یزید بن معاویہ
اس مضمون کی غیرجانبداری یا اس میں شامل مواد و مآخذ کی صحت شکوک سے بالاتر نہیں۔ ویکیپیڈیا میں ایسے مواد کو جلد درست نا کیے جانے پر حذف کر دیا جاتا ہے، تبادلۂ خیال۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
یزید بن معاویہ (مکمل نام: یزید بن معاویہ بن ابوسفیان بن حرب بن امیہ الاموی الدمشقی) خلافت امویہ کا دوسرا خلیفہ تھا۔ اس کی ولادت 23 جولائی 645ء کو عثمان بن عفان کی خلافت میں ہوئی۔ اس کی ماں کا نام میسون تھا اور وہ شام کی کلبیہ قبیلہ کی مسیحی خاتون تھی، [2] اس نے معاویہ کے بعد 680ء سے 683ء تک مسند خلافت سنبھالا۔ اس کے دور میں اس کے حکم سےسانحۂ کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، حسین ابن علی شہید کیے گئے۔ حسین بن علی کا سر یزید کے دربار میں لے جایا گیا۔ جبکہ روایات کے مطابق، اسی نے ان کی شہادت کا حکم دیا اور عبید اللہ ابن زیاد کو خصوصی طور پر یہ ذمہ داری دی اور جب حسین بن علی کا سر اس کے سامنے آیا تو اس نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ کو قید میں رکھا۔اسی دور میں عبد اللہ ابن حنظلہ کی تحریک کو کچلنے کے لیے مدینہ میں قتل عام ہوا اور عبد اللہ ابن زبیر کے خلاف لڑائی میں خانہ کعبہ پر سنگ باری اور آتشی گولہ باری کی گئی۔یزید نے معاویہ کی وفات کے بعد 30 برس کی عمر میں رجب 60ھ میں مسند خلافت سنبھالی۔ اس کے عہد حکومت میں عقبہ بن نافع کے ہاتھوں مغربی اقصی فتح ہوا اور مسلم بن زیاد نے بخارا اور خوارزم فتح کیا، دمشق میں ایک چھوٹی سی نہر تھی جس کی توسیع یزید نے کی تھی اس لیے اس نہر کو اس کی طرف منسوب کر
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 646ء دمشق |
||||||
وفات | 11 نومبر 683ء (36–37 سال) دمشق [1] |
||||||
شہریت | سلطنت امویہ | ||||||
زوجہ | ام ہاشم بنت ابی ہاشم | ||||||
اولاد | معاویہ بن یزید ، عاتکہ بنت یزید ، خالد بن یزيد ، عبد اللہ بن یزید | ||||||
والد | معاویہ بن ابو سفیان | ||||||
والدہ | میسون بنت بحدل | ||||||
خاندان | خلافت امویہ | ||||||
مناصب | |||||||
خلیفہ سلطنت امویہ (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 27 اپریل 680 – 11 نومبر 683 |
|||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | شاعر ، گورنر ، خلیفہ | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی | ||||||
درستی - ترمیم |
کے نہر یزید کہا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ اسی نے سب سے پہلے کعبۃ اللہ کو ریشمی غلاف پہنایا۔[3]
یزید پر الزامات
یزید پر الزام ہے کہ اس نے والی مُلک ہو کر زمین میں فساد پھیلایا، حرمین طیبین و خود کعبہ معظمہ و روضہ طیبہ کی سخت بے حرمتی کی، مسجد کریم میں گھوڑے باندھے تاکہ ان کی لید اور پیشاب منبرِ اطہر پر پڑے، تین دن مسجد نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بے اذان و نماز رہی، مکہ و مدینہ و حجاز میں ہزاروں صحابہ و تابعین بے گناہ شہید کیے، کعبہ معظمہ پر پتھر پھینکے، اس کے علاوہ حصین بن نمیر نے آتشیں گولہ باری سے خانہء خدا کو جلایا۔غلاف خانہ خدا پھاڑا اور جلا دیا، مدینہ طیبہ کی پاکدامن پارسا خواتین شبانہ روز اپنے خبیث لشکر پر حلال کر دیں، رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے جگر پارے کو تین دن بے آب و دانہ رکھ کر مع اہل خانہ و ساتھیوں کی مختصر تعداڈ کو تیغ ظلم سے پیاسا ذبح کیا، مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے گود کے پالے ہوئے تن نازنین پر بعد شہادت گھوڑے دوڑائے گئے یہاں تک تمام استخوانِ مبارک کی ہڈیاں چور چور ہو گئیں، سرِ انور کہ محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا بوسہ گاہ تھا کاٹ کر نیزہ پر چڑھایا اور منزلوں پھرایا، حرم محترم مخدرات مشکوئے رسالت قید کیے گئے اور بے حرمتی کے ساتھ اس خبیث کے دربار میں لائے گئے، اس سے بڑھ کر قطع رحم اور زمین میں فساد کیا ہوگا، ملعون ہے وہ جو ان ملعون حرکات کو فسق و فجور نہ جانے۔[4]
مختلف مکتبہ ہائے فکر کی آرا
یزید بحیثیت شخصیت اور بحیثیت کردار ہمیشہ سے مسلمانوں کے مختلف مکاتبِ فکر میں متنازع رہا ہے۔ یہ اختلاف شیعہ اور سُنی مکتب فکر میں تو ہے ہی لیکن خود سنی مکتب فکر کے مختلف سوچ رکھنے والے طبقات اس بارے میں اختلاف رکھتے ہیں۔
شیعیت کا موقف
امام حسن اور معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان میں صلح کی ایک بنیادی شرط یہ تھی کہ ان کے بعد کوئی جانشین مقرر نہیں ہوگا مگر امیر شام نے اپنے بیٹے یزید کو جانشین مقرر کیا اور اس کے لیے بیعت لینا شروع کر دی۔ کچھ اصحاب رسول نے اس بیعت سے انکار کر دیا جیسے عبد اللہ بن زبیر۔ امام حسین نے بھی بیعت سے انکار کر دیا کیونکہ یزید کا کردار اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔ یزید کی تخت نشینی کے بعد اس نے امام حسین سے بیعت لینے کی تگ و دو شروع کر دی۔ یزید نے مدینہ کے گورنر اور بعد میں کوفہ کے گورنر کو سخت احکامات بھیجے کہ امام حسین سے بیعت لی جائے۔ یزید نے جب محسوس کیا کہ کوفہ کا گورنر نرمی سے کام لے رہا ہے تو اس نے گورنر کو معزول کر کے ابن زیاد کو گورنر بنا کر بھیجا جو نہایت شقی القلب تھا۔ مورخین نے لکھا ہے کہ ابن زیاد نے یزید کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے خاندان رسالت کو قتل کیا اور قیدیوں کو اونٹوں پر شہیدوں کے سروں کے ساتھ دمشق بھیج دیا۔ دمشق میں بھی ان کے ساتھ کچھ اچھا سلوک نہ ہوا۔ یزید نے حسین ابن علی کے سر کو اپنے سامنے طشت پر رکھ کر ان کے دندان مبارک کو چھڑی سے چھیڑتے ہوئے اپنے کچھ اشعار پڑھے جن سے اس کا نقطۂ نظر معلوم ہوتا ہے جن کا ترجمہ کچھ یوں ہے
'کاش آج اس مجلس میں بدر میں مرنے والے میرے بزرگ اور قبیلہ خزرج کی مصیبتوں کے شاہد ہوتے تو خوشی سے اچھل پڑتے اور کہتے : شاباش اے یزید تیرا ہاتھ شل نہ ہو، ہم نے ان کے بزرگوں کو قتل کیا اور بدر کاانتقام لے لیا، بنی ہاشم سلطنت سے کھیل رہے تھے اور نہ آسمان سے کوئی وحی نازل ہوئي نہ کوئی فرشتہ آیا ہے
–دمع السجوم ص 252
اہل سنت و دیگر غیر شیعی مکتبہ ہائے فکر
اہل سنت و الجماعت کے نزدیک یزید پلید ایک فاسق وفاجز اور مرتکب کبائر تھا۔ اس نے نواسہ رسول، جگر گوشہ بتول امام عالی مقام امام حسین اور ان کے رفقائے کار کو کربلا میں شہید قتل اور مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کیا۔
- علی ہجویری کا فرمان :
″جب یزیدیوں نے امام حسین کو مع ان کے فرزندوں اور عزیز واقارب میدان کربلا میں شہید کر دیا اور زین العابدین بیمار تھے اور امیر المؤمنین آپ کو علی اصغر کہا کرتے تھے جب ان کو بے کجاوہ اونٹوں پر سوار کر کے دمشق میں یزید بن معاویہ کے سامنے لائے ″اخزاہ اللہ ″ تو ایک شخص نے آپ سے عرض کیا اے امام اہل بیت کیا حال ہے تو امام زین العابدین نے فرمایا ’’ اصبحنا من قومنا بمنزلۃ قوم موسی من آل فرعون یذبحون ابنائہم ویستحیون نسائہم ″[5]
- امام سیوطی کا مؤقف :
″لعن اللہ قاتلہ وابن زیاد ومعہ یزید ایضا ″ [6] یعنی اللہ تعالی امام حسین کے قاتل اور ابن زیاد اور یزید پر لعنت کرے۔
- مجدد الف ثانی کا مؤقف:
″یزید بے دولت از زمرہ فسقا است توقف در لعنت او بنا بر اصل اہلسنت است کہ شخصے معیّن را گرچہ او کافر باشد تجویز لعنت نہ کردہ اند مگر آنکہ بیقین معلوم کنند کہ ختم او بر کفر بود کابی لہب وامرأتہ نہ او شایان لعنت نیست ان الذین یؤذون اللہ ورسولہ لعنہم اللہ فی الدنیا والاٰخرۃ ″[7] یزید بد بخت فاسقوں کے گروہ سے ہے اس پر لعنت میں توقف کرنا یہ اہلسنت وجماعت کے اصول کی بنا ءپر ہے کہ کسی معین شخص پر لعنت جائز نہیں خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، ہاں اگر یقین سے معلوم ہو جائے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر نہیں ہوا اس پر لعنت جائز ہے جیسے کہ ابو لہب اور اس کی بیوی۔ تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یزید مستحق لعنت نہیں ہے (بے شک وہ لعنت کا حقدار ہے) قرآن مجید میں ہے بے شک جو لوگ اللہ تعالٰی اور اس کے پیارے رسول کو ایذا دیتے ہیں ا ن پر دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی لعنت ہے۔
- احمد رضا خان کا مؤقف
یزید پلید علیہ ما یستحقہ من العزیز المجید قطعا یقینا باجماع اھلسنت فاسق وفاجر وجری علی الکبائر تھا اس قدر پر ائمہ اہل سنت کا اطباق واتفاق ہے، صرف اس کی تکفیر ولعن میں اختلاف فرمایا۔[4] ایک مقام پر لکھتے ہیں : ″یزید پلید کے بارے میں ائمہ اہل سنت کے تین قول ہیں امام احمد وغیرہ اکابر اسے کافر جانتے ہیں تو ہرگز بخشش نہ ہوگی اور امام غزالی وغیرہ مسلمان کہتے ہیں تو اس پر کتنا ہی عذاب ہو بالآخر بخشش ضرور ہے اور ہمارے امام سکوت فرماتے ہیں کہ ہم نہ مسلمان کہیں نہ کافرلھذا یہاں بھی سکوت کریں گے″۔ واللہ تعالی اعلم[8] ایک مقام پر لکھتے ہیں :″اگر کوئی کافر کہے منع نہ کریں گے اور خود کہیں گے نہیں ″[9]
- مولانا امجد علی اعظمی لکھتے ہیں :
″یزید پلید فاسق فاجر مرتکبِ کبائر تھا، معاذ اللہ اس سے اور ریحانہ رسول اللہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سیّدنا امام حسین سے کیا نسبت۔۔۔؟! آج کل جو بعض گمراہ کہتے ہیں کہ: ہمیں ان کے معاملہ میں کیا دخل؟ ہمارے وہ بھی شہزادے، وہ بھی شہزادے ایسا بکنے والا مردود، خارجی، ناصبی مستحقِ جہنم ہے۔ ہاں! یزید کو کافر کہنے اور اس پر لعنت کرنے میں علمائے اہلسنّت کے تین قول ہیں اور ہمارے امامِ اعظم کا مسلک سُکُوت، یعنی ہم اسے فاسق فاجر کہنے کے سوا، نہ کافر کہیں، نہ مسلمان۔[10]
دیوبندی بنیادی طور پر حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا عقیدہ سلفی حضرات سے مختلف ہے۔ جمہور علما دیوبند کا نقطۂ نظر یزید کے بالکل مخالف ہیں۔ ان کے مطابق یزید ایک برا شخص تھا۔
مشہور دیوبندی عالم محمد قاسم نانوتوی نے یزید کو پلید کا خطاب دیا۔۔[11] یہی لفظ رشید احمد گنگوہی نے استعمال کیا۔۔[12] اشرف علی تھانوی نے یزید کی مخالفت کی اور اسے فاسق کہا۔[13] مفتی محمد شفیع نے یزید کی بیعت کو ایک حادثہ قرار دیا۔[14] انھوں نے حوالہ جات کے ساتھ لکھا کہ یزید نے تخت نشین ہوتے ہی کچھ اصحاب رسول سے زبردستی بیعت لینے کا حکم جاری کیا۔[15] انھوں نے یہ بھی لکھا کہ جب حسین ابن علی کا سر یزید کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے ان کے دانتوں کو چھڑی سے چھیڑتے ہوئے اشعار پڑھے جس پر ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابو ہرزہ اسلمی، جو موقع پر موجود تھے انھوں نے کہا کہ اے یزید تو ان دانتوں کو چھیڑتا ہے جن کو رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بوسہ دیا کرتے تھے۔ تو جب قیامت کو آئے گا تو تیری شفاعت ابن زیاد کرے گا اور حسین آئیں گے تو ان کی شفاعت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کریں گے۔ یہ کہہ کر ابو ہرزہ مجلس سے نکل گئے۔[16] یزید نے حسین ابن علی کے ایک بچے عمرو بن حسین کو کہا کہ سانپ کا بچہ سانپ ہوتا ہے یعنی حضرت حسین ابن علی کو سانپ سے تشبیہ دی۔[17] مفتی محمد شفیع کے مطابق اگرچہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یزید شہادت حسین کے بعد پشیمان ہوا مگر اس پشیمانی کو نہیں مانا جا سکتا کیونکہ اس واقعہ کے بعد بھی یزید سیاہ کار رہا اور اس کی موت بھی ایسے ہوئی کہ مرتے مرتے اس نے مکہ پر چڑھائی کرنے کے لیے ایک لشکر بھیجا۔ یزید کو اس واقعہ کے بعد چین نصیب نہ ہوا اور اس کو دنیا میں بھی اللہ نے ذلیل کیا اور اسی ذلت کے ساتھ وہ ہلاک ہو گیا۔[18]
سلفی مکتب فکر کے علما کے نزدیک یزید کے بارے میں جو یہ مشہور ہے کہ اس نے قسطنطنیہ پر حملہ کرنے والے لشکر میں شمولیت کی اور وہ شاید جنت کی بشارت کا حقدار ہے، یہ مغالطہ پر مبنی ہے۔ صحیح بخاری کی حدیث میں بلادِ روم یعنی قیصر کے شہر (مدینۃ قیصر) پر حملہ آور پہلے لشکر کے بارے میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بشارت دی تھی:
اول جیش من امتی یغزون مدینۃ قیصر مغفور لھم [19]
"میری امت کا وہ پہلا لشکر جو قیصر کے شہر پر حملہ کرے گا (اللہ نے) اس کی مغفرت کردی"
بریلوی مکتب فکر کے نزدیک درحقیقت بلادِ روم، قیصر کے شہر (مدینۃ قیصر) یا بالخصوص قسطنطنیہ پر حملہ کرنے والے پہلے لشکر میں یزید شامل نہیں ہوا۔ تاریخ اسلام کی مستند اور مقبول ترین کتب جن میں البدایہ والنھایہ، الكامل فی التاريخ، تاریخ ابن خلدون، تاريخ بغداد اور تاريخ دمشق وغیرہ میں منقول ہے کہ بلاد روم یعنی قیصر روم کے شہر (مدینۃ قیصر) پر پہلا حملہ 42ھ میں ہوا اور دوسرا حملہ 43ھ ہوا اور اسلامی لشکر قسطنطنیہ پر بھی حملہ آور ہوا۔ الغرض یکے بعد دیگرے بلادِ روم یعنی قیصر کے شہر (مدینۃ قیصر) پر چھ حملے کیے گئے اور بالاآخر ساتواں لشکر 49ھ میں امیر معاویہ کے دور خلافت میں، روانہ کیا گیا جس میں یزید کی شمولیت ہوئی۔ یزید نے پہلے پہل اس لشکر میں شامل ہونے سے انکار کیا، بعد ازاں لشکر کو پیش آنے والی مشکلات کی خبریں آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور قطعہ پڑھا جو تاریخ کی کتب میں منقول ہے۔ جب امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہَ کو یزید کی اس نازیبا حرکت کا علم ہوا تو آپ نے اسے لشکر کی روانگی کے بعد بطور سزا 50ھ میں قسطنطنیہ بھجوایا۔[20] پس مذکورہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں لفظ " اول جیش" یزید کو اس بشارت میں شامل کرنے میں مانع ہے۔ یزید کی شمولیت بترتیب ساتویں لشکر میں ہوئی جبکہ پہلا لشکر کم و بیش آٹھ سال قبل حملہ آور ہو چکا تھا۔ اسی طرح دوسرا لشکر سات برس قبل مدینۃ قیصر کی طرف جنگ کے لیے روانہ ہوا اور قسطنطنیہ پر بھی حملہ آور ہوا۔ یہاں یہ امر ملحوظ رہنا چاہے کہ مذکورہ بالا حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف قسطنطنیہ کے لیے مخصوص نہیں بلکہ اس میں مدینۃ قیصر یعنی پورے بلادِ روم کی نشان دہی کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے پھلا لشکر جو 42ھ میں حملہ آور ہوا وہی اس بشارت کا مستوجب ہے۔ یہ حدیث کتبِ حدیث بشمول صحیح بخاری میں لفظ مدینۃ قیصر کے ساتھہ آئی ہے۔ مذکورہ بالا یا کوئی اور مغفرت کی بشارت پر مبنی حدیث لفظ قسطنطنیہ کے ساتھہ وارد نہیں ہوئی۔
بعد ازاں یزید اسلامی تعلیمات کے خلاف اقتدار پر قابض ہوا بلادِ اسلام میں ملوکیت کے آغاز کا موجب بنا۔ حجر عسقلانی فتح الباری میں اس ذیل میں لکھتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ فرمایا کرتے کہ ’’اے اللہ میں سن ساٹھ ہجری اور تخت سلطنت پر نوعمر لونڈوں کے حکمران بن کر بیٹھنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور سن ساٹھ ہجری کا سورج طلوع ہونے سے پہلے مجھے دنیا سے اٹھالینا‘‘۔[21] اسی طرح مروان بن حکم جب ابوہریرہ سے یزید کی خلافت کے لیے بیت لینے آیا تو آپ نے مسجد نبوی میں مروان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : اے مروان! میں نے صادق نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ’’قریش کے خاندان میں سے ایک گھرانہ کے نادان، بیوقوف لونڈوں کے ہاتھوں میری امت برباد ہو جائے گی‘‘۔[21] یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ذریت کے قتال کو اپنی امت کی بربادی پر محمول فرمایا۔
یزید نے امام حسین اور عبد اللہ بن زبیر سمیت دیگر صحابہ کرام سے زبردستی اپنی بیت لینے کے لیے کہا جو بالآخر سانحہ کربلا کا موجب بنا۔ کربلا میں یزیدی لشکر امام حسین سمیت دیگر اہلبیت اور آپ کے رفقا کو شہید کرنے کا مرتکب ہوا۔ معرکہ کربلا اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ اور یزید کے اقتدار پر یقیناّ بہت بڑا دھبہ ہے۔ اسی طرح سانحہ کربلا کے بعد ذریتِ رسول کے ساتھ یزیدی فوج کا رویہ اور شام کے دربار میں اہلبیت اطہار کے ساتھ سلوک اس کے کردار پر بہت بڑا داغ ہے- بعد ازاں جب سانحہ کربلا کے نتیجہ میں اہل حجاز نے یزید کی بیعت توڑدی تو وہ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ پر حملے کا مرتکب ہوا اور واقعہ حرہ کے دوراں اپنی افواج کے ذریعے مکہ معظمہ پر پتھروں کی بارش کی اور خانہ کعبہ کی چھت کو جلا دیا، مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور ہزارہا افراد کو شہید کیا جن میں بہت سے صحابہ کرام بھی شامل تھے۔[20]
بنو امیہ |
خلفائے بنو امیہ |
---|
معاویہ بن ابو سفیان، 661-680 |
یزید بن معاویہ، 680-683 |
معاویہ بن یزید، 683-684 |
مروان بن حکم، 684-685 |
عبدالملک بن مروان، 685-705 |
ولید بن عبدالملک، 705-715 |
سلیمان بن عبدالملک، 715-717 |
عمر بن عبدالعزیز، 717-720 |
یزید بن عبدالملک، 720-724 |
ہشام بن عبدالملک، 724-743 |
ولید بن یزید، 743-744 |
یزید بن ولید، 744 |
ابراہیم بن ولید، 744 |
مروان بن محمد، 744-750 |
اس کے علاوہ معاصریں اور مورخیں نے یزید کو علانیہ گناہِ کبیرہ کے ارتکاب (زنا، شراب نوشی، ترکِ نماز وغیرہ) اورعامۃ الناس کو اس کی طرف مائل کرنے کی وجہ سے اسے فاسق و فاجر قرار دیا۔ جیسا کہ امام ابن کثیر، البدايہ و النہايہ میں نقل کرتے ہیں۔
ذکروا عن يزيد ما کان يقع منہ من القبائح في شربۃ الخمر وما يتبع ذلک من الفواحش التي من اکبرھا ترک الصلوۃ عن وقتھا بسبب السکر فاجتمعوا علي خلعہ فخلعوہ۔ عند المنبر النبوي [22]
ترجمہ: یزید کے کردار میں جو برائیاں تھیں ان کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ شراب پیتا تھا، فواحش کی اتباع کرتا تھا اور نشے میں غرق ہونے کی وجہ سے وقت پر نماز نہ پڑھتا تھا۔ اسی وجہ سے اہل مدینہ نے اس کی بیعت سے انکار پر اتفاق کر لیا اور منبر نبوی کے قریب اس کی بیعت توڑ دی۔
اسی طرح عمر بن عبد العزیز، یزید کو امیر المومنین کہنے سے سختی سے منع کرتے اور آپ نے ایک شخص کو اس بنا پر بیس کوڑوں کی سزا دی کیونکہ اس نے یزید کو امیرالمومنین کے لفظ سے یاد کیا۔ [23]
مجدد الف ثانی خواجہ معین الدین چشتی اجمیری امام حسین اور یزید کو حق و باطل کی دو قوتیں قرار دیتے ہوئے کہا
شاہ است حسین و پادشاہ است حسین
دین است حسین و دین پناہ است حسین
سر داد، نداد دست در دستِ یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین
اولاد و ازواج
یزید کے 14 لڑکے اور 5 لڑکیاں تھیں۔
- معاويہ ابن يزيد جس کی كنیت ابو ليلى ہے۔ یزید کے مرنے کے بعد اسے خلیفہ بنایا جانے لگا تو خلافت سے کنارہ کشی کی اور تسلیم کیا کہ یہ اس کا حق نہیں۔اس بنیاد پر اس کے رشتہ دار اس کے سخت خلاف ہو گئے۔
- خالد بن يزيد جس کی كنیت ابو ھاشم ہے، کہا جاتاہے کہ اس نے کیمیا کا علم حاصل کیا تھا۔
- ابو سفيان، ماں کا مکمل نام:اُمِ ھاشم بنت ابو ھاشم بن عتبہ بن ربيعہ بن عبد شمس، جس سے مروان بن الحكم نے شادی کی تھی، وہی ہے جس کے بارے میں شاعر نے کہا ہے:
أنعمي أم خالد۔۔۔۔۔ ربَّ ساعٍ كقاعد
- عبدالعزيز ابن يزيد اور اسے الاسوار کہا جاتا تھا وہ ایک اچھا تیر انداز تھا، اس کی ماں اُمِ كلثوم بنت عبد اللہ عامر، عبد العزیز کے بارے میں کسی کا یہ شعر ہے:-
زعمَ الناسُ أنَّ خيرَ قريشٍ۔۔۔۔۔ كلھُم حين يذكرون الأساورُ اس کے علاوہ اس کی اولاد میں درج ذیل نام آتے ہیں:عبد اللہ اصغر، ابو بكر، عتبہ، عبد الرحمن، ربيع، محمد، يزيد، حرب*، عمر، عثمان، عاتكہ، رملہ، اُمِ عبد الرحمن، اُمِ يزيد، اُمِ محمد[24]
یزید بن معاویہ
| ||
شاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل | خلافت امویہ 680 – 683 |
مابعد |
مزید دیکھیے
بیرونی روابط
- یزید بن معاویہ کے بارہ میں سلفی موقفآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islam-qa.com (Error: unknown archive URL)
- یزید کے بارے میں شیعہ نقطہ نظر(انگریزی)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ answering-ansar.org (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
- ↑ http://www.britannica.com/EBchecked/topic/652315/Yazid-I
- ↑ تاریخ الخلفاء جلال الدین سیوطی صفحہ 296
- ↑ آن لائن عربی شاعر یزید بن معاویہ
- ^ ا ب الفتاوی الرضویۃ، کتاب السیر، ج14، ص591۔593
- ↑ کشف المحجوب[مکمل حوالہ درکار]
- ↑ تاریخ الخلفاللسیوطی، یزید بن معاویہ أبو خالد الأموی، ج:1،ص:157
- ↑ مکتوبات مجدّدیہ دفتر اوّل
- ↑ احکام شریعت، ص165
- ↑ ملفوظات اعلیٰ حضرت، ص:172
- ↑ بہار شریعت، حصہ اوّل :261
- ↑ عجوبہ اربعہ از مولانا قاسم نانوتوی صفحہ 85
- ↑ ہدائتِ شیعہ از رشید احمد گنگوہی
- ↑ امداد الفتاویٰ از مولانا اشرف علی تھانوی صفحہ 5
- ↑ اسوہ حسینی یعنی شہید کربلا از مولانا مفتی محمد شفیع۔ شائع کردہ صدیقیہ دارالکتب ملتان۔ صفحہ 13
- ↑ اسوہ حسینی یعنی شہید کربلا از مولانا مفتی محمد شفیع۔ شائع کردہ صدیقیہ دارالکتب ملتان۔ صفحہ 18
- ↑ اسوہ حسینی یعنی شہید کربلا از مولانا مفتی محمد شفیع۔ شائع کردہ صدیقیہ دارالکتب ملتان۔ صفحہ 95
- ↑ اسوہ حسینی یعنی شہید کربلا از مولانا مفتی محمد شفیع۔ شائع کردہ صدیقیہ دارالکتب ملتان۔ صفحہ 98
- ↑ اسوہ حسینی یعنی شہید کربلا از مولانا مفتی محمد شفیع۔ شائع کردہ صدیقیہ دارالکتب ملتان۔ صفحہ 100 و 110
- ↑ (صحیح بخاری از امام بخاری۔ کتاب الجہاد)
- ^ ا ب البدایہ والنہایہ از ابن کثیر، الکامل فی التاریخ از ابن الاثير، تاریخ ابن خلدون از ابن خلدون، تاريخ بغداد از خطیب بغدادی اور تاريخ دمشق از ابن عساكر وغیرہ
- ^ ا ب فتح الباری شرح صحیح بخاری از ابن حجر عسقلانی
- ↑ (البدایہ والنہایہ از امام ابن کثیر)
- ↑ صواعق المحرقہ از علامہ ابن حجر مکی
- ↑ "آن لائن عربی"۔ 2014-04-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-07-11