پیلی واسکٹ والوں کی تحریک
پیلی واسکٹ والوں کی تحریک (انگریزی: Yellow vests movement)، ((فرانسیسی: Mouvement des gilets jaunes)،تلفظ: [ʒilɛ ʒon]) فرانس کی ایک احتجاجی تحریک ہے جو 17 نومبر 2018ء کو شروع ہوئی اور جلد ہی ہمسایہ ممالک (مثلاً اٹلی ((اطالوی: gilet gialli))، بلیجیئم اور نیدرلینڈز ((ڈچ: gele hesjes)) میں پھیل گئی۔
پیلی واسکٹ والوں کی تحریک Gilets jaunes protests | |||
---|---|---|---|
پیلی واسکٹ والوں کے ایک مظاہرے کا منظر | |||
تاریخ | 17 نومبر 2018 – جاری ہے | ||
مقام | |||
وجہ |
| ||
مقاصد |
| ||
طریقہ کار | احتجاجات، سول نافرمانی کی تحریک، رکاوٹیں، ٹریفک جام، ٹریفک کیمروں کی توڑ پھوڑ، جھڑپیں[24][25] وندالیت،[26] آتش زنی[27][28] اور لوٹ مار[29] | ||
صورتحال | جاری، 10 دسمبر 2018ء تک[30] | ||
قبولیت | ڈیزل اور پٹرول مصنوعات پر حکومتی ٹیکس چھ ماہ کے لیے موخر [30] | ||
تعداد | |||
| |||
متاثرین | |||
اموات | 4 شہری (فرانس)[32] | ||
زخمی | 1000+ شہری ~ 200+ ذخمی پولیس افسران |
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، مصارف زندگی کے بڑھتے اخراجات اور حکومتی ٹیکس اصلاحات جیسے مسائل کا ناپسندیدہ بوجھ محنت کشوں اور درمیانے طبقے (خاص طور پر وہ دیہی اور نیم شہری علاقوں[19][33]) پر مسلسل ڈالا جا رہا ہے[34][35][36]۔ ان مشکلات کا حل اور فرانسیسی صدر کے استعفے کے مطالبات شامل ہیں۔
یہ تحریک فرانس کے شہروں میں بہت نظر آ رہی ہے، لیکن احتجاج میں دیہی علاقوں کو غیر معمولی طور پر متحرک پایا گیا ہے۔ پیلے رنگ کے واسکٹ کو ایک علامت کے طور پر منتخب کیا گیا تھا کیونکہ 2008ء کے بعد سے تمام کمرشل گاڑی چلانے والوں کو قانون کے تحت پیلی رنگ کی جیکٹ پہننا لازمی قرار دیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے یہ عکس انداز جیکٹس وسیع پیمانے پر سستے دستیاب ہیں[23]۔
پس منظر
ترمیم1980ء کی دہائی سے، فرانسیسی حکومت نے ڈیزل انجنوں کی پیداوار میں سبسڈی فراہم کرنا شروع کی ہے[37]۔ تجارتی بنیادوں پر گاڑیوں پر اضافی قدری محاصل میں کمی کی وجہ سے فرانس میں ڈیزل گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا[38]۔
2018ء کے دوران میں پٹرول (SP95-E10) کی قیمت میں جنوری میں 1.4682 €/L سے نومبر کے آخری ہفتے میں 1.4305 €/L ہو گئی[39]۔ پٹرول اور ڈیزل ایندھن کی قیمتوں میں، اکتوبر 2017ءاور اکتوبر 2018ءکے درمیان میں بالترتیب 15٪ تا23 فیصداضافہ ہوا[40]۔ گذشتہ سال کے دوران میں تقسیم کاروں کے لیے پٹرول کی عالمی مارکیٹ کی خریداری کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیزل کے لیے، 35 فیصد، تقسیم کی قیمت 40 فیصد بڑھ گئی۔اس قیمت میں اضافی قدری محاصل بھی شامل ہے، ڈیزل ٹیکس میں ایک سال میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور پیٹرول پر ٹیکس 7.5فیصد اضافہ ہوا۔2018ء میں ڈیزل پر 7.6 سینٹ فی لیٹر اور 3.98 سینٹ پٹرول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا جبکہ یکم جنوری 2019ء سے ڈیزل پر 6.5 سینٹ اضافے اور پیٹرول پر 2.9 سینٹ اضافہ کی منصوبہ بندی کی گئی[41][42]۔
ایندھن کی فروخت پر ٹیکسز کی تفصیل کچھ ہوں ہے؛
- توانائی کی مصنوعات پر گھریلو کھپت ٹیکس، جو تیل کی قیمت پر کی بجائے اس کے حجم کے لحاظ سے عائد کیا جا تا ہے۔ ادا کردہ ٹیکس کا ایک حصہ علاقائی حکومتوں کو جاتا ہے، جبکہ دوسرا حصہ قومی حکومت کو ادا کیا جاتا ہے۔ 2014 سے حفری ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کی کوشش میں اس ٹیکس میں کاربن جزو شامل کیا گیا جس میں ہر سال اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل اور پٹرول پر ٹیکس میں توازن پیدا کرنے کے لیے 2017 اور 2018 میں ڈیزل پر ٹیکس میں تیزی سے اضافہ کیا گیا۔
- قدرے محاصل ٹیکس، بشمول TICPE کل ٹیکس کو چھوڑ کر حاصل قیمت کی رقم پر شمار کیا جاتا ہے۔ 2000 سے 2014ء تک 19.6 فیصد شرح سے اضافہ ہونے کے بعد 2014 میں اس کی شرح 20٪ مستحکم رہی ہے۔
ایندھن کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کی تحریک میں بنیادی طور پر وہ افراد شامل ہیں، جنہیں TICPE کی جزوی یا مجموعی معافی سے فائدہ ہوتا ہے[43][44]۔مظاہرین اڈور فلپ کی دوسری حکومت پر تنقید کر رہے ہیں اور انھیں کاربن ٹیکس کے نفاذ کے بعد ایندھن کی لاگت میں اضاف ذمہ دار قرار دیا ہے۔[45]
صدر میکون نے ابتدائی نومبر میں خصوصی سبسڈی اور مراعات کی پیشکش کرتے ہوئے ان کے خدشات کو ختم کرنے کی کوشش کی[46]۔صدر میکرون کو فرانسکو اولیندے کے دور حکومت کے تحت نافذ شدہ پالیسیوں کو توسیع دینے کی وحہ سے مظاہرین کے غصے کا سامنا ہے[47]۔
دیگر غیر یونین احتجاجات
ترمیمپٹرول کی قیمتوں پر ٹیکس کے خلاف فرانس میں پہلی مرتبہ 1931ء میں لیل شہر میں مظاہرے ہوئے۔ ٹیکس میں اضافے کے خلاف تحریک نے 1950ء کی دہائی کے " پاڈوادیزم " کو ابھارا، جس نے درمیانی طبقات کو متحرک کرتے ہوئے ٹیکس مخالف بغاوت کو جنم دیا۔ 1970 ء میں ‘سست روی تحریک" بھی شروع کی گئی۔ جولائی 1992میں ، پوائنٹس پر مبنی اجازت نامے کے متعارف کروانے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اس تحریک کو دوبارہ زندہ کیا گیا تھا[48]۔
اقتصادی اصلاحات
ترمیممظاہرین کا دعوی ہے کہ ایندھن کے ٹیکس کا مقصد بڑے کاروبار کے لیے ٹیکسز میں کی کمی کو فروغ دینا ہے اس کے ساتھ ساتھ بعض دانشوروں جیسے ڈینیا کوللت ختب نے دعوی کیا کہ اس کی بجائے اخراجات کاٹ دیں[49][50]۔ میکون نے کہا کہ انتظامیہ کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کا مقصد عالمی معیشت میں فرانس کی مسابقت بڑھانا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایندھن ٹیکس کا مقصد سفری ایندھن کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہے[51]۔ بہت سے پیلی جیکٹس مظاہرین بنیادی تنخواہوں میں کمی اور زائد توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے اقتصادی مشکلات کی وجہ سے احتجاج میں سرگرم عمل ہیں[52]۔
بنیاد اور تنظیم
ترمیمسین اے مارن محکمہ کی ایک عورت نے مئی 2018 میں چینج ڈاٹ آرگ ویب سائٹ پر ایک محضر شروع کی جس کو اکتوبر کے وسط تک 300،000 دستخط وصول ہوئے۔ اس درخواست کے متوازی اسی محکمے کے دو افراد نے 17 نومبر کو "تمام سڑکوں کو روکنے" کے لیے ایک فیس بک تقریب شروع کی اور اس طرح ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج شروع ہوا اور یہ تیزی سے پھیل گیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ اضافہ ٹیکس میں اضافے کا نتیجہ تھا، اس گروہ نے وائرل کی ویڈیوز میں سے ایک نے پیلے رنگ کی جیکٹوں کا استعمال شروع کیا[53]۔
فرانس کے سکالر بیٹریس جبینل کے مطابق، موجودہ تحریک جائل جینس اور بونٹس راجز تحریکوں (جس نے 2013 میں ایک نئے ٹیک ٹیکس کی مخالفت کی تھی) کے درمیان مماثلت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ بونٹس راجز کی ناکامی کا ذمہ دار "حقیقی رہنماؤں، جیسے کارائی وار کے میئر، برٹنی کے عظیم مالک " تھے تاہم حالیہ پیلے رنگ کی جیکٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے۔موجودہ تحریک کا کوئی رہنما نہیں بلکہ یہ خودارادی طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ غیر رسمی رہنما ابھرتے ہیں لیکن فوری طور پر پیلے رنگ جیکٹس کی طرف سے تشدد کے ساتھ مسترد کر دیاجاتا ہے[54]۔ جان لیچ فیلڈ کے مطابق، تحریک میں سے مروجہ سیاست دانوں کے خلاف یہاں تک نفرت کا اظہار کیا جاتا ہر کہ اگر کوئی ان میں سے بھی سیاست دانوں کی طرح رویہ اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہو تو اسے بھی اپنی صفوں سے نکال دیا جاتا ہے[55]۔ پیلے رنگ کی جیکٹ تحریک کسی مخصوص سیاسی جماعت یا ٹریڈ یونین سے منسلک نہیں ہے اور اس سے زیادہ تر سوشل میڈیا سے پھیل گئی ہے[56]
احتجاج
ترمیم17 نومبر
ترمیممظاہروں کا آغاز 17 نومبر 2018 کو ہوا جس نے فرانس بھر میں 300،000 سے زائد لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، مظاہرین نے رکاوٹوں کی تعمیر اور سڑکوں کو روکنے کے ساتھ آگے بڑھے[57]۔ جان لچ فیلڈ کے مطابق،یہ احتجاج نہیں تھا بلکہ یہ ایک بغاوت ہے[58]۔
سڑکوں کے علاوہ مظاہرین نے دس ایندھن ذخائر کو بھی بند کر دیا[59]۔ احتجاج کے اس دن، احتجاج میں شریک ایک 63 سالہ پنشنر لی پون ڈی ڈی بیویسیسن کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ رکاوٹ کو توڑ کر گزرنے کی کوشش کرنے والی وین نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جو موقع پر مارا گیا[60]۔ 21 نومبر تک، 585 شہری زخمی ہوئے، سولہ شدید زخمی اور 115 پولیس افسران شدید زخمی ہوئے[61]۔
فرانس کے سمندر پار علاقہ رے یونیوں میں بھی احتجاجات منعقد ہوئے، جہاں صورت حال کشیدہ رہی اور فسادات سے خراب ہو گئی۔ مظاہرین کی جانب سے سڑکوں تک رسائی کو روکنے کے بعد تین دن تک جزیرے کے اسکول بند کردیے گئے۔ 21 نومبر کو صدر مکون نے جزیرے میں تشدد کو پرسکون کرنے کے لیے فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا[62]۔
24 نومبر
ترمیمپیرس میں مظاہروں کے ساتھ پچھلے ہفتے کشیدگی بڑھ گئی ہے، وزارت داخلہ نے 24 نومبر کو چیمپئن مریس میں جمع ہونے کی اجازت دی[63]۔مظاہرین نے فرانس بھر میں 106،000 افراد [64]کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ جن میں سے صرف پیرس میں 8000 خواتین تھیں۔ مظاہرین نے سڑکوں پر آگ لگائی، سڑکوں پر مبنی اشاروں کو توڑ دیا گیا اور رکاوٹوں کو تعمیر کیا[65]۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کے کینن سے استعمال کی۔
26 نومبر کو ایک اہلکار نے اندازہ کیا کہ دو پچھلے دنوں کے دوران میں پیرس میں ہونے والے فسادات میں 1.5 لاکھ یورو نقصان ہوا۔ صفائی اور مرمت کے کام میں مدد کے لیے دو سو اضافی کارکنوں کو تفویض کیا گیا تھا[66]۔
یکم دسمبر "ایکٹ III
ترمیمایک دسمبر کے لیے "ایکٹ 3 - میکرون حکومت چھوڑو“ نامی احتجاج کا اہتمام کیا گیا[67]۔
1-2 دسمبر کو مارسئی، پیرس ( A6 ) ہائی وے پر ٹریفک کو لیون کے شمال میں روک دیا گیا تھا[68]۔
مارسئی میں، جہاں 5 نومبر کو ایک عمارتوں کی تباہی اور اردگرد علاقوں سے افراد کو نکالنے کا عمل دیکھا گیا۔ ایک 80 سالہ الجزائر خاتون اپنی دکان کا شٹر بند کرتے وقت پولیس کی جانب سے آنسو گیس کنٹینر لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئی اور جس نے سرجری کے دوران میں دم توڑ دیا[69]۔تیسرے ہفتے کے اختتام پر ایرس بائی پاس پر ایک وین کو رکاوٹ کو توڑتے سے روکتے وقت ایک دوسرا موٹر سائیکل ہلاک ہوا۔
1 دسمبر کو احتجاج کے دوران میں پیرس میں 100 سے زائد کاریں جلا دی گئیں اور آرکی ڈی ٹرراومہ کو تباہ کیا گیا۔اگلی صبح پیر کو پیرس میئر این ہیڈلگو نے جائداد کے نقصانات کا 3-4ملین یورو کا اندازہ لگایا[70]۔
حکومت کی تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلبہ مظاہرہ
ترمیممیکرون کی تعلیی اصلاحات اور بیسکالوریٹ (ایک سیکنڈری اسکول چھوڑنے والے امتحان )میں مجورزہ تبدیلی کے منصوبہ کے خلاف فرانس بھر کے شہروں میں طلبہ نے احتجاج کیا۔ طلبہ نے خدشے کا اظہار کیا کہ ان اصلاحات سے شہریوں، قصبوں اور دیہاتی علاقوں کے طالب علموں کے درمیان میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے مواقعے مزید عدم مساوات کا شکار ہو جائیں گے[71]۔
6 دسمبر کو، 140 سے زائد طالب علم کو متیس لا لا جولی میں ایک اسکول کے باہر سے گرفتار ہوئے۔ بڑے پیمانے پر گرفتار طلبہ کی بندھے ہوئے ہاتھوں کی ویڈیو نے مزید بغاوت کو جنم دیا۔ فرانسیسی تعلیم کے وزیر جین مائیکل بلنک نے کہا کہ اگرچہ یہ منظر سے "مشکوک" تھا لیکن اسے "سیاق و نسق میں" دیکھنا ضروری ہے[72]۔ اسی دن، فرانس بلیو نے رپورٹ کیا کہ سینٹ ایٹیینے "محاصرہ" میں تھا۔ اس وجہ سے سینٹ ایٹیین کے میئر کے پہلے ٹویٹ پھر پریس ریلیز کے مطابق،علاقے میں پولیس نفری میں اضافہ کے لیے پڑوسی لیون کے روشنیوں کے تہوار کو منسوخ کر دیا جائے[73]۔
فرانس سے باہر احتجاجات
ترمیمگارڈین کے کم وائلر کے مطابق، اس احتجاج نے اٹلی میں حکومت حمایتی تحریک کی حوصلہ افزائی کی، اخبار نے ایک اطالوی آرگنائزر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم فرانسیسی گیت جیوسس سے متاثر ہوئے ہیں […] تاہم ہم فرانس کے برعکس، ہماری حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم یورپ کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یورپ اب اطالوی سیاست میں مداخلت نہ کرے[74]۔"
برسلز میں فسادات کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس پر ربڑ کی گولیاں اور پتھر پھینکے گئے، پولیس نے پانی کے کینن سے جواب دیا، اس دوران میں 60 گرفتاریاں عمل میں لائیں گئی[75]۔والونیا میں 16 نومبر 2018 کے دوران میں کئی تیل ڈپوز بند کر دیے گئے ہیں، تاہم برسلز میں روسی لوکیلو ڈپو کو بند کرنے کے لیے مظاہرین کی کوششوں کو فوری طور پر پولیس نے ناکام بنا دیا۔اب تحریک 2019 میں ملکی وفاقی انتخابات کے لیے نئی پارٹی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے[76][77]۔
1 دسمبر کو-، نیدرلینڈز کے شہروں میں "پیلی واسکٹ" پہنے تھوڑی سی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ 4 دسمبر کو، ڈووری پارٹی کے رہنما بوشکو اوبرادویکی نے 8 دسمبر کو سربیا میں بلند ایندھن کی قیمتوں کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا[78]۔ جرمنی میں علامتی طور پر تارکین وطن کے گروپوں برانڈ نبرگ گیٹمیں مظاہرے کیے گئے[79]۔
5 دسمبر کو، عراق کے شہر بصرہ میں پیلی جیکٹ سے متاثر ہو کراحتجاج کیا گیا، مبینہ طور پر حکومت کی جانب سے ان پر گولیاں برسا کر انھیں منتشر کیا گیا۔
رد عمل
ترمیمنومبر 2018ء کے آخر کی رائے شماری سے پتہ چلتا ہے کہ اس تحریک کو فرانس میں 73٪ سے 84٪ تک وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہے۔1 دسمبر کے واقعات کے بعد منعقد ہونے والے رائے شماری کے مطابق فرانس کے لوگوں کی 72 فیصد نے اس کی حمایت کی اور 85 فی صد عوام پیرس میں تشدد کے خلاف ہے[80][81]۔
مظاہرین نے ٹرکوں خاص طور پر نشانہ بنایا۔ دو مزدور یونین، سی جی ٹی اور ایف او نے اتوار کو ٹرک ڈرائیورز کو ہڑتال شروع کرنے کا کہا لیکن انھوں نے 7 دسمبر کو حکومت اور اپنی رکنیت سے مشورہ کرنے کے بعد واپس بلا لیا[82]۔
وزیر داخلہ کرسٹوفر کاسٹنٹر نے 2017 صدارتی انتخاب میں میکرون مخالف امیدوار ماری لی پین پر ان احتجاجات کی سازش کا الزام لگایا اور 24 نومبر کو تشدد کے بعد اس کی نیشنل پارٹی نے مبینہ طور پر لوگوں کو شانزے لیزے پر جانے کے لیے زور دیا[83]۔ میری لی پین نے جواب دیا کہ شانزے لیزے پر لوگوں کو جانے کی اجازت دینا حکومت کی ذمہ داری تھی اور وزیر داخلہ کو تحریک کو بدنام کرنے کے لیے کشیدگی کو بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیا[84]۔
اگرچہ صدر میکون نے اس بات کا اصرار کیا تھا کہ ایندھن ٹیکس میں اضافہ منصوبے کے مطابق ہو گا تاہم 4 دسمبر کو حکومت نے اعلان کیا کہ ٹیکس کے نفاذ کو روک دیا جائے گا[85]۔ وزیر اعظم اڈارڈ فلپ کے الفاظ میں "کوئی ٹیکس بھی قومی اتحاد کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا"[86]۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑
- ↑ "Gilets jaunes : la Belgique et la Bulgarie ont elles aussi leurs Gilets jaunes"۔ LCI (بزبان فرانسیسی)۔ 20 November 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 دسمبر 2018
- ↑ Rémi Carlier (26 December 2018)۔ "Liban, Tunisie, Burkina Faso… les Gilets jaunes font des émules à travers le monde"۔ France 24 (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018
- ↑
- ↑
- ↑ "L'Allemagne se connecte au phénomène des "gilets jaunes""۔ RFI (بزبان فرانسیسی)۔ 28 November 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 دسمبر 2018
- ^ ا ب پ ت ٹ "Are the Yellow Vests Spreading beyond France?"۔ BBC۔ 14 December 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2018
- ↑ Linda Givetash (5 December 2018)۔ "France's 'Yellow Jackets' inspire protesters in Iraq"۔ NBC News (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2018
- ↑ "Dozens gather in Dublin for 'yellow vests' protest"۔ Irish Times۔ 15 December 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2018
- ↑ Hagay Hacohen (13 December 2018)۔ "Yellow Vest protest reach Israel, rage against high living cost mounts"۔ دی جروشلم پوسٹ (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2018
- ↑ Taylor Luck (13 December 2018)۔ "Jordanian protesters don yellow vests as demonstrations spread"۔ The National۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2018
- ↑ Sarah El Deeb (23 December 2018)۔ "Lebanese, some in yellow vests, protest political gridlock"۔ اے بی سی نیوز (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2018
- ↑ Janene Pieters (10 December 2018)۔ "Limited turnout for 'yellow vests' protests in Netherlands; only three arrests"۔ NLtimes.nl۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2018
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑ Neda Kurjački (6 December 2018)۔ "Sprečeno prinudno iseljenje u Mirijevu, među aktivistima "žuti prsluci""۔ N1info (بزبان سربیائی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2018۔
translated title: A forced eviction in Mirievo stopped by the "yellow vest" activists
- ↑ Eric Cheung۔ "'Yellow vest' protest movement spreads to Taiwan"۔ CNN۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2018
- ^ ا ب Alexis Spire (دسمبر 2018)۔ "Aux sources de la colère contre l'impôt"۔ Le Monde Diplomatique (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ Jean-Gabriel Bontinck، les éditions départementales (دسمبر 3, 2018)۔ "Les radars, cibles privilégiées des Gilets jaunes" (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 5, 2018
- ↑ Alexandre Lemarié (دسمبر 4, 2018)۔ "Les « gilets jaunes » ciblent la suppression de l'ISF, « péché originel » de Macron" (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 5, 2018
- ↑ "la mondialisation a enfanté des gilets jaunes"۔ Atlantico.fr (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ^ ا ب Associated Press (20 نومبر 2018)۔ "The Yellow Vests: Who they are and why their tax protest is a big deal"۔ The Mercury News۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2018
- ↑ Adam Nossiter (2 دسمبر 2018)۔ "'Yellow Vests' Riot in Paris, but Their Anger Is Rooted Deep in France"۔ The New York Times۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2018
- ↑ "Hundreds arrested as police clash with 'Yellow Vest' protesters in Paris"۔ France24۔ AP, Reuters۔ 2 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2018
- ↑ Cecilia Rodriguez (2 دسمبر 2018)۔ "Riots In Paris: 'Yellow Vests' Violence, Vandalism And Chaos Hitting Tourism"۔ Forbes۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2018
- ↑ "Almost 100 injured during French fuel protests"۔ Irish Times۔ 2 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2018
- ↑ "Yellow vest protesters clash with police in Paris, in pictures"۔ The Telegraph۔ 1 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ↑ "The violence, burning and looting wasn't just in Paris on Saturday"۔ The Local۔ 3 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ^ ا ب "Gilets Jaunes protests in France to continue despite fuel tax U-turn"۔ The Guardian۔ 4 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2018
- ↑ "Gilets jaunes – Le ministre de l'Intérieur indique que le pics de manifestants s'est élevé à 282710 manifestants, atteint vers 17 heures"۔ France Info (بزبان فرانسیسی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018 ۔
- ↑ "France fuel protests: 80-year-old woman killed in her home"۔ BBC۔ 3 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2018
- ↑ Aurélie Dianara (30 نومبر 2018)۔ "We're With the Rebels"۔ The Jacobin (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ Aline Leclerc۔ "« Gilets jaunes » : anatomie d'une journée de colère"۔ Le Monde.fr (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018
- ↑ Kim Willsher (16 نومبر 2018)۔ "'Gilets jaunes' protesters threaten to bring France to a standstill"۔ the Guardian (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018
- ↑ Saphora Smith (27 نومبر 2018)۔ "The Champs-Élysées in Paris became a blazing battleground. Here's why."۔ NBC News (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ "Prix des carburants : l'essence à son plus bas de 2018, le diesel poursuit aussi sa baisse"۔ LCI۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2018
- ↑ "Diesel : les raisons d'une " exception culturelle " française"۔ Les Echos (بزبان فرانسیسی)۔ 10 اپریل 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ "Prix des carburants : l'essence à son plus bas de 2018, le diesel poursuit aussi sa baisse"۔ LCI۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2018
- ↑ "Prix à la pompe: la part du brut, la part des taxes"۔ Le Point (بزبان الفرنسية)۔ AFP۔ 16 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ↑ "'Shame' on Paris protesters, says Macron"۔ BBC News۔ 25 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ "Macron stands by fuel taxes"۔ Energy Reporters۔ 28 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ↑ "Furious French drivers to block roads in fuel price protest, but are they right to?"۔ The Local۔ 30 اکتوبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ "Lettre ouverte au Premier Ministre Edouard PHILIPPE"۔ OTRE (بزبان الفرنسية)۔ 20 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ Eva Tapiero، Matthew Robinson، Laura Smith-Spark۔ "French fuel protests leave 1 dead, dozens injured"۔ CNN۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018
- ↑ "Emmanuel Macron promet des aides pour le chauffage et le carburant"۔ Le Figaro (بزبان فرانسیسی)۔ 6 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ Eva Tapiero، Matthew Robinson، Laura Smith-Spark۔ "French fuel protests leave 1 dead, dozens injured"۔ CNN۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018
- ↑ "Opération escargot contre le permis à point"۔ Archives-imagesplus.tv (بزبان الفرنسية)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2018
- ↑ Richard Lough، Simon Carraud (4 دسمبر 2018)۔ "France's Macron hunts for way out of 'yellow vest' crisis"۔ روئٹرز (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ↑ Gregory Viscusi (3 دسمبر 2018)۔ "Macron Fights on Two Fronts as French, German Risks Collide"۔ بلومبرگ نیوز۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ↑ "Emmanuel Macron promet des aides pour le chauffage et le carburant"۔ Le Figaro (بزبان فرانسیسی)۔ 6 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ Adam Nossiter (دسمبر 2, 2018)۔ "'Yellow Vests' Riot in Paris, but Their Anger Is Rooted Deep in France"۔ New York Times (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 7, 2018
- ↑ Leonardo Bianchi (20 نومبر 2018)۔ "Chi sono i 'gilet gialli'، la versione francese dei Forcone"۔ Vice (بزبان اطالوی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ Béatrice Giblin، Guillaume Erner (14 نومبر 2018)۔ "Qui sont les gilets jaunes?"۔ Franceculture.fr (بزبان الفرنسية)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2018
- ↑ Kim Willsher (3 دسمبر 2018)۔ "Never before have I seen blind anger like this on the streets of Paris"۔ the Guardian (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2018
- ↑ Vivienne Walt (30 نومبر 2018)۔ "'There Is an Atmosphere of Civil War.' France's Yellow Jackets Are Driving Fury at Macron"۔ Time۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ Ben McPartland (20 نومبر 2018)۔ "LATEST: French police dislodge fuel protesters as movement wanes (for now)"۔ The Local (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018
- ↑ "ANALYSIS: The savage violence in Paris was not a protest, it was an insurrection"۔ The Local۔ 2 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ "France's 'yellow vest' protesters block access to fuel depots"۔ France 24۔ 19 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2018
- ↑ Leonardo Bianchi (20 نومبر 2018)۔ "Chi sono i 'gilet gialli'، la versione francese dei Forcone"۔ Vice (بزبان اطالوی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ "« Gilets jaunes » : barrages, casse et « sévérité » promise par l'Etat : le point sur la journée de mercredi" (بزبان الفرنسية)۔ Le Monde۔ 21 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 دسمبر 2018
- ↑ Associated Press۔ "French troops deployed amid protests on Reunion island"۔ ABC News (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2018
- ↑ Associated Press۔ "French troops deployed amid protests on Reunion island"۔ ABC News (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2018
- ↑ Kim Willsher (24 نومبر 2018)۔ "French 'gilets jaunes' protests turn violent on the streets of Paris"۔ The Guardian (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ "'Shame' on Paris protesters, says Macron"۔ BBC News۔ 25 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ Kim Willsher (26 نومبر 2018)۔ "Macron: Paris protest 'battle scenes' could hurt France's image"۔ the Guardian (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ "Gilets Jaunes: Protesters warn of ports disruption"۔ Connexionfrance.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ Flora Chaduc (2 دسمبر 2018)۔ "Gilets jaunes à Lyon : mobilisation sur le TEO, l'A6 fermée vers Lyon"۔ Lyon Capitale (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ↑ "« Sang sur les mains »۔ À Marseille, des milliers de manifestants en colère réclament la démission du maire"۔ OuestFrance (بزبان فرانسیسی)۔ 15 نومبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2018
- ↑ "ANALYSIS: The savage violence in Paris was not a protest, it was an insurrection"۔ The Local۔ 2 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ "French government fears 'major violence'"۔ BBC News۔ 6 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2018
- ↑ "Douze interpellations à Saint-Etienne en marge des manifestations lycéennes"۔ France Bleu (بزبان فرانسیسی)۔ دسمبر 6, 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 8, 2018۔
La ville est en état de siège depuis ce jeudi matin avec la manifestation des lycéens dans toute la ville.
- ↑ Florent Deligia (دسمبر 7, 2018)۔ "Saint-Étienne demande encore l'annulation de la Fête des lumières à Lyon"۔ Lyon Capitale (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 8, 2018۔
Le maintien d'une manifestation telle que la fête des Lumières à Lyon nécessitera, par la force des choses, une mobilisation importante des moyens de police au détriment du maintien de l'ordre dans les autres villes de la Région (Gaël Perdriau)
- ↑ Kim Willsher (26 نومبر 2018)۔ "Macron: Paris protest 'battle scenes' could hurt France's image"۔ the Guardian (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ Lorne Cook، Mark Carlson (30 نومبر 2018)۔ "'Yellow jacket' tax protests spread: billiard balls vs. water cannons"۔ The Mercury News (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ "Des «gilets jaunes» créent un mouvement politique pour les prochaines élections fédérales"۔ Le Soir (بزبان فرانسیسی)۔ 18 نومبر 2018۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2018
- ↑ Jean-Pierre Stroobants۔ "En Belgique, un mouvement de « gilets jaunes » se cherche un débouché politique"۔ Le Monde.fr (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ "Irak, Serbie, Allemagne… les Gilets jaunes essaiment au-delà de nos frontières"۔ Le Parisien (بزبان فرانسیسی)۔ دسمبر 6, 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 8, 2016
- ↑ Thomas Wieder (دسمبر 3, 2018)۔ "En Allemagne, l'extrême droite revêt l'uniforme des « gilets jaunes »"۔ Le Monde (بزبان فرانسیسی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 8, 2016
- ↑ Pauline Bock (28 نومبر 2018)۔ "The yellow jackets are a reminder Emmanuel Macron rules only one version of France"۔ New Statesman (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ Vivienne Walt (30 نومبر 2018)۔ "'There Is an Atmosphere of Civil War.' France's Yellow Jackets Are Driving Fury at Macron"۔ Time۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2018
- ↑ "Lettre ouverte au Premier Ministre Edouard PHILIPPE"۔ OTRE (بزبان الفرنسية)۔ 20 نومبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2018
- ↑ Kim Willsher (24 نومبر 2018)۔ "French 'gilets jaunes' protests turn violent on the streets of Paris"۔ The Guardian (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ Kim Willsher (24 نومبر 2018)۔ "French 'gilets jaunes' protests turn violent on the streets of Paris"۔ The Guardian (بزبان انگریزی)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2018
- ↑ "France Freezes Fuel Tax Hike In Face Of Yellow Vest Protests"۔ NPR۔ 4 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 دسمبر 2018
- ↑ Gregory Viscusi، Helene Fouquet (دسمبر 4, 2018)۔ "Macron Blinks as Yellow-Vests Protest Forces Fuel-Tax Climbdown"۔ Bloomberg (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 7, 2018