!:

صفحۂ صارف تبادلۂ خیال صفحات/نوٹس شماریات ذیلی صفحات مہر دوستاں برقی ڈاک روبہ جات


اہم روابط

ترمیم

 

{{{2}}}



  پاکستان

ویکیپیڈیا آپ کے آس پاس 2016ء ترمیمی مہم

ترمیم

محترم،

آداب!

15 جنوری 2016ء کو ویکیپیڈیا کی تاسیس کے 15 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف ویکیپیڈیاؤں پر الگ الگ طریقے سے سالگرہ منانے کے طریقے رائج کیے گئے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر یہ ایک تجویز پیش کی گئی ہے کہ 11 سے 17 جنوری کے پیچ صارفین اپنے شہر، گاؤں، محلے سے متعلق یا ان عمارتوں اور اداروں سے متعلق مضامین لکھیں (اگر نہ ہو تو)، سدھاریں، مضامین میں معلومات کا اضافہ کریں (اگر پہلے سے مضمون موجود ہو تو)۔ اس کے علاوہ چونکہ تصویرکشی اب ایک عام بات ہوچکی ہے، اس لیے صارفین اپنے مضامین سے متعلق تصاویر ویکیمیڈیا کامنز پر اپلوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ ان تصاویر کو وہ خود استعمال کرسکتے ہیں یا ان تصاویر کا بعد میں کوئی اور صارف کی جانب سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید تفصیلات آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں:

اس مہم کا صفحہ

امید ہے کہ آپ اس اجتماعی جشن کا پرجوش حصہ بنیں گے۔ شکریہ!!


--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:45, 11 جنوری 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل اور ویکیپیڈیا کے آغاز کی پندرہویں سالگرہ مبارک

ترمیم
  جب خوشی کئی گُنا ہو تو جشن منانا لازمی ہے۔
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا ایک لاکھ مضامین کا سنگ میل مکمل ہؤا ہے، صارفین کی تعداد میں اضافہ اور ویکیپیڈیا کے پندرہ سال پورے ہوتے ہوتے اردو ویکیپیڈیا کا عظیم پروجکٹ کے طور پر رونما ہو!! یہ سب ہمیں خوشی کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس بات کی ضامن ہیں کہ ہم صحیح سمت میں گامزن ہیں اور ان شاء اللہ کئی اور کامیابیاں ہمیں دیکھنا باقی ہے! ایک بار پھر آپ کو مبارکباد!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 17 جنوری 2016 (م ع و)


 

مضمون سبرینا گونزیلز مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے ذیل میں اس کی وجہ مذکور ہے:

کاپی رائٹ

آپ اس مضمون کو حذف ہونے سے بچا سکتے ہیں، اس کے لیے آپ مضمون میں موجود خامیوں اور غیر معیاری انداز کو ختم کرکے ویکیپیڈیا کے معیاری اسلوب و انداز کو سامنے رکھ کر مضمون میں اصلاح کریں، ان اصلاحات کے بعد اگر وجہ حذف شدگی باقی نہ رہے نیز مضمون معیاری اسلوب میں تشکیل دے دیا گیا ہو تو آپ نامزد کنندہ یا کسی منتظم سے درخواست کرکے اس نامزدگی کو ختم کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر مذکورہ مضمون کو (جمعرات 28 جنوری 2016) کے بعد منتظمین کے جانب سے حذف کردیا جائے گا۔

اطلاع:اس بات کا خیال رہے کہ مضمون میں موجود {{مجوزہ حذف شدگی/پیغام}} کو ہٹانے سے مجوزہ حذف شدگی کا عمل رک جائے گا، لیکن دیگر اعمال حذف شدگی جاری رہیں گے۔ سریع حذف شدگی کی بنا پر بدون پیشگی اطلاع و گفتگو مضمون کو حذف کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مضامین برائے حذف کے ذریعہ مضمون کی حذف شدگی پر اتفاق رائے کے بعد مذکورہ مضمون حذف کیا جاسکتا ہے۔ :)  —خادم—  02:23, 18 جنوری 2016 (م ع و)

ویکیمیڈیا بلاگ

ترمیم

آداب!

اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کی تکمیل سے متعلق حسب ذیل ویکیمیڈیا بلاگ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں بلاگ ٹیم کے اصرار کی وجہ سے کافی اختصار سے کام لینا پڑا۔ پھر بھی امید ہے کہ ہماری برادری کی صحیح عکاسی کی جانب ایک حقیر سی کوشش کی گئی ہے جو کہ آپ پسند فرمائیں گے:

https://blog.wikimedia.org/2016/01/21/community-digest-urdu-milestone/

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:33, 22 جنوری 2016 (م ع و)

ماشاء اللہ اختصار میں بھی کمال کر دیا۔بہترین۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:15, 22 جنوری 2016 (م ع و)

Lua Error

ترمیم

My dear brother Amin Akbar, Assalamo Alaikum, would you please fix this lua error? [1]--Mirajbibi (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:57, 9 فروری 2016 (م ع و)

@امین اکبر: بھائی اوپر والا لوا ایرر کو درست کیجئے گا، مہربانی ہو گی --Mira (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:35, 31 مارچ 2016 (م ع و)

Hello, please delete the forbidden unfree files (e.g. not used in any article). There are more files to delete at خاص:غیر_مستعمل_املاف and صارف:Nemo bis/Unused files. If the local administrators are unable to delete the forbidden files, I'll ask the stewards. Thanks, Nemo bis (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:02, 20 مارچ 2016 (م ع و)

@امین اکبر:بھائی آپ کی توجہ کا منتظر --رحمت عزیز چترالی 04:53, 4 اپریل 2016 (م ع و)

Template error

ترمیم

Amin Akbar bhai please fix this template [3] Thanks --محمد ظہیرالدین خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:48, 31 مارچ 2016 (م ع و)

ذوناب

ترمیم

آداب! عالی جناب ذوناب یا کچلیوں سے مراد کیا ہے، کیا اس پر آپ رہنمائی فرما سکتے ہیں؟ شکریہ۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:32, 4 اپریل 2016 (م ع و)

آدب۔ ذوناب کا مطلب ہے وہ جانور جو اپنی کچلی کے دانت سے اپنا شکار پکڑتا ہے اور چیرتا ہو مثلا شیر چیتا کتا بھیڑیا وغیرہ۔ پرندوں میں ذومخلب کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے یعنی وہ پرندے جو اپنے پنجے سے اپنا شکار جھپٹتا پکڑتا ہو مثلًا شکرہ، باز، شاہیں، عقاب وغیرہ۔ کچلی سے مراد ذوناب کے وہ دانت ہوتے ہیں جو اطراف میں ذرا زیادہ اوپر کو اٹھے ہوئے ہوتے ہیں، جو شکار کے گوشت میں گڑ جاتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:16, 4 اپریل 2016 (م ع و)
Brother please fix this module error[4] I am unable to fix this technical error. thanks--Mira (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:25, 30 اپریل 2016 (م ع و)

ہیلو

ترمیم

ہیلو، آپ کو اس کے ساتھ میری مدد کر سکتے ہیں، شکریہ: اسلامی تنظیموں کینری جزائر. --88.9.97.179 14:09, 2 مئی 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

ترمیم
  10،000 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:56, 11 مئی 2016 (م ع و)

دیوان عام تجاویز پر نئے زمروں بشمول کھاتہ ساز کی تجویز

ترمیم

@امین اکبر اور محمد شعیب:

آداب!

رمضان المبارک کی برکتیں مبارک!

کچھ عرصہ پہلے آپ بیک وقت کئی حضرات کے کھاتہ جات کھلوانے میں دشواری کی شکایت فیس بک پر کر رہے تھے۔ یہ دشواری بالکل ہی نہیں ہو گی اگر ہمارے پاس کھاتہ ساز کا زمرہ ہو۔ دیوان عام تجاویز پر نئے زمروں بشمول کھاتہ ساز کی تجویز ہے۔ براہ کرم اپنی قیمتی رائے کا اظہار کیجیے۔

شعیب بھائی بھی زمرے کی موجودگی پر اصرار کر رہے تھے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:48, 10 جون 2016 (م ع و)

حبخ==مبارک== اردو ویکیپیڈیا پر کھاتہ سازوں کا زمرہ تیار ہوچکا ہے!

اولین کھاتہ ساز کا موقف آپ کی ضرورت کے پیش نظر آپ کو دیا گیا ہے!!

مبارک!!!

ایضًا فائل موورس کا بھی زمرہ تیار ہے (حالانکہ موجودہ نام کچھ عجیب ہے)۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44, 17 جون 2016 (م ع و)

مبارک ہو! فائل موورز کے لیے فائل منتقل کنندگان کیسا رہے گا؟ :)  —خادم—  10:24, 17 جون 2016 (م ع و)
بہت بہت شکریہ۔ اس کا استعمال کیسے کرنا ہے؟--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:43, 17 جون 2016 (م ع و)
یہ متعدد کھاتے بنانے کے کام میں آئے گا۔ خصوصًا جب آپ کوئی ویکیپیڈیا ورکشاپ کر رہے ہوں۔ دیکھیے:

https://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Account_creator

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:16, 17 جون 2016 (م ع و)

بہت بہت شکریہ۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:34, 17 جون 2016 (م ع و)
امین اکبر بھائی بہت مبارک ہو۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:05, 18 جون 2016 (م ع و)
بہت شکریہ محمد عارف سومرو بھائی۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:30, 18 جون 2016 (م ع و)
حضرات! سوئے اتفاق ہے کہ یہ بحث جب یہاں ہو رہی تھی تو ٹھیک اسی وقت بنگلورمیں ہوئی تین روزہ TTT ورک شاپ میں بھی اسی نکتہ پر بحث ہو رہی تھی۔ یعنی شعیب صاحب ہمارے درمیان تکنکی Trainer اور اردو ویکی پیڈیا کے لیے عطیہ بیش بہا ہیں۔ امین اکبر صاحب جو کتابچہ بھی ترتیب دے چکے ہیں وہ بھی اسی زمرے میں شامل ہوتے ہیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:16, 19 جون 2016 (م ع و)

گزارش

ترمیم

آداب!

خودکار مراجعت صارفین (Autopatrolled user group) کے زمرے کی اردو ویکی پیڈیا پر تشکیل کی تجویز ہے۔ گزارش ہے دیوان عام متفرقات کے آخری قطعے پر جاکر اس کی تائید میں اپنا قیمتی ووٹ دیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:03, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

التماس

ترمیم

جناب والا ! ویکی فونڈیشن انڈیا کے تحت، اگست 7،8،9 ، 2016 تاریخوں میں، موہالی، پنجاب (ہند) میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ طے کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کے چنیدہ 100 عنوانات کو دیگر ہندوستانی زبانوں میں منتقل کیا جائے۔ یہ ترمیمات جولائی 1 تا 31 کے درمیان کیے جا ئیں گے۔ بہترین ترمیمات کرنے والی کمیونٹی کو ویکی کونفرنس انڈیا کے موقع پر سراہا جائے گا۔ سر دست ہندوستانی سطح پر اردو ویکی کی برقرار رکھنا اہم مقصد ہو گا۔ آپ سے التماس ہے کہ دیوان عام میں رجوع ہوں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:39, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

عید مبارک!

ترمیم
  جناب محترم امین اکبر/وثائق صاحب، دل کی گہرائیوں سے عید مبارک!    

فائل:Eidmubarikbad.jpg

--عثمان خان||تبادلہ خیال 06:13, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:25, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

کیا یہ سچ ہے؟

ترمیم

@امین اکبر:محترمی! کیا یہ سچ ہے کہ آپ ویکی کانفرنس انڈیا، چنڈی گڑھ کے اجلاس میں تشریف لا رہے ہیں۔ تصدیق فرمائیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:03, 11 جولا‎ئی 2016 (م ع و) کل یا پرسوں تک تصدیق کر سکوں گا۔کچھ پرسنل معاملات کی سیٹنگ کی کوشش کر رہا ہوں اگر ہو گئے تو ان شاء اللہ ضرور ملاقات ہوگی۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:45, 11 جولا‎ئی 2016 (م ع و) مناسب--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:02, 11 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

رائے شماری

ترمیم

محترم صاحب!

اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر طویل عرصے سے غیر فعال 2 ماموراداری صارفین کی معزولی کے لیے رائے شماریاں جاری ہیں، آپ یہاں اور یہاں اپنی رائے دہ سکتے ہیں۔ اور یہاں پر ایک نئے ماموراداری کے لیے رائے دیں، شکریہ!میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) {{subst:CURRENTTIME}}، {{subst:CURRENTDAY}} {{subst:CURRENTMONTHNAME}} {{subst:CURRENTYEAR}} (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا صفحات کے لیے مختصر یو آر یل کی تجویز

ترمیم

آداب!

2013ء-14ء کے دوران میں بنگلور، بھارت کی کرائسٹ یونیورسٹی کے ویکیپیڈیا ایجوکیشن پروگرام سے جڑا تھا۔ اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے طلبا نے ہندی ویکیپیڈیا پر تقریبًا 350-400 مضامین لکھے یا ان میں اضافہ کیا تھا (جو ابھی بھی قائم ہے۔ حذف شدہ صفحات کے علاوہ ہیں)۔ اس پروگرام کے دوران طلبا کو مختصر یو آر یل سے بہت سہولت ہوئی تھی۔ کئی لوگ ہندی سے تو واقف تھے، مگر ٹائپنگ سے ناواقف تھے، ان کے لیے براہ راست کسی بھی مضمون تک رسائی آسان ہوئی کیونکہ ہر ہندی ویکی صفحہ پر مختصر یو آر یل یہاں نافذ تھا، اس کے علاوہ اسائنمنٹ میں یہ یو آر ایل کو آسانی سے ٹائپ کیا جا سکا تھا۔ اسی کے پیش نظر ایک تجویز ہے کہ ہر اردو ویکی صفحہ پر مختصر یو آر یل یہاں نافذ ہو۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ ہر صفحہ کا ایک انگریزی کوڈ صفحہ کے اوپر دکھے گا، جیسے کہ https://ur.wikipedia.org/s/3jkl (فی الحال غیرموجود اور اس وجہ سے شاید یہ ربط صفحہ اول کو پہنچے اور یہ صرف ایک نمونہ کی شکل ہے) ہو، تو اس سے کسی کو بھی کسی بھی ویب سائٹ، پرنٹ میڈیا، اخبار، یا غیر اردو ذرائع میں بھی حوالہ دینے، ربط یاد رکھنے وغیرہ میں مدد ملے گی۔ اس لیے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس تجویز کی تائید کریں۔ اپنی تائید درج کرنے کے لیے ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات کے آخری قطعے میں اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:21, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی

ترمیم

محترم امین اکبر صاحب ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات میں راقم کا قطعہ ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی آپ کی توجہ کا منتظر ہے۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:30, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکیمیڈیا انڈیا کے ہوم پیج پر شعیب صاحب کو فیچرڈ انڈین ویکیمیڈین بنانے کے لیے آپ کی تائید درکار

ترمیم

آداب!

ہر مہینہ ویکیمیڈیا انڈیا کے صفحہ اول پر کسی بھارتی ویکیپییڈین کی مختصر پروفائل کے ساتھ منتخب ویکیپیڈین کے طور پر پیش کرتا ہے۔ فی الوقت یہ شرف ہندی ویکیپیڈین راجو سُتھار کو حاصل ہے: http://wiki.wikimedia.in/Home

چونکہ شعیب صاحب کی خدمات گراں قدر ہیں، اس لیے میں ان کا نام پیش کررہا ہوں۔ گزارش ہے کہ آپ دیوان عام متفرقات کے اس آخری قطعے میں تائید درج کر کے اس مقصد کو کامیاب بنائیں۔ ----مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22, 1 اگست 2016 (م ع و)

طباخی زمرے

ترمیم

بہت سے زمرے ابھی ایسے باقی ہیں جن کے عنوان میں طباخی موجود ہے، یہاں دیکھیں۔ اگر ان سب کو منتقل فرما دیں تو نوازش ہوگی۔ :)  —خادم—  10:49, 16 اگست 2016 (م ع و)

تائید کی درخواست

ترمیم

محترمی و مکرمی! آداب و تسلمات!! بھارتی اہم یونیورسٹییوں کے اردو شعبہ جات اور اردو ویکی پیڈیا کے الحاق کے تعلق سے چنئی (مدراس)، حیدرآباد (ہند)، علی گڑھ، لکنھو، اور دہلی میں منعقد کئے جانے والے ورک شاپس کے انعقاد کے لیے لیےیہاں تائید کر کے شکریہ کا موقع عنایت کریں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:10, 18 اگست 2016 (م ع و)

عید مبارک

ترمیم

عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:37, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

آپ کو بھی بہت بہت مبارک--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:05, 13 ستمبر 2016 (م ع و)

آپ کو معاونت درکار ہے؟

ترمیم

آنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)

فیس بک اور ٹویٹر گروپ

ترمیم

فیس بک اور ٹویٹر گروپ چونکہ رسمی نہیں۔ نہ ہی ان کا کوئی ضابطہ اخلاق ہے۔ اس لیے یہ وضاحت کی جائے کہ یہ غیر رسمی گروپ ہیں۔ اور فیس بک یا ٹویٹر پر کسی بھی طرح کے طرز عمل کا احتساب اردو ویکیپیڈیا پر نہیں کیا جا سکتا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:03, 17 ستمبر 2016 (م ع و)

یہ حساس موضوع ہے۔ انتظامیہ کے اراکین کی توجہ کی ضرورت ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:20, 18 ستمبر 2016 (م ع و)
ویسے مجھے یاد پڑتا ہے کہ کچھ وقت پہلے ہم نے ایک تجویز منظور کی تھی کہ اردو ویکیپیڈیا کی تجاویز فیس بک پر بھی رکھے جائیں۔ مجھے یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ یہ تجویز غالبًا امین صاحب کی پیش کردہ تھی۔ اگر اس تجویز اور ان سوشیل میڈیا کے مخصوص گروپوں کی نوعیت کو دیکھا جائے تو پھر کم از کم فیس بک گروپ تو رسمی ہے ہی۔ یہ اور بات ہے ایک صارف اردو ویکیپیڈیا پر فعال اور وہاں غیرموجود بھی ہو سکتا ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:00, 18 ستمبر 2016 (م ع و)
@Tahir mq، Obaid Raza، اور امین اکبر: ویسے تو میں معاملوں کو طول دینے کے بارے میں نہیں سوچتا، مگر کیا کیا جائے کہ آج پھر اردو ویکیپیڈیا گروپ کو یہ پیام وصول ہوا۔ کیا یہ گروپ اس قسم کے پیامات کے لیے موزوں جگہ ہے؟--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:05, 18 ستمبر 2016 (م ع و)
@Tahir mq، Obaid Raza، اور Hindustanilanguage: اردو ویکیپیڈیا کا اصل اور قانونی پلیٹ فارم اردو ویکیپیڈیا کی ویب سائٹ ہی ہے۔ ہم نے فیس بک گروپ اورٹوئٹر اکاؤنٹ عوام میں آگاہی دینے کے لیے بنایا ہے۔ ان کی حیثیت اردو ویکیپیڈیا میں سہولت کار کی ہو سکتی ہے مگر انہیں ویکیپیڈیا سی حیثیت حاصل نہیں ہوسکتی۔ میں نے اردو ویکیپیڈیا کی تمام رائے شماریوں کی تجاویز فیس بک گروپ میں ”بھی“ دینے کی تجویز دی تھی اس پر آج بھی قائم ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اور دیگر بہت سے صارفین فیس بک، ٹوئٹر یا وٹس ایپ پر بھی فعال ہوتے ہیں، اس لیے اردو ویکیپیڈیا سے متعلق کوئی بات ہم تک یہاں نہ پہنچ سکے تو وہاں سے پہنچ جائے۔ اس کے علاوہ ہمارے بیچ یہ بھی طے ہوا تھا کہ رائے شماری اور اہم کام اردو ویکیپیڈیا یا متعلقہ تبادلہ خیال پر ہی ہونگے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔جہاں تک بات ہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر پر صارفین کے برتاؤ کی تو فیس بک پر کسی صارف یا ایڈمن کے برتاؤ کا مواخذہ اردو ویکیپیڈیا پر نہیں کیا جا سکتا۔ سوشل میڈیا پر سب صارفین کے پاس بلاک کے آپشنز موجود ہے، وہ چاہیں تو کسی کو بلاک کر دیں یا ایڈمن ہیں تو گروپ سے نکال دیں۔ ایک بات یاد رہے کہ سوشل میڈیا کے اپنے کچھ مسائل ہیں۔ جیسے ڈاکٹر سنجری صاحب کے ساتھ ہوا ہے۔ میرے کئی گروپس میں ڈاکٹر سنجری صاحب ایڈ ہیں، ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے اور اس لیے ڈاکٹر صاحب جس جس گروپ میں ایڈ ہیں، وہاں اُن کی طرف سے الٹی سیدھی پوسٹیں ہو رہی ہیں۔ اس لیے میں نے احتیاط کے طور پر ڈاکٹر صاحب کو اردو ویکیپیڈیا کے گروپ سے الگ کر دیا ہے اور انہیں اکاؤنٹ ہیک ہونے کے متعلق پی ایم کر دیا ہے، ویسے پوسٹیں تو اس کی ویسے بھی صرف ایڈمنز کو ہی نظر آ رہی تھیں اور کسی نے اپروو بھی نہیں کی، اس لیے زیادہ فکر کی بات نہیں تھی، میرا ایک تعلیمی گروپ بھی ہے، اس میں 50 ہزار سے زیادہ افرادہے، وہاں ہرروز ہی دو تین ایسے لوگوں کو گروپ سے نکالتا ہوں، جس کے اکاؤنٹ ہیک ہو چکے ہوتے ہیں اور وائرس غیر اخلاقی پوس کرتے رہتے ہیں۔ خیر سیدھی سادھی بات یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کے صارف کا اردو ویکیپیڈیا پر برتاؤ ہی اردو ویکیپیڈیا پر مواخذے کاباعث بن سکتا ہے۔ یہاں سے ہٹ کر اس کی زندگی کیا ہے، اس سے اردو ویکیپیڈیا کے صارفین یا ایڈمنز کا کوئی لینا دینا نہیں۔ اگر میں اردو ویکیپیڈیا پر فرقہ وارانہ گفتگو کرتا ہوں تو کوئی بھی میرا مواخذہ کرے لیکن اگر میں سوشل میڈیا پر ایسی گفتگو کرتا ہوں تو یہ ذاتی فعل ہوگا۔ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے احباب خواہ مخواہ پریشان ہو رہے ہیں۔اگر اس کے علاوہ کوئی پس منظر ہے تو بتائیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:47, 18 ستمبر 2016 (م ع و)
میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ مجھے اردویکی پیڈیا کی طرف سے بہت سے تبدیلیوں کی ای میل موصول نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے بھی میں یہی کہتا ہوں کہ رائے شماری کی اطلاع کو فیس بک گروپ میں بھی ڈال دیاجائے۔ کسی زیر نظر مضمون میں تبدیلی کی اطلاع مل جاتی ہے اور کسی کی نہیں ملتی۔ سارے آپشنز اور ای میل سیٹنگز چیک کر چکا ہوں، مگر فائدہ نہیں ہوا۔ اس لیے تاخیر سے جواب دینےپر بھی معذرت ۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:52, 18 ستمبر 2016 (م ع و)
@Tahir mq، Obaid Raza، اور امین اکبر: مواخذہ اور تادیبی سرگرمیوں کی بات میں کبھی نہیں کرتا۔ میں صرف پوچھنا اور جواب حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ بالخصوص فیس بک گروپ کے اردو ویکیپیڈیا سے منسوب ہونے کی وجہ ہے۔ اس میں تو کوئی قباحت نہیں ہونا چاہیے۔ ماضی میں ہم لوگ اسی ویکیپیڈیا کے دیوان عام یا تبادلہ خیال کی صفحات پر عید کی مبارکبادیاں اور کسی علیل یا متوفی رشتہ دار کے لیے دعائیں بھی کر چکے ہیں۔ اگر سنجری صاحب یا کوئی اور ان کی جانب سے جواب ہی دے دے تو میرے لیے نوازش ہو گی کہ یہ ہو کیا رہا ہے؟ پھر سنجری صاحب یکسر خاموش کیوں ہو چکے ہیں؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:57, 19 ستمبر 2016 (م ع و)
ویکیپیڈیا پر ڈاکٹر سنجری کی خاموشی تشویشناک بات ہے۔ اللہ کرے وہ بالکل خیریت سے ہوں۔میرے بہت سے رشتے دار اور دوست احباب اس طرح کی صورتحال کا شکار وہ کو کافی شرمندہ ہو چکے ہیں۔ اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہی گروپس میں ایڈمنز کی تعداد بڑھائی جاتی ہے تاکہ اگر کسی کی پوسٹ غلطی سے اپروو ہو جائے تو ایڈمنز فوراً ڈیلیٹ کردیں۔اگر کسی ہندوستانی صارف کے پاس ڈاکٹر صاحب کا فون ہو تو اُن کی خیریت دریافت کرے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:01, 19 ستمبر 2016 (م ع و)
اب تو رات بہت ہو چکی ہے۔ دیکھتے ہیں، کل یا پرسوں میں ان سے فون یا ای میل سے ربط کرتا ہوں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:11, 19 ستمبر 2016 (م ع و)
سنجری صاحب کی جانب سے جواب۔ پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر نا حق
کیا ہم سنجری صاحب کی اطور سے واقف نہیں؟ کیا ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کی پوسٹس ڈالیں گے؟ ("مجھے ویکیمیڈیا انڈیا کے یوحان تھامس نے اس بات پر توجہ مبذول کروائی کہ آپ نے واجد خان کے عجیب پوسٹ کو اردو ویکیپیڈیا اور اردو ویکیپیڈیا انڈیا، ویکی فوکس جیسے کئی فیس بک گروپوں میں فارورڈ کیا ہے:")
"مواخذہ اور تادیبی سرگرمیوں کی بات میں کبھی نہیں کرتا۔ میں صرف پوچھنا اور جواب حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ بالخصوص فیس بک گروپ کے اردو ویکیپیڈیا سے منسوب ہونے کی وجہ ہے۔ اس میں تو کوئی قباحت نہیں ہونا چاہیے۔ " - کسی بھی غیر رسمی گروپ کے طرز عمل کے بارے میں ویکیپیڈیا پر کیوں پوچھا اور جواب طلب کیا جا رہا ہے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:30, 20 ستمبر 2016 (م ع و)
چلیں چھوڑیں طاہر بھائی۔ اصل میں فیس بک پر وہ شاید دستیاب نہیں ہونگے، اس لیے ویکیپیڈیا کے تبادلہ خیال پر رابطہ کرنا پڑا ہوگا۔ اگر مجھے بھی کوئی کہیں نہ ملے تو شاید میں ہی ویکیپیڈیا کے تبادلہ خیال سے ہی رابطہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس بس رابطے کی کوشش سمجھا جائے۔ باقی اس حوالے سے اصولی پالیسی واضح ہے,، فیس بک، ٹوئٹر اور وٹس ایپ اکاونٹ / گروپس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وہ ہماری سہولت کے لیے ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:21, 20 ستمبر 2016 (م ع و)
امین بھائی یہاں بات صرف چیزوں کی وضاحت کی ہے تا کہ کسی ابہام کی وجہ سے غیر ضروری طور پر کوئی خاص صورت حال پیدا نہ ہو۔ مزمل بھائی نے سنجری صاحب کو پیغام دیا۔ میں نے صرف یہ کہا کیا "اردو ویکیپیڈیا فیس بک گروپ" رسمی طور پر ویکیپیڈیا کی نمائندگی کرتا ہے؟؟؟ اور ظاہر سی بات ہے کہ ان کی کوئی رسمی حیثیت نہیں ورنہ سب سے پہلے انگریزی ویکیپیڈیا کے ایسے گروپ ہوتے۔ اس پر مزمل صاحب نے یہ کہا کہ کچھ وقت پہلے تک صفحہ اول پر سماجی روابط دیے جاتے تھے جن میں صارفین کو شامل ہونے کی کھلی دعوت تھی۔ غالبًا اس گروپ کا ہی ربط فیس بک کے لیے دیا جاتا تھا۔
جس پر میں نے انتظامیہ سے اس معاملے پر غور اور ان گروہوں کو غیر رسمی ہونے کی آگاہی دینے کو کہ بس اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کہا۔ تا کہ ایک صورت حال جو شاید ابہام کی وجہ سے پیدا ہوئی دوبارہ نہ ہو۔
لیکن مزمل بھائی ان گروہوں کو رسمی ثابت کرنا چاہتے ہیں ویسے مجھے یاد پڑتا ہے کہ کچھ وقت پہلے ہم نے ایک تجویز منظور کی تھی کہ اردو ویکیپیڈیا کی تجاویز فیس بک پر بھی رکھے جائیں۔ مجھے یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ یہ تجویز غالبًا امین صاحب کی پیش کردہ تھی۔ اگر اس تجویز اور ان سوشیل میڈیا کے مخصوص گروپوں کی نوعیت کو دیکھا جائے تو پھر کم از کم فیس بک گروپ تو رسمی ہے ہی۔
اور اس کے علاوہ وہ آئندہ بھی ویکپیڈیا کی تفتیش یہیں کرنا چاہتے ہیں اور اس میں کوئی قباحت بھی نہیں سمجھتے۔ مواخذہ اور تادیبی سرگرمیوں کی بات میں کبھی نہیں کرتا۔ میں صرف پوچھنا اور جواب حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ بالخصوص فیس بک گروپ کے اردو ویکیپیڈیا سے منسوب ہونے کی وجہ ہے۔ اس میں تو کوئی قباحت نہیں ہونا چاہیے۔ ماضی میں ہم لوگ اسی ویکیپیڈیا کے دیوان عام یا تبادلہ خیال کی صفحات پر عید کی مبارکبادیاں اور کسی علیل یا متوفی رشتہ دار کے لیے دعائیں بھی کر چکے ہیں۔ اگر سنجری صاحب یا کوئی اور ان کی جانب سے جواب ہی دے دے تو میرے لیے نوازش ہو گی کہ یہ ہو کیا رہا ہے؟
فیس بک اور ٹویٹر کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کا مواخذہ کرنا ہے تو وہ فیس بک اور ٹویٹر پر ہی ہو، معاملے کو ویکیپیڈیا پر لانا انتہائی غیر منطقی ہے۔ ویسے منتظمین کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کب مواخذہ کرنا ہے اور کب صارف کو کسی صورت حال سے بچانا ہے اور آگاہی دینی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:29, 21 ستمبر 2016 (م ع و)
@Tahir mq، Obaid Raza، اور Hindustanilanguage: صاحبو! آداب۔ عید کی مبارک بادی دینے کے بعد ۔ نجی معاملات کی وجہ سے خاکسار مستقر سے دور رہا۔ اور ایسی جگہہوں پر بھی جانا ہوا جہاں نیٹ کی سہولیات نہ کے برابر تھیں۔ آج واپسی ہوئی ہے۔ رخصتی کا سانچہ لگا نے سے بھی قاصر تھا۔ اس لیے کہ سفر کے دوران جگہوں پر ویکی کی بات رکھی جا سکتی تھی۔ اور ایک یونانی حکیم صاحب کو اس سے روشناس کرایا گیا یہی وجہ تھی کہ درمیان میں تھوڑی دیر کے لیے میں نے ویکی پر حاضری دی تھی دو چار ترامیم جواس وقت کی گئیں اسی عمل کا حصہ تھا۔ دوسری جگہ اردو والوں کی قوم بقر عیدکےگوشت اور کباب کے ساتھ انصاف کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ دو چار حضرات ہی تشریف لائے خیر وہا ں پر بھی اردو ویکی کی بات ضرور رکھی گئی۔ درمیان میں کسی صاحب نے جنھیں نیک اولاد کے زمرے میں شامل نہیں کیا جا سکتا، میرے فیس بک کے اکاونٹ کو ہیک کر کے کچھ (اب بھی مجھے پتہ نہیں ہے کہ کیا کیا تھا) کیا تھا۔ طاہر صاحب اور امین اکبر صاحب کا میں شکر گزار ہوں کہ انھوں نے خاکسار کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا۔ طاہر صاحب نے میری جانب سے بیان تک دے دیا۔ امین صاحب نے جو کچھ ہوا تھا نہایت ہی تعمیری انداز میں نہ صرف روشنی ڈالی تھی بلکہ کارروائی بھی کی۔ اب رہی بات جناب مزمل صاحب کی تو ان سے صرف یہ گزارش کروں گا کہ آئندہ اگر کوئی معاملہ پیش آئے تو تو سیدھے سیدھے فون پر (اسی وقت)بات کر لیں۔ اتناحق بنتا ہے آپ کا کہ آپ حکم بھی کر سکتے ہیں۔ اچھا ہوا قیس ، فیس (بک) کے زمانے میں پیدا نہیں ہوا۔ دعا گو ہوں کہ اللہ دانشور حضرات کےقلم کی سیاہی ارزاں ہونے سے بچائے۔ فیس بک کا کلمہ شناخت تبدیل کر لیا گیا ہے۔ 14 تاریخ سے لے کر 18 تاریخ تک کی گئیں (کسی اورکی) پوسٹگز رد کر دی گئیں ہیں ۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:41, 21 ستمبر 2016 (م ع و)
جی، میں آپ کے پیام کا جواب آپ کے صفحے پر دوں گا۔ ویسے وضاحب کا شکریہ! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:44, 21 ستمبر 2016 (م ع و)
چلیں شکر ہے سب ٹھیک ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر گروپ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے رسمی گروپ نہیں۔ اسے ہم ایڈمنز نے ہی بنایا ہے۔ ایڈمنز بھی ویکیمیڈیا فاونڈیشن کے رسمی نمائندے نہیں۔ اردو ویکیپیڈیا کے ٹاپ پر ہم فیس بک گروپ کا نوٹس اس وجہ سے ہی لگاتے ہیں تاکہ وہ پلیٹ فارمز استعمال کرنے والے ہم سے وہاں رابطہ کر لیں۔ اس نوٹس کی عبارت میں غیر رسمی کا اضافہ ہونا چاہیے۔ فیس بک گروپ اور پیج میں بھی اس کی وضاحت کر دینی چاہیے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:33, 21 ستمبر 2016 (م ع و)

اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے

ترمیم

محترم دوست احباب،

آداب و تسلیم!

آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر   ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے)۔ کھاتہ کھولنے کے بعد   اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کے بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:

# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~

ویکی ہاؤ کیا ہے؟

یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔

اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
  1. اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
  2. انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔
  3. بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  4. گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟

ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔

کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟

جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com

کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟

افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟

بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔

اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟

ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)

اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی

ترمیم
اطلاع:_ اردو ویکیپیڈیا میں sandbox کے لیے عرصہ سے اردو متبادل ریتخانہ استعمال کیا جاتا رہاہے، یہ لفظ اردو میں معروف بھی نہیں اور انگریزی لفظ کا ہو بہو اور بھونڈا ترجمہ ہے۔ چنانچہ اس لفظ کو تبدیل کرکے تختہ مشق کر دیا گیا ہے۔ آنجناب سے گزارش ہے کہ یہاں کلک کرکے اپنے تختہ مشق کا نام ریتخانے سے منتقل کرکے تختہ مشق کر لیں۔ امید ہے یہ تبدیلی پسند آئے گی۔

صفحات کو زیرنظر رکھنے میں معاون ایک ویب سائٹ

ترمیم

آداب!

یہ صرف آپ کی اطلاع کے لیے ہے، تاکہ آپ ویکی اور غیرویکی صفحات کے لیے اسے بہ روئے لاسکیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:49, 29 ستمبر 2016 (م ع و)

بہت بہت شکریہ۔ واقعی بہترین ویب سائٹ ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:42, 2 اکتوبر 2016 (م ع و)

بیک وقت پانچ زبانوں کی ویکی ورک شاپ کیرل میں

ترمیم

مکرمی تسلمات! راقم نے اپنی جامعہ میں ایک پروگرام پانچ زبانوں(اردو ، ہندی، سنسکرت، ملیالم اور انگریزی) کی ویکی تعلیم پرایک مختصر پروگرام کا سوچا ہے۔ آ پ سے التماس ہے کہ اس پروگرام کو آپ کی قیمتی تائید سے نوازیں۔ پروگرام کی تفصیلات[5] ملیں گی۔خیال رکھیں کہ 11 اکتوبر سے پہلے ہی تجویز meta پر پیش کرنی ہوگی۔ یعنی9 دن ہی ہمارے پاس رہ گئے ہیں۔ اطلاعاً یہ بھی عرض ہے کہ سنسکرت اور ہندی کمیونٹیوں میں تائید آنی شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو تائید یہاں[6] کرنی ہوگی۔ آپ کی تائید زبانوں کی ترقی کے حق میں ہو گی۔ اجازت لیتے ہوئے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:47, 2 اکتوبر 2016 (م ع و)

امیدوار برائے منتخب مضمون-رائے شماری

ترمیم

ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی پر آپ کی رائے ضرورت ہے۔ --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:48, 3 اکتوبر 2016 (م ع و)

شکریہ

ترمیم

فوری تائید کے لیے شکریہ---Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:42, 6 اکتوبر 2016 (م ع و)

کمانڈر نیوی صاحب

ترمیم

آداب!

کمانڈر نیوی صاحب کو میں نہیں جانتا، نہ کسی طرح کا ویکی ربط یا تعلق رہا ہے۔ تاہم مجھے کہیں بتایا گیا کہ یہ صاحب آپ کی دعوت پر یہاں تشریف لائے تھے۔ وہ کچھ عمدہ مضامین لکھے تھے، کو کہ ایک نووارد کے لیے سوچنا عام طور سے مشکل ہے۔ گزارش ہے کہ اگر ہو سکے تو نہیں دوبارہ ویکی پر لانے کی کوشش کریں۔ اگر یہ ممکن نہیں (مصروفیت یا کوئی اور وجہ سے) تو صرف ان کی خدمت میں ناچیز کا سلام ہی عرض کر دیجیے اور یہ دعا فرمانے کے لیے کہیے گا کہ راقم الحروف اردو ویکیپیڈیا کی اور بہتر طریقے سے جو بھی تن تنہا خدمت کر سکتا ہے، وہ کر سکے۔ آج پتہ نہیں کیوں نمار جمعہ سے قبل اس صارف کا خیال دماغ میں آیا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:09, 14 اکتوبر 2016 (م ع و)

آداب۔ جی واقعی کسی زمانے میں، میں دوستوں کو اُن کے ان باکس میں جا جا کر ویکپیڈیا میں شمولیت کی دعوت دیتا تھا۔ ہو سکتا ہے، کمانڈر نیوی صاحب بھی میری ہی دعوت پر تشریف لائے ہوں یا ہو سکتا ہے خود سے آئے ہوں۔ اصل نام نہ ہونے کی وجہ سے میرے بھی ذہن میں نہیں کہ یہ کون سے والے دوست ہے۔ بہرحال ویکیپیڈیا والے دوست تو ہے ہی۔ اللہ کرے خیریت سے ہوں اور ویکیپیڈیا پر واپس آ کر اس کی شان بڑھائیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:49, 14 اکتوبر 2016 (م ع و)

پاکستان میں عوامی صحت کا نظام

ترمیم

آداب!

South Asian Journal of Human Resources Management,Sage Publications, June 2016 کا شمارہ میرے ہاتھ لگا تھا جس کی مدد سے میں پاکستان میں عوامی صحت کا نظام بنا چکا ہوں۔ مضمون لکھنے والی خواتین کا تعلق آپ کے ملک سے ہے، لہٰذا افادیت (کم از کم میری حد تک) شک و شبہ سے بالاتر ہے۔۔ تاہم کئی نکات میں خود میں تشنگی محسوس کرتا ہوں ۔۔ مثلاً کیا پنجاب کے نکات پورے ملک کھرے اترتے ہیں؟ ملک میں صحت کی شماریات کیا ہیں؟ وغیرہ۔ ممنون رہوں گا اگر یہ اور کچھ ضروری نکات شامل کر کے مجھے ممنونیت کا موقع فراہم کریں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:19, 24 نومبر 2016 (م ع و)

آداب۔ واقعی بہت معلوماتی سلسلہ شروع کیا ہے۔ پاکستان میں صحت کے حوالے سے پنجاب کی صورتحال کو پورے ملک پر لاگو نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہاں کے وزیر اعلیٰ ہسپتالوں کے اچانک دوروں کی وجہ سے ڈاکٹروں کو کافی پریشان رکھتے ہیں۔ بڑے شہروں میں کافی شکایات سامنے آتی ہیں مگر چھوٹے اضلاع کے ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کا نظام کافی بہتر ہوا ہے تاہم دیہات میں صورت حال تسلی بخش نہیں۔ میں ضرور ان شاء اللہ اس مضمون میں اضافہ کروں گا۔ آپ چاہیں تو سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک سے مختلف ممالک کے حوالے سے اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:15, 24 نومبر 2016 (م ع و)

ایک بار پھر اردو والوں کا انگریزی ویکی پر مضمون حذف

ترمیم

آداب!

براہ کرم غلام رسول دہلوی کی انگریزی ویکی پر مضمون حذف شدگی پر غور کیجیے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ہم کسی ساتھی کے لکھے مضمون کو بچانے جماعت کی شکل میں آگے نہیں آتے۔ جبکہ تیلوگو ویکی کے صارفین کسی بھی حذف شدگی سے ایک بچ نکلتے ہیں کیونکہ وہ متحد ہیں اور حذف شدگی کی گفتگو میں مضمون کو بچا لیتے ہیں۔ ہم میں یہ عدم اتحاد کیوں ہے بھائی؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:27, 15 دسمبر 2016 (م ع و)

عدم اتحاد نہیں، صرف رابطے کی کمی ہے۔ درجن بھر فعال صارفین ہیں، اُن میں سے چند سے فیس بک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے اور کچھ سے وٹس ایپ گروپ میں۔ رابطے کی کمی پر قابو پایا جائے تو مجھے یقین ہے کہ فعال صارفین کسی بھی مضمون کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ ماضی میں سب فعال صارفین اس حوالے سے مکمل تعاون کرتے ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:02, 16 دسمبر 2016 (م ع و)

السلام علیکم!

ترمیم

السلام علیکم! امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گیں- میں آپ سے ایک عرض کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ آپ ویکی میڈیا مصنع لطیف میں بعض اسطلاحات مسلاّّ File کو ملف کیوں نہیں لکھ سکتے، میں نے آپ لوگوں کا حبالہ صفحہ پر موقف پڑھا ہے پر میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں نئے مجوزہ الفاظ کا نفاذ کر دینا چاہیے تاکہ یہ عام ہو جائیں- آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ علاوازیں میں تمام صفحات کی شکلبندی اور خط کو بہتر اور بدلنا چاہتا ہوں-میں موقع حبالہ ترقی دہندہ ہوں اور چند شمارندی اصطلاحات بھی تجویز کرنا چاہتا ہوں- ان تمام امور کے متعلق میں آپ کی رضامندی اور معاونت کا مشتاق ہوں- امید ہے کہ آپ جلد جواب دیں گیں---مطلوب99 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:20, 21 دسمبر 2016 (م ع و)عون احمد

وعلیکم السلام۔ رابطے کا بہت بہت شکریہ۔ اردو ویکیپیڈیا پر تمام اصطلاحات بہت سوچ سمجھ کر استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین اور صارفین کثرت رائے سےیہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ اردویکیپیڈیا پر صرف عام فہم الفاظ استعمال کیے جائیں گے۔ فائل کو اگرچہ اردو میں ملف یا مسئل کہا جاتا ہے تاہم فائل زیادہ رائج ہے اس لیے اسے فائل رکھا گیاہے۔ آپ کمپیوٹر کے حوالے سے وہ اصطلاحات جو متعلقہ محکمے تجویز کر چکے ہیں ہمیں بتا سکتےہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر کسی کو بھی خود سے اردو میں اصلاحات تجویز کرنے کی یا اردو سازی کی اجازت نہیں۔ہمیں خوشی ہو گئی کہ آپ اردو ویکیپیڈیا کے مضامین کو عام فہم الفاظ میں بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:52, 21 دسمبر 2016 (م ع و)

مجھے آپ کا پیغام پا کر مسرت ہوئی- میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نئے الفاظ کی تجویز کہاں دوں؟ اس کے علاوہ الفاظ میں نے تحقیق کر کے بنائے ہیں نہ کہ کسی ادارے نے تجویز کیے ہیں، تو کیا میرے الفاظ قابلِ غور ہوں گیں؟ میں آپ کے جواب کا شدت سے انتظار کروں گا---مطلوب99 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:50, 22 دسمبر 2016 (م ع و)

میں ویکیپیڈیا کی شکلبندی اور خط کو بھی تبدیل کرنا چاہتا ہوں- کیا مجھے ایسا کرنے کی اجازت ہے؟ اگر ہاں تو تھوڑی راہنمائی کر دیں تاکہ میں غلطی نہ کر دوں- آپ کی بہت مہربانی ہو گی---مطلوب99 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:57, 22 دسمبر 2016 (م ع و)

آپ تمام زبانوں کے مجاز اداروں کی فہرست فہرست منظمین زبان پر دیکھ سکتے ہیں۔ اردو کے حوالے سے آپ الفاظ کی تجاویز ادارہ فروغ قومی زبان اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کو بھجوا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہتر ہو گا کہ انٹرنیٹ پر اپنا کوئی بلاگ بنا کر اپنی تجاویز محفوظ کرنا شروع کر دیں۔ اس طرح آپ کی تحقیق کم از کم انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران لوگوں کی نظروں میں تو آئے گی، ہوسکتا ہے معروف ہوتے ہوتے عام بھی ہوجائے۔ اردویکیپیڈیا پر عام تجاویز ویکیپیڈیا:دیوان عام میں تجاویز اور تیکنیکی تجاویز طرزیات میں دی جا سکتی ہے۔ آپ خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے۔ یہ حقوق صرف منتظمین کے پاس ہوتے ہیں اور منتظمین باقاعدہ غور وفکر کے بعد رائے شماری کے بعد ہی تبدیلیاں لاگو کرتے ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:49, 22 دسمبر 2016 (م ع و)

میں آپ کے جوابات کا بے حد مشکور ہوں- میرا یہ سوال ہے کہ اگر کسی نے اردو میں سائنسی کتاب یا سائنسی افسانہ لکھنا ہوں تو وہ کیا ویکیپیدیا پر دیئے گیے نئے الفاظ استعمال کر سکتا ہے؟ کیا یہ نئے الفاظ اردو زبان کا مستقل حصہ ہیں؟ اگر ہیں تو لغت میں شامل کیوں نہیں؟اگر نہیں تو یہاں پر کیوں تحریر کیئے گئے؟کیا ان کو درسی اور جامع سے شائع ہونے والی تحقیقی کتب میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟--مطلوب99 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:26, 27 دسمبر 2016 (م ع و)

آپ وہی الفاظ استعمال کریں جو لغات میں لکھے ہوئے ہیں۔ اگر آپ کو اردو ویکیپیڈیا پر ایسے الفاظ ملیں جولغات میں کچھ اور ہیں تو اُن کی نشاندہی کریں، انہیں لغات کے مطابق کر دیا جائے گا۔ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ماضی میں بہت سے لوگ اردو ویکیپیڈیا کو ذاتی طور پر اپنی اردو سازی کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ دوسالوں سے ہم تمام مضامین عام فہم الفاظ میں لکھ رہے ہیں اور کوئی ذاتی اردو سازی کا الفاظ آ جائیں تو ہم انہیں تبدیل کر دیتےہیں۔ اسی سے آپ صورتحال کا اندازہ کرلیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:02, 27 دسمبر 2016 (م ع و)

مجھے تو اردو لغت میں کوئی سائنسی لفظ نہ مل سکا۔ مثلاََ شمارندہ، راقمی، مزاحم، عمل کاری،وغیرہ وغیرہ- تو کیا جو الفاظ ادھر تحریر کیئے گئیے ہیں کیا وہ غلط ہیں یا پھر اردو لغات کو تجدید نہیں کیا گیا؟ کیا یہ نئے الفاظ مقتدرہ قومی زبان نے نہیں بنائے؟ کیا کوئی لغت ہے جو جدید سائنسی الفاظ کا اردو میں ترجمہ بھی دیتی ہو؟--مطلوب99 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:02, 29 دسمبر 2016 (م ع و)

«امین اکبر/وثائق/2016» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔