڑی تعداد نے اسے واجب القتل قرار دیدیا[حوالہ درکار] اور 4 جنوری 2011ء کو اس کے ایک محافظ ملک ممتاز حسین قادری نے اسلام آباد کے علاقے ایف-6 کی کوہسار مارکیٹ میں اسے قتل کر دیا- متعدد مذہبی سیاسی جماعتوں اور طالبان سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے تنبیہ اور دھمکی کے باوجود اس کی نماز جنازہ میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے ہزاروں[حوالہ درکار] جیالوں اور خاص و عام افراد نے شرکت کی-[9] نماز جنازہ افضل چشتی نے پڑھائی- اور نماز جنازہ پڑھنے والے متعدد افراد نے توبہ کر کے تجدید ایمان کی۔[حوالہ درکار]

حوالہ جات

  1. http://www.pakistanherald.com/ui/profile/profiledetails.aspx?Name=Salmaan-Taseer&ProfileId=131
  2. ^ ا ب بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb129740530 — بنام: Salmaan Taseer — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. MNA Farahnaz Ispahani: Shaheed Salmaan Taseer: we miss you Governor — شائع شدہ از: 4 جنوری 2012
  4. http://www.bbc.co.uk/news/world-south-asia-12111831
  5. Qadri acquitted of terror charge; murder conviction upheld — شائع شدہ از: ڈان — شائع شدہ از: 10 مارچ 2015
  6. "Profile of new Punjab Governor"۔ APP۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2010 
  7. "Stephen Sackur Interviews Shehrbano Taseer"۔ BBC۔ 30 اپریل. 2011۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2011 
  8. روزنامہ جنگ،[مردہ ربط] "عرفان صدیقی: نقش خیال: کیا بے حمیتی کی کوئی حد نہیں ہوتی"
  9. [Sana Saleem, "Salmaan Taseer: murder in an extremist climate"، دی گارڈین، 5 جنوری 2011. Retrieved 2011-01-07.

بیرونی حوالہ جات

سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر پنجاب
2008 – 2011
مابعد