محمد سرفراز محمدی سیفی
ڈاکٹر کرنل(ر) محمد سرفراز محمدی سیفی سلسلہ سیفیہ کی مشہور و معروف شخصیت ہیں۔ جن کے ہزاروں مرید و خلفاء ہیں۔ جن کا آستانہ محمدیہ سیفیہ ترنول اسلام آباد میں ہے۔ جو ٹیکسلا سے صرف 13کلو میٹر ہے
ڈاکٹر محمدسرفراز محمدی سیفی | |
---|---|
فائل:Dr Col Muhammad Sarfraz.png | |
پیدائش | 12 اپریل 1958 ء آر بی 99، جڑانوالہ، لائل پور، مغربی پاکستان |
وفات | حیات، پاکستان حیات |
قلمی نام | محمد سرفراز محمدی سیفی |
پیشہ | ڈاکٹر، کرنل، صوفی، چائلڈ اسپیشلسٹ، پروفیسر |
زبان | اردو |
قومیت | پاکستانی |
نسل | پنجابی |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | پی ایچ ڈی |
اصناف | صوفی، خدمت خلق، اسلام |
ولادت
ترمیمآپ کی ولادت 12 اپریل 1958ء کو ہوئی۔
والد
ترمیمآپ کے والد فضل محمود ڈوگر کے آباء و اجداد قیام پاکستان سے قبل امرتسر میں رہائش پزیر تھے قیام پاکستان کے چھ ماہ بعد اپنے والد کے ہمراہ ہجرت کر کے پاکستان آئے پہلے کچھ عرصہ لاہور میں قیام رہا بعد میں فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ فضلآباد (99 آر بی) میں مستقل رہائش پزیر ہوئے تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان پولیس کو جوائن کیا ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور اور ملتان میں خدمات سر انجام دیں۔
تعلیم و تربیت
ترمیمابتدائی تعلیم گھر میں ہی حاصل کی بعد میں خانپور میں پانچویں کلاس سے داخلہ لیا اور پھر ملتان، ساہیوال بہالپور اور بعد میں انگلینڈ کی درسگاہوں سے تعلیم حاصل کی ایف ایس سی کے بعد ایک سال دو ماہ میں قرآن پاک حفظ کیا۔
پاکستان آرمی
ترمیممیڈیکل کالج بہاولپور سے ایم بی بی ایس کیا پاکستان آرمی میں بطورکیپٹن ڈاکٹر سروس شروع کی جبکہ کرنل کے عہدہ سے پاک آرمی کو خیرباد کہا۔
پہلے پاکستانی
ترمیمآپ نے پاکستان میں چائلڈ اسپیشلسٹ کیا جس کے بعد انگلینڈ ایڈنمبرا (Edinburgh) یونیورسٹی سے (FRCS)(Fellowship of the Royal College of Surgeons) کرنے والے پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا [1]
بیعت و خلافت
ترمیمسلسلہ بیعت و خلافت میاں محمد سیفی سے ہے جو اجل خلیفہ ہیں آخوند زادہ سیف الرحمن بانی سلسلہ سیفیہ کے۔[2][3]
تصنیفات
ترمیمآپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میں مقبول ہیں
- الاربعین فی التوبة والاستغفار
- الاربعین فی صفة صلاۃ النبی ﷺ
- الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
- دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ
- الاربعين في الوجدوالحال
- الاربعین فی اسلوبِ الادب للوالدین
- الاربعین فی معرفةالنفس و تزکیتھا
- الاربعین فی احکام الصلوۃ
- الاربعین فی الصوم
- الاربعین فی الاعتکاف
- الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة
- الاربعین فی احتیاج المرشدالکامل لحصول الاخلاص فی الطاعة
- الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا
- الاربعین فی الاحکام اللباس والحجاب
- الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ
- الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا
- الاربعین فی امراض الباطنةوعلاجھا
- الاربعین فی المعاصی واجتنابھا
- الاربعین فی الاعمال السیئةو تجتنبھا
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الثانی
مزید دیکھیے
ترمیمپیش نظر صفحہ اسلامی شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Fellowship of the Royal Colleges of Surgeons – Wikipedia
- ↑ انوار رضا ناموس رسالت نمبر صفحہ 795 تا 807
- ↑ "انٹرویو۔ ڈاکٹر سرفرازسیفی | Monthly Daleel-e-Rah"۔ 2021-05-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-12-18