محمیہ
محمیہ (انگریزی: protectorate) سے مراد جدید بین الاقوامی قانون کے مطابق وہ خطہ ہے جسے کسی آزاد خود مختار حاکم نے علاقائی خود مختاری اور کچھ آزادی دے دی ہو مگر اصلاً اس کی شناخت اس سے بڑی خود مختار اور آزاد ریاست کے محکوم خطہ کے طور پر ہوتی ہو۔ اس آزادی کے عوض محکوم ریاست پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جو حاکم و محکوم کے تعلقات کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ چنانچہ محمیہ ایک بڑی آزاد ریاست کے زیر نگیں چھوٹا خود مختار خطہ ہوتا ہے۔ محمیہ نوآبادیات سے ذرا مختلف ہوتا ہے کیونکہ اس کا حاکم علاقائی ہوتا ہے اور بالادست ریاست سے اکا دکا مہاجر ہی یہاں رہنے کے لیے آتے ہیں۔ جبکہ وہ ریاست جو کسی دوسری آزاد ریاست کے تحفظ میں ہو لیکن اپنی خود مختاری بھی برقرار رکھے وہ محفوظ ریاست کہلاتی ہے جو محمیہ سے مختلف ہے۔[1][2]
برطانوی اور دولت مشترکہ محمیے
ترمیمبر اعظم امریکا
ترمیم- بارباڈوس (1627–1652)
عرب دنیا
ترمیم- محمیہ عدن (1873–1967)
- سلطنت مصر (1914–1922)
- اینگلو مصری سوڈان (1899–1956)
- خلیج فارس کی برطانوی اقامت
- برطانوی صومالی لینڈ (1887–1960)
جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا
ترمیم- بھوٹان (1910–1947)
- شمالی بورنیو (1888–1946)
- برونائی دارالسلام (1888–1984)
- وفاق ملایا (1948–1957)
- ہندستان کی نوابی ریاستیں (تا 1947)
- مالدیپ (1887–1965)
- سکم (1910–1975)
- سراواک (1888–1946)
ذیلی صحارا افریقہ
ترمیم- باسوٹولینڈ (1884–1966)
- محمیہ مشرقی افریقا (1895–1920)
- سوازی لینڈ (1902–1968)
- زنجبار (1890–1963)
اوقیانوسیہ
ترمیم- برطانوی جزائر سلیمان (1893–1978)
- جزائر کک (1888–1901)
- نیووے (1900–1901)
- ٹوکیلاؤ (1877–1916)
- ٹونگا 1900–1970)
ولندیزی محمیے
ترمیم- اروبا، کیوراساؤ (سابقہ نیدرلینڈز انٹیلیز کا جصہ)
- ولندیزی شرق الہند
فرانسیسی محمیے
ترمیمایشیا
ترمیم- فرانسیسی ہند چین 1953/54 تک
- کمبوڈیا 11 اگست 1863
- لاؤس 3 اکتوبر 1893
عرب دنیا اور مڈغاسکر
ترمیم- اتحاد القمری (1886–1912)
- جبوتی 24 جون 1884
- موریتانیہ 12 مئی 1903
- مراکش (1912–1956)
- روایتی مڈغاسکر ریاستیں
- تونس (1881–1956)
ذیلی صحارا افریقہ
ترمیم- فرانسیسی محمیہ تونس (1881–1956)
- فرانسیسی مغربی افریقہ
- بینن روایتی ریاستیں
- داهومی 1889
- پورٹو نووو (1863–1865)
- فرانسیسی اپر وولٹا (1919–1932)
- چاڈ 20 ستمبر 1897
- کوت داوواغ 10 جنوری 1889
- جمہوریہ گنی 5 اگست 1849
- نائجر 30 جولائی 1899
- سینیگال 4 فروری 1850
اوقیانوسیہ
ترمیمجرمن محمیے
ترمیماطالوی محمیے
ترمیمجاپانی محمیہ
ترمیم- کوریائی سلطنت (1905–1910)
اقوام متحدہ
ترمیم- کمبوڈیا (1992–1993)
- شمالی کرویئشا (1996–1998)
- مشرقی تیمور (1999–2002)
- کوسووہ (1999 کے بعد سے قائم)