وہبہ الزُّحیلی (1932ء تا 2015ء) عالم اسلام کے مشہور عالم اور جید فقیہ تھے۔ اور ان کا شمار عالم اسلام کی پلند پایہ فقہی و علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہبہ الزحیلی جامعہ الازہر، مصر میں مدرس بھی رہے۔ ان کی کتاب الفقہ الاسلامی و ادلتہ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔[4][5][6][7]

وہبہ زحیلی
(عربی میں: وهبة الزحيلي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1932ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیر عطیہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 8 اگست 2015ء (82–83 سال)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دمشق   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سوریہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک شافعی
عملی زندگی
مادر علمی کلیہ قانون جامعہ قاہرہ (–9 فروری 1963)
جامعہ الازہر (–1956)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ڈاکٹریٹ ،سند یافتہ جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ محمد ابو زہرا ،  Mahmud Shaltut   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ دمشق   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ترمیم

شیخ وہبہ زُحیلی کو بچپن سے ہی کثرت مطالعہ کی عادت رہی، ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے جامعہ دمشق میں داخلہ لیا اور چھ برس کے دوران میں شریعت کا نصاب پڑھا۔ 1952ء میں فارغ ہوئے اور جماعت میں اول درجہ پایا۔ مزید تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ ازہر مصر کا رخ کیا جہان آپ نے اسلامی قانون اور زبان پر مہارت حاصل کی۔ یہاں بھی آپ نے درجہ اوّل پایا۔ جامعہ ازہر میں تعلیم کے دوران میں ہی عصری قانون کی تفہیم کے لیے جامعہ عین شمس قاہرہ میں داخلہ لیا۔ 1959ء میں جامعہ قاہرہ سے قانون میں ایم اے کیا۔ 1963ء میں آپ نے قانون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ آپ نے مقالہ قانون جنگ، 8 اسلامی اور عصری علما کی آراء کا تقابلی جائزہ کے موضوع پر پیش کیا۔

تدریس

ترمیم

1975ء میں آپ مادر علمی جامعہ دمشق میں استاد کے فرائض دینے لگے، 1972 تا 74ء میں آپ لیبیا میں جامعہ بن غازی میں استاد رہے۔ آپ نے 60 ممالک میں اسلامی قانون (فقہ) پر خصوصی خطبات دیے۔1984ء سے 1989ء تک جامعہ متحدہ عرب امارات کے شعبہ شریعت اور قانون میں استاد رہے۔ جامعہ خرطوم سوڈان اور ریاض کی جامعہ میں بھی پڑھاتے رہے۔ آپ نے کئی عرب جامعات کے نصاب کی تشکیل میں کردار ادا کیا، جامعہ دمشق کے شعبہ قوانین اسلامیہ کے سربراہ بھی رہے۔

نظریات

ترمیم

آپ فقہ شافعی کے پیرو تھے مگر مزاج فقہی تھا۔ آپ پر شافعیت کی چھاپ نا تھی، بلکہ اپنی رائے رکھتے تھے۔ اور اس کا اظہار بلا خوف کرتے۔ طبعی میلان تصوف کی جانب مائل تھا۔ 2010ء میں لیبیا میں عالمی تصوف کانفرنس میں شرکت کی۔

شیوخ

ترمیم

علما و فقہا اور ماہرین جدید علوم، جن سے علم حاصل کیا۔[8]

دمشق کے شیوخ

ترمیم
  • محمود ياسين، حدیث میں
  • محمود الرنكوسی، عقائد میں
  • حسن الشطی، فرائض میں
  • ہاشم الخطيب، فقہ شافعی میں
  • لطفی الفيومی، فقہ اور حدیث میں۔
  • احمد السماق، تجوید میں۔
  • حمدی جويجاتی، علم تلاوت میں۔
  • ابو الحسن القصاب، نحو و صرف میں۔
  • حسن حبنكة اور شيخ صادق حبنكة الميدانی، علم تفسیر میں۔
  • صالح الفرفور، عربی زبان اور علم بلاغت اور ادب میں۔
  • حسن الخطيب، علی سعد الدين، شيخ صبحی الخيزران اور كامل القصار، حدیث اخلاق نبوی میں۔
  • جودت الماردينی، خطابت میں۔
  • رشيد الساطی، تاریخ اور اخلاقیات میں۔
  • ناظم محمود نسيمی، وماهر حمادة، قانون سازی میں اور کیمیا، طبیعیات، انگریزی اور دیگر دوسرے جدید علوم میں۔

مصر کے شیوخ

ترمیم
  • شيخ الازہر محمود شلتوت۔
  • عبد الرحمن تاج۔
  • عيسى منّون، تقابلی فقہ میں، شعبہ شرعیہ کے عمید۔
  • جاد الرب رمضان فقہ شافعی میں۔
  • محمود عبد الدايم فقہ شافعی میں۔
  • مصطفى عبد الخالق اور شقيقہ عبد الغنی عبد الخالق اصول فقہ میں۔
  • عثمان مرازقی اور حسن وهدان اصول فقہ میں
  • ظواہری شافعی، اصول میں فقہ میں۔
  • مصطفى مجاهد فقہ شافعی میں۔
  • محمد ابو زہرہ اور شيخ علی الخفيف ومحمد البنا ومحمد الزفزاف اور محمد سلام مدكور اور فرج السنهوری، فقہ اور اصول فقہ، تقابل فقہ اور ائمہ مجتہدین میں

تلامذہ

ترمیم
  • محمد الزحيلی شقيقہ۔
  • محمد فاروق حمادہ۔
  • محمد نعيم ياسين۔
  • عبد الستار ابو غدہ۔
  • عبد الطیف فرفور۔
  • محمد ابو ليل۔
  • عبد السلام عبادی۔
  • محمد الشربجی۔
  • ماجد ابو رخيہ۔
  • بديع السيد اللحام۔
  • حمزہ حمزہ۔

رکنیت

ترمیم
  • رکن المجمع الملك لبحوث الحضارة الإسلامية اردن (مؤسسة آل البيت)۔
  • متخصص مجمع الفقه الإسلامی بجدة اور المجمع الفقهی في مکہ مکرمہ میں اور مجمع الفقہ الإسلامی بھارت، امریکا، سوڈان میں۔
  • رئيس هيئة الرقابة الشرعية لشركة المضاربة والمقاصة الإسلامية في البحرين، ثم رئيس هذه الهيئة للبنك الإسلامي الدولي في المؤسسة العربية المصرفية في البحرين ولندن۔
  • متخصص الموسوعة العربية الكبرى دمشق میں۔
  • رئيس لجنة الدراسات الشرعية للمؤسسات المالية الإسلامية۔
  • مجلس الإفتاء الأعلى شام کے رکن۔
  • رکن لجنة البحوث والشؤون الإسلامية وهيئة تحرير مجلة نهج الإسلام بوزارة الأوقاف السورية۔
  • رکن مراسل للموسوعة الفقهية کویت کے، والموسوعة العربية الكبرى دمشق کے۔ وموسوعة الحضارة الإسلامية بالأردن، وموسوعة فقه المعاملات اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ وغيرہ۔

آپ نے کثرت سے لکھا۔ آپ کے موضوعات میں مذاہب اربعہ کا تقابلی جائزہ، فقا شافعی، اسلامی قانون، سیرت، حدیث اور تفسیر وغیرہ شامل تھے۔ آپ کی تفسیر منیر پاکستانی جامعہ پنجاب کے ایم اے اسلامیات کے نصاب میں بھی شامل ہے۔

  • اسلام اور عصری قوانین میں جنگوں کے اصول: تقابلی جائزہ
  • سمر قندی کی تحفۃ الفقہاء کی احادیث کی تخریج و تحقیق۔
  • اسلام میں جنگ اور امن، (فرانسیسی زبان میں)۔
  • اسلامی فقہ اور ثبوت (11 جلدیں، ترکی، مالائی، فارسی میں ترجمہ ہو جگا ہے)۔
  • اسلامی فقہ کا خلاصہ۔
  • اصول فقہ کا خلاصہ۔ (ترکی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے)۔
  • فقہ اسلامی کے اصول (ترکی زبان میں ترجمہ ہو جگا ہے)۔
  • اسلامی فقہ کا دائرۃ المعارف (انسائیکلوپیڈیا) 8 جلدیں۔
  • اسلامی فقہ عصر حاضر کے مسائل 14 جلدوں میں انسائیکلوپیڈیا، دارالفکر۔
  • جدید اسلوب میں فقہ اسلامی۔
  • فقہ اسلامی کی تجدید۔
  • آسان فقہ حنفی
  • آسان فقہ مالکی
  • آسان فقہ شافعی
  • آسان فقہ مالکی
  • عبادہ بن صامت
  • اسامہ بن زید
  • سعید بن مسیب
  • عمر بن عبدالعزیز

وفات

ترمیم

ڈاکٹر وہبہ زحیلی 8 اگست 2015ء مطابق 23 شوال 1436ھ کو دمشق میں 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔[9]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1031695230 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/22456 — بنام: Wahbaẗ al-Zuḥaylī
  3. https://www.dakwatuna.com/2015/08/09/72963/inna-lillahi-wa-inna-ilaihi-rojiun-dunia-islam-kehilangan-seorang-faqih-syaikh-wahba-zuhayli/
  4. Dr. Zuhayli's Fatwa on Sufism 2[مردہ ربط]
  5. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 29 جولا‎ئی 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2014 
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 16 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2014 
  7. "Dr. Zuhayli's Biography"۔ 29 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2014 
  8. "الموقع الرسمي للأستاذ الدكتور وهبة الزحيلي"۔ 10 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2015 
  9. "سبق| وفاة العلامة "وهبة الزحيلي" المفسر الفقيه الأصولي السوري"۔ 12 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولا‎ئی 2019